Baaghi TV

Tag: sanjay dutt

  • سبھاش گھئی نے کھل نائیک کا سیکول بنانے کی تصدیق کر دی

    سبھاش گھئی نے کھل نائیک کا سیکول بنانے کی تصدیق کر دی

    1993 میں ریلیز ہونے والی فلم کھل نائیک 4 ستمبر کو اپنے تیس برس پورے کرنے والی ہے. اس فلم کے سیکول کے حوالے سے کافی دیر سے خبریں گردش میں ہیں، لیکن فلم کے ڈائریکٹر سمیت فلم سے جڑے کسی بھی فنکار نے سیکول بنانے کی تصدیق نہیں کی. تاہم اب سبھاش گھئی نے تصدیق کر دی ہے انہوں نے کہا ہے کہ میں گزشتہ تین برس سے فلم کھل نائیک کے سیکول پر کام کررہا ہوں اور میں کام خاموشی سے کررہا ہوں. انہوں نے کہا کہ میں کھل نائیک کے سیکول میں کس کوکاسٹ کروں گا کس کو نہیں ، اس ھوالے سے میں نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا. ابھی میں فلم کی کہانی پر کام کررہا ہوں.

    انہوں نے کہا کہ ”سنجے دت ہوں گے یا نہیں مادھوری جیکی شروف ہوں گے یا نہیں اس فیصلہ کہانی کے مکمل ہونے کے بعد کیا جائیگا.” سبھاش گھئی نے کہا کہ یہ فلم میرے دل کے بہت قریب ہے ، اس سے میری بہت ساری یادیں جڑی ہوئی ہیں، 4 ستمبر کو اس فلم کی ریلیز کو تیس برس ہو جائیں گے جو کہ میرے لئے باعث مسرت ہے. یاد رہے کہ کھل نائیک میں مادھوری سنجے دت اور جیکی شروف کی جوڑی نے دھوم مچا دی تھی .

    شادی کب کررہی ہیں؟ تمنا بھاٹیہ اس سوال پر برہم ہو گئیں

    دھرمیندر نے جوان کے لئے شاہ رخ خان کو نیک تمنائوں کا پیغام بھیج دیا

    بولڈ مناظر شوٹ کروانے کےلئے میرے کپڑے تک پھاڑ دئیے گئے عرفی جاوید کا دعوی

  • کھل نائیک فلم کے 30 برس ، ریلیز سے قبل احتجاج اور سنجے دت کی گرفتاری

    کھل نائیک فلم کے 30 برس ، ریلیز سے قبل احتجاج اور سنجے دت کی گرفتاری

    فلم کھل نائیک جس کی ریلیز کو 30 سال کا عرصہ بیت گیا ہے ، فلم کی تین دہائیاں مکمل ہونے پر اس کے ہدایتکار سبھاش گھئی نے ایک انٹرویو دیا ہے جس میں‌انہوں نے کہا کہ مادھوری ڈکشٹ، سنجے دت، جیکی شراف نے اس فلم میں بہترین اداکاری کی، میں بہت خوش تھا کہ ہم نے ایک شاہکار بنایا ہے لیکن اس وقت شدید مایوسی ہوئی جب اس فلم کے گیت چولی کے پیچھے کیا ہے کو ولگر کہا گیا ، حالانکہ میں نے ایک روایتی گانا فلم میں شامل کیا تھا جو کسی طور پر ولگر نہیں تھا، اس فلم کی ریلیز سے قبل اسی گانے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ہو رہے تھے اور سنجے دت جو کہ اس میں منفی کردار کر رہے تھے ان کو بھی ٹاڈا اور آرمز ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا گیا اس گرفتاری نے لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ اصلی کیا ہے اور ریل کیا ہے۔ فلم کی ریلیز سے قبل میں کافی مشکلات کا شکار رہا.

    سبھاش گھئی نے کہا کہ کھل نائیک ایک ٹریڈ مارک فلم تھی کیونکہ اس میں تفریحی، شاندار میوزیکل پیسز، اور مادھوری ڈکشٹ، سنجے دت، جیکی شراف جیسی ہنر مند اسٹار کاسٹ تھی جس نے شائقین کو سینما گھروں میں آنے پر مجبور کر دیا. یہ فلم آج بھی اپنی بہترین کہانی میوزک اور اداکاری کی وجہ سے شہرت رکھتی ہے.

    میری چند دن کی بچی کا آپریشن ہوا بپاشا باسو

    ایک انجان عورت نے پیسے لینے کی خاطر پرچہ کٹوایا صبا فیصل

    ہسپتال میں پڑی تھی تو سسرال کو خاندان کی شادی میں جانے کی پڑی تھی

  • نانا پاٹیکر نے سنجے دت کے ساتھ کبھی کام کیوں نہیں کیا؟ درد ناک وجہ سامنے آ گئی

    نانا پاٹیکر نے سنجے دت کے ساتھ کبھی کام کیوں نہیں کیا؟ درد ناک وجہ سامنے آ گئی

    1993 کے بمبئی بم دھماکے ممبئی اور سنجے دت کی تاریخ کا ایک سیاہ دن مانے جاتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بم دھماکوں نے نانا پاٹیکر کی زندگی کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا؟ اداکار کا بھائی ان دھماکوں میں مارا گیا، ان کا بھائی اسی بس میں سفر کررہا تھا جس میں بم رکھا ہوا تھا.نانا پاٹیکر کی بیوی کو بھی وہی بس پکڑنی تھی لیکن وہ چھوٹ گئی اور اس لیے وہ بچ گئیں. بھائی کی موت کے بعد نانا پاٹیکر نے سنجے دت کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا. ایک انٹرویو میں، پاٹیکر نے سنجے دت کی خوب کلاس کی اور کیس کے حقائق کے سامنے آنے سے پہلے ہی گواہی دی کہ سنجے دت ایک مجرم ہے۔

    ایک مراٹھی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے، نانا پاٹیکر نے ایک بار سنجے دت کے کیس میں ملوث ہونے کے بارے میں بات کی اور کہا،ان کے جرم کی نوعیت خوفناک ہے۔ اس کے لیے مختلف طریقے سے انصاف کیوں دیا جائے.انہوں نے کہا کہ ”میں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ کبھی سنجے دت کے ساتھ کام نہیں‌کروں گا اپنی طرف میں سنجے دت کو صرف یہی سزا دے سکتا تھا”.یاد رہے کہ سنجے دت کو ممبئی بم بلاسٹ کیس میں طویل مقدمے کا سامنا کرنا پڑا۔ انکا فلمی کیرئیر بھی اس واقعہ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا.
    آج طارق عزیز کی تیسری برسی

    کترینہ کا شوہر سپورٹنگ ایکٹر تو بن سکتا ہے ہیرو نہیں‌ کے آر کے کی تنقید

    گوندا نے دیوداس اور فلم تال کو رد کیوں کیا؟ اداکار نے کھل کر بتا دیا

  • میں زخمی نہیں ہوا بالکل ٹھیک ہوں سنجے دت کا ٹویٹر پر مداحوں کو پیغام

    میں زخمی نہیں ہوا بالکل ٹھیک ہوں سنجے دت کا ٹویٹر پر مداحوں کو پیغام

    سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں بالی وڈ اداکار سنجے دت کے زخمی ہونے کی خبریں گردش کررہی تھیں ، کہا جا رہا تھا کہ سنجے دت فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئے ہیں ، سنجو بابا نے ایسی خبروں کی ایک ٹویٹ کے زریعے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا بالکل نہیں ہے میں بالکل ٹھیک ہوں بلکہ میں جس فلم کے سیٹ پر ہوں وہاں میرا بہت زیادہ خیال رکھا جا رہا ہے.سنجے دت جو کہ کے جی ایف “ کے دوسرے حصے کی شاندار کامیابی کے بعد ہدایت کار پریم کی فلم ” کے ڈی – دی ڈیول “ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، اس فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے

    سنجے دت نے کہا کہ یہ فلم میرے لئے بہت اہمیت کی ھامل ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ اب میں اگلے کئی سال تک سائوتھ انڈسٹر میں مصروف رہوں گا . انہوں نے کہا کہ ہیرا پھیری کے اگلے سیزن میں بھی کام کررہا ہوں . بہت جلد شائقین مجھے میری نئی فلموں میں دیکھیں گے، سنجے دت نے ٹویٹ کے زریعے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے لئے اس سے زیادہ خوشی کی بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ میرے مداح میرے لئے فکر مند ہوں.

  • کیا سنجے دت دوبارہ سیاست میں اینٹری دے رہے ہیں؟

    کیا سنجے دت دوبارہ سیاست میں اینٹری دے رہے ہیں؟

    بالی وڈ اداکار سنجے دت جو ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں، سنجیدہ ہو یا ایکشن انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا ہر کردار میں منوایا. سنجے دت اپنے کیرئیر میں بہت سارے تنازعات کا شکار رہے جسکی وجہ سے ان کے کیرئیر کو دھچکا بھی لگا لیکن مشکلات سے نکلنے کے بعد سنجے دت نے جب جب بالی وڈ میں اپنی اینٹری دی ان کے مداحوں نے ان کو ہاتھوں ہاتھ لیا. سنجے دت نے اپنی شہرت کو کیش کروانے کے لئے سیاست کا بھی رخ کیا یہاں بھی اپنی قسمت آزمائی لیکن ان کو سیاست کے میدان میں رد کر دیا گیا جس کے بعد سنجے دت نے سیاست سے کنارہ کر لیا. اب ایک بار پھر سے خبریں گرم ہیں کہ سنجے دت سیاست میں واپسی کررہے ہیں، ان خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے سنجے دت نے کہا ہے کہ

    میرا سیاست میں بالکل بھی واپسی کا ارادہ نہیں ہے. ان سے ایک سوال ہوا کہ سیاست میں کہیں آپ اپنی اہلیہ مانیتا کے مشورے پر تو نہیں آئے جس پر سنجے دت نے کہا کہ میری اہلیہ کی صرف کچن کے فیصلوں میں چلتی ہے وہاں اس کے فیصلے کو رد نہیں کیا جا سکتا باقی زندگی کے فیصلے میں خود کرتا ہوں.

  • سنجے دت اور شاہ ر‌خ کا  جوان میں ٹاکرا

    سنجے دت اور شاہ ر‌خ کا جوان میں ٹاکرا

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان اگر بہت زیادہ مقبولیت رکھتے ہیں تو سنجے دت بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں . شاہ رخ خان اور سنجے دت کو ایکساتھ دیکھنے کےلئے شائقین بے تاب رہتے ہیں لیکن کبھی ایسا ہو نہیں سکا. لیکن اب ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے والوں کے لئے خوشخبری ہے کہ شاہ رخ خان اور سنجے دت ایک ساتھ فلم جوان میں نظر آئیں گے. کہا جا رہا ہے کہ سنجے دت کا اس فلم میں کردار کافی مختصر ہے اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سنجے دت شاہ رخ خان کے ساتھ پانچ دن کا کام کروائیں گے. سنجے دت کی طرح دیپیکا پڈوکون کا بھی اس فلم میں

    کردار کافی مختصر ہے. لیکن ان دونوں کے مختصر کردار کافی اہم ہیں جو کہانی کو یقینا آگے لیکر چلیں گے. جوان فلم اسی سال ستمبر میں ریلیز کی جائیگی. جوان فلم میں شاہ رخ خان ایک الگ کردار اور گیٹ اپ میں نظر آ رہے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم شائقین کو پٹھان کی طرح پسند آتی ہے یا نہیں. یاد رہے کہ اس سے قبل جب بھی دپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان ایک ساتھ کسی فلم میں آئے وہ کامیابی کے ساتھ ہمکنار ہوئی.

  • سنجے دت اکشے کمار اور سنیل شیٹی ایک ساتھ

    سنجے دت اکشے کمار اور سنیل شیٹی ایک ساتھ

    بالی وڈ کے اداکار سنجے دت اب بہت جلد اکشے کمار ، سنیل شیٹی اور پاریش روال کے ساتھ نظر آئیں گے ، پہلے یہ باتیں میڈیا میں گردش کررہی تھیں کہ سنجے دت اکشے کمار اور سنیل شیٹی کے ساتھ فلم ہیرا پھیری تھری میں نظر آئیں گے لیکن اس بات کی تصدیق کسی بھی اداکار نے نہیں‌کی تھی لیکن سنجے دت نے اب اس فلم کا حصہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے. سنجے دت نے حال ہی میں میڈیا کو بتایا ہے کہ میں ہیرا پھیری تھری کا حصہ ہوں اور میں بہت زیادہ پرجوش ہوں کہ مجھے اکشے کمار ، سنیل شیٹی اور پاریش راول کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آرہا ہے.

    مجھے بہت امید ہے کہ ہیرا پھیری تھری بھی کامیابی کے ساتھ ہمکنار ہو گی. فلم میں میرا کردار کافی ہٹ کر ہے دیکھنے والوں کو یقینا پسند آئیگی. یاد رہے کہ ہیرا پھیری اپنے دور کی سپر ہٹ فلم ہے اس فلم میں اکشے کمار ، سنیل شیٹی اور پاریش وارل کی کامیڈی کی ٹائمنگ اتنی زبردست تھی کہ شائقین نے ایک بار دیکھنے کے بعد دوسری بار فلم ضرور دیکھی. پہلے یہ خبریں تھیں کہ شاید اکشے کمار فلم کا حصہ نہیں‌بنیں گے لیکن سنجے دت کی میڈیا ٹاک کے بعد کنفرم ہو گیا ہے کہ اکشے کمار ہیرا پھیری تھری میں کام کررہے ہیں.

  • روینہ ٹنڈن بچپن سے ہی کس ہیرو کی تھیں دیوانی ؟‌

    روینہ ٹنڈن بچپن سے ہی کس ہیرو کی تھیں دیوانی ؟‌

    نوے کی دہائی کی سپر ہٹ اداکارہ روینہ ٹنڈن جو اپنی اداکاری ، انداز اور خوبصورتی کی وجہ سے جانی جاتی تھیں ، انہوں نے ہندی فلموں میں آتے ہی دھوم مچا دی ان کی پہلی ہی فلم کامیاب ہو گئی اس فلم کا نام تھا پتھر کے پھول . روینہ ٹنڈن نے پھر کھی بھی پیچھے مڑ کر نہ دیکھا. روینہ ٹنڈن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جب چھوٹی تھی تو سنجے دت کی فلمیں بہت شوق سے دیکھتی تھی ، میں ان کی دیوانی تھی ،مجھے وہ سب سے زیادہ حسین لگتے تھے میرا دل کرتا تھا کہ میں ان کے ساتھ ایک فلم کروں اور مجھے خدا کی ذات نے موقع دیا بھی اپنے پسندیدہ ہیرو

    کے ساتھ کام کرنے کا. مجھے یہ بھی خوشی ہے کہ سنجے دت کے ساتھ بھی میری آن سکرین جوڑی کو بہت زیادہ سراہا گیا. یاد رہے کہ روینہ ٹنڈن کا چند ایک ہیروز کے ساتھ نام جڑا اور کہا جاتا ہے کہ اکشے کمار کے ساتھ تو ان کی منگنی بھی ہو چکی تھی لیکن اکشے کمار بھنوروں جیسی طبیعت رکھتے تھے اس لئے روینہ ٹنڈن اس چیز کو برداشت نہ کر سکیں اور اکشے کمار سے اپنے راستے الگ کر کر لئے. اکشے سے دوستی ختم ہونےکے بعد روینہ کافی عرصہ پریشان رہیں لیکن جلد ہی وہ نارمل لائف میں واپس آگئیں.

  • سنجے دت اور ارشد وارثی نے کیا منا بھائی تھری کا پوسٹر شئیر کیا ہے؟

    سنجے دت اور ارشد وارثی نے کیا منا بھائی تھری کا پوسٹر شئیر کیا ہے؟

    سنجے دت اور ارشد وارثی بالی وڈ میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ منا بھائی اور سرکٹ کے طور پر ان کی آن اسکرین جوڑی لوگوں کو بے حد پسند ہے۔ سنجے دت اور ارشد وارثی نے حال ہی میں اپنی نئی آنے والی فلم کا پوسٹر شئیر کیا جیسے ہی ان دونوں نے نئی فلم کا پوسٹر شئیر کیا مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان سے سوالات کی بوچھار کر دی ہر کسی نے پوچھا کہ کیا یہ منا بھائی تھری کا پوسٹر ہے؟ کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم رواں برس ریلیز ہوگی. یہ دونوں اس سے پہلے منا بھائی ایم بی بی ایس اور لگے رہو منا بھائی میں ایک ساتھ کام

    کر چکے ہیں .تفصیلات کے مطابق سنجے اور ارشد نے اپنے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر فلم کا پوسٹر شیئر کیا لیکن اس کا نام شئیر نہیں کیا. پوسٹر میں سنجے دت اور ارشد جیل کی وردی پہنے اور سلاخوں کے پیچھے کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ پوسٹر کے ساتھ، سنجے نے لکھا، "ہمارا انتظار آپ سے زیادہ طویل ہو گیا لیکن انتظار آخرکار ختم ہو گیا.جبکہ ارشد وارثی نے لکھا کہ ہم ایک ساتھ ایک دلچپسپ فلم لیکر آرہے ہیں ، میں بہت زیادہ پرجوش ہوں کہ میں شائقین کے ساتھ سینما گھر میں بیٹھ کر فلم دیکھوں‌.