Baaghi TV

Tag: Shahid Afridi

  • شاہد آفریدی، آفتاب شیودھسانی اور سہیل خان کی ملاقات کی وڈیو وائرل

    شاہد آفریدی، آفتاب شیودھسانی اور سہیل خان کی ملاقات کی وڈیو وائرل

    شاہد خان آفریدی کی ایشیا کپ 2023 سے قبل سہیل خان سے ایئرپورٹ پر ملاقات ہوئی ہے اس ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔اس ملاقات کے حوالے سے شاہد آفریدی نے لکھا ہے کہ ”گزشتہ 40 دنوں سے ٹورنامنٹ اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے عطیات ایونٹس کی وجہ سے امریکہ اور کینیڈا کا سفر کر رہا ہوں اور پاکستان کو یاد کر رہا ہوں مگر ایک بات یقینی طور پر کہہ سکتا ہوں کہ کھیل، خاص طور پر کرکٹ سے زیادہ کوئی بھی چیز لوگوں کو متحد نہیں کرتی، اس کھیل سے پیار ہے”

    30 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ میچز سری لنکا اور پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ ملتان میں کھیلا جائے گا جہاں پاکستان اور نیپال کی ٹیمز مدِمقابل ہوں گی۔شائقین ان میچز کے لئے بہت زیادہ پر جوش ہیں . دوسری طرف دیکھا جائے تو شاہد آفریدی بالی وڈ‌ کے فیورٹ کرکٹر ہیں. بالی وڈ کے ٹاپ ستارے شاہ رخ خان ہوں ، عامر خان یا سلمان خان سب آفریدی کے دیوانے دکھائی دیتے ہیں ایکبار شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ لڑکیاں مجھے کہتی ہیں کہ آپ خوبصورت ہوں‌لیکن آفریدی جیسے خوبصورت نہیں.

    ملائکہ اروڑا ارجن کپور کو چھوڑ کر ایک بزنس مین کی دوست بن گئیں

    سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کی کرن جوہر کی فلم سے بالی وڈ …

    نادیہ خان کو جنت سے آگے پر تنقید مہنگی پڑ گئی

  • شاہد آفریدی جنٹلمین ہیں نادیہ جمیل

    شاہد آفریدی جنٹلمین ہیں نادیہ جمیل

    نادیہ جمیل جنہوں نے حال ہی میں معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی اور اپنی بیٹیوں کے ساتھ فضائی سفر کیا ہے. انہوں نے فضائی سفر کی روداد ایک ٹویٹ میں بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کے ساتھ سفر کرکے مجھے معلوم ہوا ہے کہ وہ کتنے اچھے انسان ہیں، میری بیٹی جو کہ بہت چھوٹی ہے اس نے جہاز میں سفر کے دوران بہت اچھل کود کی ، اور شاہد آفریدی اسکو سنبھالتے رہے. ان کو پتہ تھا کہ بچی سے کیسے بات کرنی ہے اسکو کیسے

    سمبھالنا ہے. اس دوران میں نے ان کے ماتھے پر ایک بار بھی شکن نہیں دیکھی انہوں نے صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا . نادیہ جمیل نے کہا کہ شاہد آفریدی کو خدا کی ذات نے ایسے ہی اتنی شہرت اور عزت نہیں دی ، یقینا انکی ذات کی بےشمار خوبیاں ہیں. یوں نادیہ جمیل نے شاہد آفریدی کے ساتھ فضائی سفر کرنے کے بعد ان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے. نادیہ جمیل کی اس ٹویٹ پر بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے بھی آفریدی کی تعریفیں کی اور کہا کہ ہم آفریدی کو بلاوجہ پسند نہیں کرتے. یقینا وہ ایک انسان ہیں.

  • صنم جنگ کس کرکٹر کی دیوانی ہیں ؟

    صنم جنگ کس کرکٹر کی دیوانی ہیں ؟

    اداکارہ صنم جنگ جو جب سے شوبز انڈسٹری میں آئی ہیں انہوں نے خود کو سکینڈلز سے دور رکھا ، انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ویسے تو بہت ساری سلیبرٹیز ہیں جو اپنے اپنے کام اور شخصیت کی وجہ سے میری فیورٹ ہیں لیکن میں‌ کرکٹر شاہد آفریدی کی بہت بڑی مداح ہوں. مجھے یاد ہے کہ جب شاہد آفریدی سے میری پہلی ملاقات ہوئی تو اس وقت میں تھوڑی پریشان تھا میرے پاس میرا والٹ نہیں تھا.. شاہد آفریدی نے دیکھا تو مجھے پوچھنے لگے کہ کیا آپ کو پیسوں کی ضرورت ہے تو میں نے ان سے کہا کہ میری ماں میرے ساتھ ہے مجھے

    پسیوں کی ضرورت نہیں ہے. میں بہت زیادہ حیران ہوئی کہ شاہد آفریدی مجھے جانتے بھی نہیں تھے لیکن انہوں نے میری مدد کرنی چاہی انہوں نے کہا کہ میں شاہد آفریدی کا یہ روپ دیکھ کر بہت متاثر ہوئی ، انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی شاہد آفریدی کی فین تھی لیکن اس واقعہ اور ملاقات کے بعد تو میں ان کی مزید دیوانی بن گئی . انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کے بارے میں سن رکھا تھا کہ وہ ایک اچھے انسان ہیں لیکن میری ان سے پہلی ملاقات کے بعد مجھے یقین ہو گیا کہ وہ اچھے نہیں بہت اچھے انسان ہیں.

  • شاھد خان آفریدی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت

    شاھد خان آفریدی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شاہد آفریدی جمعرات سے بیمار تھے۔آن کا کہنا ہےکۂ میرے جسم میں بری طرح درد ہو رہا تھا۔
    آج ان کا کوروناواہرس کا ٹیسٹ کیا گیا تو بدقسمتی سے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا.
    شاھد آفریدی کی عوام الناس سے گزارش ہے کۂ مجھے صحت یابی کے لئے دعاؤں کی ضرورت ہے.