Baaghi TV

Tag: saudi arab

  • سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینما ایونٹ کا انعقاد

    سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینما ایونٹ کا انعقاد

    سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینما ایونٹ منعقد کیا جا رہا ہے ، اس سے پہلے کبھی بھی اس قسم کا ایونٹ سعودی عرب میں منعقد نہیں کیا گیا یہ ایونٹ آغاز یکم اکتوبر سے کیا جا رہا ہے۔ ریاض میں سعودی فلم فورم“ کے عنوان سے اس تقریب میں 100 کے قریب افراد شریک ہوں گے،یہ تقریبات چار روز تک جا ری رہیں گی،اور اس میں 50 سے زیادہ مقررین خطاب کریں گے۔ کہا جا رہا ہےکہ یہ ایونٹ ریاض کے بلیوارڈ سٹی ایگزیبیشن ہال میں منعقد کی جائے گا ، اس سیشن کا انعقاد فلم انڈسٹری کو سعودی معیشت میں اہم شراکت دار میں تبدیل کرنے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔اس تقریب سے فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے مواقع اور تعاون کو بڑھا کر، تجربات کے تبادلے کے ذریعے، پائیدار اور تجدید شدہ اقتصادی ترقی کے حصول کو ممکن بنایا جائے گا۔

    ”سعودی عرب میں فلم سازی کی حقیقت اور مستقبل کا جائزہ لینے کے لیے ممتاز فلم سازوں، پروڈیوسرز، ہدایت کاروں، سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی میڈیا کے افراد تقریب میں شرکت کریں گے”۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی فلم فورم میں ورکشاپس اور کئی سیکشنز بھی شامل کئے گئے ہیں، جس میں انسپائریشن زون، انوویشن زون، انٹرایکٹو ایکٹیویٹیز زون، ایکسپیریئنسز زون، بزنس زون کو شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستانی کھلاڑی تو آگئے مگر پاکستانی فنکار بھی بھارت آئیں گے؟راہل ڈھولکیا

    فلم انڈسٹری اور مداحوں کا شکرگزار ہوں شاہد حمید

    ماورا حسین 31 برس کی ہو گئیں

  • عمران عباس کی حضرت علی ؓ  کے  روضہ رسول پر حاضری

    عمران عباس کی حضرت علی ؓ کے روضہ رسول پر حاضری

    اداکار عمران عباس نے حضرت علی ؓ کے روضۂ مبارک پر حاضری دی ہے۔عمران عباس نے انسٹاگرام پر عراق سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اُنہیں اس ویڈیو میں عراق میں موجود مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔عمران عباس نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ کے روضۂ مبارک اور مقدس مقامات کی زیارت کے لیے مدعو کرنے اور شاندار میزبانی کے لیے عراقی حکّام کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ان کے دوستوں کی جانب سے اداکار کی اس پوسٹ کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ان سے دعاؤں کی التماس بھی کی جا رہی ہے۔

    عمران عباس نے جیسے ہی اپنی تصویر شئیر کی ان کے مداحوں نے ان کو مبارکباد کے پیغامات لکھنے شروع کر دئیے. عمران عباس نے چند روز قبل ایک ایسی تصویر بھی شیر کی جس میں وہ مجلس میں‌ بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کے پیچھے بالی وڈ کے اداکار سید جعفری بیٹھے ہوئے ہیں. ”اداکار نے یہ تصویر شئیر کرکے سید جعفری کو بھی ٹیگ کیا.” یاد رہے کہ عمران عباس پاکستان کے وہ واحد فنکار ہیں جنہوں نے لالی وڈ اور بالی وڈ میں تقریبا ہر دوسری شخصیت کے ساتھ دوستی کا تعلق بنایا ہوا ہے.

    میرے بارے میں ارجن کپور کے حوالے سے بکواس لکھا جا رہا ہے کوشا کپیلا

    اننیا پانڈے کس سینئر اداکارہ کی شخصیت سے متاثر ہیں ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    راکھی کی نازیبا وڈیو کبھی نہیں بنائیں عادل کا دعوی

  • احمد علی اکبر اپنا ڈرامہ پری زاد سعودی عرب میں دکھانے پر خوش

    احمد علی اکبر اپنا ڈرامہ پری زاد سعودی عرب میں دکھانے پر خوش

    ڈرامہ سیریل پری زاد میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے احمد علی اکبر نے اپنا ڈرامہ سعودی عرب میں دکھانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ، انہوں‌نے کہا ہے کہ بہت اچھی بات ہے کہ پاکستان کا ڈرامہ سعودی عرب میں دکھایا جا رہا ہے. انہوں‌نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے صرف سعودی عرب میں ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک میں ہی دکھائے جانے چاہیں، پاکستان کو دیگر ممالک کے ساتھ معاہدے کرنے چاہیں، ہمارے ڈرامے اس قابل ہیں کہ ان کو دنیا کے کسی بھی ملک میں دکھایا جا سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ آج اگر سعودی عرب میں ڈرامہ دکھایا جا رہا ہے تو

    کل کو اس سے پاکستانی ڈرامے کے لئے مزید راستے کھلیں گے ، جس کا فائدہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری کو ہو گا. انہوں‌ نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ دنیا کے کسی بھی ڈرامے کا مقابلہ کر سکتا ہے ہمارے ہاں لکھنے والے بنانے اور کام کرنے والے سب زبردست ہیں. انہوں نے کہا کہ میں ہاشم ندیم کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے ہمیں پری زاد کی صورت میں ایک اچھی کہانی دی، اور ڈائریکٹر شہزاد کشمیری کا بھی شکر گزار ہوں‌جنہوں نے مجھے پری زاد کے لئے چنا.