Baaghi TV

Tag: sanam jhang

  • صنم کو انکے شوہر نے کب اور کہاں پرپوز کیا؟

    صنم کو انکے شوہر نے کب اور کہاں پرپوز کیا؟

    اداکارہ صنم جنگ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اور میرے شوہر ایک ہی سکول میں پڑھتے تھے ، ایک دوسرے سے بات چیت رہتی تھی سکول کے بعد ہم مزید پڑھائی کے لئے کالج چلے گئے ، کئی سال کے بعد ہماری ملاقات ہوئی ہماری دوستی سکول جیسی نہیں رہی تھی کیونکہ ہم کافی بڑے بھی ہو گئے تھے تو جب ملے تو ایک دوسرے کے ساتھ بہت زیادہ بات نہیں کررہے تھے. ہماری ملاقات کہیں نہ کہیں‌ ہوجایا کرتی تھی ایک شادی میں ہم دونوں کی ملاقات ہوئی ، پھر اس کے بعد ہم ایک دن جم خانہ کے ٹریک پر ملے وہاں انہوں نے مجھ سے پوچھ لیا مجھ سے شادی کرو گی تو میں نے ہاں کر دی اور ہماری شادی ہو گئی . صنم جنگ نے کہا کہ ہماری ایک بیٹی بھی ہے جو کہ بہت ہی پیاری ہے اس کی عادات

    مجھ پر ہیں ہم دونوں میاں بیوی کی اس میں جان ہے. انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یمنہ زیدی کی ڈریسنگ کو میں دس میں سے 8 نمبر دوں گی ، ماہرہ خان کو 10 ، ہانیہ عامر کو 9 ، منال خان کو 8 نمبر دوں گی. انہون نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ عدنان صدیقی اگر اداکار نہ ہوتے تو یقینا ایک کامیاب اور بہت بڑے بزنس مین ہوتے ، زاہد احمد کارپوریٹ ورلڈ میں ہوتے ، اٍطر رحمان ماڈل ہوتا جو کہ تھا بھی ، عدیل حسین کی جم کی چین ہوتی .

  • صنم جھنگ نے اپنا وزن بڑھنے کی وجہ بتا دی

    صنم جھنگ نے اپنا وزن بڑھنے کی وجہ بتا دی

    ٹی وی سکرین کی بہترین اداکارہ مانی جانے والی صنم جھنگ جنہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ میزبانی میں بھی اپنا ایک نام بنایا ہے. انہوں نے مثبت کے ساتھ ساتھ نیگیٹیو شیڈز کے کردار بھی ادا کئے. صنم کو ان کے مداح ہر کردار اور ہر روپ میں بے حد پسند کرتے ہیں. سکرین پر بےشک وہ ایسے کردار کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں جن میں روتی دھوتی رہتی ہیں لیکن ذاتی زندگی میں وہ نہایت ہی خوش رہنے والی لڑکی ہیں، صنم جھنگ کا آج کل وزن کافی بڑھا ہوا ہے اور اس بڑھے ہوئے وزن کے ساتھ وہ ایک ڈرامہ کر رہی ہیں. اس حوالے سے بات کرتے ہوئے صنم جھنگ نے حال ہی میں کہا ہے کہ میں نے ڈرامے میں‌کردار کرنے کےلئے اپنا وزن بڑھایا اور کافی وقت جم نہیں گئی تاکہ وزن بڑھ سکے اور وہ

    اچھے کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق سکرین پر نظر آئیں. صنم جھنگ نے کہا ہے کہ یہی وہ وقت ہے کہ میں اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو باہر لیکر آئوں. اور مجھے امید ہے کہ میرا کردار دیکھ کر میرے مداح ضرور پسند کریں گے. صنم نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کو خود آزمایا ہے تاکہ بہتر سے بہتر کام کرسکوں میں خود کو چیلنج دیتی رہتی ہوں اور یہ چیز مجھے کام کرنے کے لئے متحرک رکھتی ہے.