Baaghi TV

Tag: shahid hameed

  • فلم انڈسٹری اور مداحوں کا شکرگزار ہوں شاہد حمید

    فلم انڈسٹری اور مداحوں کا شکرگزار ہوں شاہد حمید

    سینئر اداکار شاہد حمید نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ عورت کی خوبصورتی اس کی وفا میں ہوتی ہے ،جو عورت شرافت کے ساتھ زندگی گزارتی ہوں اس جیسا خوبصورت کوئی ہو نہیں سکتا اور مرد کی وفا اور خوبصورتی کا بھی یہی معیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں بہت جلدایک ڈرامہ پرڈیوس کرنے جا رہا ہوں اس ڈرامے کی کہانی بہت الگ اور ہٹ کر ہو گی اس کے بعد جو ڈرامہ شروع کروں گا اس کو میں خود ڈائریکٹ بھی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہوئے تم اجنبی ایک بہترین فلم تھی میرا بیٹا کامران شاہد ایک بہترین ڈائریکٹر ہے اس میں کام کرنے کا کرنٹ ہے اور وہ اس کام کو بخوبی سمجھتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری نے مجھے بہت نام اور مقام دیا جس کے لئے میں اسکا اور اپنے چاہنے والوں کا شکر گزار ہوں۔

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ” میں نے فلم انڈسٹری سے جو کمایا تھا وہ فلم انڈسٹری کو واپس دے کر آیا ”۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت علی خان اس ملک کے وزیر اعظم رہے لیکن جب ان کا انتقال ہوا تو ان کی جیب سے صرف ایک سو روپیہ نکلا تھا جبکہ آج کے سیاستدانوں کی جیبوں کا سب کو بخوبی اندازہ ہے۔

    RRR اور پشپا دیکھنا چاہی نہیں دیکھ سکا نصیرالدین شاہ

    کیا ٹائیگر3 میں سلمان خان مارے جائیں گے؟

    نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے کر لیاایک بڑا فیصلہ

  • بشری انصاری کا کرش کون تھا؟ اداکارہ نے بتا دیا

    بشری انصاری کا کرش کون تھا؟ اداکارہ نے بتا دیا

    سینئر اداکارہ بشری انصاری نے اپنے ایک انٹرویو میں‌کہا ہے کہ انسان کو اگر کم عمر میں‌کوئی پسند آجائے تو وہ اس کے حوالے سے بہت الگ طرح سے سوچتا ہے اور اگر وہ کرش اسکو مل جائے اور اسکی شادی ہو جائے تو پھر کیا ہوتا ہے کہ وہی شادی گھریلو زندگی بچے ، عورت اپنا کیرئیر نہیں بنا پاتی ، میں نے جب ہوش سنبھالی تو مجھے دو لوگ بہت پسند آئے ، ایک تو ہیں بھارتی اداکار راجیش کھنہ ، ان کی اُس زمانے میں‌بہت پسندیدگی تھی ہر دوسری خاتون ان کو پسند کرتی تھی. میں بھی ان کی فلمیں اور گانے دیکھ دیکھ کر دیوانی بن گئی تھی.

    ”راجیش کھنہ کے بعد مجھے جو شخص پسند آیا وہ تھا شاہد” ، پاکستانی اداکار شاہد بھی بہت حسین تھے ، ان کی فلمیں دیکھیں تو وہ بھی مجھے بہت پسند آئے وہ میرا کرش بن گئے، میں نے ایک بار شاہد کو بتایا کہ میں آپ کو پسند کرتی تھی تو وہ بہت خوش ہوئے . لیکن میں نے ان کو ساتھ میں‌یہ بھی کہا کہ پسند کرتی تھی ، اور کرش تھے ہیں نہیں. بشری انصاری نے کہا کہ انسان کی پسند وقت کے ساتھ ساتھ بدلتی رہتی ہے.

    میں ابھی بھی جوان ہوں کیا مطلب ہے تمہارا؟ پوجا بھٹ کا صحافی کو ٹکا …

    استاد حامد علی خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں

    شاہد آفریدی کی سنیل شیٹی سے ملاقات

  • ناسمجھی میں شاہد کے ساتھ شادی کر لی بابرا شریف کا سوشل میڈیا پرپرانا کلپ وائرل

    ناسمجھی میں شاہد کے ساتھ شادی کر لی بابرا شریف کا سوشل میڈیا پرپرانا کلپ وائرل

    بیگم نوازش علی کے ساتھ بابرا شریف کے انٹرویو کا ایک پرانا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں‌بابرا بتا رہی ہیں کہ فلمسٹار شاہد کے ساتھ میری شادی صرف دو مہینے رہی اور دو مہینے کی شادی کوئی شادی تو نہیں ہوتی، مجھے جب کوئی کہتا ہے کہ تمہاری شادی ہوئی تھی تو مجھے یاد آتا ہے کہ ہاں میری تو شاہد کے ساتھ شادی ہوئی تھی، انہوں نے کہا کہ شاہد کے ساتھ شادی کرنا میری نا سمجھی تھی، مجھے پتہ ہی نہیں تھا کہ جو شادی کرنے جا رہی ہوں اس کا انجام کیا ہوگا. شاہد کی پہلے سے تین بیویاں تھیں، اور میں یہ بھی نہیں سمجھ پائی کہ میں ان سے شادی کیوں‌کر

    رہی ہوں یا شاہد مجھ سے شادی کیوں کررہا ہے. انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں اگر کوئی آیا تو میں شادی ضرور کروں گی دوبارہ بلکہ میں تو اسی سال کی بھی ہو جائوں اور میری زندگی میں کوئی مرد آئے مجھے اس سے اور اسکو مجھ سے محبت ہو تو میں شادی ضرور کروں گی. انہوں نے کہا کہ مجھے محبت ہوئی تھی لیکن ملی نہیں ، اور ضروری نہیں کہ اللہ تعالی انسان کو ہر چیز سے نوازے. جس ھال میں ہوں بہت خوش ہوں.

  • پہلی بار شاہد کو دیکھا تو دیکھتا ہی رہ گیا سہیل احمد

    پہلی بار شاہد کو دیکھا تو دیکھتا ہی رہ گیا سہیل احمد

    منجھے ہوئے اداکار سہیل احمد نے کہا ہے کہ مجھے ہوئے تم اجنبی میں شاہد حمید کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آیا اس پر میں بہت زیادہ خوش ہوں. میں ان کا طالب علمی کے دور میں بہت بڑا پرستار تھا. میں نے ان کو سٹوڈیو میں دیکھا ، شاہد حمید نے سوٹ پہن رکھا تھا گاڑی سے اترے ، میں حیران رہ گیا ایسا لگا آسمان سے کوئی اتر آیا ہے ، سوٹ ان کو بہت سوٹ کررہا تھا ، پھر کچھ دن کے بعد ان کو گاڑی سے دھوتی کرتا پہن کر اترتے ہوئے دیکھا ، میں پھر سے حیران رہ گیا مجھے لگا کہ ان سے بہتر کسی کو دھوتی کرتا لگ ہی نہیں سکتا. شاہد حمید کے کام میں

    بہت زیادہ ورائٹی تھی ، کہاں امرائو جان اور کہاں‌نوکر ووہٹی دا. سہیل احمد نے کہا کہ شاہد حمید کے کام میں حیران کر دینے والی ورائٹی تھی. مجھے بہت خوش ہیں کہ کئی سال کے بعد اسی انسان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جسکا میں مداح ہوں. سیٹ پر شاہد بہت زیادہ پروفیشنل ہوتے تھے. سہیل احمد نے کہا کہ شاہد حمید میں یہ خوبی ہے کہ یہ جتنے بھی سینئر ہیں لیکن اپنے سے جونئیر کے ساتھ کام کرتے ہوئے یہ بالکل بھی احساس نہیں دلاتے کہ میں سینئر ہوں یا بہت بڑا آرٹسٹ ہوں ، میں نے ان سے سیٹ پر بہت کچھ سیکھا.

  • بیٹے کے ساتھ کام کرنے میں بہت مشکل پیش آئی شاہد حمید

    بیٹے کے ساتھ کام کرنے میں بہت مشکل پیش آئی شاہد حمید

    شاہد حمید جنہوں نے ھال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ہوئے تم اجنبی میں ایک لیڈا کا کردار ادا کیا ہے. شاہد حمید نے مکتی باہنی کےلیڈر کا کردار کرکے شائقین کے دل جیت لئے ہیں. شاہد حمید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے ہوئے تم اجننی میں ایک لیڈر کا کردار ادا کیا ہے ، یہ کردار کرنا بہت مشکل تھا لیکن میرے بیٹے نے مجھ سے بہت اچھے انداز میں کروا لیا. انہوں نے کہا کہ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت کچھ اپنے بیٹے سے کہنا چاہتا تھا لیکن میرا بیٹا سننے کو تیار ہی نہیں تھا. شاہد نے کہا کہ میرا جتنا بھی اداکاری میں تجربہ تھا لیکن میں بطور ایکٹر اپنے بیٹے کی ڈائریکشن میں کام کر رہا تھا اس لئے میں‌نے خاموشی اختیار کرنا زیادہ مناسب سمجھی . لیکن

    مجھے فخر ہے میرے بیٹے نے بہت اچھا کام کیا ہے اور فنکاروں سے کروایا ہے. 1971 کا واقعہ یقینا ایک سانحہ تھا لیکن ہم نے فلم میں ایسی کوجئی چیز نہیں ڈالی کہ جس سے دونوں جانب سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوں، بنگلہ دیشی کل بھی ہمارے بھائی تھے آج بھی ہمارے بھائی ہیں اور رہیں گے. یہ فلم تاریخی ضرور ہے لیکن رومینٹک لواسٹوری ہے اس کو ضرور دیکھیں. تمام کردار آپ کو بہت اچھے لگیں گے.

  • فلمسٹار شاہد نے اپنے بیٹے کامران کی فلم ہوئے تم اجنبی کا پہلے دن پہلا شو دیکھا

    فلمسٹار شاہد نے اپنے بیٹے کامران کی فلم ہوئے تم اجنبی کا پہلے دن پہلا شو دیکھا

    سینئر اداکار شاہد حمید کے بیٹے کامران شاہد کی ڈائریکشن میں بنی فلم ہوئے تم اجنبی آج ریلیز کر دی گئی ہے، فلم کے پہلے دن پہلا شو دیکھا فلمسٹار شاہد نے اپنی بیگم منزہ اور بہن کے ہمراہ. اس موقع پر پرڈیوسر صفدر ملک ، سید نور ، حسن عسکری ، پرویز کلیم و یگر بھی موجود تھے. شاہد خاصے خوش دکھائی دے رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کی محنت ضرور رنگ لائیگی. منزہ شاہد جو کہ کامران شاہد کی والدہ ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے ، وہ بہت باصلاحیت ہے ، میرے بیٹے نے اس فلم پر بہت محنت کی ہے ، اس فلم کی بہت ساری شوٹنگ ہمارے گھر میں بھی ہوئی اور شوٹنگ دیکھا کرتے تھے ، فلم کو بننے میں کافی عرصہ لگا ہے،

    یہ ایک تاریخی فلم ہے جسے لوگوں کو ضرور دیکھنا چاہیے. شاہد حمید نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے کی ڈائریکشن میں کام کرکے بہت اچھا لگا. یاد رہے کہ فلم ہوئے تم اجنبی کے رائٹر اور ڈائریکٹر کامران شاہد ہیں جبکہ مرکزی کرداروں میں میکال ذوالفقار ، سعدیہ خان ، شمعون عباسی ، محمود اسلم و دیگر قابل زکر ہیں، فلم میں نو کے قریب گانے ہیں اور تمام گانے سیچوایشنل ہیں. کہانی انیس سو اکہتر کے پس منظر میں بنائی گئی ایک لواسٹوری کے گرد گھومتی ہے