Baaghi TV

Tag: shahid kapoor

  • شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

    شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

    بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے میں‌نے اپنے کیرئیر میں ایک ایسی فلم کی جس کا معاوضہ ہی نہیں لیا. انہوں نے کہا کہ میرے پاس وشال بھردواج آئے انہوں نے مجھے کہا کہ میرے پاس صرف 35 کروڑ ہے اور میں اسی بجٹ میں‌فلم بنانا چاہتا ہوں. میں نے دوستی یاری میں فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی اور ہم نے پورے 53 دنوں میں فلم شوٹ کر لی اس کے بعد ہوا یہ کہ فلم جب ریلیزہوئی تو اس کی دھوم مچ گئی اور سپر ہٹ ہوگئی . جب ہم یہ فلم بنا رہے تھے تو وشال بھرواج کے سمیت پوری ٹیم کو یقین نہیں تھا کہ یہ فلم سپر ہٹ ہوجائیگی.

    انہوں نے کہا کہ 35 کروڑ سے بنی اس فلم نے 80 کروڑ کا بزنس کیا اور ڈائریکٹر بہت خوش تھا . اس فلم میں‌شردھا کپور ، کےکے مینن اور تبو نے بھی اہم کردار ادا کئے تھے . انہوں نے اس فلم کا معاوضہ نہ لینے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ” فلم کا جتنا کل بجٹ تھا میرا معاوضہ اس سے کہیں زیا دہ تھا اسلئے میں نے سوچا کہ ایک اچھی فلم کو کیوں چھوڑوں تو میں نے وشال سے کہا کہ میں مفت میں ہی کام کروں گا ”مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنے دوست کے مشکل وقت میں‌اسکے کام آیا .

    اشنا شاہ طلاق یافتہ عورت کا کردار کرنے کی خواہش کیوں رکھتی ہیں؟

    کیلاش کھیر شاہ رخ خان کی فلم جوان دیکھ کر رو پڑے

    امیتابھ بچن نے فلم قلعی کے سیٹ پر زخمی ہونے کےوقت کو کیا یاد

  • کرینہ اور شاہد کپور پھر ایک ساتھ ….

    کرینہ اور شاہد کپور پھر ایک ساتھ ….

    کرینہ کپور اور شاہد کپور بالی وڈ کی آن اور آف سکرین مقبول ترین جوڑی ہے. ان دونوں کی محبت کر چرچے ہر سو تھے . کہا جا رہا تھا کہ بہت جلد یہ دونوں شادی کر لیں گے اور کرینہ بھی شاہد کا دم بھرتے ہوئے نظر آتی تھیں. ان دونوں نے چند ایک فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جس میں‌2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ” جب وی میٹ” نے کامیابی حاصل کی . ان دونوں کی آن سکرین جوڑی نے بھی شائقین کے دل جیت لئے. اس فلم کا میوزک ، گانے ، ڈانس ، کہانی ، پرفارمنسز کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے. شائقین کی بے حد خواہش ہے کہ کرینہ اور شاہد ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں.

    اور دونوں کے مداحوں کی ایک عرصے سے ڈیمانڈ رہی ہے کہ جب وی میٹ کا سیکول بنایا جائے . تو رپورٹس یہ ہیں کہ” جب وی میٹ کا سیکول بننے جا رہا ہے اس فلم کے سکرپٹ پر کام جاری ہے” لیکن فلم سے متعلقہ ٹیم نے ابھی تک آفیشلی انائونس نہیں کیا لیکن کہا جا رہا ہے کہ کرینہ اور شاہد کپور جب وی میٹ کے سیکول میں ہوں گے اور اس کےلئے ان سے بات چیت بھی جاری ہے تاہم ابھی فائنل کچھ بھی نہیں ہوا سوائے اس کے کہ فلم کا سیکول بنے گا.

    خود سے دوستی کریں مایا خان کا مداحوں کو مشورہ

    راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    جب ماڈلنگ میں‌آئی تو بہت خوبصورت چہرے پہلے سے ہی ماڈلنگ کررہے تھے فضا علی

  • شاہد کپور نے فوٹوگرافرز کو ڈانٹ پلا دی

    شاہد کپور نے فوٹوگرافرز کو ڈانٹ پلا دی

    بالی وڈ کی شخصیات اکثر اپنے مداحوں اور فوٹوگرافرز کے ساتھ بدتمیزی کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں. اس میں جیا بچن، سنی دیول ، سنجے دت سر فہرست ہیں، جیا بچن نے چند فوٹوگرافرز کو حال ہی میں ڈانٹ پلائی یہ کہہ کر کہ میں بہری نہیں ہوں سن رہی ہوں چلا کیوں رہے ہو سنی دیول نے اپنے مداح کو ڈانٹا کہ لے بھی لو فوٹو ، بعد ازاں انہوں نے معافی بھی مانگی، اب شاہد کپور کی ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ فوٹوگرافرز کو ڈانٹ رہے ہیں . تفصیلات کے مطابق شاہد کپور نے پوز دینے کیلئے تیز آواز میں پکارے جانے پر فوٹوگرافرز کو ڈانٹ دیا۔

    ”شاہد کپور نے فوٹوگرافرز سے کہا کہ چلّا کیوں رہے ہو؟ میں یہیں ہوں نا؟” شاہد کو دیکھتے ہی فوٹوگرافرز ان سے کیمرے کےلیے پوز دینے پر اصرار کرتے ہوئے چیخنا شروع ہوگئے تھے۔یہ سن کر شاہد کپور نے کہا کہ پاگلوں کی طرح کیوں چلّا رہے ہو؟ جب میں گاڑی میں چلے جائوں گا یا یہاں سے چلا جائونگا تب چلّانا، ریلیکس کرو۔شاہد کپور کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے. شاہد کپور اس وڈیو میں اپنی فیملی کے ساتھ ہیں . یہ پہلا موقع نہیں ہے اس سے پہلے بھی شاہد کی ایسی وڈیوز سامنے آ چکی ہیں .

    ہیما مالنی دوبارہ فلمیں کرنا چاہتی ہیں اگر ….. ایشا دیول

    کرینہ اور عالیہ بھٹ نے رنبیر کی بہن ردھیما کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    خواتین کو بااختیار ہونا چاہیے زینت امان کا مشورہ

  • شائستہ لودھی کس سلیبرٹی کا انٹرویو کرنے سے پہلے بہت خوش تھیں؟‌

    شائستہ لودھی کس سلیبرٹی کا انٹرویو کرنے سے پہلے بہت خوش تھیں؟‌

    میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ایک وقت تھا کہ بالی وڈ‌اداکار شاہد کپور میرا کرش تھا، جب مجھے اسکو انٹرویو کرنے کا موقع میسر آیا تو میں بہت خوش ہوئی، میں نے دبئی میں جا کر انکا انٹرویو کرنا تھا، میں‌ دبئی پہنچی ، پاکستان سے خوبصورت جوڑا لیکر گئی ، سوالات تیار کئے، تیار دبئی سے ہوئی وہاں کے بیوٹی سیلونز نے مجھے کچھ اچھا تیار نہ کیا، میرے بالوں میں کرلز ڈال دئیے، مجھے پتہ چل گیا تھا کہ میں اچھی نہیں لگ رہی لیکن سیلون میں موجود ایک سٹائلسسٹ نے کہا کہ آپ تو بہت اچھی لگ رہی ہیں مجھے لگا کہ شاید میں اچھی لگ رہی ہوں گی.

    اس کے بعد ہوا یہ کہ شاہد کپور کا انٹرویو کررہی تھی ، ان کو ایک ٹی شرٹ دی گئی جس پر میری تصویر تھی انہوں نے سائن کرتے ہوئے پوچھا یہ کون ہے میں‌نے کہا کہ میں ہوں تو انہوں نے کہا کہ ”آپ سیدھے بالوں میں زیادہ اچھی لگتی ہیں اور مختلف بھی لگتی ہیں”، ان کی یہ بات سن کر میں مایوس ہو گئی اور مجھے سوال ہی بھول گئے کہ ان سے مجھے مزید سوال کیا کرنے ہیں. یوں میری ساری تیاری صرف ایک برے ہئیر سٹائل کی وجہ سے خراب ہو گئی اور شاہد کپور نے ان ڈائریکٹرلی کہہ بھی دیا.

     

    اداکارہ شکیل یوسف چل

    شادی سے پہلے ہمارے درمیان لو نہیں تھا بس اچھی دوستی تھی حنا الطاف

     

    سرمد کھوسٹ‌اور نادیہ افگن کا چیکو مشی دا ٹرانسلیشن شو

  • شاہد کپور کے کس بیان پر ان کے مداح ہو گئے ہیں ناراض

    شاہد کپور کے کس بیان پر ان کے مداح ہو گئے ہیں ناراض

    بالی وڈ اداکار شاہد کپور اکثر رہتے ہیں چرچا میں ، حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا جس میں ا نہوں نے کہا ہے کہ شادی کے بعد خاتون مرد کی بے ترتیب زندگی میں سدھار لاتی ہے۔ شادی سے پہلے مرد بے ترتیب ہوتا ہے ، بیوی اس کی زندگی میں بہتری لاتی ہے، انہوں نے مزید وضاھت دیتے ہوئے کہا کہ پوری شادی ایک ہی چیز پر منحصر ہے کہ مرد شادی سے پہلے بے ترتیب ہوتا ہے اور شادی کے بعد عورت اس میں سدھار لاتی ہے تو پوری زندگی ایسی ہی چلتی ہے اور یوں ایک مرد مہذب شخص بن جاتا ہے۔شاہد کپور کی یہ بات ان کے مداحوں کو بالکل پسند نہیں آئی اور ان کا کہنا ہے کہ مردوں کو بے ترتیب کہنا مناسب نہیں ہے بہت سارے مرد ہیں جو اپنے سارے کام خود کرتے ہیں وہ گھر باہر کو مینج کرتے ہیں ۔ یوں شاہد کپور پھنس گئے ہیں ایک نئی کنٹرورسی میں۔ یاد رہے کہ

    کنٹرورسی میں گھرے رہنا شاہد کپور کے لئے کوئی نئی بات نہیں ہے ، شادی سے قبل اپنے افئیرز کی وجہ سے بھی وہ ہر وقت کنٹرورسی میں گھرے رہتے تھے ، شاہد کپور نے 2015میں میرا کے ساتھ شادی کی ان دونوں کے دو بچے ہیں اور دونوں ہی ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی بسر کررہے ہیں۔ لیکن شاہد کپور کسی بھی قسم کی کنٹرورسی سے نہیں گھبراتے۔ شاہد کپور کافی عرصے سے کم کم کام کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اب وہ صرف معیاری کا م کریں گے چاہے دو سال میں ایک فلم ہی کیوں نہ ملے۔

  • شاہد کپور بلڈی ڈیڈی کے کے لئے پرجوش

    شاہد کپور بلڈی ڈیڈی کے کے لئے پرجوش

    بالی وڈ اداکار جنہیں حال ہی میں انڈسٹری میں بیس سال مکمل ہوئے ہیں ان کے بیس سال مکمل ہونے کی خوشی میں ان کی اہلیہ میرا نے ایک پارٹی دی جس میں ان کے قریبی دوستوں کو بلایا. شاہد کپور آج کل ہیں کافی خوش اور پرجوش ، تفصیلات کے مطابق شاہد کپور کی فلم بلڈی ڈیڈی جو کہ 9 جون کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے اسکا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، شاہد کپور نے ٹریلر جاری کرنے سے پہلے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ ’بلڈی ڈیڈی‘ کا پوسٹر شیئر کیا ، پوسٹر میں شاہد کے ہاتھ میں پستول نظر آرہی ہے اور ان کی نگاہوں سے غصہ جھلک رہا ہے۔ بلڈی ڈیڈی کی ہدایت کاری علی عباس ظفر نے کی ہیں اور شاہد کپور اس میں انسداد منشیات ایجنسی کا افسرکا کردار ادا

    کررہے ہیں. شاہد کپور کا کہنا ہےکہ بلڈی ڈیڈی کا موضوع بہت زبردست ہے اور کافی عرصے کے بعد مجھے میری مرضی کا کردار ملا ہے ، مجھے بہت امید ہے کہ شائقین اس فلم کو ایک بار دیکھنے کے بعد دوبارہ ضرور دیکھنے جائیں گے ، یہ کہانی دیکھنے والوں کو بہت سارے سوالات کے جوابات ڈھونڈنے پر مجبور کر دے گی. شاہد کپور مزید کہتے ہیں کہ علی عباس ظفر کی ڈائریکشن میں کام کرنے کا بہت مزہ آیا.

  • شاہد کپور کے انڈسٹری میں بیس سال مکمل ، اہلیہ میرانے دی گرینڈ پارٹی

    شاہد کپور کے انڈسٹری میں بیس سال مکمل ، اہلیہ میرانے دی گرینڈ پارٹی

    بالی وڈ اداکار شاہد کپور کو انڈسٹری میں بیس مکمل ہو گئے ہیں، انہوں نے 2003میں اپنے کیرئیر کا آغاز فلم عشق وشق سے کیا ، وہ ابتدائی طور پر رومانوی کرداروں میں نظر آئے اس کے بعد انہوں نے ایکشن فلموں میں بھی کام کیا اورکئی ایوارڈ حاصل کئے۔ شاہد کپور کے انڈسٹری میں بیس سال مکمل ہونے پر ان کی اہلیہ میرا نے اہتمام کیا ایک گرینڈ پارٹی کا۔ شاہد کپور گزشتہ چند برسوں سے سکرین پر کم نظر آرہے ہیں لیکن وہ اسی سال عباس ظفر کی فلم بلڈی ڈیڈی میں نظر آئیں گے۔ شاہد کپور معروف اداکار پنکج کپور اور نیلیما عظیم کے بیٹے ہیں ، شاہد کپور نے شامک داور کی اکیڈمی سے ڈانس کی تربیت حاصل کی ، وہ نوے کی دہائی کی چند فلموں میں بیک گراونڈ ڈانسر کے طور پر نمودار ہوئے، اور بعد میں

    انہیں میوزک ویڈیوز اور ٹیلی ویژن اشتہارات میں بھی دیکھا گیا ۔شاہد کپور نے جب اپنا فلمی کیرئیر شروع کیا تو عشق وشق کے سپر ہٹ ہونے کے بعد انہوں نے ایک سے بڑھ کر ایک ہٹ فلم دی ، جس میں امتیاز علی کی رومانٹک کامیڈی جب وی میٹ (2007) اور وشال بھردواج کی ایکشن فلم کمینے (2009) کا نام قابل زکر ہے ۔ شاہد کپور کا نام کرینہ کپور کے ساتھ بھی جڑا ، دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے لیکن دونوں ہی ایک دوسرے سے الگ ہو گئے اور ان کی محبت کی کہانیاں ختم ہوں گئیں کیونکہ کرینہ نے سیف علی خان کے ساتھ شادی کر لی اور شاہد کپور نے میرا کے ساتھ شادی کر لی۔

  • میں‌ نے جب شادی کی اسوقت اداکارائیں ایسا فیصلہ نہیں‌کرتی تھیں کرینہ کپور

    میں‌ نے جب شادی کی اسوقت اداکارائیں ایسا فیصلہ نہیں‌کرتی تھیں کرینہ کپور

    کرینہ کپور خان اور سیف علی خان بالی وڈ کے سب سے مشہور اور پیارے جوڑوًں میں سے ایک ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں 2008 میں فلم ٹشن کے سیٹ پر گرفتار ہوئے ، اس سے پہلے کرینہ نے شاہد کپور کے ساتھ پیار کی بینگیں‌بڑھا رکھی تھیں. تاہم چند سال دوستی رکھنے کے بعد دونوں نے 2012 میں شادی کر لی . کرینہ کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میں نے شادی کا فیصلہ کیا اس وقت ہیروئنز شادی کا فیصلہ کرتے وقت ہچکاتی تھیں کیونکہ اُن وقتوں میں‌شادی کرنے کا مطلب یہ تھا کہ کیرئیر پر بریک لگا لی جائے. لیکن اب ایسا نہیں

    ہے اب تو ہیروئینز شادی بھی کررہی ہیں اور ساتھ ہی کام کو بھی جاری رکھے ہوئے ہیں. اب شادی شدہ ہیروئین کو قبول کر لیا جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ میری خوش نصیبی رہی ہے کہ جب جو چاہا کیا ، کام بھی کیا اور جب شادی کا دل ہوا شادی بھی کرلی . انہوں نے کہا کہ میں نے باکس آفس پر کبھی کسی کے ساتھ مقابلہ نہیں کیا میرا مقابلہ میرے خود کے ساتھ ہی رہا ہے. کرینہ کہا کہ میں اپنی زندگی کے فیصلوں سے بہت زیادہ خوش ہوں مجھے کسی چیز یا فیصلتے کا پچھتاوا نہیں ہے.

  • شاہد کپور کی ویب سیریز کا سین کاپی، یوٹیوبر گرفتار

    شاہد کپور کی ویب سیریز کا سین کاپی، یوٹیوبر گرفتار

    بالی وڈ‌ اداکار شاہد کپور بھی اب دکھائی دے رہے ہیں ویب سیریز میں، وہ جس ویب سیریز میں نظر آرہے ہیں اس کا نام ہے فرضی ، اس ویب سیریز کا جیسا کہ ٹیزر جاری ہو چکا ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. اس کے ٹیزر کے ایک سین کو کاپی کرتے ہوئے ایک یوٹیوبر جور آور سنگھ کالسی نے لیا خطرہ مول. اس نے سڑک پر تیز رفتار گاڑی چلائی اور گاڑی کی ڈگی سے جعلی نوٹوں کی سڑک پر بارش کی . یہ وڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس پر پولیس کی جانب سے لیا گیا سخت ایکشن اور یوٹیوبر جور آور سنگھ کالسی کو گرفتار کر لیا گیا. سوشل میڈیا

    پر انکی گرفتاری کو سراہا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس طرح کے خطرناک سین کاپی کرنے والوں‌کو سخت سزا دی جانی چاہیے کیونکہ ان کو دیکھ کر دوسرے لوگ بھی ایسا خطرہ مول لینے کی کوشش کرتے ہیں. یاد رہے کہ شاہد کپور بالی وڈ کے وہ فنکار ہیں جن پر کرینہ کپور جیسی حسین لڑکی اپنا دل ہار بیٹھیں. لیکن دونوں کی محبت پروان نہ چڑھی اور کرینہ نے سیف علی خان کے ساتھ شادی کرکے اس قصے کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا.

  • میں نے اپنے بیس سالہ کیرئیر میں بہت ساری غلطیاں کیں لیکن …. شاہد کپور

    میں نے اپنے بیس سالہ کیرئیر میں بہت ساری غلطیاں کیں لیکن …. شاہد کپور

    بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے اپنے بیس سالہ کیرئیر کے بارے میں کھل کر بات کی ہے انہوں نے اپنے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے بیس سالہ کیرئیر میں بہت ساری غلطیاں کیں اور ان غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا. میرا کیرئیر جیسا بھی رہا لیکن مجھے اس پر فخر ہے. میں نے بہت سارے کردار ایسے بھی کئے جو نہیں‌کرنے چاہیں تھے جب کہ کچھ ایسے کردار بھی کئے جو میری پہچان بنے. میں تو اپنے سارے جونئیرز کو یہی کہوں گا کہ اپنی غلطیوں سے نہ صرف سیکھیں بلکہ کرداروں اور پراجیکٹس کا انتخاب بہت ہی زیادہ سوچ سمجھ کر کریں. یاد رہے کہ شاہد کپور کا شمار بالی وڈ میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے

    2003 میں عشق وشک سے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور تب سے وہ اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کر رہے ہیں۔ شاہد کپور کا اپنے کیرئیر میں بہت ساری ہیروئینز کے ساتھ نام جڑا جن کے ساتھ نام جڑا ان میں کرینہ کپور کا نام سر فہرست ہے دونوں شادی کرنے والے تھے لیکن ایسا نہ ہو سکا اور دونوں نے اپنے اپنے راستے الگ کر لئے.