Baaghi TV

Tag: shahrukh khan

  • میرا نے مرچی کھا لی لیکن اپنی عمر نہیں بتائی

    میرا نے مرچی کھا لی لیکن اپنی عمر نہیں بتائی

    لالی وڈ اداکارہ میرا جو کہ سکینڈل کوئین ہیں وہ جان بوجھ کر عجیب و غریب باتیں کرتی ہیں یا ان سے ہوجاتی ہیں آج تک اس ھوالے سے ان کے قریبی لوگ نہیں سمجھ پائے. اداکارہ میرا کئی مرتبہ کہہ چکی ہیں کہ میری عمر جو گوگل پر ہے وہ ٹھیک نہیں ہے زیادہ لکھی ہوئی ہے. ان سے جب بھی ان کے عمر کے ھوالے سے سوال کیا جاتا ہے وہ گول کر جاتی ہیں، حال ہی میں‌انہوں نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اس میں ان سے پوچھا گیا کہ ان کی عمر کتنی ہے ان کو اس سوال کے ساتھ ایک آپشن دی گئی اور وہ آپشن تھی مرچی کھانے کی ، میرا سے کہا گیا کہ عمر بتا دیں یا مرچی کھا لیں، تو میرا نے عمر نہیں بتائی لیکن مرچی کھا لی ، یوں میرا نے ایک بار پھر اپنی عمر کے ھوالے سے ہونے والے سوال کو گول کرتے ہوئے تیکھی ہری مرچ کھا لی.

    یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ میرا کو اپنی عمر کے سوال پر مسئلہ ہوا ہے اس سے پہلے بھی وہ ایسا ہی کر چکی ہیں اور رد عمل ایسا دیتی ہیں کہ اگلہ حیران اور پریشان رہ جاتا ہے، دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ میرا کی عمر پچاس برس سے اوپر ہے سب جانتے ہیں لیکن وہ پھر بھی اپنی عمر چھاپنے میں لگی رہتی ہیں حالانکہ ان کی عمر ان کے ہرے پر عیاں ہے.

  • ریشم جناح ہائوس پہنچ گئیں پاکستان زندہ باد کے نعرے

    ریشم جناح ہائوس پہنچ گئیں پاکستان زندہ باد کے نعرے

    9 مئی کے واقعات نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، پی ٹی آئی کے سپورٹرز نے کینٹونمنٹ کے ایریاز میں داخل ہو کر خوب توڑ پھوڑ کی اور پاکستان آرمی ک خلاف نعرے بازی کی ، اس سب کے لئے ان کے قائد عمران خان نے ان کو متحرک کیا کہ اگر میں گرفتار ہوا تو آپ نے یہ سب کرنا ہے تاکہ پاکستان آرمی پر پریشر بڑھایا جا سکے، یہ چال عمران خان کی الٹی پڑ گئی اور قوم عمران خان کی اس حرکت کے بعد یکسر اسکے خلاف ہو گئی. جناح ہائوس جس کو بری طرح سے توڑا پھوڑا گیا، وہاں مختلف شخصیات جا کر نہ صرف نو مئی کے واقعہ کی مذمت کررہی ہیں بلکہ پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کررہی ہیں. حال ہی میں پی ٹی آئی کو چھوڑ دینے والی فردوس عاشق اعوان اور ریشم نے وہاں حاضری دی اور پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے. ریشم نے

    کہا کہ میں 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتی ہوں، ،پاک فوج ہمارا فخر ہے، ،دہشت گردی کی جنگ میں ہماری فوج نے بڑی قربانیاں دی ہیں، ،کوئی محب وطن پاکستانی کیسے اپنی ملکی فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا سکتا ہے،،جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کو سزا ملنی چاہیے، ،ان شدت پسند رویوں کا خاتمہ ہونا چاہیے. ہم اپنی فوج کے ساتھ ہیں. پاک فوج کو سلام، ،ان شہیدوں کو سلام، ،جن کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم زندہ ہیں. فردوس عاشق اعوان نے بھی نو مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے.

  • کبھی کسی اکیڈمی سے اداکاری کی تربیت نہیں لی بشری انصاری

    کبھی کسی اکیڈمی سے اداکاری کی تربیت نہیں لی بشری انصاری

    ورسٹائل اداکارہ بشری انصاری نے ہمیشہ ہی اپنے کام سے شائقین کو چونکا دیا ہے، ان کا ایکٹنگ کیرئیر پانچ دہائیوں پر مشتمل ہے، اور آج بھی شائقین بشری انصاری کو دیکھنا چاہتے ہیں. حال ہی میں‌ اداکارہ نے آرٹس کونسل کراچی میں ایک پریس کانفرنس کی اس میں‌انہو‌ں نے کہا کہ مجھے تو اداکاری کے فارمیٹ ہی نہیں‌معلوم ہے ، نہ میں کبھی اداکاری کہیں‌سیکھنے گئی نہ ہی مجھے معلوم ہے اچھی اداکاری کیا ہوتی ہے بس کیمرے کے سامنے جب بھی آئی کام کر لیا اور گھر کو آ گئے . انہوں نے کہا کہ میں کبھی کسی آرٹ اسکول میں نہیں گئی۔اور نہ ہی کسی اکیڈمی سے

    اداکاری کی تربیت لی۔ہمیں پسند کرنے والے بہت اچھے تھے۔ سکون سے ہمارے کام کو دیکھتے تھے۔انہوں نے ہی ہمیں اسٹار بنایا۔ماضی بہت پرسکون تھا۔بڑے بڑے فن کار سامنے آئے۔اس زمانے میں غزلیں بھی توجہ سے سنی جاتی تھیں۔ اب تو وقت بہت بدل گیا ہے۔موبائل پر میسج بھی جلدی جلدی سے سنتے ہیں۔30 برس قبل سکون تھا۔آج کل بھی ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔وہاج علی جیسے فن کار سامنے آرہے ہیں۔کیفی خلیل نے پیار ہوا تھا سے بہت مقبولیت حاصل کی۔اب ہنسانا مشکل ہوگیا ہے۔کسی کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ بھی لاسکوں تو خود کو کامیاب سمجھتی ہوں۔میرے مداحوں کی میں ہر دم شکر گزار ہوں کیونکہ وہ اتنے برسوں سے مجھے برداشت کررہے ہیں.

  • فلمسٹار ثناء نے شوہر سے خلع لے لی

    فلمسٹار ثناء نے شوہر سے خلع لے لی

    فلمسٹار ثناء جن کے اپنے سابقہ شوہر فخر کے ساتھ کافی عرصے سے تنازعات چل رہے تھے، دونوں نے ایک دوسرے سے علٰحدگی اخیتار کر لی تھی اور اعلان کر دیا تھا، کہ ہم دونوں ایک دوسرے کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں اور دونوں نے ایک فیس بک پوسٹ کے زریعے ایک دوسرے کو بیسٹ وشز دیں. ثناء نے سابقہ شوہر فخر نے لوگوں سے یہ تک کہہ دیا تھا ایک فیس بک پوسٹ کے زریعے کہ میں ثناء کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں سنوں گا لہذا کوئی بھی اسکو غلط نہ کہے. دونوں ایک دوسرے سے تقریبا ایک ماہ الگ رہنے کے بعد اب ہمیشہ ہمیشہ کے لئے الگ ہو گئے ہیں ، جی ہاں‌ ثناء نے فخر سے خلع لے لی ہے اور یونین کونسل نے طلاق موئثر ہونے کا سرٹیفیکیٹ بھی

    جاری کر دیا ہے. لہذا اب ثناء اور فخر ایک دوسرے کے لئے اجنبی بن گئے ہیں . دوسری طرف شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک خوبصورت جوڑی کے الگ ہونے کا ہمیں بہت افسوس ہے لیکن جو ہوتا ہے اچھے کے لئے ہوتا ہے شاید اسی میں ان دونوں کی بہتری تھی اور دونوں کو بہتر پتہ ہے کہ انہوں نے کیا کیا ہے اور اس کے نتائج کیا ہوں گے. لہذا ہماری دعائیں ان دونوں کے لئے ہیں.

  • عنایت حسین بھٹی کی آج 24 برسی

    عنایت حسین بھٹی کی آج 24 برسی

    عیانت حسین بھٹی ایک ورسٹائل فنکار تھے،گلوکاری ، کمپئرنگ ، اداکاری تمام شعبوں میں‌اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے. گلوکاری کا شوق انہی فلمی صنعت میں لے آیا.1953 میں انہوں نے فلم شہری بابو میں ایک سائیں کا کردار کیا اور ساتھ ہی ساتھ اس میں‌گلوکاری بھی کی، ان کی اداکاری اور گلوکاری دونوں‌کو بے حد پسند کیا گیا. 1955 میں شباب کیرانوی نے اپنی فلم جلن میں انہیں مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ اس کے بعد انکی اداکاری کا کیرئیر چل پڑا ، انہوں نے متعدد فلمیں بھی ڈائریکٹ‌کیں.انہوں نے اردو پنجابی فلموں میں کام کیا اور بنائیں بھی،

    انکی آخری فلم عشق دا روگ 1989 میں‌ سینما گھروں کی زینت بنی.عنایت حسین بھٹی نے 1985ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب لڑا تھا مگر کامیاب نہ ہو سکے تھے۔ پاکستان کے مشہور فلمی اداکار کیفی ان کے بھائی، ٹیلی وژن کے مشہور فن کار وسیم عباس ان کے صاحبزادے اور ٹیلی وژن ہی کے ایک اور اداکار آغا سکندر ان کے داماد تھے۔عنایت حسین بھٹی کا انتقال فلم اور میوزک انڈسٹری کو ایک بڑا دھچکہ تھی ان کا خلاء کوئی نہ پورا کر سکا ہے اور نہ ہی کر سکے گا. ان کے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں.

  • ڈرامہ سیریل کابلی پلاؤ کے او ایس ٹی کا اعزاز

    ڈرامہ سیریل کابلی پلاؤ کے او ایس ٹی کا اعزاز

    ڈرامہ سیریل کابلی پلاؤکا او ایس ٹی آنکھیں، جسے مشہور سنگر راحت فتح علی خان نے گایا، مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر 80ملین سے زیادہ ویوز حاصل کرچکا ہے۔ یہ نغمہ نہ صرف ناظرین اور سامعین بے حد پسند کررہے ہیں بلکہ مشہور میڈیا پلیٹ فارمزپر بھی اس نے دھوم مچا دی ہے۔آنکھیں، راحت فتح علی خان نے اپنی دلکش اور جاندارآواز میں ایک شاہکار نغمہ گایا ہے۔ اس کے دلوں کو چھونے والے بول، عمران رضا کی شاعری نے نغمے کو مسحور کن بنادیا ہے جب کہ ساحر علی بگا کی باکمال کمپوزیشن نے اس میں چار چاند لگا دئیے ہیں۔جیسے جیسے

    اس نغمے کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے اور اس کو چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی ہے، مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر آنکھوں کا ہی تذکرہ ہورہا ہے۔آن لائن کمیونٹی نے نغمے کی میلوڈی اوربولوں کو بہت پسند کیا ہے۔ٹک ٹاک استعمال کرنے والے بھی اس پر بے شمار ویڈیوز بنارہے ہیں اور اس طرح اس نغمے سے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں اور یوں کی اس کی دھوم دور دور تک پہنچ رہی ہے۔آپ مکمل او ایس ٹی اس لنک پر سن سکتے ہیں۔

  • 2023 خوشخبری کا سال ہے شان شاہد

    2023 خوشخبری کا سال ہے شان شاہد

    نوے کی دہائی کے سپر سٹار شان شاہدنے 2023 کو پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے خوشخبری کا سال قرار دیا ہے ، نہ صرف پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے بلکہ اس ملک کے لئے خوشخبری کا سال قرار دیا ہے. انہوں نے کہا کہ پچھلے سال جو فلمیں آئیں انہوں نے شائقین کو سینما گھروں کی طرف کھینچا اور پسند بھی کی گئیں. شائقین اب پاکستانی فلموں پر اعتبار کرنے لگے ہیں جو کہ مثبت بات ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے بہت امید ہے کہ فلم انڈسٹری بہت جلد اپنے پائوں پر کھڑی ہو گی اور اس کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا. یاد رہے کہ شان شاہد نے حال ہی میں

    ریلیز ہونے والی فلم منی بیک گارنٹی کو آڑھے ہاتھوں‌لیا تھا اور کہا تھا کہ یہ فلم نہیں یوفون کا ایڈ ہے. یہ کہنے کے بعد شان پر کافی تنقید ہوئی اس کے بعدان کو ایک ٹویٹ کرنا پڑا جس میں انہوں نے لکھا کہ پاکستانی فلموں کو سپورٹ کریں ، ہیش ٹیگ میں ہوئے تم اجنبی اور منی بیک گارنٹی لکھا. شان شاہد کی اپنی فلم ضرار جو کہ گزشتہ برس ہی ریلیز ہوئی تھی وہ بری طرح پٹ گئی تھی اور پہلے ہی دن سینما ہالز میں‌گنتی کے لوگ تھے.

  • شہناز گل کو کس نے بد تمیز قرار دیدیا ؟‌

    شہناز گل کو کس نے بد تمیز قرار دیدیا ؟‌

    سلمان خان کی چہیتی شہناز گل جن کے کریڈٹ پرابھی تک صرف ایک فلم ہے اور اس فلم کا نام ہے کسی کا بھائی کسی کی جان. لیکن اداکارہ کی شہرت آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے. لوگ دیوانہ وار ان کو پسند کرتے ہیں. حال ہی میں شہناز نے اداکار نواز الدین صدیقی اور نیہا شرما کی فلم جوگیرا سارا را را کی اسکریننگ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی ، اس تقریب میں جب ان کے چاہنے والوں نے انکو دیکھا تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا، ہر کوئی ان کے ساتھ سیلفی بنانا چاہتا تھا، اس حوالے سے وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں

    دیکھا جا سکتا ہے کہ مداح شہناز کے پیچھے دیوانہ وار بھاگ رہے ہیں اور وہ ان کے ساتھ سیلفی بنانا چاہتے ہیں ، تاہم شہناز کسی ایک کا موبائل پکڑ کر سیلفی لیتی ہیں اور گاڑی میں بیٹھ کر چلی جاتی ہیں، باقی سارا ہجوم وہیں کھڑا کا کھڑا رہ جاتا ہے. اس وڈیو کے وائرل ہوتے ہی شہناز گل پر تنقید ہونے لگی اور سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان کو بد تمیز قرار دے دیا اور کہا کہ شہرت نے شہناز کا دماغ خراب کر دیا ہے، اس کو شہرت راس نہیں آئی ، بعض سوشل میڈیا صارفین نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ بائیکاٹ کرنا چاہیے ایسی سلیبرٹیز کا جن کا اتنا دماغ خراب ہوجائے کہ وہ مداحوں کو ہی نظر انداز کردیں.

  • خود لباس سے تنگ کنگنا کو کسی دوسری خاتون کا مختصر لباس پریشان کر گیا

    خود لباس سے تنگ کنگنا کو کسی دوسری خاتون کا مختصر لباس پریشان کر گیا

    بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت جنہوں نے بالی وڈ سے ہی شہرت حاصل کی اور اسی کو ہی باتیں کرتی رہتی ہیں کبھی اسکو نیپوٹیزم کا گڑھ بتاتی ہیں تو کبھی یہاں کے فلم میکرز کو بلیک میکرز اور مافیاز بتاتی ہیں . لیکن بالی وڈ سے الگ نہیں ہوتیں ، اداکارہ کوئی نہ کوئی ایسی بات ضرور کرتی رہتی ہیں کہ جس سے وہ لائم لائٹ میں رہیں ، انہوں نے حال ہی میں مندر میں کم کپڑے پہن کر آنے والی خاتون کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنی زندگی کا ایک تجربہ بھی شیئر کردیا۔ کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر ایک خاتون کے شمالی ریاست ہماچل پردیش میں ہندوں کے مندر میں شارٹس پہن آنے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ایک بار میں عیسائیوں کے مقدس شہر ویٹی کن میں ایسے ہی

    شارٹس اور ٹی شرٹ پہن کر گئی تاہم مجھے کسی چرچ کی حدود میں بھی داخل نہ ہونے دیا گیا اور مجھے ہوٹل دوبارہ جانا کر پورے کپڑے زیب تن کرنے پڑے۔ انہوں نے لکھا کہ ایسے احمق لوگوں کے لیے سخت قوانین ہونے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قوانین کا احترام کیاجانا چاہیے اور عبادت گاہوں میں جانے کے آداب نہیں‌بھولنے چاہیں. کنگنا کی اس ٹویٹر پوسٹ کے بعد ان کو کافی ٹرول کیا گیا ، کسی نے کہا کہ آپ کا اپنے بارے میں‌کیا خیال ہے؟ کسی نے کہا کہ کنگنا آپ کے منہ ایسی باتیں اچھی نہیں لگتیں.

  • نورا فتیحی نے ٹرولنگ سے محفوظ رہنے کا نسخہ بتا دیا

    نورا فتیحی نے ٹرولنگ سے محفوظ رہنے کا نسخہ بتا دیا

    بالی وڈ میں‌ ڈانس سے اپنی پہچان بنانے والی نورا فتحی کافی بولڈ لباس پہنتی ہیں ، ان کے بولڈ لباس کی وجہ سے اکثر ان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور انہیں باقاعدہ ٹرول بھی کیا جاتا ہے ، اداکارہ جو کہ آئیفا یوارڈز میں پرفارم بھی کرنے والی ہیں اس ھوالے سے کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ آئیفا ایوارڈز زمیں پرفارم کرنے کا موقع ملا ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ

    میں دیکھتی ہوں جب کہ میں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ٹرول ہو رہی ہوں تو میں خود کو زرا سوشل میڈیا سے دور کر لیتی ہوں اور پڑھتی ہی نہیں کہ لوگ کیا لکھ رہے ہیں ، یہی ٹرولنگ سے محفوظ رہنے کا بہترین طریقہ ہے کہ آپ ٹرولنگ کو بھائو ہی نہ دیں نہ ہی کسی کے غلیظ سوال کا جواب دیں ، لوگ مزید آپ کو گند میں لیجاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ زندگی میں اور بھی بہت کچھ ہے کرنے کےلئے صرف سوشل میڈیا ہی ہم نے اتنا سر پر سوار کیوں‌کر رکھا ہے. انہوں نے کہا کہ اپنی انرجی دوسرے کاموں میں‌لگائیں چھوڑیں سوشل میڈیا کی دنیا کو