Baaghi TV

Tag: samina humayon

  • والد اور والدہ سے مشورہ ضروری لیتی ہوں ہمایوں سعید کی بیٹی ثناء کا انٹرویو

    والد اور والدہ سے مشورہ ضروری لیتی ہوں ہمایوں سعید کی بیٹی ثناء کا انٹرویو

    معروف اداکار اور پرڈیوسر ہمایوں سعید کا شمار پاکستان کے ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں فن کی بے انتہا خدمت کی ہے. ان کی اہلیہ ثمینہ کا بھی ایک پروڈکشن ہائوس ہے جس کے تحت وہ ڈرامے بناتی ہیں، ان کی بیٹی ثناء بھی ڈرامے بناتی ہیں، حال ہی میں‌ان کو صنف آہن ڈرامہ کےلئے لکس سٹائل ایوارڈ بھی ملا ہے. اس موقع پر ا نکی بیٹی ثناء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنف آہن ایک بہت بڑا ڈرامہ تھا اور بہت محنت کے ساتھ اسے بنایا گیا. بڑی سٹار کاسٹ تھی جب ڈرامہ شروع نہیں ہوا تھا تو اس وقت میں‌تھوڑا نروس تھی کہ کیسے اتنی بڑی سٹار کاسٹ کو ہینڈل کروں گی.

    لیکن خوش قسمتی سے مجھے کوئی مسئلہ ہی نہیں ہوا. پوری سٹار کاسٹ بہت اچھی رہی ، سب نے میرے ساتھ تعاون کیا، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ”میری والدہ اور والدین دونوں اس شعبے میں پچھلے کوئی 25 سال سے وابستہ ہیں تو مجھے ان کے تجربے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع میسر آتا ہے.” میں ڈرامے بناتی ہوں مجھے بہت مزا آتا ہے ، والد ہمایوں سعید کا کام دیکھ کربہت مزا آتا ہے. یاد رہے کہ ثنا ہمایوں سعید کی بیٹی ہیں ، اور انہوں نے من مائل جیسے ڈرامے ماضی میں بنائے.

    ماہم شاہد فلم رب دی سوں میں کاسٹ

    ایوارڈز کی تقریبات میں‌جانے کو کوئی فائدہ نہیں سونیا حسین

    میوزک کمپنی ای ایم آئی نے میوزک سے وابستہ شخصیات میں رائلٹی چیک تقسیم کئے

  • حمزہ علی عباسی کی ڈراموں میں واپسی

    حمزہ علی عباسی کی ڈراموں میں واپسی

    اداکار حمزہ علی عباسی جو ایک عرصے سے شوبز کی دنیا سے دور ہیں ان کی گزشتہ برس فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے نوری نت کا کردار ادکیا ۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد ان کے پرستاروں نے خواہش کا اظہار کیا کہ حمزہ ایک بار پھر شوبز میں واپسی کریں ۔ تو حمزہ علی عباسی کے پرستاروں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کا پسندیدہ سٹار اب ایک بار پھر چھوٹی سکرین پر نظر آئے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں اور ثناءشاہنواز کی پروڈکشن میں بننے والے ڈرامے سے

    حمزہ ڈراموں میں واپسی کررہے ہیں۔ حمزہ علی عباسی کے مداح اس خبر کو سن کر کافی خوش ہیں ۔ یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے اعلان کیا تھا کہ وہ شوبز سے دوری اختیار کررہے ہیں اور کئی برس تک انہوں نے ڈرامے اور فلمیں نہیں کیں ۔ تاہم دالیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹائم پر انٹرویوز کے دوران انہوں نے کہا کہ تھا کہ اسلام میں جتنی اجازت ہے وہ صرف اتنا ہی کام کریں گے۔ انہوں نے کہا تھاکہ میں نے بہت سارے کام شوبز میں ایسے کیے جن کو دیکھ کر اب لگتا ہے کہ نہیں کرنا چاہیے اور صرف وہ کام کرنا چاہیے جس کی اجازت اسلام دیتا ہے۔ حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نعمل خاور بھی بہت جلد اداکاری کے پراجیکٹ میں نظر آئیں گی۔