Baaghi TV

Tag: shahrukh khan

  • شان شاہد کی بیٹی بہشت بھی شوبز میں آ گئیں

    شان شاہد کی بیٹی بہشت بھی شوبز میں آ گئیں

    اداکار شان شاہد جنہوں نے نوے کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں رکھا اور اپنے والد ریاض شاہد اور والدہ نیلو کے نام کو چار چاند لگائے، انہوں نے اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ فلم انڈسٹری کے نمبر ون ہیرو بن گئے. تیس سال کے بعد شاہد کی بیٹی بہشت نے بھی شوبز میں آنے کا اعلان کر دیا ہے. بہشت شاہد بھی اپنے خاندان کی روایت کو آگے بڑھانے کے لئے پرجوش ہیں. شان شاہد نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے زریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ میری بیٹی نے خاندان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شوبز انڈسٹری سے منسلک ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شان نے لکھا کہ میری بیٹی ڈائریکشن کے میدان میں قدم رکھ رہی ہے اور اس ھوالے سے اس نے ایک

    کہانی بھی تحریر کر لی ہے، ان کی لکھی ہوئی کہانی ان کے دادا ریاض شاہد کے نظریے کی عکاسی کرتی ہے. شان شاہد کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کے ساتھ ساتھ ان کے دوستوں نے بھی مبارکباد دیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ بہشت اس انڈسٹری میں اپنا نام اور مقام بنا پاتی ہیں یا نہیں‌کیونکہ شان شاہد کی بیٹی کی ہونے کی وجہ سے ان کو شاید انڈسٹری میں جلدی پہچان مل جائیگی لیکن وہ اپنا آپ اپنے ٹیلنٹ سے ہی منوا سکیں گی.

  • رنبیر کو سکول میں ٹیچر سے کیوں مار پڑتی تھی؟‌

    رنبیر کو سکول میں ٹیچر سے کیوں مار پڑتی تھی؟‌

    بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کپل شرما کو انٹرویو دے رہے ہیں. کپل شرما ان سے سوال کرتے ہیں کہ ان کی بیٹی کس کے جیسی لگتی ہے اور کیا سکول میں کبھی مار پڑی تھی، رنبیر کپور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے سکول میں بہت مار پڑتی تھی ، آج کل تو استاد بچے کوسکول میں ہاتھ نہیں لگا سکتے لیکن ہمارے زمانے میں تو اچھی خاصی مجھے مار پڑتی تھی. رنبیر کپور نے کہا کہ میرا دھیان پڑھائی کی طرف نہیں ہوتا تھا شرارتوں کی طرف زیادہ ہوتا تھا اس لئے میری اچھی خاصی پٹائی ہوتی تھی.

    انہوں نے کہا کہ میری بیٹی راہا جب سے پیداہوئی ہے تو اسکے ننھیال اور دھدھیا ل والوں میں ایک مقابلہ رہتا ہے میری سائیڈ کے لوگ کہتے ہیں کہ راہا ہم جیسی لگتی ہے ، عالیہ کے سائیڈ کے لوگ کہتے ہیں کہ ان کے جیسے لگتی ہے ، دونوں سائیڈ کے لوگ کریڈٹ لیتے رہتے ہیں اور ہم خوش ہوتے ہیں کہ ہماری بیٹی کو کتنا پیار کرتے ہیں سب. رنبیر کپور نے کہا کہ مجھے اور عالیہ کو راہا ہم دونوں‌جیسی لگتی ہےاور ہم بہت خوش ہیں کہ ہماری بیٹی ہم دونوں جیسی لگتی ہے.

  • راہول دیو ہیں 18 سال چھوٹی گرل فرینڈ کے ساتھ بے حد خوش

    راہول دیو ہیں 18 سال چھوٹی گرل فرینڈ کے ساتھ بے حد خوش

    بالی وڈ میں کئی ایسے جوڑے ہیں جہاں لڑکی لڑکے سے بڑی ہے اور کہیں لڑکا لڑکی سے بہت زیادہ بڑا ہے. ایسا ہی ایک جوڑا ہے راہول دیو اور مگدھا گوڈ کا. جی ہاں راہول دیو کی گرل فرینڈ ان سے 18 برس چھوٹی ہے، اس حوالے راہول دیو نے کہا ہے کہ میں اپنے سے 18 سال چھوٹی لڑکی کے ساتھ دوستی کے تعلق میں بہت زیادہ خوش ہوں، ہم دونوں ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں. مجھے خوشی اس بات کی بھی ہے کہ میری گرل فرینڈ مگدھا گوڈ مجھ سے بہت خوش ہیں، راہول دیو نے کہا کہ کوئی بڑا ہے یا چھوٹا عمریں میٹر نہیں کرتیں بلکہ یہ زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کےساتھ کتنا خوش ہیں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت زیادہ

    خوش ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ ہم دونوں مختلف بیک گرائونڈ ز سے ہیں اور یہی چیز ہمارے رشتے کی خوبصورتی کو مزید بڑھاتی ہے. ہم دونوں کا روحانی پیشوا ایک ہی ہے ، ہم دونوں ایک دوسرے کی ڈھال ہیں. یاد رہے کہ راہول دیو بالی وڈ‌ کے معروف اداکار ہیں ، انہوں نے بہت ساری فلموں میں منفی کردار نبھائےشائقین ان کو بہت پسند کرتے ہیں لیکن کافی عرصے سے یہ بالی وڈ فلموں سے دور نظر آتے ہیں.

  • راکھی ساونت ایک بار پھر آ گئیں تنقید کی زد میں

    راکھی ساونت ایک بار پھر آ گئیں تنقید کی زد میں

    بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت ایک بار پھر ہیں تنقید کی زد میں. اس بار وہ تنقید کی زد میں ہیں خود کی ہی وجہ سے. راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو پوسٹ کی جس میں وہ نماز پڑھتی ہوئی نظر آرہی ہیں، انہوں نے کالے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے جو کہ ٹخنوں سے اونچا ہے. جب یہ وڈیو وائرل ہوئی تو انہیں کرنا پڑا شدید تنقید کا سامنا ، سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ راکھی کو چاہیے کہ وہ نماز پڑھنے سے پہلے اسلام کو اچھی طرح سمجھیں اور نماز پڑھنے کے حوالے سے مذہب کیا کہتا اسکو سٹڈی کریں، کئی سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی

    کہنا تھا کہ اداکارہ کو اس طرح‌ہر روز ہر وقت اپنی نماز کی تشہیر نہیں کرنی چاہیے. یوں راکھی ساونت خود ہی وڈیو شئیر کرکے آ گئیں تنقید کی زد میں ، تاحال راکھی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا. یاد رہے کہ راکھی ساونت نے گزشتہ برس مئی میں عادل درانی سے شادی کی اور مسلمان ہو گئیں تھیں ، مسلم ہونے کے بعد وہ نہ صرف نماز پڑھتی ہیں بلکہ روزے بھی رکھتی ہیں اور مسلمان ہو کر وہ کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان کو جو سکون نماز پڑھ کر محسوس ہوتا ہے وہ کسی دوسرے کام میں نہیں.

  • کام کی لگن ، امیتابھ زخمی حالت میں سیٹ پر پہنچ گئے

    کام کی لگن ، امیتابھ زخمی حالت میں سیٹ پر پہنچ گئے

    بالی وڈ کے بگ بی جو اپنے پروفیشنلزم کی وجہ سے بے حد شہرت رکھتے ہیں ، امیتابھ بچن حال ہی میں جس فلم کی شوٹنگ کررہے ہیں اس کے سیٹ پر وہ زخمی ہو گئے تھے ، کچھ دن آرام کرنے کے بعد واپس کام پر آگئے ، امیتابھ بچن نے ھال ہی میں اپنی چند ایک تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرکے لکھا ہے کہ میں ابھی مکمل طور پر ٹھیک نہیں‌ہوا یہ تصاویر اس چیز کی گواہ ہیں لیکن کام کے ساتھ میری کمٹمنٹ کو میں زیادہ اہمیت دیتا ہوں اسلئے سیٹ پر واپس آگیا ہوں.امیتابھ بچن چند پہلے حیدرآباد میں فلم کے کی شوٹنگ کے دوران ایکشن سے بھرپور ایک منظر کی

    عکس بندی کرواتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے، ان کے مداحوں کے ساتھ انہوں نے یہ خبر خود شئیر کی تھی اور ان کے مداحوں نے اس پر تشویش کا اظہار بھی کیا تھا۔ امتیابھ بچن کے مداحوں نے ان کی صحتیابی کے لئے سوشل میڈیا پر دعائیں کی تھیں . واضح رہے کہ امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں وہ لمحہ بہ لمحہ اپنے چاہنے والوں کو اپنے کام کو لیکر سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ رکھتے ہیں. وہ سوشل میڈیا پر زیادہ تر اپنی پرانی تصاویر شئیر کرتے رہتے ہیں جن کو بہت پذیرائی بھی ملتی ہے.

  • کرشمہ کپور شراب اور سگریٹ نوشی کرنے لگ گئیں

    کرشمہ کپور شراب اور سگریٹ نوشی کرنے لگ گئیں

    بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور جنہوں نے اپنے تیس سالہ طویل کیرئیر میں چیلنجنگ کردار ادا کئے ہیں، وہ ہمیشہ ہی اپنی لکس اور اداکاری سے اپنے مداحوں کو خوش کر دیتی ہیں. حال ہی میں کرشمہ کپور نے ایک ویب سیریز کی ہے اس میں ان کو ایک ایسی عورت کا کردار نبھانا تھا جو کہ چین سموکنگ کرتی ہے اور بےپناہ شراب پیتی ہے. کرشمہ کپور نے کہا ہے کہ اس کردار کو کرنے کے لئے مجھے بہت زیادہ شراب پینی پڑی اور سگریٹ نوشی بھی کرنا پڑی. کرشمہ کپور نے کہا کہ کرداروں میں حقیقت کے رنگ بھرنے کے لئے یہ سب کرنا پڑتا ہے. انہوں نے کہا

    کہ اس کردار کو کرنے کے لئے نو میک اپ لک بھی رکھنی تھی اور ایسی نظر آنا تھا کہ دیکھ کر محسوس ہو کہ یہ عورت چین سموکر اور شراب پیتی ہے. میں نے کردار کو نبھانے کےلئے بہت محنت کی ہے امید ہے کہ شائقین ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مجھے بہت زیادہ محبت دیں گے. کرشمہ کپور نے کہا کہ بطور اداکارہ میں آگے بڑھنے اور اداکاری میں نکھار لانے کے لئے ہمیشہ اسی کوشش میں رہتی ہوں کہ کچھ نیا کروں اور کچھ نیا سیکھوں. خوش قسمتی سے ہر بار میں ایسی کوشش میں کامیاب ہوجاتی ہوں.

  • سعود کی غفلت ، امریکہ کے شاپنگ مال میں بیٹے کو بھول آئے

    سعود کی غفلت ، امریکہ کے شاپنگ مال میں بیٹے کو بھول آئے

    اداکار سعود اور جویریا سعود جو اکثر امریکہ جاتے آتے رہتےہیں، اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا ہے ایک ایسے واقعہ کا جس کو سن کر آپ بھی رہ جائیں حیران. جویریا سعود نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ میرا بیٹا ابراہیم دو برس کا تھا میں نے سعود سے کہا کہ آپ اسکی دیکھ بھال کیجیے ،سعود اس کے ساتھ شاپنگ مال چلے گئے ، اس دوران میں اپنی بچیوں کا میک اپ کروانے سیلون گئی ہوئی تھی ، کچھ دیر کے بعد سعود وہاں پر پہنچ گئے ، میں نے سعود کو دیکھتے ہی کہا کہ ابراہیم کہاں ہے تو سعود کو یاد آیا کہ میں تو بیٹے کو شاپنگ مال میں

    چھوڑ آیا ہوں ، پھر ہم نے پولیس سے رابطہ کیا انہوں نے ہماری مدد کی بیٹے کو تلاش تو کر دیا لیکن ان کے دل میں شک تھا کہ شاید ہم نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے ، لہذا انہوں نے ہمارے گھر کے چکر لگائے اور اس بات کو یقینی بنایا کہ کہیں ہم نے جان بوجھ کر بچہ تو شاپنگ مال میں نہیں‌چھوڑا، اس واقعہ کے بعد ہم بہت چوکنے ہو گئے اور بچوں کی دیکھ بھال پہلے سے بھی زیادہ کی . جویریا نے کہا کہ امریکہ میں بچوں کے معاملے میں قوانین بہت زیادہ سخت ہیں.

  • برطانیہ کی سڑکوں پر 12 سال کے بعد خدا اور محبت کے او ایس ٹی کی گونج

    برطانیہ کی سڑکوں پر 12 سال کے بعد خدا اور محبت کے او ایس ٹی کی گونج

    پاکستانی ڈرامے پوری دنیا میں دیکھے جاتے ہیں ہر جگہ ہمارے ڈراموں کو پسند کرنے والے لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے. آج سے 12 سال پہلے ایک ڈرامہ آن ائیر ہوا ، خدا اور محبت اس ڈرامے میں مرکزی کردار عمران عباس اور سعدیہ خان نے ادا کئے تھے. نہ صرف ڈرامہ سپر ہٹ ہوا تھا بلکہ اس کا او ایس ٹی بھی بہت مقبول ہوا تھا. او ایس ٹی کو احمد جہانزیب نے گایا تھا، احمد جہانزیب نے اس گانے کو انڈیا کی ایک ایسی تقریب میں گایا تھا جہاں بہت سارے بالی وڈ کے فنکار موجود تھے ، شمی کپور سمیت دیگر نے اس گیت کی بہت تعریف کی تھی. عمران

    عباس جو کہ آج کل برطانیہ میں موجود ہیں ، ان کی ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے. جس میں وہ رات کے وقت سڑک پر چہل قدمی کررہے ہیں ، ان کے ساتھ ان کا ایک دوست راجیو بھی ہے انہوں نے عمران سے خدا اور محبت کا او ایس ٹی سننے کی فرمائش کی ، عمران عباس نے اس کی فرمائش پوری کرتے ہوئے خدا اور محبت کا او ایس ٹی گایا. عمران عباس کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر کافی پسند کی جا رہی ہے. یاد رہے کہ اس ڈرامے کے ابھی تک جتنے بھی سیزن آئے ہیں ان میں سیزن ون سب سے زیادہ مقبول رہا ہے.

  • اور جب زویا ناصر ڈاکوئوں‌ کے سامنے بھاگ کھڑی ہوئیں

    اور جب زویا ناصر ڈاکوئوں‌ کے سامنے بھاگ کھڑی ہوئیں

    معروف رائٹر ناصر ادیب اور ق لیگ کی رہنما آمنہ الفت کی بیٹی زویا ناصر جو کہ اداکارہ ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ایک بار وہ کراچی میں ایک شوٹنگ سے واپس آرہیں تھیں ، راستے میں تین تلوار کے پاس ڈاکوئوں نے ان کی گاڑی روکی اور ان سے جو کچھ ہے نکالنے کا مطالبہ کیا، زویا کہتی ہیں کہ ایسی صورتحال میں ، میں نے گاڑی سے نکل کر دوڑ لگا دی ، شاید ڈاکوئوں کے پاس پستول نہیں تھی اگر ہوتی تو شاید وہ گولی مار دیتے ، زویا نے کہا کہ میں اب سوچتی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ یہ کافی بچگانہ عمل تھا جو میں نے اس وقت کیا ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا. اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے موٹر وے سے بہت ڈر لگتا ہے کیونکہ میری والدہ کو

    تین بار موٹر وے سے اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ ایم پی اے تھیں ، ڈاکو تینوں بار ان کی گاڑی ویرانے میں لے گئے اور ہم نے خوش قسمتی سے بازیاب بھی کروا لیا. میرے دل میں موٹر وے سے جانے کا ڈر بیٹھا ہوا ہے. میری کوشش ہوتی ہے کہ میں موٹر وے سے سفر نہ ہی کروں. اداکارہ نے کہا کہ میرا جب جب دل کرتا ہے میں کام کر لیتی ہوں.

  • اشنا شاہ نے بھی فیروز خان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا

    اشنا شاہ نے بھی فیروز خان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا

    اداکار فیروز خان جو کہ کافی عرصے سے اپنے گھریلو معاملات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں ، ان کے دوستوں کو اب آنے لگا ہے ان پر پیار اور ایک ایک کرکے سب ہی ان کو معاف کرتے جا رہے ہیں. منیب بٹ نے اپنی اہلیہ کا نمبر سوشل میڈیا پر جاری کرنے پر فیروز خان کو معاف کر دیا ان کے بعد اب اشنا شاہ نے بھی انہیں معاف کر دیا ہے. اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں اداکار فیروز خان اور اپنے جم انسٹرکٹر کے ہمراہ تصویر اور ایک حدیث نبوی کا ترجمہ بھی شیئر کیا، جس کے مطابق ’رمضان المبارک ایسا مہینہ ہے جس کا اول رحمت ہے،

    اس کے درمیان میں بخشش ہے اور اس کے آخر میں جہنم سے نجات ہے‘ اور یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے۔انہوں نے مزید انسٹاگرام سٹوریز میں یہ لکھا کہ کسی بھی انسان کو اس حد تک پریشان یا ہراساں نہیں‌کرنا چاہیے کہ وہ اپنی جان ہی لے لے اور ہمیشہ کے لئے دنیا سے منہ موڑ جائے. میں نے فیروز خان کو رمضان المبارک کے صدقے معاف کر دیا ہے امید ہے کہ ان کی زندگی میں سکون آجائے گا اور ان کے اذدواجی معاملات بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گے.