Baaghi TV

Tag: sara khan

  • سارا خان اور عمران اشرف ایک بار پھر ساتھ

    سارا خان اور عمران اشرف ایک بار پھر ساتھ

    ڈرامہ سیریل رقص بسمل جس میں مرکزی کردار عمران اشرف اور سارا خان نے ادا کئے تھے ، اس ڈرامے اور ان دونوں کی جوڑی کو بے حد سراہا گیا. شائقین عمران اشرف اور سارا خان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بے تاب رہتے ہیں، ان کے لئے خوشخبری ہے کہ وہ اب اپنے پسندیدہ سٹارز کو ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھ سکیں گے. مومنہ درید کی پروڈکشن نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ عمران اشرف اور سارا خان کے ساتھ ڈرامہ بنانے جا رہے ہیں ، اس ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں کون ہو گا، اور ڈرامے کا نام کیا ہوگا کہانی کیسی ہو گی اسکے بارے میں ابھی کچھ بھی نہیں سامنے لایا گیا.

    ”عمران اشرف نے اس حوالے سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ شئیر کی ہے جس سے انہوں نے بھی اپنے مداحوں کو آگاہی دی ہے کہ میں اور سارا خان ایک بار پھر رقص بسمل کے بعد ایک ساتھ بہت جلد آرہے ہیں”. یاد رہےکہ رقص بسمل میں عمران اشرف نے ایک ایسے عاشق کا کردار ادا کیا تھا جو اپنی محبت پانے کےلئے کسی بھی حد سے گزر جاتا ہے اپنی پرواہ نہیں کرتا نہ ہی اپنے خاندان کی پرواہ کرتاہے، اس کا جنون رنگ لاتا ہے اور اسکی محبت یعنی سارا خان اسے مل جاتی ہے.

    کسی کو پانے کا ٹھان لوں تو پا لیتا ہوں حسن احمد

    شان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا معمر رانا

    شاہد آفریدی کو ولن کا کردار دوں گا خلیل الرحمان قمر

  • والدہ اور بھائی کام کو سراہیں تو لگتا ہےکہ ہاں اچھا کام کیا ہے سارا علی خان

    والدہ اور بھائی کام کو سراہیں تو لگتا ہےکہ ہاں اچھا کام کیا ہے سارا علی خان

    بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان جنہوں نے اپنے ٹیلنٹ کی بدولت بہت جلد ہی اپنا نام اور مقام بنا لیا ہے. ان کی فلم زرا ہٹ کے زرا بچ کے ریلیز ہوئی ہے اس نے کامیابی حاصل کی ہے ، اس کا ایک گیت تیرے واسطے فلک سے میں ، سپر ہٹ ہوا ہے اور سوشل میڈیا پر ہر کوئی اس پر ڈانس کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے. اس فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سارا علی خان کہتی ہیں کہ اس فلم کے پرڈیوسر نے کہا تھا کہ اگر فلم پچاس کروڑ کا بزنس کرلے تو ہم مشہور ہوجائیں گے، لیکن ہماری فلم نے اسی کروڑ کا بزنس کر لیا ہے، مجھے بہت خوشی ہے کہ ہماری فلم کو بہت زیادہ سراہا گیا اور ایک ایسے وقت میں ہماری فلم کامیابی ہوئی ہے جب باکس آفس پر کامیاب فلموں کی ریشو بہت کم ہے.

    سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ ان کی نظر میں تین طرح کی کامیابیاں ہوتی ہیں؛ تصوراتی، ذہنی اور اندورنی۔لیکن ”مجھے ذہنی طور پر کامیابی اس وقت محسوس ہوتی ہے جب میری والدہ اور بھائی میرے کام کو سراہتے ”اگر یہ دونوں کہہ دیں کہ میں نے اچھا کام کیا ہے تو مجھے لگتا ہے کہ یقینا میں نے اچھا کام کیا ہے.

    یاسرہ نے بتا دیا اپنی کامیاب شادی کا راز

    شاپنگ مال میں گئی تو کسی نے آواز لگائی آپ نے تباہی مچائی ہوئی ہے جویریا سعود

    سائرہ بانو نے بھی انسٹاگرام جوائن کر لیا ، پرانی تصویر شئیر کی

     

  • سارا خان کی بہن کی شادی کے انتظامات کس نے کئے؟

    سارا خان کی بہن کی شادی کے انتظامات کس نے کئے؟

    ٹی وی کی معروف اداکارہ سارا خان جنہوں نے فلک شبیر کے ساتھ شادی کی ، سارا نے شادی کے بعد جتنے بھی انٹرویوز دئیے اس میں انہوں نے بتایا کہ فلک ان کی بہنوں کا بہت خیال رکھتے ہیں اور باپ کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں. سارا اور فلک نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں‌ سارا خان نے بتایا کہ میری بہن عائشہ کی شادی فلک نے کی انہوں نے خود ہی رشتہ تلاش کیا، فلک نے بتایا کہ عثمان میرا دیرینہ دوست تھا اور میں اسکو بہت اچھے سے جانتا تھا، عائشہ کو وہ بہت خوش رکھ سکتا تھا اسلئے میں نے یہ رشتہ کروا دیا. دونوں آج بہت خوش ہیں. سارا خان نے بتایا کہ لڑکے والے کی فیملی اسلام آباد میں رہتی تھی لہذا پھر ہم سب شادی کے لئے اسلام آباد

    چلے گئے، وہاں جب گئے تو میں نے دیکھا کہ فلک نے عائشہ کی شادی کے لئے جو انتظامات کر رکھے تھے وہ اتنے آئیڈیل تھے کہ میں اور میری بہنیں حیران ہی رہ گئیں. سارا نے کہا کہ فلک نے عائشہ کے لئے بہت اچھا لڑکا تلاش کیا اس نے میری بہن کو بہت خوش رکھا ہے اور دونوں اب یوکے میں‌ خوش و خرم زندگی بسر کررہے ہیں.

  • سارا علی خان اپنی والدہ امریتا کو ڈانٹتی ہیں ؟‌

    سارا علی خان اپنی والدہ امریتا کو ڈانٹتی ہیں ؟‌

    آج کل سارا علی خان کا جادو بالی وڈ کے سر چڑھ کر بول رہا ہے، اداکارہ زبردست اداکاری کرتی ہیں، ان کی حال ہی میں فلم ریلیز ہوئی زرا ہٹ کے زرا بچ کے. اسکی پرموشن کے دوران ان کے ساتھی اداکار وکی کوشل نے کہا کہ ہم سب امریتا سنگھ کو بہت پسند کرتے ہیں، اور ان کے سامنے بول بھی نہیں سکتے لیکن میں نے سارا علی خان کو اپنی والدہ کو ڈانٹتے ہوئے بھی دیکھا ہے. وکی اور سارا علی خان کپل شرما کے شو میں‌موجود تھے اور سارا کے سامنے ہی وکی کوشل نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک دن دیکھا کہ سارہ علی خان اپنی والدہ امریتا میڈم کو ڈانٹ

    رہی ہیں جس پر انہوں نے ان سے معلوم کیا کہ بات کیا ہے جس پر سارہ نے کہا کہ ممی کو عقل ہی نہیں ہے، 1600 روپے کا تولیہ خرید کر لے آئی ہیں اور اس بات پر یہ اپنی ممی کو مستقل جھاڑتی رہیں۔ وکی نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سارا علی خان فضول خرچ نہیں ہیں، اور وہ فضول خرچی کو پسند بھی نہیں کرتی ، یہاں تک کہ وہ بہت زیادہ کسی بھی چیزپر پیسہ خرچ کرنے کو پسند کرتی ہیں.

  • اسامہ خان کس اداکارہ کو دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں؟‌

    اسامہ خان کس اداکارہ کو دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں؟‌

    نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار اسامہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے اداکارہ سارا خان کی اداکاری بہت پسند ہے، وہ جب سامنے آتی ہیں تو میں ان کو دیکھتا ہی رہ جاتا ہوں، وہ انتہائی خوبصورت ہیں کہ ان کے چہرے سے نظر نہیں ہٹتی ، انہوں نے کہا کہ نادیہ افگن کی فنکارانہ صلاحیتوں سے بہت زیادہ متاثر ہوں، وہ ہر بات کھل کر کہہ دیتی ہیں ، جس سے جو گلہ شکوہ ہو وہ کھل کر کہہ دیتی ہیں ، وہ نڈر ہیں جو دل میں وہ کہے بغیر نہیں

    رہ سکتیں ، میری ان کے ساتھ بہت اچھی دوستی ہے، جو بات میں‌خود نہ کہہ سکتا ہوں ، وہ میں ان سے کہہ دیتا ہوں کہ آپ کہ دیجیے. انہوں نے ایک پروگرام میں‌ یہ بھی کہا کہ میں مایا علی کے ساتھ چاند پر جانے کی خواہش رکھتا ہوں. وہ مجھے بہت اچھی لگتی ہیں ان کی ھقیقت کے قریب اداکاری بھی مجھے بہت بھاتی ہے، میری خواہش ہےکہ میں ان کے ساتھ چاند کا سفر کروں. اسامہ خان نے اس انٹرویو مین فواد خان کی بھی جم کر تعریف کی اور کہا کہ فواد خان میرے رول ماڈل ہیں اور میں ان جیسا اداکار بننا چاہتا ہوں.

  • فلک شبیر نے سارا خان کو منہ دکھائی میں کیا تحفہ دیا؟

    فلک شبیر نے سارا خان کو منہ دکھائی میں کیا تحفہ دیا؟

    اداکارہ سارا خان جن کا نام شادی سے قبل آغا علی کے ساتھ بہت زیادہ جڑتا رہا، لیکن دونوں کی دوستی شادی تک نہ پہنچ سکی. دونوں اپنی اپنی جگہ شادی کرکے آج بہت زیادہ خوش ہیں. سارا علی خان اور فلک شبیر ایک دوسرے پر پیار جتانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے. فلک شبیر کی سارا خان کے لئے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے. دونوں نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی اور وہاں ان سے مختلف سوالات ہوئے ایک سوال یہ بھی تھا کہ فلک آپ سارا خان کو تحفے دیتے ہیں تو سارا خان نے کہا کہ فلک مجھے بہت تحفے دیتے ہیں ، انہوں نے شادی کے بعد منہ دکھائی میں مجھے گھر گفٹ کیا تھا ، ابھی چند روز قبل کی ہی بات ہے انہوں نے

    مجھے ہیرے کی انگوٹھی تحفے میں دی ہے. میرا شوہر مجھے تحفے دیتا رہا ہے. سارا خان نے کہا کہ فلک جہاں کہیں بھی جائیں میرے لئے کچھ نہ کچھ ضرور لاتے ہیں، مہنگے جوتے پرس تو معمول کے تحفے ہیں. فلک نے اس پر کہا کہ سارا خان ایک اچھی بیوی ہیں اور بیویوں کو انکی اچھائی کا احساس دلاتے رہنا چاہیے چاہے وہ تحفے دیکر کریں یا تعریف کرکے کریں لیکن ایسا مسلسل ہوتے رہنا چاہیے.

  • سارا خان کو فلک شبیر سے کیا ہے گلہ

    سارا خان کو فلک شبیر سے کیا ہے گلہ

    اداکارہ سارا خان جنہوں نے فلک شبیر کے ساتھ شادی کی ، دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے. فلک اور سارا حال ہی میں ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئے . وہاں ان سے مختلف سوال ہوئے. سارا خان نے کہا کہ مجھے فلک سے کسی قسم کا گلہ نہیں ہے لیکن جب سے بیٹی پیدا ہوئی ہے اسکو مجھ سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں. کام سے جب گھر واپس آتے ہیں توآتے ساتھ ہی پہلے بیٹی کو اٹھاتے ہیں اسکو پیار کرتے ہیں. مجھے اس سے ملنے کے بعد ملتے ہیں تو مجھے بہت غصہ آتا ہے کہ پہلے مجھے اہمیت دیتے تھے اب بیٹی کو دیتے ہیں. میں اکثر فلک سے کہتی ہوں کہ بیٹی کو میں نے پیدا کیا ہے لہذا زندگی بھر سب سے پہلے میں ہی رہوں گی. فلک نے اس پر کہا کہ میں جب کام سے آتا

    ہوں سارا دن بیٹی کو مس کرتا ہوں‌لہذا گھر آتے ہی بیٹی کو دیکھنے اور ملنے کا دل کرتا ہے اس لئے اس کو اٹھا لیتا ہوں. لیکن جب میں نے دیکھا کہ سارا تو سنجیدہ ہو رہی ہے تو میں‌اب زرا احیتاط کرتا ہوں. بیٹی اور سارا دونوں کو ایک جیسی اہمیت دیتا ہوں. سارا نے اس پر کہا کہ فلک کو چاہیے کہ وہ مجھے ہر حال میں اہمیت دیں چاہے میرے مقابلے میں کوئی بھی رشتہ ہو.