Baaghi TV

Tag: Shah Rukh Khan

  • پٹھان کی کامیابی ، شہزادہ ایک ہفتہ تاخیر سے ریلیز ہو گی

    پٹھان کی کامیابی ، شہزادہ ایک ہفتہ تاخیر سے ریلیز ہو گی

    کارتک آریان بالی وڈ کے وہ سٹار ہیں جن کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم بھول بھلیاں ٹو نے کامیابی کے ریکارڈز قائم کئے تھے. ان کی اس سال فلم شہزادہ ریلیز ہونے جا رہی ہے ، اس بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اسکی ریلیز ایک ہفتہ کی تاخیر سے کی جائیگی ، تاخیر کی وجہ فلم پٹھان کی شاندار کامیابی ہے. فلم کے ڈائریکٹر روہت دھون نے کہا ہے کہ ہم شاہ ر‌خ خان کی بہت عزت کرتے ہیں بس اسی احترام میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ شہزادہ کو ایک ہفتہ تاخیر سے ریلیز کیا جائیگا. فلم شہزادہ میں کارتک آریان کے ساتھ کریتی سینن، پاریش راول اور منیشا کوئرالہ بھی اہم

    کرداروں میں نظر آئیں گے . اس فلم کو بھوشن کمار، کرشن کمار، امان گل، ایس رادھا کرشنا اور کارتک آریان نے مل کر پروڈیوس کیا ہے۔یاد رہے کہ فلم شہزادہ کے ھوالے سے کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم بھی کامیابی کے ریکارڈز قائم کریگی اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم پٹھان جیسی کامیابی حاصل کرتی ہے یا اس سے بھی آگے کا کوئی نیا ریکارڈ‌بناتی ہے. فلم پٹھان اب تک 600 کروڑ کما چکی ہے اس فلم کی کامیابی بالی وڈ‌کی دیگر فلموں کے لئے چیلنج ہے.

  • آسٹریلوی کرکٹر پٹھان بن گئے

    آسٹریلوی کرکٹر پٹھان بن گئے

    فلم پٹھان نے ساری دنیا کو دیوانہ کر کے رکھ دیا ہے، اس فلم نے بھارت سمیت پوری دنیا میں 600 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے. فلم کامیابی سے سینما گھروں میں جاری ہے. پٹھان کی کامیابی نے شاہ رخ خان کی بادشاہت کو ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے. جیسا کہ شاہ رخ خان کے مداح پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں اور پٹھان کا جادو ہر کسی کے سر پر چڑھا ہوا ہے ایسے میں آسٹریلوی کرکٹر بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے. آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے شاہ رخ‌خان کا روپ دھار لیا ہے انہوں نے پٹھان میں جو شاہ رخ خان نے روپ دھارا ہے ویسا روپ دھار کر انسٹاگرام پر تصاویر شئیر کیں. ڈیوڈ وارنر کو شاہ رخ خان کے گیٹ اپ میں دیکھ کر

    ان کے مداحوں نے خوب سراہا، اس کے علاوہ شاہ رخ خان کے مداحوں نے بھی ڈیوڈ وارنر کو خوب سراہا. یاد رہے کہ ڈئوڈ ورانر نے جو تصاویر انسٹاگرام پر شئیر کی ہیں اس میں انہوں نے مکمل طور پر شاہ رخ خآن جیسی نہ صرف ڈریسنگ کی ہے بلکہ ہئیر سٹائل بھی ویسا ہی بنایا ہوا ہے . ڈیوڈ‌وارنر کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو وہی ہیں.

  • فلموں کی ناکامی کے بعد ریسٹورانٹ کھولنے کا ارادہ کر لیا تھا  شاہ رخ خان

    فلموں کی ناکامی کے بعد ریسٹورانٹ کھولنے کا ارادہ کر لیا تھا شاہ رخ خان

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان جن کی آخری فلم 2012 میں ہٹ ہوئی تھی اس کے بعد ان کی کورونا سے پہلے تک جتنی فلمیں آئیں وہ فلاپ ہوئیں. شاہ رخ خان یقینا کافی پریشانی کا شکار تھے انہوں نے کورونا کی وجہ سے چار سال تک مسلسل کسی فلم میں‌کام نہیں کیا. اب چونکہ چار سال کے بعد ان کی فلم پٹھان سینما گھروں کی زینت بنی ہے وہ سپر ہٹ ہو چکی ہے. اس فلم کی کامیابی کا جشن منایا جان ابراہم ، شاہ ر‌خ خان اور دیپیکا پڈوکون نے انہوں نے ایک پریس کانفرنس رکھی اور میڈیا سے گفتگو کی ، شاہ رخ خان نے کہا کہ میری فلمیں پہ در پہ ناکام ہوئیں تو میں بہت مایوس ہو گیا تھا، اور میں‌نے سوچ لیا تھا کہ ٹھیک ہے اپنا کوئی ریسٹورانٹ کھول لیتا ہوں اورمیں نے ایسا پکا ارادہ کر لیا ہوا تھا. لیکن پٹھان کی

    کامیابی نے پوری دنیا میں بالی وڈ‌ کو ایک بار پھر زندہ کر دیا ہے اور میری فلم کے حوالے سے بائیکاٹ کے ٹرینڈز بھی چلائے گئے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ایسی چیزوں سے اچھی فلم کو فرق نہیں‌پڑتا. دیپیکا اور جان ابراہم نے کہا کہ فلم نے ایک ہفتے میں محض 600 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے ہم سب آپ کے شکر گزار ہیں .

  • بگ باس پریانکا چوہدری شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گی

    بگ باس پریانکا چوہدری شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گی

    بگ باس 16 ابھی ختم نہیں ہوا اور اس کے شرکاء کو کوئی کسی ڈرامے میں‌ کاسٹ کررہا ہے تو کوئی فلم میں. اسی شو کی ایک پارٹیسپینٹ پریانکا چوہدری کو جب سے سلمان خان نے مکمل ہیروئین میٹیرل کہا ہے تب سے ان کی کافی شہرت ہونے لگی ہے. اطلاعات یہ بھی تھیں کہ معروف پرڈیوسر ایکتا کپور پریانکا چوہدری کو ناگن کے لئے کاسٹ کریں گے لیکن یہ بھی خبریں ہیں کہ پریانکا تک جب یہ آفر پہنچی تو انہوں نے منع کر دیا. دوسری طرف یہ بھی خبریں آرہی ہیں کہ شاہ رخ خان پریانکا کو اپنی اگلی فلم میں کاسٹ کرنے والے ہیں ، راج کمار ہرانی اس فلم کے ڈائریکٹر ہیں اور ان کو ایسی لڑکی تلاش تھی جس کا پنجابی بیک گرائونڈ ہو. لہذا سلمان خان نے راج کمار ہرانی کو پریانکا کا نام دیا اور کہا کہ جس قسم کا

    کردار ہے اس کو لیکر پریانکا بہترین چوائس رہے گی. یوں پریانکا کو بگ باس کے گھر سے نکلنے سے پہلے ہی بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم مل گئی ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ بگ باس کی پریانکا ونر بنتی ہیں یا نہیں ، وہ بگ باس کی ونر بنیں نہ بنیں لیکن سلمان خان اور شاہ رخ خان کی وہ فیورٹ ضرور بن گئی ہیں .

  • کنگ خان نے سنایا اپنی غریبی کا ایک قصہ

    کنگ خان نے سنایا اپنی غریبی کا ایک قصہ

    بالی کنگ شاہ رخ خان کا شمار آج دنیا کے چوتھے امیر ترین آرٹسٹوں میں ہوتا ہے لیکن شاہ رخ ہمیشہ سے ہی امیر نہیں تھے بلکہ انہوں نے ایسے دن بھی دیکھے کہ جب ان کے پاس کھانے کو پیسے نہیں ہوتے تھے اور نہ ہی ان کے پاس گھومنے پھرنے کے پیسے ہوتے تھے. شاہ رخ‌خان کو تاج محل دیکھنے اور وہاں تصویر بنانے کا بھی بہت شوق تھا لیکن ان کے پاس پیسے نہ تھے. شاہ رخ خان نے سنایا اپنی غریبی کا ایک قصہ. انہوں نے بتایا ہے کہ میری جو پہلی جاب تھی وہ سینما ہال میں ٹارچ چلا کر لوگوں کو سیٹوں پر بٹھانے والے کی تھی اور تنخواہ پچاس روپے تھی، جب پہلی تنخواہ ملی تو میری خوشی کی انتہا نہ تھی دل کرتا تھا کہ پچاس روپے سے تاج محل خرید لوں. تاج محل دیکھنے کو بہت دل کرتا تھا وہاں

    چلا گیا لیکن اندر جانے کی ٹکٹ مہنگی تھی میں اندر نہ جا سکا ، تو میں نے باہر کھڑے ایک ریڑھی والے سے پچاس روپے کی لسی پی لی، اور اس لسی میں شہد کی مکھی تھی مجھے پتہ نہ چلا اور میں مکھی کو بھی ساتھ ہی پی گیا. واپسی جب کی تو راستے میں قہہ آتی رہی، یوں شاہ رخ خان نے سنایا قصہ اپنی غریبی کا ، اور بتایا کہ ان کے پاس تو تاج محل دیکھنے تک کے پیسے نہ تھے.واضح رہے کہ آج شاہ رخ خان کے پاس اتنی دولت ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے لئے ایک تاج محل بنوا سکتے ہیں .

  • ایوشمان کی شاہ رخ کو پٹھان کی کامیابی پر مبارکباد ، ڈانس بھی کیا

    ایوشمان کی شاہ رخ کو پٹھان کی کامیابی پر مبارکباد ، ڈانس بھی کیا

    بالی وڈ‌اداکار ایوشمان کھرانہ نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار ہیں ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ فلمیں ہیں ان کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے نہایت ہی کم عرصے میں شائقین کے دل جیت لئے. ایوشمان کھرانہ جو کہ شاہ رخ خان کے بہت بڑے مداح ہیں انہوں نے ان کے ساتھ پٹھان فلم کی کامیابی کے بعد ایک ملاقات کی ان کے ساتھ گلے مل کر نہ صرف انکو فلم کی کامیابی پر مبارکباد دی بلکہ ان کے ساتھ ڈانس بھی کیا. ایوشمان کھرانہ نے اس موقع پر کہا کہ فلم پٹھان کی کامیابی صرف شاہ رخ خان کی کامیابی نہیں ہے ہم سب کی کامیابی ہے بلکہ مجھے تو یہ اپنی ذاتی

    کامیابی محسوس ہو رہی ہے. ایوشمان کھرانہ اور شاہ رخ خان کی ملاقات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں دونوں کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں. یاد رہے کہ فلم پٹھان ریلیز کے دن سے اب تک صرف سات دنوں میں ساڑھے پانچ سو کروڑکا بزنس کر چکی ہے. فلم کو دنیا بھر میں بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. شاہ رخ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ پٹھان کی کامیابی میرے لئے بہت ضروری تھی. فلم پٹھان مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہی ہے اور بزنس کے ریکارڈز بنا رہی ہے.

  • انٹرویو کے دوران  دیپیکا پڈوکون کی آںکھیں چھلک پڑیں

    انٹرویو کے دوران دیپیکا پڈوکون کی آںکھیں چھلک پڑیں

    بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون جن کی فلم پٹھان نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں وہ اس کی کامیابی پر کافی خوش ہیں. حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا اس انٹرویو میں ان کے سامنے آڈینز موجود تھی جب انٹرویو کے دوران ہی انہوں نے دیپیکا کے نعرے لگانا شروع کر دئیے تو دیپیکا کی آنکھیں آنسوئوں سے چھلک پڑیں. انہوں نے کہا کہ فلم پٹھان کی کامیابی پر نہ صرف دل خوش ہے بلکہ ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے ملک میں‌کوئی فیسیٹول ہے اور لوگ فیسٹیول منا رہے ہیں. مجھے بہت خوشی ہے کہ پٹھان نے ہمارے دیش کی جنتا کو ایک کر دیا

    اور سب ہی سینما گھروں کا نہ صرف رخ کررہے ہیں بلکہ اس فلم کے گیتوں اور ہر سین پر تالیاں بجا رہے ہیں. میرے مداحوں نے ہمیشہ مجھے بہت پیار دیا ہے اور اس بار جو پیار دیا ہے اس پر دل بے حد خوش ہے. یاد رہے کہ فلم پٹھان کی ریلیز کوایک ہفتہ ہو گیا ہے اور اس دوران اس نے ساڑھے پانچ سو کروڑ کے قریب بزنس کر لیا ہے. اور اس وقت بھارت میں صرف دو ہی سٹارز کے نام کا ڈنکا بج رہا ہے اور وہ ہیں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون.

  • دکھ اور سکھ دونوں حالتوں میں اپنی بالکنی میں آجاتا ہوں شاہ رخ‌ خان

    دکھ اور سکھ دونوں حالتوں میں اپنی بالکنی میں آجاتا ہوں شاہ رخ‌ خان

    شاہ رخ خان جن کی فلم پٹھان نے پہلے ہفتے ہی پانچ سو کروڑ‌کما لیےہیں انہوں‌نے حال ہی میں دیپیکا کے ہمراہ ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میری فلم ہٹ ہو یا فلاپ مجھے لوگوں نے ہمیشہ بہت زیادہ محبت دی ہے . میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے دنیا بھر سے لاکھوں کروڑوں اربوں لوگوں کا پیار ملتا ہے. جب میں اداس ہوتا ہوں یابہت خوش ہوتا ہوں تو اپنے گھر کی بالکنی میں‌چلا جاتا ہوں. مجھے لگتا ہے کہ میرے گھر کی بالکنی کا خدا نے مجھے ہمیشہ کے لئے ٹکٹ‌دے رکھا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے کسی نے کہا کہ جب آپ اداس ہوں تو ان کے پاس جائیں جو آپ کو پیار دیتے ہیں تو میں اداس ہونے پر ان لوگوں‌کے پاس چلا جاتا ہوں جن سے مجھے محبت ملتی ہے. انہوں نے کہا کہ فلم

    پٹھان کے سیٹ‌پر میرے ساتھ بہت تعاون کیا گیا میرے کو سٹارز ہوں یا ٹیکنیشنز سب یہی کہتے رہے کہ یہ فلم خدا کرے شاہ رخ کے لئے اچھی ثابت ہو جائے، اور ایسا ہی ہوا، آپ سب نے مجھے جتنی محبت ہمیشہ دی ہے میں اسکو نہیں بھلا سکتا. شاہ رخ خان نے کہا کہ میں دن میں کئی مرتبہ اداس ہوتا ہوں ، کئی مرتبہ گرتا ہوں پھر سنبھلتا ہوں لیکن کام کرنے کی کوشش جاری رکھتا ہوں میرا یہ یقین اور ایمان ہے کہ کامیابی اور ناکامی اللہ کے ہاتھ میں ہے.

  • شاہ رخ خان کا سلمان خان کے نام ایک اعزاز

    شاہ رخ خان کا سلمان خان کے نام ایک اعزاز

    بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان جو ہر چند دن کے بعد اپنے مداحوں کے ساتھ ٹویٹر پر گفتگو کا ایک سیشن رکھتے ہیں ۔ آسک ایس آر کے میں وہ اپنے مداحوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہیں۔ فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر آسک ایس آر کے کا ایک سیشن رکھا جس میں ان کے مداحوں نے مبارکباد دینے کے ساتھ سوالات کئے۔ بالی وڈ کے کنگ کے ایک مداح نے ان سے کہا کہ پٹھان تو ہٹ ہو گئی ہے لیکن آپ باکس آفس پر سلمان خان کا مقابلہ نہیں کر پائیں گے جس پر شاہ رخ خان جواب دیا کہ سلمان خان تو گریٹسٹ آف آل ٹائم ہیں ، میں ان کا مقابلہ بھلا کیسے کر سکتا ہوں ۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی آپس میں کافی دوستی ہے ، لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا جب ان دونوں کے درمیان کئی برس تک تعلقات خراب رہے لیکن ان کی

    صلح بھی ہو گئی لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی دوستی گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ گہری ہوتی جا رہی ہے۔ شاہ رخ خان کی اس سال دو مزید فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں اور سلمان خان کی کسی کا بھائی کسی کی جان ریلیز ہونے جا رہی ہے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے تو کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کر دئیے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ بالی وڈ کا بھائی سلمان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان شائقین کو کتنا متاثر کرتی ہے ۔

  • شاہ رخ خان دنیا کی 8 ہزار اسکرینز پر

    شاہ رخ خان دنیا کی 8 ہزار اسکرینز پر

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی حال ہی میں‌فلم پٹھان ریلیز ہوئی ہے اس فلم نے ریلیز ہوتے ہی کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے ہیں اس فلم کے ہندی زبان میں گائے ہوئے گیت ویسے تو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں لیکن عربی میں بھی اس فلم کے گیت اب سوشل پر دھوم مچا رہے ہیں. شاہ رخ خان اس وقت دنیا کی 8 ہزار سکرینز پر راج کررہے ہیں. پٹھان کی ریلیز سے قبل شاہ رخ خان کو زندہ انتہا پسند ہندئوں کی طرف سے زندہ جلائے جانے کی دھمکیاں دی گئیں. یہاں تک کہ فلم کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے ایسی دھمکیاں بھی دی گئیں. بائیکاٹ کا ٹرینڈ چلتا رہالیکن شاہ ر خ خان کی فلم پٹھان نے ایسے تمام ٹرینڈز کو پائوں تلے روند دیا اور آج پٹھان بالی وڈ کی ہسٹری میں وہ فلم بن چکی ہے جس نے ریکارڈ توڑ نہ

    صرف اوپننگ لی بلکہ ہر روز کمال بزنس کررہی ہے. یہاں تک کہ شاہ رخ جن کے ناقدین کا یہ کہنا تھا کہ اس فلم کے بعد شاہ رخ خان کا کیرئیر ختم ہوجائیگا انکو بھی منہ کی کھانی پڑی. شاہ رخ خان نے پٹھان فلم کے ساتھ ثابت کر دیا ہے کہ وہ واقعتا بالی وڈ کنگ ہیں اور انہیں کوئی بھی مات نہیں دے سکتا یہاں تک کہ بائیکاٹ ٹرینڈز بھی.