Baaghi TV

Tag: shaan shahid

  • مجھے فواد خان کے باپ کا کردار آفر کیا گیا جبکہ میں مولا جٹ کے کردار میں دلچپسی رکھتا تھا شان شاہد

    مجھے فواد خان کے باپ کا کردار آفر کیا گیا جبکہ میں مولا جٹ کے کردار میں دلچپسی رکھتا تھا شان شاہد

    شان شاہد نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فواد خان کے باپ کا کردار آفر ہوا تھا جو کہ بہت مختصر تھا اور میں نے نہیں‌کرنا تھا. شان نے مزید کہا کہ سلطان راہی نے اپنی آوازکا سکیل اونچارکھا تھا اور مصطفی قریشی نے نیچا جبکہ حمزہ علی عباسی اور فواد خان کی آوازوں کا جو سکیل تھا وہ آپس میں میل نہیں کھاتا تھا، حمزہ کسی سکیل میں بات کررہا تھا فواد اس سے بالکل مختلف سکیل میں بات کر رہا تھا. ان دونوں کو چاہیے تھا کہ یہ دونوں بیٹھتے اور کردارں کو کس طرح ادا کرنا ہے اسکی سٹریٹیجی بناتے. شان شاہد نے مزید کہا کہ پہلی مولا جٹ جو بنی تھی اسکاآئیڈیا وحشی جٹ سے لیاگیا تھااور وحشی جٹ احمد ندیم قاسمی کے ایک ناول سے ماخوزتھا. میں یہ نہیں

    کہتا کہ فواد خان نے اچھی اداکاری نہیں کی لیکن حمزہ علی عباسی کاکردار فواد خان کے کردار پر حاوی نظر آیا. شان شاہد نے کہا کہ آڈینز کا بھی یہی خیال تھا . انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی اداکار کو جب کوئی کردار دیتے ہیں تو وہ اتنا ضرور ہونا چاہیے کہ وہ سکرین پر شائقین کو نظر آئے. لیکن دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں مجھے جو کردار دیا جا رہا تھا وہ بہت مختصر تھا جو شاید دیکھنے والوں کو یاد بھی نہ رہتا .

  • پاکستانی فلم ارتھ انڈیا میں ریلیز کیوں نہ ہو سکی

    پاکستانی فلم ارتھ انڈیا میں ریلیز کیوں نہ ہو سکی

    پاکستانی فلم ارتھ جس میں شان شاہد نے نہ صرف اداکاری کی بلکہ ڈائریکشن بھی کی اس فلم کو بڑے سکیل پر بنایا گیا تھا. اس فلم کو پاکستان کے ساتھ ساتھ انڈیا میں بھی ریلیز کئے جانے کا پلان تھا اور اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل ہو چکی تھیں. لیکن فلم ریلیز نہ ہو سکی، تفصٰیلات کے مطابق شان شاہد نے بھارتی ڈائریکٹر مہیش بھٹ سے بات چیت کر لی فلم کو انڈیا میں ریلیز کرنے کی یقین دہانی کروائی جا چکی تھی کہ اس دوران ہی اڑی حملہ ہوا جس کے بعد شان شاہد نے بھارت کے خلاف ایک ٹویٹ کر ڈالی اور اس ٹویٹ کو بھارت میں بالکل بھی پسند نہ کیا گیا.

    مہیش بھٹ نے شان شاہد کو کال کی اور کہا کہ آپ نے آج جیسا ٹویٹ کیا ہے اس کے بعد فلم کا بھارت میں ریلیز ہونا نا ممکن ہو گیا ہے. شان شاہد کہتے ہیں‌ کہ میرا پاکستان پہلے ہے اگر میرے پاکستان کو کوئی میلی نگاہ سے دیکھے گا وہاں میں بزنس کرنے کو ترجیح نہیں‌دوں گا بلکہ ملک کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے حق میں کھڑا ہوجائوں گا مجھے بھارت سے متعدد مرتبہ کام کی آفر ہوئی لیکن میں نے قبول نہ کی . انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فارغ رہنا منظور ہے لیکن بھارت میں کام کرنا منظور نہیں.

  • شان شاہد آج کی فلموں پر برس پڑے

    شان شاہد آج کی فلموں پر برس پڑے

    شان شاہد نے حال ہی میں لاہور میں ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے ایک سیشن میں شرکت کی اس سیشن کو معروف رائٹر بی گل نے ہوسٹ کیا. بی گل کے ساتھ گفتگو میں شان شاہد نے کہا کہ جو ہسٹری ہوتی ہے اس کو پڑھ کر سیکھا جاتا ہے اسی طرح‌سے پرانی فلموں کو دیکھ کر بھی سیکھا جاتا ہے ، اب دیکھیے نا کہ پنجابی فلموں اور سینما کی بحالی کے لئے نئے دور والوں کو مولا جٹ بنانی پڑی. ہم نے جب کام کیا وہ دورآج کے دور سے مختلف تھا، آج تشہر کے بہت سارے زرائع ہیں ، معاوضے زیادہ ملتے ہیں. میں نے جو بھی کام کیا ہے اس پر فخر محسوس

    کرتا ہوں. میں نے ہمیشہ یہ بات یاد رکھی ہے کہ میں نیلو اور ریاض شاہد کا بیٹا ہوں. شان شاہد نے کہا کہ میں آج جو بھی ہوں اپنے مداحوں کی وجہ سے ہوں. شان نے کہا کہ اگر میری بیٹیاں‌ شوبز میں آنا چاہیں گی تو میں انہیں‌روکوں گا. انہوں نے کہا کہ مجھے جب جب اچھا کام ملے گا میں کروں گا. فلم بناتے یہ دیکھ لینا چاہیے کہ ہر طبقے نے اسکو دیکھنا ہے ، ایسی فلم نہیں‌ہونی چاہیے کہ جس کو ایک خاص طبقہ دیکھے. آج ایسی فلمیں بن رہی ہیں جو کہ ایک خاص طبقے کے لئےہوتی ہیں. فلم وہ ہوتی ہے جس کو ہر طبقہ دیکھے.

  • نیلو بیگم کو ہم سے بچھڑے 2 برس بیت گئے

    نیلو بیگم کو ہم سے بچھڑے 2 برس بیت گئے

    اداکارہ نیلو بیگم کی آج دوسری برسی ہے. معروف اداکارہ نیلو اداکارہ شان شاہد کی والدہ اور ریاض شاہد کی اہلیہ تھیں انہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری میں کئی دہائیوں تک راج کیا. نیلو نہ صرف اداکاری میں بلکہ رقص میں بھی مہارت رکھتی تھیں وہ خوبصورت رقص اور ادائوں کی وجہ سے خاصی مشہور تھیں ، آئے موسم رنگیلے سہانے جیا نہیں مانے میں ان کے رقص کو آج بھی لوگ یاد کرتے ہیں .انہوں نے بے شمار ہٹ فلموں میں کام کیا فلم زرقا میں ان کی اداکاری کون بھول سکتا ہے.انہوں نے 1956 میں ’بھوانی جنکشن‘ کے ذریعے فلمی صنعت میں قدم رکھا مگر پاکستانی فلم انڈسٹری میں انہیں شہرت 1957 کی سپرہٹ فلم سات لاکھ سے ملی. اس کے بعدانہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا. نیلو نے وہ شہرت

    دیکھی جو کسی کا بھی خواب ہی ہو سکتی ہے. نیلو بیگم ایک کیتھلوک مسیحی خاندان میں پیدا ہوئی تھیں تاہم معروف فلم ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر ریاض شاہد سے شادی کے وقت انہوں نے اسلام قبول کر لیا اور عابدہ ریاض کا نام اختیار کیا۔نیلو بیگم طویل عرصہ کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد 30 جنوری 2021 کوانتقال کر گئیں تھیں. نیلو آج بھی اپنی بہترین اداکاری کی وجہ اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں.

  • محنت کش ہمارا فخر ہیں، اداکار شان کا یوم مزدورپر پیغام

    پاکستانی فلم سٹار اداکار شان شاہد نے یکم مئی یوم مزدور کی مناسبت سے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ
    ” میرا وطن کا وہ محنت کش جسکا پسینہ ہمارے پرچم کو سرسبز رکھتا ہے ،محنت کش فخر ہیں ، محنت جذبہ ہے اور سچ ایمان، ہم سب اپنے کام کے مزدور ہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ اپنے عشق اور محنت سے اس پرچم کو ہمیشہ آباد رکھیں گے،پاکستان زندہ باد.”
    یاد رہے کہ آج یکم مئی کو یوم مزدور دنیا بھر میں بنایا جا رہا ہے، دنیا بھر سمیت پاکستان کی سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنے پیغامات میں مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے.