Baaghi TV

Tag: sare rah

  • آئی بروز بنوائیں تو ایسا لگا جیسے کوئی آپریشن ہو رہا ہے منیب بٹ

    آئی بروز بنوائیں تو ایسا لگا جیسے کوئی آپریشن ہو رہا ہے منیب بٹ

    اداکار منیب بٹ جنہوں نے ڈرامہ سیریل سر راہ میں ایک خواجہ سرا کا کردار ادا کیا ہے. اس حوالے سے انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس کردار کو کرنے کے لئے میں نے اپنے طور پر کافی تیاری کی ، میں نے اپنے بازو ویکس کئے ، آئی بروز بنوائیں اور مجھے یاد ہے کہ جب میں آئی بروز بنوا رہا تھا تو مجھے ایسے لگ رہا تھا کہ جیسے میری کوئی سرجری ہو رہی ہے ، اس قدر تکلیف دہ پراسس ہے آئی بروز بنوانا ، مجھے اس روز احساس ہوا کہ آئی بروز بنوانے اور ویکس کروانے کی کتنی تکلیف ہوتی ہے. منیب بٹ نے کہا کہ میں نے اپنی بیوی اور سالی سالے سے بھی اپنے اس کردار کو لیکر ڈسکشن کی سب نے کہا کہ دیکھ لینا اس کردار کے بعد بہت زیادہ

    تنقید بھی سننے کو ملے گی تو میں نے کہا کہ بھئی میں نے اب تو کر لیا ہے اور میں تنقید سہنے کو تیار ہوں اچھے کردار کبھی کبھی ملتےہیں یہ چیلنجنگ کردار ہے اس لئے کرنا ضروری سمجھا. منیب بٹ نے کہا کہ مجھے لوگوں کا بہت اچھا ریسپانس مل رہا ہے. بطور ایکٹر رسک لینا مجھے بہت اچھا لگتا ہے اور وہ کام ہی کیا جس میں رسک نہ لیا جائے.

  • ماریہ بی ڈرامہ سیریل سرراہ کی کہانی پر بھڑک اٹھیں

    ماریہ بی ڈرامہ سیریل سرراہ کی کہانی پر بھڑک اٹھیں

    حال ہی میں ڈرامہ سیریل ”سرراہ” شروع ہوا ہے اس میں جہاں بہت سارے خوبصورت کردار ہیں کہانی ویمن امپاورمنٹ کا درس دیتی ہے وہیں یہ کہانی خواجہ سراہوں کے مسائل کو بھی اجاگر کرتی ہے. ڈرامے میں ایک سین ایسا ہے جس میں باپ اپنے بیٹے کو جو کہ خواجہ سرا ہے اسکو جینے کا ڈھنگ سکھاتے ہوئے اس کو اسکی مرضی کے مطابق جینے کا حوصلہ دے رہا ہوتا ہے ، اس سین پر اعتراض کرتے ہوئے معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے کر دی ہے تنقید انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا ایک لمبا چوڑا نوٹ ، بولیں ابھی تک پاکستانیوں کو ایجنڈا واضح نہیں

    ہوا ؟ باپ مرد یا عورت بننے کی بجائے بیٹے کو خواجہ سراہ کی طرح بننے کا درس دے رہا ہے ، پاکستانیوں کب جاگو گے ؟ بچوں کی تباہی میں ہم سب اہم کردار ادا کررہےہیں یوں ماریہ بی نے سرا راہ کی کہانی اور اس میں موجود خواجہ سرا کے کریکٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا . یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ماریہ بی نے فلم جوائے لینڈ کی پاکستان میں نمائش اور اسکی پرموشن پر بھی اعتراض اٹھایا تھا.

    اس طرح آپنے پایروں‌کو فروخت کرتےہ ں شرعیت پر عمل کرنے مرد یا عورت بننے خواجہ سراہ کی طرح بننے کیا کہہ رہےہ یں . اصلاحی پاکاستانیوں جاگو ایجنڈا واضح نہیں ہوا بچوں کی تباہی میں اہم کردار ادا کررہےہ یں جوائے لینڈ پر اعتراض کیا .

  • سر راہ : صبا قمر رانیہ کے کردار میں چھا گئیں‌

    سر راہ : صبا قمر رانیہ کے کردار میں چھا گئیں‌

    ڈرامہ سیریل سرا راہ جو حال میں نجی چینل سے شروع ہوا ہے اس کی پہلی قسط آن ائیر جا چکی ہے اور پہلی ہی قسط نے دھوم مچا دی ہے. کہانی کو بہت ہی خوبصورت انداز سے لکھا گیا ہے ڈائیلاگز کافی جاندار ہیں. ڈرامے کی کہانی مڈل کلاس فیملی کے گرد گھومتی ہے. رانیہ کی شادی اسکی پھوپھو کے بیٹے سے ہوتی ہے چھ سال کا عرصہ بیت جاتا ہے لیکن اسکی پھوپھو بارات لانے کے لئے تیار ہی نہیں‌نظر نہیں آتیں، بارات نہ آنے کی وجہ یہ دکھائئی گئی ہے کہ اب رانیہ کا منگیتر 80 ہزار کمانے لگا ہے اور رانیہ ان پڑھ ہے اور زیادہ جہیز بھی نہیں لا سکتی. اس لئے رانیہ کی پھوپھو اس رشے کو کرنے کے لئے راضی نہیں. دوسری طرف یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ کس طرح‌سے والدین اپنی بیٹیوں کو نہیں‌بیٹوں کو

    پڑھانے پر توجہ دیتے ہیں. یہ کہانی ویمن امپاورمنٹ کی بھی بات کرتی ہے. یہ کہانی یہ بھی بتاتی ہےکہ جب عورت گھر سے باہر کام کے لئے نکلتی ہے تو اسکو کس قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے. یہ کہانی معاشرتی رویوں پر بھی سوالیہ نشان ہیں جو لڑکی کو کمزور سمجھتے ہیں. صبا قمر نے بطور رانیہ بہترین کام کیا ہے پہلی ہی قسط نے شائقین کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا ہے.