Baaghi TV

Tag: shabana azmi

  • سمیتا پاٹیل اور میری آپس میں‌دشمنی رہی شبانہ اعظمی کا اعتراف

    سمیتا پاٹیل اور میری آپس میں‌دشمنی رہی شبانہ اعظمی کا اعتراف

    سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میری اور سمیتا پاٹیل کی آپس میں دوستی بالکل نہیں تھی بلکہ ہماری باقاعدہ دشمنی تھی. انہوں نے کہا کہ وہ بھی آرٹ فلمیں زیادہ کرتی تھی میں‌بھی کرتی تھی لیکن ہم دونوں کو ہی کمرشل فلموں میں بھی بہت پذیرائی ملی. انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کا نام بھی سننے کو تیار نہیں تھیں. ہم دونوں کی طرف سے ایک دوسرے کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں ہم ایک دوسرے کے خلاف بولیں لیکن مجھے نہیں بولنا چاہیے تھا سمیتا کے خلاف میری ٍطرف سے یقینا اس قسم کی زیادتی ہوئی ہے اب سوچتی ہوں کہ نہیں‌ہونی چاہیے تھی.

    انہوں نے مزید کہا کہ ”جب سمیتا پاٹیل انتقال ہوا تو مجھے بہت دکھ ہوا ”، اس کے والدین سے میرا سمیتا کی زندگی میں‌ہی بہت اچھا تعلق تھا ، سمیتا کے انتقال کے بعد انہوں نے مجھے اپنی بیٹی بنا کر رکھا عر جب تک انکی زندگی رہی وہ مجھے ہی اپنی بیٹی مانتے رہے. دوسری طرف میرے ماں باپ سے سمیتا کا بہت اچھا تعلق تھا ، ہمارا آپسی لڑائی جھگڑا ہمارے ان رشتوں‌ پر کبھی بھی اثر انداز نہیں ہوا تھا، سمیتا بہت اچھی انسان اور اداکارہ تھیں لیکن ہماری بن نہ سکی .

    میرے خلاف کوئی بات کریگا تو میں اسی لہجے میں اسکو جواب دوں گی نادیہ …

    ہم کہاں کے سچے تھے میں میرے کردار پر میری سوچ سے زیادہ تنقید ہوئی …

    ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے فلم کا شیڈیول تبدیل کر لوں گا ہمایوں …

  • شبانہ اعظمی کے نام پر ایک جعل ساز متحرک

    شبانہ اعظمی کے نام پر ایک جعل ساز متحرک

    بالی وڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی ان دنوں ہیں کافی پریشان کیونکہ ان کے نام پر ایک جعل ساز جعل سازی کرکے لوگوں سے چیزیں لے رہا ہے. اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ ایک جعل ساز میرے دوستوں اور رشتے داروں سے رابطہ کرکے میرا نام استعمال کرتے ہوئے انہیں ایپ اسٹور سے مختلف چیزیں خریدنے پر آمادہ کررہا ہے۔ فراڈ شخص نے میرے دوستوں اور رشتے داروں کو اس سلسلے میں متعدد پیغامات بھیجے ہیں۔ شبانہ اعظمی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے سائبر کرائم میں فراڈ کے خلاف رپورٹ درج کروا دی ہے۔

    ”تمام دوستوں، رشتے داروں اور مداحوں سے درخواست ہے کہ میرے نام سے آنے والے پیغامات پر بغیر تصدیق یقین نہ کریں”۔انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی رشتہ دار نہیں ہے جو ایسی حرکت کرے. مجھے پہلے معلوم نہیں تھا کہ یہ سب چل رہا ہے لیکن جب پتہ چلا تو میں‌بہت پریشان ہوئی لوگ کیسی کیسی حرکات کرتے ہیں ان کا دماغ ایسے کاموں میں چلتا ہے وہ کیوں کسی اچھے کام میں دماغ لگا آگے بڑھنے پر توجہ نہیں دیتے. ہم نے ساری عمر محنت کی ہے محنت سے نام اور مقام بنایا ہے لوگ ایک منٹ میں اسکو خراب کر دیتے ہیں.

    کونسے بالی وڈ اداکار سعود کے رشتہ دار ہیں؟

    افسوس ہے پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں ملا نئیر اعجاز

    شاہ رخ خان اپن مداحوں کے لئے گنجے ہو گئے

  • شبانہ اعظمی کی کوکنگ سے کون کون بھاگتا ہے؟‌ اداکارہ نے بتا دیا

    شبانہ اعظمی کی کوکنگ سے کون کون بھاگتا ہے؟‌ اداکارہ نے بتا دیا

    بالی وڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں بہت اچھی کک نہیں ہوں، میرا دل کرتا ہے میں بہت اچھا کھانا بنائوں لیکن ایسا ممکن ہو نہیں‌پوتا. اس سے بھی بڑھ کر یہ ہے کہ جاوید اختر ، فرحان اختر اور زویا اختر سب میرے کھانے سے بھاگتے ہیں. انہوں نے کہا کہ اگر آپ دنیا کی بہترین ڈش بنا رہے ہوں اور مجھے کہیں کہ پلیز اس میں چمچ ہلاتے رہیے گا میں ابھی آئی ، جب تک آپ واپس آئیں گی آپ کی ڈش مجھ سے جل چکی ہو گی. اداکارہ نے کہا کہ میں جب بھی کھانا بنایا ہے کسی کو بھی پسند نہیں آیا بلکہ میرے گھر والے بھاگتے

    ہیں میرے کھانے سے. یوں شبانہ اعظمی نے بتا دیا کہ وہ ایک اچھی اداکارہ تو ہیں لیکن اچھی کک نہیں ہیں.واضح رہے کہ شبانہ اعظمی نے اسی کی دہائی میں ایکٹنگ کیرئیر کا آغاز کیا انہوں نے سپر ہٹ فلموں میں کام کیا. آرٹ مویز میں بھی کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. آج ان کا شمار بالی وڈ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارائوں میں ہوتا ہے. شبانہ اعظمی نے حال ہی میں جمائما خان کی فلم وٹس لو گاٹ ٹوڈو ود اٹ میں کام کیا ہے.

  • شبانہ اعظمی کے سجل کے بارے کیا ہیں خیالات؟‌

    شبانہ اعظمی کے سجل کے بارے کیا ہیں خیالات؟‌

    بالی وڈ کی اداکارہ شبانہ اعظمی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ سجل علی اور میں نے ایک ساتھ کام کیا حالانکہ ہم دونوں کی عمروں میں کافی فرق ہے لیکن اس کے باوجودہ ہم دونوں کا کافی زیادہ اچھا تعلق ہے . سجل علی بہت ہی باصلاحیت ہے اور جب بھی میں اسکو دیکھتی ہوں تو دل کرتا ہے کہ اسکو گلے لگا لوں اور میں ایسا ہی کرتی ہوں ، میں سجل کو اس سے پہلے کبھی نہیں جانتی تھی ، جب اس کے ساتھ کام کیا تو اس کے بارے میں پتہ چلا اور محسوس کیا کہ سجل نے چھوٹی سی عمر میں ہی نہ صرف بہت شہرت پائی ہے بلکہ وہ ایک بہترین اداکارہ بھی ہیں. یوں شبانہ اعظمی نے سجل علی کی جم کر کی ہے تعریف. یاد رہے کہ ان دونوں نے ایک ساتھ جمائمہ گولڈ

    سمتھ کی فلم وٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ میں کام کیا ہے. سجل پاکستان کی وہ فنکارہ ہیں جنہوں نے انٹرنیشنل سطح پر بھی بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں. سجل حقیقت کے قریب اداکاری کرتی ہیں اور یہی چیز ان کو دوسروں سے مختلف اور منفرد بناتی ہے. سجل کا ان دنوں ڈرامہ سیریل ان کہی چل رہا ہے جسے شائقین بے حد پسند کررہے ہیں.