Baaghi TV

Tag: shahrukh khan

  • فیصل قریشی نے بالی وڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

    فیصل قریشی نے بالی وڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

    حال ہی میں فیصل قریشی نے فیشن آئی کون فریحہ الطاف کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی . ان سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے آج تک بالی وڈ میں کام کیوں نہیں کیا؟ اس کا جواب دیتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ بالی وڈ میں کام کرنے کےلئے پاکستان کو گالی دینی پڑتی ہے . اپنے ملک کو برا بھلا کہنا پڑتاہے. انہوں نے کہا کہ میں ایسا نہیں کر سکتا ، میں‌پاکستان سے بہت محبت کرتا ہوں اور اس کا اظہار میں کرتا بھی رہتا ہوں اور جو غلط ہے اسکو غلط کہتا ہوں اور ڈنکے کی چوٹ پر ایسا کرتا ہوں‌، میری ایسی باتوں کی وجہ سے میرے بھارتی مداح مجھ سے نالاں بھی رہتے ہیں.

    فیصل قریشی نے مزید کہا کہ ”شاہ رخ خان کو پاکستان سے بہت محبت ملی ان کی پر فلم کو پسند کیا گیا لیکن انہوں نے کیا کیا ”؟ انہوں نے پاکستان مخالف فلموں میں کام کیا اور شہرت کمائی . انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلاو ل بھٹو زرداری کے ساتھ بھارت میں‌کیا گیا ؟ ایسی مثالیں آپ کو پاکستان میں‌کبھی نہیں ملے گی بلکہ جو بھی یہاں بھارتی فنکار آیا اسے بہت عزت دی گئی . میں کبھی بھی اپنے ملک کو برا بھلا کہہ کر بالی وڈ میں کام کرنے کو ترجیح نہیں دوں گا.

    آئی پی پی اے ایوارڈز کے لئے سٹارز کو منع کر دینا چاہیے تھا مشی 

    پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ماں بہن کی گالیاں سننے کو ملیں فہد مصطفی

    جندو کے دوران اپینڈنکس کا آپریشن ہوا تین دن بعد کام پر آ گئی 

  • اداکارہ ثناء خان فلسطینیوں کے حق میں‌ بول پڑیں

    اداکارہ ثناء خان فلسطینیوں کے حق میں‌ بول پڑیں

    اسلام قبول کرنے والی بالی وڈ اداکارہ ثناء خان بھی بول پڑی ہیں فلسطینیوں کے حق میں ، انہوں نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے حال ہی میں ایک انسٹاگرام اسٹوری لگائی جس میں‌انہوں نے فلسطین کے ایک معصوم بچے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بے رحم اور بے شرم لوگوں نے اسپتال اور معصوم بچوں پر حملہ کیا اور وہ اسے دفاع کہتے ہیں، پریشان نہ ہوں آپ سب نے ہمیشہ کے لیے جہنم میں اپنے لیے ایک خاص جگہ بنالی ہے. ثناء خان نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے حق میں‌ہمیشہ آواز اٹھاتے رہیں گے.

    سابقہ اداکارہ نے ایک اور انسٹاگرام سٹوری شئیر کی جس میں‌”انہوں نے ڈنکے کی چوٹ پر کہا کہ میں کل بھی فلسطینیوں کے حق میں تھی آج بھی ہوں اور ہمیشہ رہوں گی، اسرائیل معصوم جانوں پر ظلم و تشدد کررہا ہے”. دنیا کو چاہیے کہ وہ جاری اس جارحیت پر آواز اٹھائے. اور خاموش تماشائی کا سا کردار ادا نہ کریں. یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بالی وڈ کے بہت سارے سٹارز فلسطینیوں کے حق میں بات کر چکے ہیں جس پر ان کو شدید تنقید کا نشانیہ بھی بنایا جا چکا ہے.

    آئی پی پی اے ایوارڈز کے لئے سٹارز کو منع کر دینا چاہیے تھا مشی 

    پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ماں بہن کی گالیاں سننے کو ملیں فہد مصطفی

    جندو کے دوران اپینڈنکس کا آپریشن ہوا تین دن بعد کام پر آ گئی 

  • کبھی لوگوں کے لئے تیار نہیں ہوئی عالیہ بھٹ

    کبھی لوگوں کے لئے تیار نہیں ہوئی عالیہ بھٹ

    بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ میں آج تک کسی کے لئے بھی تیار نہیں ہوئی، مجھے لوگوں‌کے لئے تیار ہونا اچھا نہیں لگتا. میرا جو دل کرتا ہے وہ میں کرتی ہوں اور وہی پہنتی ہوں. انہوں نے کہا کہ بہت ساری لڑکیاں صرف ان باتوں سے گھبرا جاتی ہیں کہ لوگ کیا کہیں گے ، اس لئے وہ زیادہ سے زیادہ تیار ہو کر باہر نکلنے کی کوشش کرتی ہیں جو کہ بہت ہی غلط ہے.

    لڑکیاں دوسروں کی دیکھا دیکھی اپنے والدین کو پریشرائز کرتی ہیں کہ ہمیں‌یہ چیز لیکر دیں وہ چیز لیکر دیں ایسا نہیں ہونا چاہیے. عالیہ بھٹ نے زور دیا کہ” اپنے لئے جئیں جو کرنا ہے خود کےلئے کریں ”. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لڑکیوں‌کو چاہیے خود کو خود مختار بنائیں اور خود کا ایک مقام بنائیں. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے گزشتہ برس رنبیر کپور کے ساتھ محبت کی شادی کی ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام راحا کپور ہے. دونوں ایک کامیاب خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں.

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

  • آئی پی پی اے ایوارڈز کے لئے سٹارز کو منع کر دینا چاہیے تھا مشی خان

    آئی پی پی اے ایوارڈز کے لئے سٹارز کو منع کر دینا چاہیے تھا مشی خان

    سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے والی مشی خان نے اپنے حالیہ وڈیو پیغام میں‌کہا ہے کہ آئی پی پی اے ایوارڈز کوئی بہت زیادہ اہم نہیں تھے کہ جن کے لئے ہمارے سٹارز منع نہیں کر سکتے تھے ،ہمارے سٹارز کو چاہیے تھاکہ وہ ان ایوارڈز کے لئےمنع کر دیتے ، فلسطین میں‌ہونے والے ظلم کی وجہ سے پوری دنیا میں‌تقریبات کینسل ہو رہی ہیں ، تو کیا ہمارے سٹارز ایوارڈز کو منسوخ نہیں کر سکتے . انہوں نے کہا کہ میں نے سٹارز پر تنقید کی ہے تو بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے مجھے کہا کہ میں نے میک اپ کر رکھا ہے ، بھئی اگر میں‌نے میک اپ کر رکھا ہے تو کیا ہوا؟ کم از کم بھنگڑے تو نہیں ڈال رہی نا باقیوں کی طرح .

    فلسطین کے لوگوں کے دکھ درد ان کی تکلیف میں‌شامل ہوں ان کے لئے آواز تو اٹھا رہی ہوں نا ،”گھٹیا قسم کے لوگ ہیں وہ جو میک اپ کو پوائنٹ بنا رہے ہیں، ”میک اپ نہ کروں تو کیا مٹی مل کر آجائوں آپ سب کے سامنے، میں مٹی مل کے بھی سامنے آجائوں تو بھی یہ لوگ کوئی نہ کوئی نقص نکال دیں گے . میں نے آپ کو نہیں‌بلکہ خدا کو منہ دکھانا ہے. جو غلط ہو رہا ہے میں اس کے خلاف آواز اٹھائوں گی . یہ وقت فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی دکھانے کا ہے.

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

  • پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ماں بہن کی گالیاں سننے کو ملیں فہد مصطفی

    پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ماں بہن کی گالیاں سننے کو ملیں فہد مصطفی

    معروف اداکار اور اینکر فہد مصطفی نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے پہلا ڈرامہ 2003 میں کیا تھا اور اس کے ڈائریکٹر اقبال اںصاری تھے. انہوں نے مجھے بہت رگڑا لگایا اور میں نے تو سیٹ پر باقاعدہ ماں بہن کی گالیاں بھی سنیں، جب ڈرامے کی شوٹ ختم ہوئی تو انہوں نے مجھے کہا کہ تم دیکھنا تم کہاں سے کہاں جائو گے ، اور یہ جو تمہارے ساتھ ہیں یہ پیچھے رہ جائیں گے.

    انہوں نے کہاکہ ”ایک ڈرامے میں کام کرنے کا معاوضہ ڈھائی سے تین لاکھ روپیہ ملتا تھا” جو کہ ناکافی تھا، مجھے مارننگ اور گیم شو ملا تو میں نے ڈراموں میں کام کرنا چھوڑ دیا. جب میں‌نے گیم شو شروع کیا تو بہت سارے برینڈز نے اس پر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ میں سوٹ نہیں کررہا لیکن آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہو گیا برینڈز نے مجھ پر اعتبار کر نا شروع کر دیا. انہوں نے کہاکہ عامر لیاقت گیم شو کرنے کے بادشاہ تھے ، ان سے میں‌نے بہت کچھ سیکھا، میڈیا پر جو ہمارے درمیان اختلافات کی خبریں تھیں وہ سب جھوٹی تھیں ہم ایک دوسرے کی بہت عزت کیا کرتے تھے .

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

  • جندو کے دوران اپینڈنکس  کا آپریشن ہوا تین دن بعد کام پر آ گئی حمائمہ ملک

    جندو کے دوران اپینڈنکس کا آپریشن ہوا تین دن بعد کام پر آ گئی حمائمہ ملک

    معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہےکہ ڈرامہ سیریل جندو کو فیمنسٹ ڈرامہ کہا جا سکتا ہے لیکن جندو ایک خود مختار خاتون ہے جو اپنی زندگی کے فیصلے خود کرتی ہے اور اپنے سارے کام خود کرتی ہے. انہوں نے کہا کہ جندو ڈرامے کے دوران میرا اپینڈنکس کا آپریشن ہوا اور آپریشن کے دوران مجھے ٹانکے لگے ، اور آپریشن کے محض تین دن کے بعد ہی میں شوٹنگ پر آ گئی تھی .انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے میں‌زیادہ تر کاسٹ سٹیج سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی ہے، میں نے دوران شوٹنگ ان سے بہت کچھ سیکھا اور جندو کے سیٹ پر جو وقت گزراوہ بہت ہی زبردست رہا .

    انہوں نے کہاک”ہ مجھ سے پہلے جندو کا کردار اداکارہ آمنہ شیخ کو آفر ہوا تھا ”لیکن انہوں نے اپنی زاتی مصروفیت کی وجہ سے اس ڈرامے کو کرنے سے انکار کر دیا، آخر لمحات میں‌یہ کریکٹر میرے پاس آیا مجھے یقین ہے کہ اگر یہ کردار آمنہ شیخ کرتی تو وہ بہت ہی اچھے انداز سے کرتیں ، تاہم میں نے بھی کوشش کی ہے کہ میں اس کردار کو اچھے طریقے سے کروں اور جس میں‌، میں‌کافی کامیاب دکھائی دیتی ہوں کیونکہ میرے مداح مجھے بہت سراہ رہے ہیں.

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

  • ڈولی ٹیکس چوری میں‌ملوث ، پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بینک منجمد کر دیا

    ڈولی ٹیکس چوری میں‌ملوث ، پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بینک منجمد کر دیا

    ٹک ٹاکر ڈولی اکثر کسی نہ کسی تنازع میں پھنسی ہوئی نظر آتی ہیں حال ہی میں وہ ایک اور تنازع میں پھنس گئی ہیں ، تازہ رپورٹس میں مطابق ڈولی ٹیکس چور نکلی ہیں اور اس کے لئے پنجاب اتھارٹی نے ایکشن لیتے ہوئے ڈولی کے بینک اکائونٹس منجمد کر دئیے ہیں. ڈولی 16 ملین کا ٹیکس ادا کرنے میں ناکام رہیں جس وجہ سے پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹک ٹاکر کے بینک اکاؤنٹ کو منجمد کرنے کا انتہائی اقدام اٹھایا ہے۔ڈولی نے اپنے بیوٹی سیلون کے انکم ٹیکس واجبات کی ادائیگی نہیں کی جس وجہ سے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

    پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹک ٹاکر کے بینک اکاؤنٹ کو منجمد کرتے ہوئے 4.4 ملین روپے کی ٹیکس وصولی بھی کی جب کہ دیگر ٹیکس کی وصولی کیلئے ٹاک ٹاکر کی پراپرٹی سمیت دیگر اکاؤنٹس کے خلاف بھی کارروائی کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔”پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق نوشین عرف ڈولی کو ٹیکس کی ادائیگی کیلئے بار بار یاد دہانی کرائی گئی ”جس کے جواب نہ ملنے پر ان کے بینک اکاؤنٹ کو منجمد کیا گیا ہے۔ڈولی کا اصل نام نوشین سعید ہے. اور وہ سوشل مٰیڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں.

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

  • عاطف اسلم کی طرف سے فلسطینیوں کے لئے 15 ملین کی امداد

    عاطف اسلم کی طرف سے فلسطینیوں کے لئے 15 ملین کی امداد

    عاطف اسلم جو کہ مسلسل فلسطینیوں کے حق میں‌آواز بلند کر رہے ہیں انہوں نے حال ہی میں‌ظلم کا شکار فلسطینیوں کے لئے 15 ملین کی امداد عطیہ کیا ہے. اس حوالے سے پاکستان کی الخدمت فاؤنڈیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ ‘فلسطین، غزہ کے متاثرین کے لیے معروف فنکار عاطف اسلم کی جانب سے 15 ملین روپے کے عطیات موصول ہوئی ہیں’۔اُنہوں نے گلوکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس مشکل وقت میں عاطف اسلم نے غزہ کے متاثرین کے لیے عطیہ دیا، ہم آپ کے اس نیک اقدام کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    ”چند روزقبل جب عاطف اسلم نے پر زور اندا ز میں مذمت کی تھی اور اس حوالے سے ایک ٹویٹ بھی کیا تھا تو ان کو سوشل مٰیڈیا اسرائیلی حق میں‌بولنے والے سوشل میڈیا صارفین نے آڑھے ہوتھوں لیتے ہوئے ان پر جم کر تنقید کی تھی” اور عاطف اسلم کو ان فالو کرنے کا اعلان بھی کر دیا تھا. لیکن عاطف اسلم نے کسی قسم کا دبائو نہیں لیا اور مسلسل فلسطینیوں کے حق میں بات کررہے ہیں اور اب تو عملی طور پر میدان میں‌آ گئے ہیں انہوں نے 15 ملین کی امداد بھی کی ہے عاطف اسلم کو اس وجہ سے بہت سراہا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے عاطف اسلم نے ثبوت دیا ہے کہ وہ مظلموں‌کی آواز ہیں.

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

  • ایک ہی جوڑا کتنی بار پہنیں  گی عروہ سے صارف کا سوال

    ایک ہی جوڑا کتنی بار پہنیں گی عروہ سے صارف کا سوال

    معروف اداکارہ عروہ حسین نے اپنی والدہ کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگا سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا کہ میری خوبصورت اماں رضیہ مخدوم کو سالگرہ مبارک ہو، آپ نے میرے لیے جو کچھ بھی کیا اس کے لیے بہت شکریہ اور مجھے وہ شخص بنانے کے لیے جو میں آج ہوں، آج میں آپ سے صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آپ نے بہت زیادہ مشکل زندگی گزاری ہے، کیونکہ آپ نے ہمیشہ اپنے بچوں اور ان کے خوابوں کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔اداکارہ نے مزید لکھا تھا کہ ’میری خواہش ہے کہ آپ جو زندگی میں کرنا چاہتی ہیں اسے پورا کریں اور زندگی کو بھرپور طریقے سے جیئیں‘۔تصویر میں عروہ حسین کو دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے سیاہ رنگ کی کڑھائی کے ساتھ سفید رنگ کی شلوار قیمض اور دوپٹا پہنا ہوا ہے۔

    اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ ”عروہ آپ یہ لباس کتنی دفعہ پہنیں گی؟اس پر عروہ حسین نے ان کو سنا دی کھری کھری انہوں نے کہا کہ یہ جوڑا جب تک پہننے کے قابل ہے میں پہنوں گی ”، اور میں فضول خرچ نہیں ہوں ، مجھے فضول خرچی کی عادت اس لئے نہں ہے کیونکہ یہ اچھا کام نہیں ہے اور آپ کو بھی کوشش کرنی چاہیے کہ فضول خرچی نہ کریں اور جب تک کوئی جوڑا استعمال میں لایا جا سکتا ہے اسکو استعمال میں‌لائیں .

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

  • ماہرہ خان کا رضیہ اختتام پذیر

    ماہرہ خان کا رضیہ اختتام پذیر

    ڈرامہ سیریل رضیہ جسے محسن علی نے تحریر اور ڈائریکٹ کیا ہے اس میں‌ماہرہ خان نے ایک کہانی گو کا کردار ادا کیا. ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں محب مرزا اور مومل شیخ و دیگر قابل زکر ہیں. رضیہ ایک شارٹ ڈرامہ تھا جو کہ حال ہی میں اختتام پذیر ہو گیاہے. ڈرامے کی کہانی معاشرتی رویوں کی درست انداز میں‌عکاسی ہے. رضیہ کی شارٹ‌ کہانی ہمیں یہ بتاتی ہے کہ لڑکی کو کبھی بھی زحمت نہ سمجھیں یہ رحمت ہے . اس کہانی میں‌دکھایا گیا ہے کہ والد بیٹی کی پیدائش پر خوش نہیں ہوتا اور بیٹے کی پیدائش پر خوش ہوتا ہے ، یہاں تک کہ پہلی بیٹی کی پیدائش کے بعد بیوی کو اگلی بار بیٹا نہ پیدا کرنے کی صورت میں‌طلاق کی دھمکی دے دیتا ہے. لڑکا پیدا ہو جاتا ہے تو وہ بیٹے کی خواہشیں پوری کرتا ہے بیٹی کو اگنور کرتا ہے .

    ”بیٹٰی مایوسیوں کے سائے میں‌بڑی ہوتی ہے” لیکن والد کو پرواہ نہیں ہوتی . ہوتا یہ ہے کہ لڑکا بڑا ہو کر ایسی حرکتیں کرتا ہے کہ باپ کی سوسائٹی میں‌ناک کٹ جاتی ہے، جبکہ لڑکی باپ کی عزت کی رکھوالی بنتی ہے لیکن اسکی خوشیوں کو بیٹے کی خوشیوں‌پر قربان کر دیا جاتا ہے. ڈرامے کی بہت ہی خوبصورت انداز میں‌عکاسی کی گئی ہے. شائقین نے ڈرامے کو بہت پسند کیا ہے. ماہرہ خان نے کہانی گو کا کردار شاید اس سے پہلے کبھی نہیں کیا .

    آرنلڈ شوازنیگر کے باڈی گارڈ نے شلپا شیٹی کو دھکا کیوں دیا ؟

    اسرائیل کی بربریت پر پاکستانی شوبز سلیبرٹیز سراپا احتجاج

    صرف اسرائیلی ہی انسان ہیں؟ کمال راشد خان کا سوال