Baaghi TV

Tag: shahrukh khan

  • عید پر زیادہ فلمیں ریلیز کرنا اچھی چوائس نہیں فواد خان

    عید پر زیادہ فلمیں ریلیز کرنا اچھی چوائس نہیں فواد خان

    پاکستان اور انڈیا سمیت پوری دنیا میں شہرت رکھنے والے اداکار فواد خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ عید پر ایک ساتھ بہت ساری فلمیں ریلیز کرنا کسی طور بھی حوصلہ افزاء بات نہیں ہے. ایسا نہیں‌ہونا چاہیے ، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ہمارے ہاں ایسا کیوں ہوتا ہے. تمام پرڈیوسرز کو ایک دوسرے کے ساتھ مشورہ کرکے باری باری فلم ریلیز کرنی چاہیے. انہوں نے کہا کہ منی بیک گارنٹی ایک بہترین فلم ہے اور فلم میں وہ سب ہے جو شائقین دیکھنا چاہتے ہیں. فواد خان کی بات کو بڑھاتے ہوئے ان کے ساتھ بیٹھے منی بیک گارنٹی کے پرڈیوسر شایان خان نے کہا

    کہ ہم نے ستمبر 2020 میں منی بیک کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ عمارا حکمت اور بلال لاشاری فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز کرنے جا رہے ہیں لہذا ہم نے اپنی فلم ریلیز کرنے کا آئیڈیا موخر کر دیا. ایسے ہی باقی پرڈیوسرز کو دیکھنا چاہیے کہ کون کس موقع پر فلم ریلیز کررہا ہے. انہوں نے کہا کہ منی بیک گارنٹی کو ہم عید الفطر پر ریلیز کرنے کے لئے انائونس کر چکے تھے ہم پیچھے نہیں‌ہٹ سکتے تھے لیکن جنہوں نے عین ٹائم پر یہ فیصلہ کیا وہ اپنی فلم کی نمائش آگے لیجا سکتے تھے.

  • انیل کپور کے والد جب ممبئی شفٹ ہوئے تو کس اداکار کے گیراج میں رہتے تھے؟‌

    انیل کپور کے والد جب ممبئی شفٹ ہوئے تو کس اداکار کے گیراج میں رہتے تھے؟‌

    بالی وڈ کے اداکار انیل کپور معروف فلم میکر سریندر کپور کے بیٹے ہیں ، اور سریندر کپور راج کپور کے والد پرتھوی راج کپور کے کزن تھے، کہا جا تا ہے کہ جب سریندر کپور کام کاج کی غرض سے ممبئی شفٹ ہوئے تو ان کے حالات بہت خراب تھے ان کے پاس رہنے کا جگہ نہ تھی نہ ہی اتنے پیسے تھے کہ کرایہ ادا کر سکیں، لہذا سریندر کپور کو ان کے کزن پرتھوی راج کپور نے پناہ دی. پرتھوی راج کپور نے ان کو اپنے گھر کے گیراج میں

    رکھا اور وہ وہاں تب تک رہے جب تک کہ ان کے پاس اتنے پیسے نہیں آ گئے کہ وہ کسی فلیٹ میں‌شفٹ نہ ہوجائیں پھر ایک وقت ایسا آیا کہ ان کے پاس تھوڑے پیسے آئے تو انہوں نے مڈل کلاس علاقے میں ایک فلیٹ لیا اور وہاں پر شفٹ ہوئے. یاد رہے کہ سریندر کپور اور پرتھوی راج کپور نے اپنے ٹیلنٹ کی بنیاد پر بالی وڈ میں ایسا نام اور مقام بنایا کہ جسے آج تک یاد رکھا جاتا ہے اور انکی نسلیں آج بھی بالی وڈ پر راج کررہی ہیں.

  • زارا نور عباس کس اداکارہ کی دیوانی؟

    زارا نور عباس کس اداکارہ کی دیوانی؟

    ٹی وی کی معروف اداکارہ زارا نور عباس جنہوں نے اپنے ٹیلنٹ کی بنیاد پر شوبز میں جگہ بنائی حالانکہ ان کی خالہ بشری انصاری اور والدہ اسماء عباس سمیت خاندان کے دیگر لوگ شوبز میں نام اور مقام رکھتے ہیں لیکن زارا نور عباس نے اپنے خاندان کا نام استعمال کرکے شہرت اور کام حاصل کرنے کی بجائے اپنے ٹیلنٹ سے ہر کسی کو اپنا گرویدہ کیا. زارا نور عباس کی اداکاری کے سب ہیں دیوانے لیکن وہ کس اداکارہ کی اداکاری کی ہیں دیوانی انہوں نے بتا دیا ہے. زارا نے کہا ہے کہ رمضان پلے ہیر دا ہیرو میں امر خان کی پرفارمنس حیران کر دینے والی ہے ، اس نے ثابت کر دیا ہے

    کہ وہ انڈسٹری کی بہترین اداکارہ ہیں، امر خان نے اپنے کردار کو جس طور نبھایا ہے اس سے محسوس ہوتا ہے کہ شاید ان سے بہتر یہ کردار کوئی نہیں کر سکتا تھا. زارا نور عباس نے کہا کہ مجھے امر خان پر بہت زیادہ فخر ہے ، امید ہے کہ اداکارہ آئندہ بھی اسی طرح سے شائقین سمیت ہم سب کو محظوظ کرتی رہیں گی. یاد رہے کہ امر خان نے چھوٹی سکرین کے لئے پہلا پلے لکھا ہے جو کہ آج کل آن ائیر ہے ، اس ڈرامے میں وہ اور عمران اشرف مرکزی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں .

  • میں بولڈ سین کرنا پسند نہیں کرتا سلمان خان

    میں بولڈ سین کرنا پسند نہیں کرتا سلمان خان

    بالی وڈ‌ کے دبنگ سلمان خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اپنی کسی بھی فلم میں بولڈ سین کرنا پسند نہیں کرتا. میرے تیس سالہ کیرئیر میں آپ کو میری کوئی ایسی فلم نہیں ملے گی جس میں کوئی ایسا سین ہو جس کو اپنی فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھ نہ سکیں. سلمان خان نے بولڈ سین نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں عورت کو کسی بھی غلط طریقے سے پیش کرنے کے حق میں نہیں ہوں اور نہ ہی میں اپنے مداحوں کو بگاڑنا چاہتا ہوں. سلمان خان نے کہا کہ کہانی اچھی ہونی چاہیے ، بولڈ سینز فلم کی کامیابی کی ضمانت نہیں ہو سکتے. دبنگ خان نے

    کہا کہ میری فلم کسی کا بھائی کسی کی جان ایک الگ فلم ہو گی اس میں میرا کردار کافی ہٹ کر ہے. یاد رہے کہ سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں سلمان خان اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی اور بگ باس 13 کی کنٹیسٹنٹ شہناز گل کو متعارف کروا رہے ہیں جبکہ خود اپنے سے کئی برس چھوٹی اداکارہ پوجا ہیگڑے کے ساتھ نظر آرہے ہیں. فلم رواں برس ریلیز کی جائیگی ، فلم کا ٹریلر اور دو گانے ریلیز کر دئیے گئے ہیں .

  • فصیح باری خان نے کسے طنز کے تیر فلک شبیر پر

    فصیح باری خان نے کسے طنز کے تیر فلک شبیر پر

    سارا خان کے شوہر معروف گلوکار فلک شبیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں ، حال ہی میں‌ان سے کسی نے پوچھا کہ رمضان کے دوران بھی شوز کرتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ توبہ میں تو سوچتا بھی نہیں رمضان میں‌میوزک یا کنسرٹس کے بارے میں. فلک شبیر کے اس جواب پر معروف رائٹر فصیح خان نے کسے ہیں تیر کے طنز ، انہوں نے کہا کہ یہ شوبز کی ہی کمائی ہے جس کی برکت سے تم سارا مہینہ گھر بیٹھ کر کھاتے ہو، جس وقت شوبز کی کمائی سے جیبیں بھر رہے ہوتے ہو اس وقت دین یاد نہیں آتاد. مذہبی منافقت کی کیا بات. فصیح باری نے مزید یہ بھی

    کہا کہ دنیا بھر کی آسائشیں لینے کے بعد اسلامک ٹچ کے کیا کہنے. فصیح باری خان نے دراصل یہ سب کچھ فلک شبیر کو ان کی پوسٹ پر کمنٹ کرکے کہا، فصیح کی اس بات سے بہت سارے لوگوں نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ، شوبز کی کمائی سے ہی آج عیاشی کررہے ہیں اور اسی کو ہی ایک پل میں برا کہہ دیا اور دین یاد آگیا، جب شوبز سھے ہی کماتےہیںاس وقت دین یاد نہیں آتا. یوں فلک شبیر کو سوشل میڈیا پر لیا گیا آڑھے ہاتھوں.

  • میرا نام ہے محبت کی شوٹنگ کے دوران بابرا اور غلام محی الدین ہر ایموشنل سین کے بعد کیا کرتے تھے ؟

    میرا نام ہے محبت کی شوٹنگ کے دوران بابرا اور غلام محی الدین ہر ایموشنل سین کے بعد کیا کرتے تھے ؟

    سینئر اداکار غلام محی الدین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ بابرا شریف بے حد حسین تھیں ، لیکن ان کے موڈ کا کبھی پتہ نہیں چلتا تھا ، کبھی وہ ہنسی مذاق کرتی رہتی تھیں اور کبھی وہ بہت ہی سنجیدہ ہوجاتی تھیں ، اور جب ان سے سنجیدہ یا ٍغصے میں ہونے کی وجہ پوچھتا تو کہتی جا دفعہ ہوجا.بابرا کا موڈ جیسا بھی ہوتا لیکن جیسے ہی کیمرہ آن ہوتا تو وہ سین میں انوالو ہوجاتیں ان کا موڈ کبھی بھی ان کے کام پر اثر انداز نہیں ہوا تھا. غلام محی الدین نے کہا کہ فلم کے جتنے بھی رونے والے سین ہیں وہ شوٹ کروانے کے بعد میں اور بابرا ہنسنے لگ جاتے تھے ،

    ہمیں ڈائریکٹر سے ڈانٹ پڑتی تھی ، ہم سنجیدہ ہوجاتے تھے ، اس کے بعد پھر رونے والا سین کرتے تو کٹ ہوتے ساتھ ہی ہنسنا شروع کر دیتے تھے، ڈائریکٹر کہتے تھے کہ تم لوگ سنجیدہ ہو کر جب تک کام نہیں کرو گے پبلک روئے گی کیسے؟غلام محی الدین نے کہا کہ اس فلم کے بہت سارے سین مشکل تھے ، ایک بہت مشکل جو سین تھا وہ یہ تھا کہ جب مجھے میری اہلیہ کے بارے میں پتہ چلتا ہے کہ وہ کینسر کی مریضہ ہیں ، یہ پتہ چلنے پر مجھے ری ایکشن ایسا دینا تھا کہ آڈینز رو پڑے . یہ کافی مشکل سین تھا میرے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا.

  • پاکستانی ڈرامے کے بارے میں ثانیہ سعید کا بڑا بیان

    پاکستانی ڈرامے کے بارے میں ثانیہ سعید کا بڑا بیان

    سینئر اداکارہ ثانیہ سعید جو کہ حقیقت کے قریب اداکاری کرنے کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، انہوں نے آج تک جتنے بھی کردار کئے ہیں ان میں انہوں نے کمال اداکاری کرکے شائقین کا دل موہ لیا ہے. ثانیہ سعید اپنی ذات میں اکیڈمی کی حیثیت رکھتی ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامے کا دنیا بھر میں مقابلہ نہ کل کیا جا سکتا تھا نہ آج کیا جا سکتا ہے. یہاں تک کہ انڈیا بھی ہمارے ڈراموں کا مقابلہ نہیں کر سکتا.انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈراموں نے آج تک اپنے کلچر اور روایات کو نہیں چھوڑا ، ہماری سٹوری لائن اتنی اچھی ہوتی ہے کہ ہر گزرتی

    قسط کے ساتھ اسکی دلچپسی بڑھتی جا تی ہے. ثانیہ سعید نے یہ بھی کہا کہ نئے آرٹسٹ بہت ہی باصلاحیت ہیں ان کی اداکاری رونگھٹے کھڑے کر دیتی ہے. میں تو حیران ہوں کہ نئے آرٹسٹ کیسے بغیر ٹریننگ کے اتنی اچھی اداکاری کر لیتے ہیں. میں تو نئے فنکاروں کے کام سے بہت متاثر ہوں ، یہاں تک کہ آج کل کے رائٹرز بھی بہت اچھا لکھ رہے ہیں. آج بھی ہمارا ڈرامہ پوری دنیا میں شوق سے دیکھا جاتا ہےآخر کوئی وجہ ہے تو ایسا ہے.

  • دیویا دتہ اور سونالی باندرے کس فلم کی شوٹنگ چھپ کر دیکھا کرتی تھیں؟‌

    دیویا دتہ اور سونالی باندرے کس فلم کی شوٹنگ چھپ کر دیکھا کرتی تھیں؟‌

    بالی وڈ اداکارہ دیویا دتہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میرا تو یقین ہے کہ جو انسان کی قسمت میں ہوتا ہے وہ اسکو مل کر ہی رہتا ہے. ہم نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ جن اداکاروں کی شوٹنگ ہم چھپ چھپ کر دیکھ رہے ہیں کل کو ان کے ساتھ کام بھی کررہے ہوں گے. دیویا دتہ نے کہا کہ میں اور سونالی بیندرے ایکٹنگ سکول میں‌پڑھتے تھے ، ہمارے سکول کے پاس ہی ایک گھر میں فلم انداز اپنا اپنا کی شوٹنگ چل رہی تھی ، مجھے پتہ چلا تو میں نے دیوار سے دیکھا کہ فلم کی شوٹنگ ہو رہی ہے ، سیٹ پر سلمان خان ، عامر خان ،روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور ہیں، میں ان

    کو دیکھ کر بہت زیادہ ایکسائیٹڈ ہو گئی ، میں‌نے سونالی باندرے سے کہا کہ تمہیں پتہ ہے کہ سپر سٹارز کی شوٹنگ ہو رہی ہے آئو دیکھیں تو اس نے کہا کہ ہاں‌دیکھتے ہیں ،یوں ہم فلم انداز اپنا اپنا کی شوٹنگ چھپ چھپ کر دیکھا کرتے تھے. لیکن مجھے سونالی نے ایک بات کہی تھی کہ دیکھنا کل کو انہی کے ساتھ میں‌کام کررہی ہوں گی. اور سونالی کی بات پوری ہوئی اس نے اور میں‌نے سب کے ساتھ کام کیا اپنا نام اور مقام بنایا.

  • کس اداکارہ کا گانا دیکھ کر ودیا بالن نے اداکارہ بننے کا فیصلہ کیا

    کس اداکارہ کا گانا دیکھ کر ودیا بالن نے اداکارہ بننے کا فیصلہ کیا

    بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک دو تین سانگ دیکھ کر طے کیا کہ اداکارہ بننا ہے. ودیا نے کہا کہ جن دنوں میں ایک دو تین چار گانا آیا وہ بہت ہٹ ہوا اس گانے سے زیادہ اسکا ڈانس ہٹ ہوا، جو کہ مادھوری ڈکشٹ نے کیا تھا، میں نے مادھوری کا گانا دیکھا تو مادھوری کی دیوانی بن گئی ، میں اپنے گھر میں بڑے سارے شیشے کے سامنے کھڑی ہو کر ایک دو تین پر ڈانس کیا کرتی تھی ، اپنا کمرہ بند کر لیتی تھی ، میری بہن کا ایک سلک سکرٹ تھا جسے وہ ناپسند کرتی تھی میں اسکو مادھوری کی طرح اپنے سر پر باندھ

    لیتی تھی. میرے والدین جب مجھے یہ سب کرتا دیکھتے تھے تو وہ کہتے تھے کہ خود ہی اس کے سر سے بھوت اتر جائیگا کا ایکٹریس بننے کا ، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ بھوت اترنے کے بجائے مزید تنگی دینے لگا، میں سپنے سجا کر بیٹھ گئی اداکارہ بننے کے ، مواقع ڈھونڈنے لگی ، لیکن بہت جلد کامیابی نہ ملی، لیکن جب اوپر والے کی رحمت ہوئی تو ٹی وی اداکارہ بھی بنی اور فلم کی اداکارہ بھی بنی.

  • کراچی میں میں منی بیک گارنٹی کی تقریب

    کراچی میں میں منی بیک گارنٹی کی تقریب

    جیسا کہ عید الفطر پر ہوئے تم اجنبی اور منی بیک گارنٹی ریلیز ہونے جا رہی ہیں ، اس سلسلے میں ان فلموں کی بھرپور پرموشن کی جا رہی ہے. گزشتہ روز کراچی میں فلم منی بیک گارنٹی کی ایک تقریب کی گئی، اس تقریب میں میڈیا کو مدعو کیا گیا. تقریب میں فواد خان، کرن خان، مانی ، میکال ذوالفقار ، پرڈیوسر شایان ، فیصل قریشی، عائشہ عمر و دیگر نے شرکت کی. فیصل قریشی نے کہا کہ بڑی سکرین کے لئے گو کہ میرا پہلا پراجیکٹ ہے لیکن میں‌ اس حوالے سے بہت زیادہ پرجوش ہوں، فواد خان نے کہا کہ ہم نے ایک اچھی چیز بنانے کی کوشش کی ہے ، شائقین کے مزاج کو مد نظر رکھ کر کہانی لکھی گئی اور فلم بنائی بھی گئی ہے. فیصل قریشی نے اپنا روایتی انداز کہیں‌کھونے نہیں دیا.

    میں‌تو کہتا ہوں کہ فلم کو ایک بات نہیں بار بار دیکھیے. میکال ذوالفقار نے کہا کہ میرا کردار اس میں ایک پٹھان ہے میں‌شائقین سے درخواست کروں گا کہ وہ اس عید پر گھروں سے نکلیں اور ہماری اس فلم کو دیکھیں. تقریب میں میڈیا کے ساتھ کاسٹ کا سوال و جواب کا سیشن بھی ہواجس میں فواد خان ، شایان ، فیصل قریشی ، مانی و دیگر جوابات دیتے رہے.