Baaghi TV

Tag: sana nawaz

  • آج کل کے لوگ کام کی بجائے فیشن پر زیادہ توجہ دیتے ہیں ثناء نواز

    آج کل کے لوگ کام کی بجائے فیشن پر زیادہ توجہ دیتے ہیں ثناء نواز

    لالی وڈ کی اداکارہ ثناء نواز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہےکہ آج کل کے فنکار بہت باصلاحیت ہیں لیکن ان میں‌سے بہت سارے ایسے ہیں جو صرف اپنے فیشن پر توجہ دیتے ہیں کام میں بہتری ان کی ترجیحات میں نہیں‌ہوتی. ایسا نہیں ہونا چاہیے . ثناء نواز نے مزید کہا کہ میں نے اپنے پورے کیرئیر میں بہت محنت کی ہے، اور ہمیشہ سوچ سمجھ کر کوئی بھی کام کیا ہے لیکن اس کے باوجود فیصلے غلط بھی ثابت ہوئے،

    لیکن مجھے کوئی پچھتاوا نہیں‌ہے اگر میرے فیصلے غلط ثابت ہوئے ”میں نے جو بھی فیصلہ کیا اپنے اور اپنے کیرئیر کی بہتری کے لئے کئے’
    ‘ لیکن وہ اگر درست ثابت نہیں‌بھی ہوئے تو کوئی بات نہیں‌. انہوں نے کہا کہ میں جب انڈسٹری میں آئی تھی تب بھی یہ کہا جاتا تھاکہ فلم انڈسٹری زوال پذیر ہو رہی ہے آج بھی ایسی باتیں ہوتی ہیں تو عجیب لگتا ہے. فلم انڈسٹری بالکل بھی زوال پذیر نہیں ہے بہت اچھا کام ہو رہا ہے لوگ فلمیں‌دیکھنےمیں‌ دلچپسی لے رہے ہیں. ثناء نے کہا کہ میں ہمیشہ اچھے کرداروں اور پراجیکٹس کی تلاش میں‌رہتی ہوں ، جب بھی کوئی آفر دل کو لگتی ہے اسکو فورا قبول کر لیتی ہوں .

    آئی پی پی اے ایوارڈز کے لئے سٹارز کو منع کر دینا چاہیے تھا مشی 

    پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ماں بہن کی گالیاں سننے کو ملیں فہد مصطفی

    جندو کے دوران اپینڈنکس کا آپریشن ہوا تین دن بعد کام پر آ گئی 

  • ماضی کو چھوڑ کر آگے بڑھنے کا نام ہی زندگی ہے ثناء نواز

    ماضی کو چھوڑ کر آگے بڑھنے کا نام ہی زندگی ہے ثناء نواز

    اداکارہ ثناء نواز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں اپنی زندگی میں‌بہت ساری مشکلات سے گزری ہوں لیکن کبھی ہمت نہیں‌ہاری. انہوں نے کہا کہ سب کو یہ سمجھنا چاہیے کہ فنکار بھی انسان ہوتے ہیں ان کی زندگی میں بھی نارمل انسانوں کی طرح ہی مسائل اور خوشیاں ہوتی ہیں. بس فرق یہ ہے کہ ہم ہر وقت اس لئے خوش نظر آتے ہیں کیونکہ ہم سکرپٹ کے مطابق کام کررہے ہوتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے ہماری زندگی میں کوئی غم اور پریشانی نہیں ہے. ایسا نہیں ہے ہر فنکار کی زندگی میں مسائل ہوتے ہیں لیکن وہ ظاہر نہیں کرتا.

    انہوں نے مزید کہا کہ ”ماضی میں‌رہنا حماقت ہوتی ہے ہر انسان کو چاہیے کہ وہ اپنے ماضی کو بھول کر حال میں‌جینا سیکھے اور جو اس چیز پر عمل کرتا ہے وہ نہ صرف زندگی میں آگے بڑھ جاتا ہے بلکہ اسکی زندگی بہت زیادہ پرسکون ہوجاتی ہے. ” انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں اب بہت خوش ہوں ، میرا فوکس اپنے بچوں اور اپنے کیرئیر پر ہے. یاد رہے کہ ثناء نواز کی کچھ مہینے پہلے فخر سے طلاق ہوئی ہے اور ثناء اپنے بچوں‌کے ساتھ رہتی ہیں . جبکہ فخر کبھی کبھار اپنے بچوں سے ملتے ہیں.

    کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

    شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

  • برے وقت کو اپنی کمزوری نہ بنائیں ثناء نواز

    برے وقت کو اپنی کمزوری نہ بنائیں ثناء نواز

    لالی وڈ اداکارہ ثناء نواز جنہوں نے اپنے شوہر فخر سے شادی کے کئی سال کے بعد علیحدگی کی. انہوں نے کہا کہ انسان پر برا اور اچھا وقت دونوں آتے ہیں، لیکن اسکو کمزوری نہیں بنانا چاہیے. انہوں نے کہا کہ کسی بھی برے وقت کی یاد کو ساتھ لیکر چلنے سے آپ یقینا کمزور پڑتے ہیں، لہذا خود کو مضبوط بنانے کےلئے ماضی سے نکل کر حال میں جئیں. انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ ایک رشتہ نہیں چلا تو آپ دوبارہ شادی نہ کریں، اگر آپ کو مناسب انسان مل جائے تو دوبارہ سے اپنی زندگی شروع کریں. آپ کو اپنی نئی زندگی کے اہداف مقرر کرنے چاہیں.

    اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے دو بیٹے ہیں بڑے ہو رہےہیں، میری کوشش ہے کہ میں ان کی بہترین پرورش کروں. یہ دونوں مہذب انسان بنیں رشتوں کی قدر کرنا سیکھیں. انہوں‌نے کہا کہ بطور ماں میں‌ اپنے بچوں کو یہی درس دوں گی کہ کبھی کسی کا دل نہ دکھائیں اس دل میں‌رب بستا ہے کبھی بھی رب دکھی دل کی سن سکتا ہے اور دل دکھانے والا انسان کیا سے کیا ہوسکتا ہے. انہوں‌نے پاکستان سے محبت کریں ، یہ ہے تو ہم ہیں.

  • ثناء نے اپنے بیٹے کی 12 ویں سالگرہ منائی

    ثناء نے اپنے بیٹے کی 12 ویں سالگرہ منائی

    اداکارہ ثناء نواز جن کے دو بیٹے ہیں ،انہوں نے حال ہی میں اپنے بیٹے اذلان کی سالگرہ منائی ہے .اذلان کی بارہویں سالگرہ کو ثناء نے دھوم دھام سے منایا اور انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی. جویریا سعود جو کہ ثناء کے پرانے دوست ہیں انہوں نے اپنے بچوں کے ساتھ سالگرہ میں خصوصی شرکت کی. کہا جا رہا ہے کہ ثناء نے سالگرہ کا اہتمام بڑے پیمانے پر کیا. ثناء نے اس موقع پر کہا کہ میرے بچے میری دنیا ہیں ان کے لئے میں کچھ بھی کر سکتی ہوں، میری زندگی کا مقصد اب میرے بچوں کی چھی پرورش اور تعلیم و تربیت ہے. یاد رہےکہ ثناء نواز کی

    طلاق کے بعد انہوں نے پہلی سالگرہ ہے جو اپنے سابقہ شوہر کے بغیر منائی ہے ، ورنہ ہر سال دونوں مل کر اپنے بچوں کی سالگرہ منایا کرتے تھے. ثناء نواز نے اپنے نام کے ساتھ فخر ہٹا کر سختی سے تمام پرڈیوسرز اور ڈائریکٹرز سے بول دیا ہے کہ انہیں‌ثناء فخر کی بجائے ثناء نواز بلایا جائے. ثناء نواز اپنے بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر کافی خوش دکھائی دے رہی تھیں.

  • ثناء نواز ایک بار پھر شوبز میں متحرک

    ثناء نواز ایک بار پھر شوبز میں متحرک

    لالی وڈ اداکارہ ثناء نواز جن کی اپنے شوہر کے ساتھ چند ماہ پہلے علیحدگی ہو گئی تھی وہ عدت کا وقت گزار رہیں تھیں اور اس دوران انہوں نے اپنی تمام شوبز سرگرمیوں کو معطل کر رکھا تھا، لیکن اب ان کی عدت پوری ہو گئی ہے اور وہ دوبارہ سے شوبز میں متحرک ہو گئی ہیں، انہوں نے برینڈز کے شوٹس کروانے شروع کر دئیے ہیں اداکارہ نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر اپنے نئے شوٹس کی کچھ جھلکیاں شئیر کی ہیں، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کسی کپڑوں کے برینڈ کا شوٹ کروا رہی ہیں، اسی طرح‌سے کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ نے کراچی میں دو ڈراموں کی شوٹنگ بھی شروع کر دی ہے. ثناء نواز نے عدت کا وقت ختم کرنے کے بعد سب سے

    پہلے شوبز انڈسٹری میں کہا ہے کہ ان کو اب صرف ثناء نواز پکاریں ، ثناء فخر نہیں ، یہاں تک کہ انہوں نے اپنے آنے والے پراجیکٹس میں‌بھی اپنا نام تبدیل کرواتے ہوئے ثناء نواز کر دیا ہے. ثناء کا کہنا ہےکہ میں ایک بار شوبز سرگرمیاں شروع کر رہی ہٰوں اور اپنے کام پر بھرپور توجہ دوں گی ، شائقین کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی.

  • مجھے ثناء نواز کہا جائے ثناء

    مجھے ثناء نواز کہا جائے ثناء

    اداکارہ ثناء جنہوں نے فخر کے ساتھ محبت کی شادی کی تھی ، ان کے دو بچے ہیں ، شادی کے کافی برسوں کے بعد کچھ عرصہ قبل دونوں میں علیحدگی ہو گئی ہے. علیحدگی کے بعد ثناء نے فیس بک اور انسٹاگرام سے اپنا نام ثناء فخر سے ثناء نواز کر لیا تھا. کہا جا رہا ہےکہ ثناء اب جو بھی پراجیکٹس کررہی ہیں ان میں اپنا نام ثناء نواز لکھوا رہی ہیں ،انہوں نے جو بھی پراجیکٹس سائن کئے تھے ان کی تشہیر کے لئے پرڈیوسرز سے کہہ دیا ہےکہ اب میرا نام ثناء نواز لکھا جائے اور پکارا جائے. ثناء نے کہا ہے کہ ہم دونوں میں علیحدگی ہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود میں اپنی زندگی پر بات نہیں کرنا چاہتی بس اتنا ہی کہنا چاہتی ہوں کہ مجھے ثناء فخرنہ کہا جائے. یاد رہے کہ ثناء

    نواز کی حال ہی میں فلم سپر پنجابی ریلیز ہوئی ہے جس میں انہوں نے افتخار کی گرل فرینڈ کا کردار ادا کیا ہے ،شائقین نے ان کے کردار کو کافی سراہا ہے، اور کافی عرصے کے بعد ان کو بڑی سکرین پر دیکھ کر انہیں ویلکم کہا گیا ہے.