Baaghi TV

Tag: sarwat gilani

  • میں کم کپڑے پہن کر سینز شوٹ نہیں کروا سکتی ثروت گیلانی

    میں کم کپڑے پہن کر سینز شوٹ نہیں کروا سکتی ثروت گیلانی

    معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا ہےکہ بالی وڈ میں کام کرنے کا اپنا ایک کلچر ہے وہاں اداکارائیں آسانی سے بولڈ مناطر شوٹ کروا لیتی ہیں اور بولڈ کپڑے زیب تن کر لیتی ہیں اگر مجھے کوئی ایسی آفر ہو تو یقینا میں اسے قبول نہیں کروں گی کیونکہ میری اپنی حدود ہیں‌کام کے حوالے سے. میں‌نہ بولڈ مناظر شوٹ کروا سکتی ہوں نہ ہی کم کپڑے پہن سکتی ہوں. انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جس لیول کا اس وقت فلم انڈسٹری میں ہو رہا ہے وہ بہت اچھا ہے اب تو پاکستان کے کسی فنکار کو باہر کے ملک جا کر کام کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے.

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں‌نوجوانوں نے فلم انڈسٹری کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں تھام لی ہے اور وہ بہت اچھا کام کررہے ہیں ایسا کمال کا کام ہو رہا ہے کہ دیکھ کر رونگھٹے کھڑے ہوجائیں. انہوں نے مزید کہا کہ” ہمارے نوجوان فلم میکرز ہی پاکستان کا کام انٹرنیشنل مارکیٹ میں‌لیکر جائیں گے.” اور وہ دن دور نہیں جب دنیا میں پاکستانی فلموں کا ڈنکا بجے گا.

    دل کو صاف رکھیں کیا پتہ کل ہو نہ ہو ہانیہ عامر کا مداحوں کو …

    اب صرف اداکاری ہی کروں گا سنی دیول کا اعلان

    بزنس کا ارادہ نہیں صرف اداکاری پر توجہ ہے عائزہ خان

  • خلیل الرحمان ہر چیز اچھی نہیں لکھتے ثروت گیلانی

    خلیل الرحمان ہر چیز اچھی نہیں لکھتے ثروت گیلانی

    معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے حال ہی میں مومن ثاقب کے شو حد کر دی میں شرکت کی ہے اس میں مومن نے ان سے سوال کیا کہ خلیل الرحمان قمر تو سکرپٹ میں کسی کو ایک لفظ کی تبدیلی نہیں کرنے دیتے تو کیا آپ ان کے ساتھ کام کریں گے اس پر ثروت نے گول مول جواب دے کر کہا، خلیل الرحمان قمر میں مانتی ہوں کہ اچھا لکھتے ہیں اور ان کی لکھی ہوئی کچھ لائنز بہت زیادہ اچھی لگتی ہیں لیکن اب ایسا بھی نہیں ہے کہ وہ ہر چیز ہی اچھی لکھتے ہیں. ان کو چاہیے کہ وہ نوجوانوں کے لئے لکھیں ان کو موٹیویشن دینے کےلئے لکھیں.

    ” سیاست میں‌دلچپسی ہر کسی کو ہونی چاہیے” مجھے بھی ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ڈراموں میں خود ہی کام نہیں کررہی . ثروت گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ کام ہمیشہ معیاری کرنا چاہیے ، تعداد پر نہیں کوالٹی پر توجہ دی جانی چاہیے اور اپنی طرف سے میں‌ایسی ہی کوشش کرتی ہوں. یاد رہے کہ ثروت گیلانی نے کنٹرورشل فلم جوائے لینڈ جس کو کانز فلمی میلے میں ایوارڈ سے نوازا گیا تھا اس میں کام کیا. اس کے لئے علاوہ ان کے کریڈٹ پر چڑیلز جیسی ویب سیریز بھی ہے.

    قرض واپس نہ کرنے پربھارتی بینک کاسنی دیول کا گھر نیلام کرنے کا فیصلہ

    دعا ہے پاکستان کو مخلص لیڈر شپ نصیب ہوجائے بشری انصاری

    آج کتاب بینی میرا مشغلہ ہے ریما خان

  • لڑکیاں ہی کیوں‌ لڑکے آئٹم نمبر کریں ہم مزے سے دیکھیں ثروت گیلانی

    لڑکیاں ہی کیوں‌ لڑکے آئٹم نمبر کریں ہم مزے سے دیکھیں ثروت گیلانی

    معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں میں ڈراموں میں صرف اس لئے کام نہیں کررہی کیونکہ اب میں عورتوں اور بچوں کے حق میں بات کرتی ہوں. اور میں ایسا نہیں کر سکتی کہ میں دن میں عورتوں اور بچوں کے حق میں بات کروں اور شام میں مار کھانے والی عورت کا کردار کر رہی ہوں. انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں اب خود مختار خواتین کی بات بھی ہونی چاہیے لوگ اب ایسی کہانیاں دیکھنا چاہتےہیں جو بہادر اور خود مختار خواتین کو دکھائیں ، حقیقی زندگی میں بہت ساری خواتین مردوں کی طرح زندگی بسر کررہی ہیں ان کے برابر اپنے بچوں کو پال رہی ہیں.

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ”مجھے بہت ساری سیاسی جماعتوں نے اپنی جماعت میں آنے کی دعوت دی” ، لیکن ہو سکتا ہے کہ آنے والے وقتوں میں ، میں اپنی ہی سیاسی جماعت بنا لوں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلموں میں آئٹم نمبر کے خلاف نہیں ہوں، لیکن لڑکیاں ہی آئٹم نمبر کیوں کریں لڑکے کیوں نہیں لڑکے آئٹم نمبر کریں تو ہم بھی مزے سے دیکھیں گے . ثروت نے یہ بھی کہا کہ فلم جوائے لینڈ کا سکرپٹ پڑھتے ہی اسکے لئے ہاں کر دی تھی.

     

    میری تنقید سے کوئی بھی اداکار ناراض نہیں ہو گا ماریہ واسطی

    جمال شاہ نے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت کے عہدے کا چارج سنبھال …

    ثانیہ سعید نے سجل علی کو باکمال اداکارہ قرار دیدیا

  • اپنے ملک اور بچوں کے مستقبل کے لئے اٹھ کھڑے ہوں ثروت گیلانی

    اپنے ملک اور بچوں کے مستقبل کے لئے اٹھ کھڑے ہوں ثروت گیلانی

    شوبز انڈسڑی کی عمرا ن خان کے لئے حمایت جاری ہے ، ہر کوئی عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کررہا ہے لیکن مجال ہے کہ کسی نے اس کیس کو پڑھ لیا ہو جس کی وجہ سے عمرا ن خان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جہاں بہت سارے شوبز ستارے عمران خان کی حمایت میں بول رہے ہیں وہیں ثروت گیلانی بھی آگئی ہیں میدان میں انہوں نے اپنی حالیہ پوسٹ میں کہا ہے کہ ہم سب کو اس ملک کے لئے اس ملک اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے اٹھ کھڑے ہونا ہوگا اگر ہم اب کھڑے نہیں ہوں گے تو کب کھڑے ہوں گے ا، ایک اکیلا انسان ہماری لڑائی لڑ رہا ہے ہمارے لئے

    جدوجہد کررہا ہے ۔ ثروت گیلانی نے لوگوں سے پوسٹ کے زریعے اپیل کی کہ اپنے لئے ملک و قوم کے لئے باہر نکلیں اور حقیقی آزادی حاصل کریں۔ یاد رہے کہ ثروت گیلانی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عمران خان ہی اس ملک کے لئے واحد امید کی کرن ہے اور وہی اس ملک کے مسائل حل کرے گا وہی اس ملک کو دنیا میں عزت دلوائے گا۔

  • ثروت گیلانی کو کس سے اور کیا ہے گلہ ؟‌

    ثروت گیلانی کو کس سے اور کیا ہے گلہ ؟‌

    منجھی ہوئی اداکارہ ثروت گیلانی جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں حقیقت کے قریب اداکاری ان کا خاصا ہے. ثروت جیسا کہ بہت سارے موضوعات پر بات کرتی رہتی ہیں ھال ہی میں انہوں نے زہنی صحت کے مسائل کو اجاگر کیا ہے اس پر بات کی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں ہر موضوع پر ڈرامہ بنتا ہے لیکن ذہنی صحت کے جیسے مسائل کو بالکل ہی نظر انداز کر دیا جاتا ہے، حالانکہ میڈیا اس میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے لیکن اسکا کردار اس معاملے میں زیرو نظر آرہا ہے. ثروت گیلانی نے کہا کہ آج کل کا ماحول گھٹا ہوا ہے ، سوسائٹی میں ڈپریشن کا

    مرض تیزی سے بڑھ رہا ہے ، ایسے میں زہنی صحت بھی متاثر ہورہی ہے ، یہی وقت ہے کہ ہم میڈیا کے زریعے ایسے مسائل کو اجاگر کریں ان پر بات کریں ، چونکہ ہم فنکار ہیں لہذا ہماری بات لوگ زیادہ سنتے ہیں اسلئےہمارا فرض ہے کہ ہم ایسے موضوعات پر اپنی اداکاری اور کہانیوں کے زریعے بات چیت کریں اور میڈیا ہمارا ساتھ دے. ثروت گیلانی نے کہا کہ میں رائٹر سے بھی کہوں گی کہ وہ ایسے مسائل پر لکھیں اور چینلز مالکان ان کو ہائی لائٹ کریں .

  • سی پرائم کی  "نور”نے کانز میلہ لوٹ لیا

    سی پرائم کی "نور”نے کانز میلہ لوٹ لیا

    پاکستان کی فلم انڈسٹری نے2023 میں بھی عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے . عمر عادل کی ڈائریکشن میں میں بننے والی فلم نورکو کانز ورلڈ فلم فیسیٹول کے آن لائن ایڈیشن میں جنوری کی بہترین ہیلتھ فلم کا ایوارڈ دیا گیا ہے. یہ فلم او ٹی ٹی پلیت فارم پر موجود ہے. کمزور نظر والوں کو کم تر سمجھنے کے موضوع پر یہ کہانی فرح عثمان نے لکھی ہے اور اس میں ثروت گیلانی، عمر رانا، تنیشہ شمیم، مزنا وقاص اور تسنیم انصاری نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔ 17منٹ کی اس مختصر فلم میں ایک بچے نے مرکزی کردار ادا کیاہے اور دل کو چھونے والے بیانیے کو دنیا کے سامنے پیش کیا گیا ہے جس میں ثقافتی توہمات اور رواجوں کے جال میں پھنسے کئی لوگ، خاص طور پر بچے، جو اپنی کمزوری اور معصومیت کی بناء پر خاموشی سے اس کا شکار ہوجاتے ہیں۔ سی

    پرائم کی ایگزیکٹیو پروڈیوسر سیمیں نوید کہتی ہیں کہ پاکستان میں 4 ملین سے زیادہ بچے اسکول نہیں جاتے،مجھے پختہ یقین ہے کہ ایسے مواد کو دکھانا اور پروڈیوس کرنا، جو ہمارے ناظرین کو ایک حقیقی پیغام دے سکیں، نہایت اہم ہے۔یہ ایسا موضوع ہے جس کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا ہرماہ کے جیتنے والوں کو سالانہ مقابلے میں شامل کیا جائے گا جس میں ان کو نہ صرف شاندار خصوصی میٹل کے مجسمہ جیت سکتے ہیں بلکہ ان کی فلم کودنیا کے سینما کے مرکز کانز کے اسکرین پر دکھائے جانے کا موقع ملے گا۔

  • ثروت گیلانی ٹرولز پر برس پڑی

    ثروت گیلانی ٹرولز پر برس پڑی

    اداکارہ ثروت گیلانی جو کہ بہت ہی ووکل ہیں وہ برس پڑی ہیں ٹرولز پر، انہوں نے کہا کہ ٹرولز کے پاس اگر کی بورڈ اور انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ کسی کی بھی عزت اچھالتے پھریں، ہمارے ہاں بہت ہی غلط قسم کا کلچر بن گیا ہے کسی کی معمولی سی بھی کوئی بات سامنے آتی ہے تو اسکو زلیل کر دیا جاتا ہے اسکے حوالے سے گھٹیا باتیں پھیلائی جاتی ہیں، کئی بار ایسا ہوا کہ فنکاروں کے بارے میں ایسی باتیں کہی گئیں جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق ہی نہیں تھا. اس طرح کی غلط قسم کی مہم جب چلائی جاتی ہیں تو فنکار ڈپریشن کا شکار ہوتےہیں ، فنکار کیا کسی کے بارے میں بھی غلط قسم کی مہم چلائی جائیگی تو وہ پریشان ہو گا ڈپریشن کا شکار ہوگا. اداکارہ

    ثروت گیلانی نے کہا کہ دوسروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے پہلے خود پر نظر ڈال لیا کریں کہ وہ کیا ہیں، خود تو وہ جھوٹ اور نفرت بیچ رہے ہوتے ہیں. ثروت نے مزید کہا کہ اس سلسلے کو بند ہونا چاہیے ، ہم اپنے کام سے کام کیوں نہیں‌رکھ سکتے؟. اور بہت کچھ کرنے کو ہے صرف انٹرنیٹ پر فنکاروں کی عزتیں ہی کیوں اچھالنا ضروری بن گیا ہے.

  • فیروز خان کے خلاف ثروت گیلانی کا دبنگ بیان

    فیروز خان کے خلاف ثروت گیلانی کا دبنگ بیان

    اداکار فیرو‌ز خان جنہوں نے گزشتہ دنوں ایک گھٹیا حرکت کرتے ہوئے نہ صرف اپنے شوبز کے ساتھیوں کو لیگل نوٹسسز بھیجے بلکہ ان سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے ذاتی فون نمبرز اور گھر کے ایڈریس سوشل میڈیا پر جاری کر دئیے. انہوں نے تاحال اس حرکت پر معافی نہیں‌مانگی . فیروز خان نے جن فنکاروں کو لیگل نوٹس بھیجے ان میں‌اداکارہ ثروت گیلانی بھی شامل ہیں. انہوں نے ایک بیان میں‌ کہا ہے کہ یہ کہنا کہ فلاں ایک اچھا اور زبردست آرٹسٹ ہے لیکن وہ اپنی بیوی کو مارتا ہے بچوں کو مارتا ہے. یہ عجیب سی بات لگتی ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے ہونا تو یہی چاہیے کہ ایسے لوگوں کے ساتھ کام نہیں‌کرنا چاہیے ان کی حوصلہ افزائی نہیں کرنا چاہیے ان کو ان کے دائرے میں

    رکھنا چاہیے. ثروت گیلانی نے کہا کہ آپ کو اپنا بیانیہ بنانا چاہیے کہ آپ ایسوں کے ساتھ کام نہیں‌کریں گے جو بیویوں کو مارتے ہیں. باقاعدہ سٹینڈ لینا چاہیے کہ میں اس کے ساتھ کھڑا نہیں ہوں گا. یوں ثروت گیلانی نے لیا ایک بار پھر فیروز خان کو آڑھے ہاتھوں اور اپنے موقف کو دہرایا کہ وہ ان کے ساتھ کام نہیں کریں گی اور ان کے ساتھ کھڑی نہیں ہوں گی.