Baaghi TV

Tag: sara ali khan

  • میرے پاس کوئی ڈیزائنر جوڑا نہیں ہے سارا علی خان

    میرے پاس کوئی ڈیزائنر جوڑا نہیں ہے سارا علی خان

    سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارا علی خان نے کہا ہے کہ میرے پاس کوئی بھی ڈیزائنر جوڑا نہیں ہے جو مل جاتا ہے یا جو بھیج دیتا ہے وہ پہن لیتی ہوں، میں نے کبھی یہ شرط نہیں رکھی کہ مجھے ڈیزائنر جوڑا ملے گا تو ہی میں‌پہنوں گی، میرے گھر میں بھی مجھےیہ نہیں سکھایا گیا کہ ڈیزائنرز جوڑوں کو اہمیت دوں، آپ سمجھ لیں کہ آج اگر میں برینڈ کے پیچھے نہیں بھاگتی تو اسکے پیچھے میرے گھر والوں‌کی تربیت ہے. انہوں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2018 میں کیا تھا اور ابھی ڈیڑھ سال ہی کام کیا تھا کورونا آ گیا جس کی وجہ سے کام کو روکنا پڑا.

    کورونا کی وجہ سے میرے کیرئیر کو بریک لگی لیکن ایک بار پھر کام کررہی ہوں بہت خوش ہوں. انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں‌میری اننیا پانڈے اور جھانوی کپور سے بہت دوستی ہے ، ہم ایک دوسرے کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزارتی ہیں، میری دونوں سہیلیاں بہت اچھا کام کررہی ہیں، اور مجھے خوشی ہے کہ لوگ ہم تینوں کو پسند بھی کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ”اس سال میری تین مزید فلمیں‌ریلیز ہوں گی”. مجھے امید ہے کہ یہ تینوں فلمیں بھی شائقین اسی طرح پسند کریں گے جیسے زرا ہٹ زرا بچے کے کی ہے.

    دل کو صاف رکھیں کیا پتہ کل ہو نہ ہو ہانیہ عامر کا مداحوں کو …

    اب صرف اداکاری ہی کروں گا سنی دیول کا اعلان

    بزنس کا ارادہ نہیں صرف اداکاری پر توجہ ہے عائزہ خان

  • والد فلموں کے انتخاب میں میری مدد کرتے ہیں سارا علی خان

    والد فلموں کے انتخاب میں میری مدد کرتے ہیں سارا علی خان

    بالی وڈ اداکارہ سارا علی خان جو کہ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی ہیں ، ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم زرا ہٹ کے زرا بچ کو کافی پذیرائی ملی ہے. انہوں نے اپنے انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میرے والدین بہت سپورٹیو ہیں وہ میری فلموں کے انتخاب کے معاملے میں بہت مدد کرتے ہیں، جب وہ مجھے بتاتے ہیں کہ فلاں سکرپٹ اچھا ہے تو میں اس فلم کے ساتھ جڑ جاتی ہوں. انہوں نے کہا کہ میں کوشش کرتی ہوں کہ اچھا کام کروں جب والد تعریف کرتے ہیں یا والدہ میرے کام کو سراہتی ہیں تو میں مزید پرجوش ہوجاتی ہوں اچھا کام کرنے کےلئے.

    انہوں نے کہاکہ میرے پاس جب بھی کوئی فلم آتی ہے تو میں اسکو آخری موقع سمجھ کر کرتی ہوں ، کیونکہ مجھے لگتا ہےکہ ہر فلم سے میرا مستقبل جڑا ہوتا ہے. سارا علی خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں آج جس بھی مقام پر ہوں اس میں میرے گھر والوں کی بہت زیادہ سپورٹ شامل ہے. اگر وہ سپورٹ نہ کرتے تو مجھ میں اتنا اعتماد نہ آتا . یاد رہے کہ سارا علی خان کی حالیہ فلم زرا ہٹ کے زرا بچ کا ایک گیت تیرے واسطے فلک سے ، بہت سراہا جا رہا ہے.

    ہمارے ہاں اچھا کام کرنے والوں کی تعریف نہیں کی جاتی راحت فتح علیخان

    میری دونوں شادیاں زیادہ نہ چل سکیں زیبا بختیار کا دبنگ انٹرویو

    آج کے دور میں چہرہ شناسی آسان کام نہیں ہے عائشہ عمر

  • سارا خان کس سے شادی کریںگی اداکارہ نے بتا دیا

    سارا خان کس سے شادی کریںگی اداکارہ نے بتا دیا

    سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان جو کہ بہت ہی شوخ اور چنچل ہیں اور ان کا کیرئیر بھی اچھی اڑان بھر رہا ہے۔حال ہی میں ان کی ریلیز ہونے والی فلم زرا ہٹ کے زرا بچ نے کامیابی حاصل کی ہے، سارا علی خان اپنے کام اور تعلقات کو لیکر کافی رہتی ہیں خبروں میں، کافی عرصے سے کرکٹر شبمن گل کے ساتھ افئیر کی خبریں سامنے آرہی ہیں، دونوں ایک ساتھ دیکھے بھی جاتے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ شاید یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ شادی کرنے والے ہیں۔لیکن سارا علی خان نے اس ھوالے اسے کر دی ہے تردید اور کہا ہے کہ میں بالکل بھی شادی نہیں کررہی اور کسی بھی کرکٹر کے ساتھ نہیں کررہی ، ایک صحافی نے جب سوال کیاکہ اپنی دادی کی طرح آپ بھی کسی کرکٹر کے ساتھ شادی کریں گی تو اداکارہ نے کہا کہ وہ کسی بھی شعبے کا ہو سکتا ہے ۔ضروری نہیں ہے کہ کرکٹر بھی ہو اور میری دوستیاں سب کے ساتھ ہیں لیکن اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ اگر میں کسی کو مل رہی ہوں تو

    اس کے ساتھ میرا افئیر ہے۔ مجھے ابھی تک کوئی ایسا نہیں ملا جس کو دیکھ کر مجھے لگا ہو کہ میں اس کے ساتھ اپنی پوری زندگی گزار سکتی ہوںجیسے ہی مل گیا یقینا شادی کر لوںگی ۔ لیکن ابھی فی الحال میری پوری توجہ میرے کیرئیر پر ہے ۔ اور میں بہت خوش ہوں کہ لوگ میری اداکاری کو سراہ رہے ہیں ابھی مجھے ویسے بھی بہت سارا کام کرنا ہے۔یوں سارا علی خان کرکٹر شبمن گل کے ساتھ اپنے افئیر اور شادی کی خبروں کی تردید کر دی ہے اور کرکٹر کو صرف دوست قرار دیا ہے۔

  • سارا علی خان اور انکے سابق بوائے فرینڈ میں نزدیکیاں‌؟

    سارا علی خان اور انکے سابق بوائے فرینڈ میں نزدیکیاں‌؟

    سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان جو کہ اپنی بہترین اداکاری اور اپنے تعلقات کو کھل کر تسلیم کرنے کے لئے مشہور ہیں. ان کی ھال ہی میں ریلیز ہوئی فلم زرا ہٹ کے زرا بچ کے ، نے کامیابی حاصل کی ہے، اس فلم کا میوزک لوگوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے. سارا علی خان اپنی حالیہ فلم کی کامیابی پر بہت خوش ہیں. انہوں نے ایک بار کافی ود کرن میں اس چیز کو تسلیم کیا تھا ، ویر پہاڑیا ان کے دوست ہیں اور ان کے درمیان دوستی سے بڑھ کر تعلق ہے. یوں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ ویر پہاڑیا میرا بوائے فرینڈ ہے ،لیکن اس کے بعد سارا ان سے کچھ دور نظر

    آئیں لیکن اب خبریں یہ ہیں کہ سارا اور ویر پہاڑیا ایک دوسرے کے ساتھ جلد ہی دکھائی دیں گے، جی ہاں دونوں
    اکشے کمار کی فلم اسکائی فورس میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے. اور اس فلم کی شوٹنگ لندن میں ہو گی . کہا جا رہا ہے کہ سارا علی خان آئندہ دنوں میں لندن جائیں گی جہاں وہ ویر پہاڑیا کے ساتھ شوٹنگ کریں گی. سارا علی خان اس فلم کو لیکر کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرے مداح میری اس فلم کو ضرور پسند کریں گے.

  • سارا علی خان نے ہوائی اڈے کے لائونج سے کیا چیز چرائی وکی کوشل نے بتا دیا

    سارا علی خان نے ہوائی اڈے کے لائونج سے کیا چیز چرائی وکی کوشل نے بتا دیا

    سارہ علی خان اور وکی کوشل دونوں کی فلم زرا ہٹ کے زرا بچ نے دھوم مچا رکھی ہے اس فلم کا میوزک بھی بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. اس فلم کی تشہیر کے دوران وکی نے بتایا کہ ہم دونوں فلم کی تشہیر کے لیے احمد آباد سے اندور اور مزید کئی شہروں کا سفر کر رہے تھے، اس دوران ایک جگہ ائیر پورٹ پر سارا خان نے کچھ منٹوں کے لیے ہوائی اڈے کے لاؤنج میں نیند لی اور جب اٹھی تو وہ تکیہ لائونج سے اٹھا کر اپنے ساتھ ہی لے گئی. وکی نے بتایاکہ سارا نے یہ تکیہ لائونج سے چرایا تھا.اور اس کے بعد جہاں جہاں سفر کیا وہیں اس تکیے کو اپنے ساتھ رکھا.

    دوسری طرف سارا علی خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ وہ بہت زیادہ کنجوس ہیں. انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایوارڈ شو کے لیے ابوظہبی میں تھیں، اور رومنگ چارجز پر 400 روپے خرچ کرنے کے بجائے، اپنے آس پاس کے لوگوں سے ہاٹ اسپاٹ تک رسائی کی درخواست کی۔یاد رہے کہ وکی اور سارا کو فلم زرا ہٹ کے زرا بچ کے میں بہت پسند کیا جا رہا ہے.

  • مندر جائوں گی جو کرنا ہے کر لو سارہ علی خان ڈٹ گئیں

    مندر جائوں گی جو کرنا ہے کر لو سارہ علی خان ڈٹ گئیں

    سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان جو کہ مسلمان ہیں لیکن انہوں نے کبھی مسلمان ہونے پر فخر نہیں‌کیا وہ ہندو کہلائے جانے پر زیادہ فخر محسوس کرتی ہیں، سارا مندروں میں جاتی ہیں وہاں‌پوجا کرتی ہیں، ان کی جب بھی کوئی فلم ریلیز کے قریب ہوتی ہے تو وہ مندروں میں جا کر منتیں مانگتی ہیں. ان کی فلم زرا ہٹ کے زرا بچ کی ریلیز کے وقت وہ اتر پردیش کے قدیم مندروں میں گئیں وہاں جا کر انہوں نے پوجا کی اور پوجا کے دوران لی گئیں تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شئیر کیں. انہوں نے جب یہ تصاویر شئیر کیں تو ان پر بہت زیادہ تنقید کی گئی ، کہا گیا کہ مسلمان ہو کر مندروں میں جاتے ہوئے شرم نہیں آتی، تم کس قسم کی مسلمان ہو جو خدا سے مانگنے کی بجائے

    مندروں میں بتوں سے مانگتی ہوں، ایسی تنقید پر سارا علی خان کو آیا غصہ اور انہوں نے دھلائی کر دی ناقدین کی انہوں نے کہا کہ میں تو مندروں میں‌جائوں گی جس کو جو کرنا ہے کرے جسکو جو کہنا ہے کہے، میں‌مسلمان ہوں یا ہندو یہ کسی کا مسئلہ نہیں ہے میں کسی کے معاملے میں‌نہیں‌بولتی کوئی بھی میرے معاملے میں نہ بولے، اور یہ بھی سمجھ لے کہ میں نے مندرجانا نہیں چھوڑنا.

  • بالی وڈ میں اپنے تعلقات والدین کی سپورٹ کے بغیر خود بنائے سارا علی خان

    بالی وڈ میں اپنے تعلقات والدین کی سپورٹ کے بغیر خود بنائے سارا علی خان

    بالی وڈ‌ اداکارہ سارا علی خان کا کہنا ہےکہ میں نے بالی وڈ‌ میں خود اپنی کوشش سے اپنے تعلقات بنائے اپنے والدین کی اس میں سپورٹ حاصل نہیں کی نہ ہی انہوں نے سپورٹ کیا. سارا علی خان نے کہا کہ میری ماں نے ہمیشہ مجھے یہی مشورہ دیا کہ کبھی دوسروں پر انحصار نہ کرو، اور اپنا راستہ خود بنائو ، خود اپنی صلاحیتوں کے بل پر کام ھاصل کرو. سارا علی خان نے کہا کہ میری والدہ نے مجھے یہ بھی کہا کہ ہر ایک کا اپنا ایک سفر ہوتا ہے لہذا اپنے سفر کو اپنے طریقے سے کاٹیں. اداکارہ نے کہا کہ میرے والدین کے جو دوست تھے ان کے ساتھ بھی میں نے

    بطور اداکارہ اپنے تعلقات کو بنایا وہ مجھے اداکارہ سارا کے طور پر جانتے ہیں سیف یا امریتا کی بیٹی کے طور پر نہیں، یاد رہے کہ سارا علی خان نے حال ہی میں 76 ویں کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کیا جس کے بعد سے وہ مسلسل سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں۔ سارا نے اپنے فیشن ایبل انداز سے کانز میں ہر کسی کا دل جیت لیا. سارا کی فلم زرا ہٹ کے زرا بچ کے ریلیز ہونے والی ہے، سارا حقیقت کے قریب اداکاری کرتی ہیں.

  • سارا علی خان کو مس کرتا ہوں کہہ کر وکی کوشل پھنس گئے

    سارا علی خان کو مس کرتا ہوں کہہ کر وکی کوشل پھنس گئے

    وکی کوشل جو کہ آج کل اپنی فلم زرا ہٹ کے زرا بچ کے کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں ،ان کی کو سٹار سارا علی خان بیرون ملک ہونے کی وجہ سے تشہیری مہم کا حصہ تاھال نہیں بن پائیں، وکی سے فلم کی پرموشن کے دوران ایک سوال ہوا کہ آپ اپنی کو سٹار سارا علی خان کو مس کررہے ہیں تو وکی نے خوش ہوتے ہوئے کہا کہ جی ہاں میں اپنی کو سٹار سارا کو بہت مس کررہا ہوں، جیسے ہی انہوں نے ایسا کہا تو ان سے ایک اور سوال ہوا کہ سارا کو تو مس کرتے ہیں تو کترینہ کو مس کرتے ہیں تو اس پر اداکار نے کہا کہ کترینہ تو میری جان ہے اس کو میں سب

    سے زیادہ مس کرتا ہوں. اس پر وہاں موجود لوگوں نے قہقہے لگائے اور خوشی کا اظہار کیا. وکی نے کہا کہ سارا علی خان ایک بہترین اداکارہ ہیں اور میں ان کا مداح ہوں. انہوں نے فلم میں بہت اچھا کام کیا ہے مجھے امید ہےکہ ہماری فلم زرا ہٹ کے زرا بچ کے کو بہت زیادہ پسند کیاجائیگا. یاد رہے کہ وکی کوشل اور سارا علی خان ایک ساتھ پہلی بار دکھائی دے رہےہیں.

  • سیف علی خان کے بیٹے ابراہم کی بالی وڈ میں اینٹری

    سیف علی خان کے بیٹے ابراہم کی بالی وڈ میں اینٹری

    سیف علی خان کا بیٹا ابراہم علی خان‌‌ اب بالی وڈ میں دھوم مچائے گا ، اس کی تصدیق خود انکی بہن سارا علی خان نے کی ہے انہوں نے بتایا ہے کہ میرا بھائی ابراہم بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے کے لئے تیار ہے اور ھال ہی میں اس نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ بھی مکمل کر لی ہے .سارا علی خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں جیسے ہی اس بات کی تصدیق کی تو سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی اور بحث چھڑ گئی کہ کیا ابراہم اچھا ایکٹر ثابت ہو سکے گا اپنے باپ اور ماں کی طرح بالی وڈ میں اپنی جگہ بنا سکے گا. ابراہم نے کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں کرن

    جوہر کو اسسٹ بھی کیا. اس انٹرویو میں انہوں نے اپنی ماں امریتآ سنگھ کے بارے میں بھی بات کی انہوں نے کہا کہ "میرے خیال میں ماں صرف طاقت کا مظہر ہے اس لیے وہ جذباتی طور پر بہت مضبوط انسان ہیں۔ وہ بہت پر سکون رہتی ہیں سکون کی نیند سوتی ہیں اور سکون کی نیند سونا ایک نعمت ہے .سارا علی خان مزید کہتی ہیں کہ میں بہت پرجوش ہوں کہ میرا بھائی بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہا ہے. مجھے امید ہے کہ ابراہم والدین کا نام روشن کریگا.

  • اننیا کن ہیروئنز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں؟‌

    اننیا کن ہیروئنز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں؟‌

    24 سالہ بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے جو کہ چنکی پانڈے کی بیٹی ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جھانوی کپور اور سارا علی خان کی فنکارانہ صلاحیتوں کی بہت زیادہ معترف ہوں ، مجھے لگتا ہےکہ اگر ہم تینوں اداکارائوں کو ایک ساتھ کسی فلم میں کاسٹ کیا جائے تو وہ فلم نہ صرف بہت چلے گی بلکہ ہم تینوں کو ایک ساتھ دیکھ کر شائقین بہت زیادہ خوش ہوں گے. اننیا پانڈے نے کہا کہ جھانوی کپور اور سارا علی خان کی ایکٹنگ دیکھ کر میرے تو رونگھٹے ہی کھڑے ہوجاتے ہیں.یہ دونوں اداکارائیں جہاں بہت سارے لوگوں کے لئے انسپریشن ہیں

    وہیں میری بھی انسپریشن ہیں. اننیا پانڈے نے کہا کہ میں وہ فلم اور کردار منتخب کرتی ہوں جس میں اداکاری کا مارجن ہو اور میرا کردار کہانی کو آگے لیکر چلنے والا ہو. یاد رہے کہ اننیا پانڈے نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ ہیں وہ بالی وڈ کے نامور اور منجھے ہوئے فلم میکرز کی اولین چوائس ہیں. ان کی ایوشمان کھرانہ کے ساتھ فلم ڈریم گرل کا سیکوئل اور ’کھو گئے ہم کہاں پائپ لائن میں ہیں. اننیا آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم پرائم ویڈیو کی آنے والی سیریز ’کال می بے‘ میں اداکاری کرتی ہوئی دکھائی دیں گی.