Baaghi TV

Tag: satish koshak

  • ستیش کوشک کو قتل کیا گیا ، مرڈرر کی اہلیہ بول پڑی

    ستیش کوشک کو قتل کیا گیا ، مرڈرر کی اہلیہ بول پڑی

    بالی وڈ اداکار ستیش کوشک جن کی اچانک وفات پر سارا بالی وڈ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے ان کے بارے میں حال ہی میں ایک انکشاف ہوا ہے. کہا جا رہا ہے کہ ستیش کوشک کو قتل کیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق دہلی کے ایک بزنس مین نے ستیش کوشک سے 15 کروڑ روپے یہ کہہ کر لئے کہ دبئی میں ایک بزنس میں‌انویسٹ کرنے ہیں. ستیشن کوشک نے انہیں وہ پسیے دے دئیے ، اب بزنس مین ان کو نہ پیسے دنیا چاہتا تھا اور نہ ہی اس بزنس کا حصہ دار بنانا چاہتا تھا اسلئے اسکو قتل کر دیا. مرڈرر کی بیوی نے یہ بیان دیکر ایک ہلچل مچا دی ہے. تاہم دہلی کے

    ایک بزنس مین کی اہلیہ کے بیان کے بعد بالی وڈ سلیبرٹیز کی طرف سے کوئی رد عمل تاحال سامنے نہیں آیا. پولیس نے ستیش کوشکے کو قتل کئے جانے کے بیان کے بعد تفیش کا آغاز کر دیا ہے ، کہا جا رہا ہے کہ تفتیش کادائرہ وسیع پیمانے تک ہو گا اور ہر کسی سے پوچھ گچھ ہو گی تاہم ستیش کے بہت سارے ساتھیوں کو تاحال ان کی وفات کا یقین نہیں آیا. واضح رہے کہ ستیش کوشک کے بارے میں جو پہلے اطلاعات آئیں وہ یہی تھیں کہ اداکار کو دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا.

  • ستیش کوشک کا انتقال: سونم کپور، پریانکا چوپڑا، اکشے کمار اور دیگر کااظہار تعزیت

    ستیش کوشک کا انتقال: سونم کپور، پریانکا چوپڑا، اکشے کمار اور دیگر کااظہار تعزیت

    بالی وڈ داکار اور فلم ساز ستیش کوشک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں ان کے انتقال پر ان کے فلمی دنیا کے دوست نہایت ہی غمگین ہیں. اکشے کمار، کرینہ کپور خان، سنجے دت، پریانکا چوپڑا، ابھیشیک بچن، سونم کپور، اجے دیوگن، ارباز خان، سبھاش گھئی، مدھر بھنڈارکر، فرح خان، نیہا دھوپیا، منوج باجپائی اور دیگر نے بھی ستیش کوشک کی موت پر سوگ منایا۔اجے دیوگن نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے ستیش کوشک کے ساتھ آن اور آف اسکرین ہنسی شیئر کی، اور وہ ہمیشہ ہنستے مسکراتے ہوئے ہی ملے. کرینہ کپور خان نے ٹویٹ کیا کہ انتہائی دل شکستہ ہوں ، مجھے تو یقین نہیں آرہا. فرح خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ستیش کوشک کے انتقال کی خبر شیئر کی اور لکھا، ’’بہت اچانک اور بہت زیادہ غمگین ہوں ،ستیش نہایت ہی مہربان اور خوش رہنے والے انسان تھے . مدھور بھنڈارکر نے ستیش کوشک کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور ٹویٹ کیا، "میں اداکار ہدایتکار ستیش کوشک جی کے انتقال کی خبر سن کر بہت صدمے میں ہوں، وہ بہت ہی متحرک، توانا اور زندگی سے بھرپور تھے.

    سبھاش گھئی نے اپنے انسٹاگرام پر ستیش کوشک کی ایک تصویر پوسٹ کی۔ اپنے کیپشن میں انہوں نے لکھا "یہ میرے لیے دل دہلا دینے والی خبر ہے ہم نے اپنے ایک بہت ہی خوبصورت دوست کو کھو دیا ہے .میں بہت اداس ہوں۔منوج باجپائی نے لکھا ” ستیش کوشک کے انتقال کی خبر سن کر میں مکمل طور پر صدمے میں ہوں،یہ شوبز انڈسٹری اور ان کے خاندان کے لئے بہت بڑا نقصان ہے. اکشے کمار نے مسٹر اینڈ مسز کھلاڑی کے سیٹ کی ایک تصویر شئیر کی اور ٹویٹ کیا، "چندا ماما چلے گئے ہیں، ستیش کوشک جی کے انتقال کے بارے میں سن کر گہرا دکھ ہوا ان کے ساتھ کام کے دوران وقت ہمیشہ یاد رہے گا. ارباز خان نے ستیش کوشک کے ساتھ تصویروں کی ایک سیریز بھی شیئر کی، اور ایک تصویر میں اداکار ستیش کوشک ارباز، سلمان خان اور سہیل خان کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے لکھا "اوم شانتی ستیش سر۔ اسی طرح سے سونم کپور، سونی رازدان، نیہا دھوپیا، مکیش چھابڑا اور دیگر نے بھی اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

  • اداکار ستیش کوشک دل کا دورہ پڑنے سے 66 سال کی عمر میں چل بسے

    اداکار ستیش کوشک دل کا دورہ پڑنے سے 66 سال کی عمر میں چل بسے

    بالی وڈ اداکار اور فلم ساز ستیش کوشک 66 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں.انڈین ایکسپریس کے مطابق ستیش کوشک کا انتقال این سی آر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ ستیش کوشک کسی سے ملنے جا رہے تھے کہ راستے میں ہی ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور کار میں انہیں دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوہ ثابت ہوا۔ستیش کوشک نیشنل اسکول آف ڈرامہ اور فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سابق طالب علم تھے۔ انوپم کھیر این ایس ڈی میں ان کے بیچ میٹ تھے۔ستیش کوشک نے مسٹر انڈیا میں ‘کیلنڈر’ کا کردار ادا کیا تھا، اور یہ ان کے سب سے قابل ذکر کرداروں میں سے

    ایک ہے انکو اس کردار کے بعد بے حد پذیرائی ملی تھی۔ ستیش کوشک نے لاتعداد فلموں میںاہم کردار نبھائے جن میں دیوانہ مستانہ، رام لکھن، ساجن چلے سسرال ودیگر کے نام قابل زکر ہے. انہوں نے مشہور زمانہ فلم روپ کی رانی چوروں کا راجہاور تیرے نام جیسی فلموں کی ہدایت کاری کی۔ستیش کوشک کی بطور ہدایتکار فلم تیرے نام نے ان کو کامیاب ڈائریکٹروں کی صف میں لا کر کھڑا کر دیا گو کہ اس سے پہلے بھی ستیش کوشک اپنے نام کالوہامنواچکے تھے. ستیش کےانتقال پر پورا بالی وڈ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے.