Baaghi TV

Tag: shakeel

  • شکیل عروسہ میں میرے والد بنے مشی خان

    شکیل عروسہ میں میرے والد بنے مشی خان

    اداکاری کو خیرباد کہہ دینے والی مشی خان نے سینئر اداکار شکیل کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے انہوں نے ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے. جس میں انہوں نے کہا ہےکہ اداکار شکیل نے ڈرامہ سیریل عروسہ میں میرے والد کا کردار ادا کیا تھا، مجھے اس وقت ایسا لگا تھا کہ جیسے کہ وہ میرے سچ میں باپ ہیں، وہ ایک شفیق انسان تھے، دوسروں کا دکھ درد سمجھتے تھے. ان کے جانے سے شوبز انڈسٹری کو جو دھچکا لگا ہے وہ ناقابل بیان ہے. میرے پاس تو وہ الفاظ ہی نہیں ہیں کہ جن سے میں اپنے دکھ کا اظہار کر سکوں،

    عید کے روز ان کے انتقال کی خبر سننا خود میں‌ہی ایک بہت بڑا دکھ ہے، کتنے دکھ کی بات ہے کہ کتنے پیارے پیارے لوگ اس دنیا سے جا رہے ہیں. ”جانا تو سب نے ہی ہے لیکن اتنے خوبصورت لوگ جب دنیا سے رخصت ہوتے ہیں تو بہت ہی زیادہ دکھ ہوتا ہے. ”میں ان کی تصویر لگا کر یہ نہیں‌لکھنا چاہتی تھی کہ بہت افسوس ہوا ، میں کچھ الفاظ کہنا چاہتی تھی جو میں نے اس وڈیو پیغام میں کہے ہیں، شکیل کے زکر ہے بغیر ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ ادھوری تصور کی جائیگی.

     

     

    حنا دلپذیر کی عید کیسے رہی سپیشل ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    میرے سعود اور معمر رانا کے ساتھ اختلافات نہ تھے نہ ہیں شان شاہد

    سرمد کھوسٹ‌اور نادیہ افگن کا چیکو مشی دا ٹرانسلیشن شو

  • سینئر اداکار شکیل نے بتا دیا کہ وہ آج کے ڈراموں میں کام کیوں نہیں‌ کررہے

    سینئر اداکار شکیل نے بتا دیا کہ وہ آج کے ڈراموں میں کام کیوں نہیں‌ کررہے

    سینئر اداکارہ شکیل جو کافی عرصے سے چھوٹی سکرین سے غائب دکھائی دے رہے ہیں ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کھل کر اس پر بات کی ہےاور کہا ہے کہ آج کل جیسی کہانیاں‌لکھی جا رہی ہیں اور جیسے ڈرامے بن رہے ہیں میں ان میں کام نہیں کر سکتا. آج کل تو ڈراموں میں رشتوں کی اہمیت کو ہی ختم کر دیا گیا ہے جبکہ ہمارے دور میں رشتوں کی اہمیت کو کہانیوں میں بہت ہی بہترین انداز میں دکھایا جاتا تھا. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز فلمی دنیا سے کیا تھا ، مجھے شروع میں ہی فلمیں ملنا شروع ہو گئیں اور میرے پاس جو

    بھی فلمیں آتی گئیں میں کرتا گیا ، مجھے تجربہ نہیں تھا اس لئے وہ کردار اور فلمیں بھی کیں جو نہیں‌کرنی چاہیں تھیں ، اس سے مجھے بہت زیادہ نقصان ہوا. فلموں کے بعد پھر میں نے ٹی وی کا رخ کیا وہاں مجھے بہت پذیرائی ملی اور ٹی وی پر آکر میں نے کرداروں کا انتخاب کرنے میں کافی سمجھداری سے کام لیا. خوشی ہے کہ میرے مداح مجھے آج بھی پیار کرتے ہیں. شکیل نے مزید کہا کہ مجھے جب تک کوئی کہانی یا پراجیکٹ پسند نہ آئے میں اس کے لئے ہاں نہیں‌کرتا.