Baaghi TV

Tag: Shah Rukh Khan

  • شاہ رخ خان اور سلمان خان ٹائیگر بمقابلہ پٹھان میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

    شاہ رخ خان اور سلمان خان ٹائیگر بمقابلہ پٹھان میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

    اداکار سلمان خان اور شاہ رخ خان دونوں کی جوڑی کو ایک ساتھ بہت سراہا جاتا ہے دونوں نے ایک ساتھ کچھ کچھ ہوتا ہے اور کرن ارجن جیسی فلموں میں کام کیا. حال ہی میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ریلیز ہوئی جس میں سلمان خان کا ایک چھوٹا سا کر دار دکھایا گیا شائقین نے دونوں کو ایک بار پھر بہت سراہا. اب تازہ اطالاعات یہ ہیں کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک ساتھ فلم ٹائیگر بمقابلہ پٹھان میں دکھائی دیں گے. اس فلم کی شوٹنگ اگلے سال جنوری میں شروع ہو گی . فلم کی دیگر کاسٹ ڈائریکٹر اور پرڈیوسر کا نام مخفی رکھا گیا ہے لیکن یہ بات باہر نکل آئی

    ہے کہ دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کرنےکی تیاری ہو چکی ہے اور شوٹنگ کب ہو گی یہ بھی طے کر لیا گیا ہے. دونوں سپر سٹارز کے مداح یہ خبر سن کر کافی پرجوش ہیں ، شائقن کا کہنا ہے کہ سلمان اور شاہ ر‌خ جب بھی ایک ساتھ سکرین پر نظر آتے ہیں کوئی نئی چیز لیکر آتے ہیں. فی الحال شاہ ر‌خ خان فلم جوان اور سلمان خان کسی کا بھائی کسی کی جان کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں.

  • آریان نےوالد کو ایسا کونسا مشورہ دیدیا جسکو شاہ رخ خان نے بےحد سراہا

    آریان نےوالد کو ایسا کونسا مشورہ دیدیا جسکو شاہ رخ خان نے بےحد سراہا

    بالی وڈ کے کنگ کہلائے جانے والے شاہ ر‌خ خان نے ایک ھال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیٹے آریان خان نے مجھے کہا ہے کہ پاپا جب میں پیدا ہوا اور تھوڑا سا بڑا ہوا تو آپ کی فلمیں بازیگر اور کچھ کچھ ہوتا ہے دیکھیں ، لہذا میرے پاس یادیں ہیں کہ میں نے اپنے والد کی فلمیں دیکھیں اور میں سمجھ سکتا ہوں کہ آخر میرے والد کو کیوں اتنا پسند کیاجاتا ہے. لیکن پاپا ابراہم بڑا ہو رہا ہے اور حالیہ برسوں میں آپکی ایسی کوئی فلم نہیں جس کو دیکھ کر وہ یہ کہہ سکے کہ ہاں میرے والد کو کیوں پسند کیاجاتا ہے. لہذا پاپا ایسی فلمیں کریں جن کو دیکھ

    کر ابراہم بھی سوچے کہ ہاں اس لئے میرے والدکو اتنا پسند کیوں کیا جاتا ہے،. شاہ رخ خان نے کہا کہ میرے بیٹے آریان نے بہت اچھا مشورہ دیا ہے اور مجھے اگلے چند سالوں میں ایسی فلمیں کرنی ہیں جن کو ابراہم دیکھ کر فخر محسوس کرے. یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے نوے کی دہائی میں بالی وڈ میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ بالی وڈ کے کنگ بن گئے. کیرئیر کے تیس سال گزر جانے کے باوجود وہ شائقین کے دلوں پر راج کررہے ہیں.

  • آدیتیہ چوپڑا نے میرے ساتھ ایکشن فلم بنانے کا وعدہ 30 سال کے بعد پورا کیا شاہ رخ‌خان

    آدیتیہ چوپڑا نے میرے ساتھ ایکشن فلم بنانے کا وعدہ 30 سال کے بعد پورا کیا شاہ رخ‌خان

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں فلم پٹھان کی کامیابی پر کھل کر کی بات اور کیا خوشی کا اظہار. انہوں نے کہا کہ آدیتیہ چوپڑا فلم پٹھان کا پرڈیوسر ہے ، اس نے مجھے فلم ڈر کے کامیاب ہونے کے بعد کہا تھا کہ میں تمہارے لئے ایکشن فلم بنائوں گا. لہذا آدیتیہ نے مجھے ڈر کے ایک ڈیڑھ سال کے بعد کہا کہ میں تمہارے پاس آرہا ہوں فلم کا سکرپٹ سنانے، میں سمجھا کہ وہ کوئی ایکشن فلم سنائے گا جیسا کہ اس نے وعدہ کر رکھا ہے لیکن اس نے مجھے دل والے دلہنیا لے جائیں گے سنائی ، میں سنتا رہا سوچا پہلے ہاف میں ایکشن نہیں‌ہے اگلے

    میں‌ہو گا اینڈ میں ہو گیا لیکن ایکشن سین نہیں‌ آیا ، میں نے کہا کہ یار اس میں ایکشن کہاں ہے؟ کیونکہ تم نے تو میرے ساتھ ایکشن فلم بنانے کا وعدہ کیا ہے. تو آدیتیہ نے کہا کہ اس کے بعد بنائیں گے یہ فلم تو کرو، یوں کرتے کرتے 30 سال گزر گئے ، اور اب جا کر انہوں نے میرے ساتھ پٹھان بنائی ہے جس پر میں بے حد خوش ہوں. دیر آئے لیکن درست آئے. مجھے امید ہے کہ آدیتیہ میرے ساتھ مزید ایکشن فلمز بنائے گا.

  • پٹھان کی کامیابی پر شاہ رخ خان نے خود کو لگثری گاڑی کا تحفہ دیا

    پٹھان کی کامیابی پر شاہ رخ خان نے خود کو لگثری گاڑی کا تحفہ دیا

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ایک ہزار کروڑ کا بزنس کر چکی ہے اور مسلسل بزنس جاری ہے. فلم پٹھان کی کامیابی کو مختلف طریقوں سے منایا جا رہا ہے. شاہ رخ خان کی فلم نے ٹھیک اس وقت ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے جب شاہ رخ‌ خان کے لئے ایک ہٹ فلم ضروری تھی اور بالی وڈ فلمیں بزنس نہیں‌ کررہی تھیں اور بائیکاٹ ٹرینڈ کا شکار ہو رہی تھیں. فلم پٹھان نے شاہ رخ خان کے کیرئیر کو اس سٹیج پر ایک نیا موڑ دیا ہے. لہذا شاہ رخ

    خان خوشی سے پھولے نہیں سما رہے. انہوں نے اپنی فلم کی کامیابی کا جشن انوکھے طریقے سے منایا ہے اور خود کو ایک لگثری گاڑی تحفے میں دی ہے. جی ہاں شاہ رخ خان نے خود کو رولز رائس کا تحفہ دیا ہے اور شاہ رخ خآن اس گاڑی کو ممبئی کی سڑکوں پر چلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں. یاد رہے کہ پٹھان میں شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار دیپیکا پڈوکون نے ادا کیا ہے اور جان ابراہم کافی برس کے بعد بڑی سکرین پر نظر آئے ہیں . اس فلم کا میوزک لوگوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے. فلم تا حال ریکارڈ توڑ بزنس کررہی ہے.

  • فلم پٹھان وڈیو گیم سے زیادہ کچھ نہیں  یاسر حسین  برس پڑے

    فلم پٹھان وڈیو گیم سے زیادہ کچھ نہیں یاسر حسین برس پڑے

    اداکار میزبان اور رائٹر یاسر حسین نے فلم پٹھان کو لے لیا ہے آڑھے ہاتھوں ، انہوں نے فلم کو بکواس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں‌کہانی نام کی تو کوئی چیز ہی نہیں ہے. ایسا لگتا ہے کہ یہ جیسے کوئی وڈیو گیم ہے. انہوں نے کہا ہے کہ اگر آپ سب نے مشن امپاسبل ون دیکھی ہے تو پھر تو آپ کو یہ فلم وڈیو گیم ہی لگے گی اور کہانی تو اسکی ہے ہی نہیں نہ سر ہے فلم کا پیر. یاسر حسین نے پٹھان کے لئے اپنی بھڑاس سوشل میڈیا پر خوب نکالی، یاسر حسین سے بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ آپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں

    پٹھان ایک کہانی لیس فلم ہے. یاد رہے کہ پٹھان نے انڈیا میں ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے بلکہ انڈیا کے ساتھ ساتھ جہاں جہاں بھی اس فلم کو نمائنش کے لئے پیش کیا گیا ہے وہیں اس نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے ہیں. اب کہا جا رہا ہے کہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی ریلیز کی جائیگی. فلم میکرز کا کہنا ہے کہ فلم کی کامیابی کا جشن چلتا رہے گا. شاہ رخ‌خآن اور دیپیکا پڈوکون کے گانوں کو بہت سراہا گیا ہے.

  • پٹھان  اور ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمازون پر دستیاب ہو گی ، پاکستانی بھی دیکھ سکیں گے

    پٹھان اور ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمازون پر دستیاب ہو گی ، پاکستانی بھی دیکھ سکیں گے

    بھارتی فلم پٹھان جس نے اس سال ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے وہ اب او ٹی ٹی پلیٹ‌ فارم ایمازون پر بھی دسیتاب ہو گی اور پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ وہ بھی اس فلم کو اب دیکھ سکیں گے. فلم پٹھان میں بالی وڈ‌ کے کنگ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے علاوہ جان ابراہیم بھی دکھائی دئیے ہیں. فلم کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے کہا ہےکہ ایمازون پر جو پٹھان فلم دکھائی جائیگی اس میں وہ سارے سینز شامل کئے جائیں گے جو کاٹے گئے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم کی ڈیجیٹل ریلیز میں مرکزی کردار کی بیک اسٹوری اور مذہب کو بھی بتایا

    جائے گا۔یوں سدھارتھ آنند نے بتا دیا ہے کہ جلد ہی ان کی فلم او ٹی ٹی کے پلیٹ فارم ایمازون پر دسیتاب ہوگی. یاد رہے کہ اس فلم نے ابھی تک انڈین ایک ہزار کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے. جب فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تو یہ کہا جا رہا تھا کہ فلم کی کہانی پرانی ہے یہ نہیں‌چل سکے گی لیکن یہی فلم انڈیا کی اس سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے. اور پاکستانی اس فلم کو دیکھنے کےلئے کافی بےتاب ہیں.

  • شاہ رخ خان نے پہلی ہی ملاقات میں کہا کہ تم اتنا کیوں بولتی ہو کاجل

    شاہ رخ خان نے پہلی ہی ملاقات میں کہا کہ تم اتنا کیوں بولتی ہو کاجل

    بالی وڈ کی حسین اور باصلاحیت اداکار ہ کاجول نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میں اور شاہ رخ خان فلم، بازیگر کے لئے اکٹھے ہوئے تو پہلے دن میں جب سیٹ پر گئی تو مجھے بتایا گیا کہ یہ لڑکا فلم کا ہیرو ہے اور اس نے مشہور ٹی وی سیریل فوجی میں بھی کام کیا ہے. میں نے دیکھا کہ شاہ رخ خان بڑے بڑے گلاسز لگا کر ایک کونے میں بیٹھے ہوئے ہیں اور کسی سے بات نہیں کررہے . میں ہمارے میک اپ مین سے اونیچی اونچی آواز میں باتیں کئے جا رہی تھی ، میں نے کہا کہ یہ کیوں ایسے خاموش بیٹھا ہوا ہے بولتا کیوں نہیں‌میک اپ مین نے کہا کہ یہ ایسا

    ہی ہے. میں شاہ رخ خان کے پاس گئی میں نے کہا کہ میرا نام کاجول ہے اور آپ ،تو شاہ رخ خان نے کہا کہ میرا نام شاہ رخ خان ہے لیکن میں آپ سے سوال پوچھا چاہتا ہوں کہ آپ اتنا کیوں بولتی ہیں‌؟ آپ کبھی خاموش بھی ہوئی ہیں ؟ تو میں نے کہا کہ میں زیادہ تو نہیں بولتی لیکن خاموش بھی نہیں رہتی. کاجول نے کہا کہ اس بعد ہماری ایسی دوستی ہوئی کہ پھر آج تک ہماری دوستی بنی ہوئی ہے.

  • میں‌ ہالی وڈ‌ نہیں‌ جانا چاہتا، شاہ رخ خان کے بیان پر پریانکا چوپڑا کا رد عمل

    میں‌ ہالی وڈ‌ نہیں‌ جانا چاہتا، شاہ رخ خان کے بیان پر پریانکا چوپڑا کا رد عمل

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان سے حال ہی میں کسی صحافی نے پوچھا کہ ہندوستان میں بے انتہا کامیابی حاصل کی، لیکن ہالی وڈ میں کیوں نہیں گئے؟‌تو شاہ رخ خان نے کہا کہ میں یہاں‌یعنی ہندوستان میں ہی کمفرٹیبل ہوں مجھے ہالی وڈ جانے کی ضرورت نہیں. شاہ رخ خان کے اس جواب کے بعد پریانکا چوپڑا نے رد عمل میں کہا کہ میں نے اپنے ملک میں بہت کامیابی ھاصل کی اور اس کامیابی کا بوجھ میں دوسرے ملکوں میں اٹھائے نہیں پھرتی. میں دوسرے ملکوں میں کام بھی کرتی ہوں ، اور آڈینشز دینے کےلئے بھی تیار رہتی ہوں، آڈیشن دینے سے میری انا کو بالکل بھی

    ٹھیس نہیں لگتی. انہوں نے کہا کہ ہالی وڈ میں‌ کام کرنے کا میرا تجربہ بہت اچھا رہا ہے. اور مجھے جب جب جہاں جہاں اچھے سکرپٹ ملیں گے میں‌ ضرور کروں گی. انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خآن کے سوچنے کا اپنا انداز ہے لیکن میرا اس معاملے میں سوچنے کا انداز زرا مختلف ہے. یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا نے ہندوستان کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ میں بھی اپنی پہچان بنائی ہے. پریانکا بہت ساری فلموں میں‌ اہم کردار ادا کر چکی ہیں.

  • شاہ رخ خان نے  کپل شرما کی زندگی کے بد ترین دور میں کس طرح  انکی مدد کی ؟

    شاہ رخ خان نے کپل شرما کی زندگی کے بد ترین دور میں کس طرح انکی مدد کی ؟

    ہندوستان کے معروف اداکار. کامیڈین اور میزبان کپل شرما برسوں سے اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔ ان کا ‘دی کپل شرما شو،’ ناظرین شوق سے دیکھتے ہیں اس شو کو ٹی وی کی تاریخ کا ایک بہترین انٹرٹینمنٹ شو مانا جاتا ہے . کپل شرما نے حال ہی میں ایک انکشاف کیا ہے کہ جب انکی زندگی اور کیرئیر کے معاملات ٹھیک نہیں‌چل رہے تھے تو اس وقت وہ ڈپریشن کا شکار ہوتے چلے جا رہے تھے ایسے میں شاہ رخ خان نے ان سے ملاقات کی اور انہیں ایک گھنٹے تک تسلی دی اور کہا کہ سب تم سے پیار کرتےہیں تم پریشان مت ہو،

    آج اگر اچھا وقت نہیں ہے تو کل آجائیگا بس انتظار کرو ، خود کو خوش رکھو. کپل شرما پر رجت شرما کے شو میں ایک الزام لگا کہ انہوں نے شو پر انیل کپور، اجے دیوگن، اکشے کمار اور شاہ رخ خان جیسے بڑے سٹارز کو انتظار کروایا اور شو پر گئے نہیں تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ اُن وقتوں‌کی باتیں ہیں جب میں شدید ڈپریشن میں تھا اور شدید زہنی مسائل سے جُوج رہا تھا. یاد رہے کہ کپل شرما کی بالی وڈ انڈسٹری کے تقریبا تمام بڑے فنکاروں کے ساتھ دوستی ہے سب ان کے کام اور ٹیلنٹ کی وجہ سے کافی سراہتے ہیں.

  • پٹھان کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کا ویری فائیڈ ٹویٹر اکاؤنٹ جعلی نکلا

    پٹھان کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کا ویری فائیڈ ٹویٹر اکاؤنٹ جعلی نکلا

    فلم پٹھان کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند سوشل میڈیا پر نہیں ہیں لیکن ان کا ایک ویری فائیڈ ٹویٹر اکائونٹ چل رہا ہے، اس اکائونٹ کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ یہ اکائونٹ سدھارتھ آنند کا نہیں ہے ، اہم بات یہ ہے کہ یہ اکائونٹ بلیو ٹک سے چل رہا ہے. ایک طرف یہ کہا جا رہا ہے کہ سدھارتھ سوشل میڈیا پر نہیں ہیں دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ اکائونٹ خود سدھارتھ ہی چلاتے ہیں ، یہ اکائونٹ فلم پٹھان کی جم کر پرموشن کررہا ہے اور شاہ رخ خان کے حوالے سے کافی زیادہ پوسٹیں لگا رہا ہے.

    یاد رہے کہ سدھارتھ آنند کی فلم پٹھان 25 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی اور تب سے اب تک یہ باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ شاہ رخ خان چار سال کے طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپس آئے اور شائقین ایک طویل عرصے کے بعد انہیں دیکھ کر خوش ہوئے۔ اس فلم کے حوالے سے سدھارتھ آنند کا کہنا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ انہوں نے ایک ایسی فلم بنائی جسے بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ پٹھان کو میں نے ڈائریکٹ کیا.