Baaghi TV

Tag: shahrukh khan

  • ساحر علی بگا کا آپ کتنے حسین  ریلیز کر دیا گیا

    ساحر علی بگا کا آپ کتنے حسین ریلیز کر دیا گیا

    نئے ڈرامہ سیریل ‘جیون نگر’کا OST ‘آپ کتنے حسین ‘ ریلیز کردیاگیا ہے، گانے کی کمپوزیشن بہت خوبصورت ہے. آپ کتنے حسین کو ‘نغمہ نگار عمران رضا اور انتہائی باصلاحیت گلوکار اور موسیقار ساحر علی بگا نے تخلیق کیا ہے. اس سے قبل بھی ساھر علی بگا خوبصورت او ایس ٹی بنا چکے ہیں. ساحر علی بگا نہ صرف گاتے ہیں بلکہ کمپوز بھی کرتے ہیں اور آپ کتنے حسین واقعتا ایک حسین تخلیق ہے.مغربی اور مشرقی سازوں کے بھرپور امتزاج کے ساتھ آپ کتنے حسین ‘ناظرین کو میلوڈی کے ایسے سفر پر لیجاتا ہے جو میوز ک کی انواع و اقسام کا حسین

    مجموعہ ہے۔ اس کے علاوہ اس کی موسیقی نہایت مہارت سے ترتیب دی گئی ہے جس سے کمپوزیشن کی گہرائی اور روح میں ایک نیا انداز تخلیق کیا ہے۔باصلاحیت ڈائریکٹرکاشف نثار، قیصر علی اور فصیح الرحمن کی پروڈکشن جیون نگر ایک پرکشش کہانی ہے جس سے شائقین خود کو کافی قریب محسوس کریں گے. او ایس ٹی کہانی کی بھرپور نمائندگی کرتا ہے. دوسری طرف اس پراجیکٹ کی اہم بات کاشف نثار ہیں، کاشف نثار نے ہمیشہ شائقین کو ایک معیاری پراجیکٹ فراہم کیا ہے.جیون نگر میں ماڈل رابعہ بٹ ایک اہم کردار میں دکھائی دے رہی ہیں.

  • ننھا کی موت کی خبر سن کر تمام دن بے چین رہا دھرمیندرا

    ننھا کی موت کی خبر سن کر تمام دن بے چین رہا دھرمیندرا

    ہر دور میں پاکستانی اداکاروں کی شہرت بھارت میں رہی ہے، جیسے ہمارے دیگر فنکار بھارت میں مقبول تھے اسی طرح سے ننھا بھی کافی مقبول تھے. فلمسٹار ننھا کی کامیڈی کو بھارت میں بھی سراہا جاتا تھا، آج فلمسٹار ننھا کی 37 برسی ہے اس موقع پر ہم نے بالی وڈ اداکار دھرمیندر سے خصوصی گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ ننھا کو میں بہت پسند کرتا تھا، اسکی کامیڈی سے بہت کچھ سیکھتا تھا ، میں نے ان کی فلم سالہ صاحب دیکھی تھی بہت مزا آیا ، جب جب وقت ملتا تھا مجھے ، میں ان کی فلمیں دیکھتا تھا اور ان کی کامیڈی ٹائمنگ کو نوٹ کیا کرتا تھا. انہوں‌نے کہا کہ

    جس روز ننھا نے خودکشی کی میں شوٹنگ کررہا تھا جب مجھے خبر پہنچی ، میں بہت دکھی ہوا ، وہ دن مجھ پر بہت بھاری تھا کیونکہ میں ننھا کو بہت پسند کرتا تھا ، اور انکی خودکشی کی خبر سن کو تو دل بے حد پریشان ہوا، آج بھی ننھا کی موت کا افسوس ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دیگر فنکار بھی ہیں جو اچھی کامیڈی کرتے ہیں لیکن ننھا کی کامیڈی کا جو انداز تھا وہ سب الگ تھا. میں‌نے ان کے کام سے بہت کچھ سیکھا.

  • فلمسٹار ننھا کی 37 ویں برسی

    پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فنکار ننھا کی آج 37 ویں برسی ہے. رفیع خاور ان کا اصل نام تھا، انہوں نے کامیڈی کو نئی جہتوں سے متعارف کروایا. سنجیدہ اور کامیڈی دونوں طرح کے کرداروں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا.
    ننھا نے 1964ء میں ریڈیو پاکستان سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا. 1965 میں ان کا فلمی کیرئیر شروع ہوا ، اس کے بعد انہوں نے مڑ کر نہیں‌دیکھا. ننھا دیکھتے ہی دیکھتے ہر فلمساز کی اولین ترجیح بن گئے. ان کے کریڈٹ پر یوں تو بے شمار فلمیں ہیں، تاہم ’’پردے میں رہنے دو‘‘، ’’آس‘‘، ’’نوکر‘‘، ’’دبئی چلو‘‘، ’’سالا صاحب‘‘ اور ’’آخری

    جنگ‘‘ قابل زکر ہیں.آخری جنگ ان کی آخری فلم تھی ، ننھا نے الف نون جیسے ڈراموں میں بھی کام کیا. رفیع خاور کو دنیا سے گئے 37 برس ہو گئے ہیں لیکن آج تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کونسے حالات تھے کہ جن کی وجہ سے وہ خود کشی کرنے پر مجبور ہوئے.پولیس نے ان کی موت کو خودکشی قرار دیتے ہوئے اس کیس کی فائل بند کر دی تھی.ننھا کو ان کے چاہنے والے آج بھی یاد کرتے ہیں.ان کی اداکادی آج بھی نے آنے والوں کے لئے مشعل راہ ہے. ننھا کا خلاء کبھی بھی پورا نہیں‌ ہو سکے گا.

  • آئمہ بیگ امریکہ میں‌ کیا کرتی تھیں ؟‌

    آئمہ بیگ امریکہ میں‌ کیا کرتی تھیں ؟‌

    گلوکارہ آئمہ بیگ جنہوں نے اپنے کیرئیر کاآغاز نجی چینل کے مزاحیہ پروگرام سے کیا تھا، اس کے بعد انہوں نے گلوکاری کو بطور پروفیشن مکمل طور پر اپنا لیا. دیکھتے ہی دیکھتے آئمہ گائیکی کے افق پر چھا گئیں اور ان کی آواز میں گانے پاکستان کی نامور ہیروئنز پر پکچرائز ہوئے. آئمہ بیگ نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ جب سولہ سال کی تھیں تو امریکہ میں رہتی تھیں اور وہاں پر وہ ایک کال سینٹر میں کام کرتی تھیں تاکہ کچھ اضافی رقم جوڑ سکیں اور وہ لوگوں کو امریکا میں کیبل کنیکشن فروخت کیا کرتی تھیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس دوران میرا آمنا سامنا بہت سارے لوگوں کے ساتھ ہوتا تھا ، ایک بار جب میں‌امریکی ریاست اوہایو میں رہائش پذیر تھی تو

    مجھے ایک 72 سالہ بوڑھے شخص کی کال آئی اس نےمجھے ناشتے پر پائن ایپل پین کیکس پر ڈیٹ کرنے کی دعوت دی۔ گلوکارہ نے کہا کہ کام کے دوران ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں لہذا ان سے پریشان ہونے کی بجائے ہمیں ان سے ڈیل کرنا چاہیے. اگر لڑکی گھبرا جائے تو دنیا تو مزید پریشان کرتی ہے اس لئے گھبرانے کی ضرورت نہیں، لڑکیوں میں اتنی پاور ہوتی ہے کہ وہ مسائل سے پازیٹیو طریقے سے نمٹ لیتی ہیں.

  • شروتی ہاسن کو کیا کرنا اچھا نہیں لگتا ؟‌

    شروتی ہاسن کو کیا کرنا اچھا نہیں لگتا ؟‌

    بالی وڈ اداکارہ شروتی ہاسن جو کہ سئنیر اداکار کمل ہاسن کی بیٹی ہیں، شروتی نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ ہیں. انہوں نے بتا دیا ہے کہ انہیں‌ کونسا کام کرنا نہیں پسند. شروتی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ برف پر ڈانس کرنا بہت زیادہ مشکل ہوتا ہے اور ہمارے فلم میکرز لازمی سمجھتے ہیں برف پر ڈانس کروانا، جبکہ میرے لئے برف پر ڈانس کرنا بہت مشکل اس لئے ہوتا ہے کیونکہ ہم کچھ پہن نہیں سکتے کہ جس سے ہم گرم رہ سکیں‌، لڑکے تو پھر بھی جیکٹ پہن لیتے ہیں لیکن لڑکیوں کے لئے مشکل ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے ’والٹئر ویرایا‘ کے گیت

    ’سری دیوی چرن جیوی‘ کیلئے برف پوش پہاڑ پر رقص کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہیروئین نے بلائوز یا ساڑھی پہنی ہوتی ہے اس کے لئے برف پر گانا کسی بھی کام سے مشکل ہوتا ہے پکچرائز کروانا. یاد رہے کہ شروتی حسن سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورتی کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں، اور وہ اداکاری بھی حقیقت کے قریب کرتی ہیں. ان کے والد کمل ہاسن اور والدہ ساگریکا بھی اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں.

  • عالیہ بھٹ ، شاہین بھٹ اور انکی والدہ سونی پوری رات کیوں روتی رہیں؟‌

    عالیہ بھٹ ، شاہین بھٹ اور انکی والدہ سونی پوری رات کیوں روتی رہیں؟‌

    فلم مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے رانی مکھر جی کے کیرئیر کی ایک بہترین فلم گردانی جاتی ہے اس میں‌ رانی مکھر جی کی اداکاری دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے. فلم کو بہت پذیرائی ملی ہے، عالیہ بھٹ ، ان کی بہن شاہین بھٹ اور والدہ سونی رازدان نے جب یہ فلم دیکھی تو انہیں‌نہ صرف پسند آئی بلکہ عالیہ بھٹ نے ایک پوسٹ کے زریعے مداحوں کو بتایا کہ ہم تینوں یہ فلم دیکھ کرنہ صرف دوران فلم روئے بلکہ ساری رات بھی روتے رہے. اداکارہ نے کہا کہ رانی نے جو کردار کیا ہے اس سے میں‌خود کو بہت زیادہ نزدیک محسوس کررہی ہوں ، بطور ماں‌ میں سمجھ سکتی ہوں کہ اس کردار کی فیلنگز کیا ہوں گی.ہم تینوں کو یہ فلم دیکھ کر بہت رونا آیا. یاد رہے کہ مسز چٹر جی بمقابلہ ناروے

    17 مارچ کو ریلیز کی گئی تھی جس میں رانی مکھر جی نے ایک ماں کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے بچوں کو واپس لینے کیلئے ریاست سے لڑ رہی ہے۔فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ناروے کی حکومت نے مسز چٹرجی کے بچوں کو ان سے یہ کہہ کر چھین لیا تھا کہ وہ بطور ماں انکی ٹھیک سے نگہداشت نہیں کرتیں اور انہیں بتایا گیا تھا کہ بچوں کو 18 سال کی عمر تک واپس نہیں کیا جائے گا۔ عالیہ بھٹ کے علاوہ جس نے بھی یہ فلم دیکھی ہے کہانی کی اور خصوصی طور پر رانی مکھر جی کی اداکاری کی بے حد تعریف کی.

  • اسد صدیقی اور نوال سعید کا داغ دل

    اسد صدیقی اور نوال سعید کا داغ دل

    اسد صدیقی اور نوال سعید ، نوین وقار پہلی بار ایک ساتھ دکھائی دے رہےہیں ڈرامہ سیریل داغ دل میں ،گوہر ممتاز ، حسن نیازی ، تارا محمود ، سلیمم شیخ اور عاصم علی بھی اس ڈرامے کا حصہ ہیں.کہانی کو سعدیہ اکبر نے لکھا ہے جبکہ ڈائریکٹ عاصم علی نے کیا ہے. نوال سعید اور اسد صدیقی مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ نوین وقار اور گوہر ممتاز نے سپورٹنگ کردار ادا کئے ہیں. ڈرامے میں‌ رومینس ، ایکشن ، تھرل ہر چیزموجود ہے. نوال سعید اس

    سے پہلے بھی بہت سارے ڈراموں میں نظر آچکی ہیں. دوسری طرف اس صدیقی بھی متعدد ڈراموں میں کام کر چکے ہیں ، انہوں نے زیادہ تر سیریس قسم کے کردار ہی کئے ہیں اور اس میں‌بھی وہ سیریس کردار کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں.داٍغ دل ڈرامہ ہم ٹی وی کی تخلیق ہے ، ہم ٹی وی کے ڈراموں کو عوام میں بے حد مقبولیت حاصل ہے، یہی وجہ ہے کہ اس چینل پر لگنے والے تمام ڈراموں‌ کو شائقین شوق سے دیکھتے ہیں اور نئے ڈراموں کے منتظر بھی رہتے ہیں. داغ دل بھی ہم ٹی وی کے ڈراموں کا ایک اچھا ایڈیشن ہے.

  • جھوک سرکار ایک پرعزم اور دیانت دار پولیس افسر کی کہانی

    جھوک سرکار ایک پرعزم اور دیانت دار پولیس افسر کی کہانی

    ڈرامہ سیریل جھوک سرکار جو کہ چھ جون سے آن ائیر ہونے جا رہا ہے اس میں فرحان اختر ایک پولیس آفیسر کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں ، کہانی کو لکھا ہاشم ندیم نے ہے ہاشم ندیم وہی ہیں جنہوں نے پری زاد بھی لکھا تھا. پری زاد کو بے حد مقبولیت حاصل ہوئی تھی، ڈرامے کی ڈائریکشن سیف حسن کی ہے. کاسٹ میں‌ فرحان سعید‘ حبا بخاری‘آصف رضا میر‘ ماہم شاہد‘ سکینہ سموں‘ملک رضا‘سعد اظہر‘ اسد ممتاز ملک‘عدیل افضل اور دیگر سے شامل ہیں.جھوک سرکارایک پرعزم اور دیانت دار پولیس افسر ارسلان کی کہانی ہے جو بے خوف ہو کر ناانصافی

    کے خلاف سینہ سپر ہے۔ ”جھوک“ میں قائم ظلم کی بھول بھلیوں اور سماجی برائیوں کو اپنے غیر متزلزل عزم سے پاک کرنے کے مشن کے ساتھ آگے بڑھتا ہے۔ یہ کام سہل نہیں کیونکہ اس سفر میں اسے ایک بے رحم باپ بیٹے کی جوڑی پیرل اور میرال کا سامنا ہے اور پورا جھوک ان کی سفاکیت کا شکار ہے۔ جھوک نامی قصبے کے گرد گھومتی اس ڈرامے کی دلفریب کہانی اقتدار‘ سیاست‘ہوس اور انصاف جیسے اہم موضوعات کا احاطہ کرتی ہے ۔یہ ڈرامہ سیریل طاقت اور اثر و رسوخ کے جال میں پھنسے اس قصبے کے سادہ لوح باشندوں کو درپیش جدوجہد پر روشنی ڈالتی ہے۔

  • کشمیر کی حسین وادی میں فلمایا گیا ڈرامہ نیم پانچ جون سے نشر ہو گا

    کشمیر کی حسین وادی میں فلمایا گیا ڈرامہ نیم پانچ جون سے نشر ہو گا

    کشمیر کی حسین وادیوں میں‌شوٹ کیا گیا ڈرامہ سیریل ”نیم“ پانچ جون کو آن ائیر کیا جارہا ہے، ڈرامے کو کاشف انور نے لکھا ہے جبکہ ڈائریکشن شہزاد کشمیری کی ہے. کاسٹ میں ارسلان نصیر‘ ماورہ حسین ‘ مریم نفیس‘سید جبران ‘ اشمل خان‘ امیر گیلانی اور دیگر شامل ہیں۔ کہانی تین افراد ایک مخلص سماجی کارکن زمل ‘ایک مخلص اور سرگرم استاد شاہزل اور ایک معزز قبائلی رہنما کے بیٹے کرامت خان کی زندگیوں کے گرد گھومتی ہے ۔زمل اور شاہزل اپنی شادی کی تیاری میں مصروف ہیں ‘ ایسے میں ان کی زندگی پے درپے واقعات کی زد میں آجاتی ہے جو

    انہیں ہوس‘دھوکے اور سیاسی طاقت کی کشمکش کے جال میں اُلجھا دیتے ہیں.شائقین ارسلان نصیر اور ماورا حسیسن کو دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں دوسری طرف سید جبران کو بھی اس ڈرامے سے کافی امیدیں وابستہ ہیں ان کا کہنا ہےکہ اس ڈرامے کی کہانی کافی مختلف ہے ، جبکہ ڈائریکٹر شہزاد کشمیری کا کہنا ہےکہ ہم نے بہت ہی خوبصورت لوکیشنز پر شوٹ کیا گیا ہے شائقین نہ صرف کہانی سے محظوظ ہوں گے بلکہ لوکیشنز دیکھ کر بھی ان کو بہت مزا آئیگا. ماورا حسین بھی اس پراجیکٹ کو لیکر کافی پرجوش ہیں. ارسلان نصیر ایک الگ کردار نبھاتے ہوئے دکھائی دیے رہے ہیں.

  • انیل کپور کو فائٹر بننے کے لئے کیا کرنا پڑرہا ہے؟‌

    انیل کپور کو فائٹر بننے کے لئے کیا کرنا پڑرہا ہے؟‌

    بالی وڈ اداکار انیل کپور چار دہائیوں سے شائقین کو اپنے فن سے محظوظ کررہے ہیں، لیکن عمر ان کے چہرے سے عیاں ہوتی ہی نہیں. وہ ہر کردار کو بے حد محنت سے نبھاتے ہیں، ان کی فلم فائٹر جو کہ اگلے سال 24 جنوری کو ریلیز ہونے جا رہی ہے ، اداکار اسکی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس کردار کو کرنے کے لئے وہ شدید محنت کرتے ہوئے دکھائی دے ہے ہیں.انہوں نے حال ہی میں اپے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیوشیئر کی جس میں‌انہیں‌ ورزش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے. وہ ٹریڈ مل پر دوڑ رہے ہیں، انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنی اگلی فلم فائٹر کے

    لئے تیاری کررہے ہیں اور چاہتےہیں کہ فائٹر کا کردار وہ بہترین اندااز سے نبھائیں. فلم فائٹر میں دیپیکا پڈوکون اور ہرتیک روشن مرکزی کردار کررہے ہیں جبکہ انیل کپور ایک اہم کردار نبھا رہے ہیں. شائقین دیپیکا پڈوکون اور ہرتیک روشن کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بےتاب نظر آرہے ہیں. دوسری طرف انیل کپور کو اس فلم سے کافی امیدیں‌وابستہ ہیں ان کا کہنا ہےکہ فلم کا موضوع بہت زبردست ہے امید ہے کہ ہرتیک روشن اور دیپیکا کی جوڑی باکس آفس پر آگ لگا دے گی اور میرا کردار شائقین کو ضرور پسند آئیگا.