Baaghi TV

Tag: shebaz sharif

  • زراعت کے شعبے میں انقلاب لے کرآئیں گے. شہباز شریف

    زراعت کے شعبے میں انقلاب لے کرآئیں گے. شہباز شریف

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کو موقع دیا گیا تو وہ جان لڑا دیں گے اور پاکستان کو عظیم ترین بنائیں گے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان میں کھربوں ڈالرکی معدنیات دی ہیں، زراعت کے شعبے میں انقلاب لے کرآئیں گے۔ جبکہ قصور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ آج بدقسمتی سے ٹرین حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کوجنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

    جبکہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ جلسے میں عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر دیکھ کر میری 16 مہینے کی تھکن اتر گئی جبکہ عوام کا سمندر گواہی دے رہا کہ اگلا وزیراعظم نواز شریف ہوگا جو ملک کی خدمت کرے گا، اللہ تعالیٰ نے نواز شریف کو موقع دیا تو 5 سال میں بجلی کے اندھیرے ختم ہوئے تھے، قائد مسلم لیگ ن، نواز شریف نے موٹروے، سڑکوں اور پلوں کا جال بچھایا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف چین سے سی پیک لایا تھا، 30 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی، نوازشریف کے دور میں کرپشن اور سفارش کے بغیر لاکھوں لیپ ٹاپس فراہم کیے گئے، آج انہیں لیپ ٹاپس سےملک بھرمیں روزگارمل رہا ہے، انہوں نے دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم کی بنیاد بھی رکھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ہندوستان کے 5 دھماکوں کے مقابلے میں 6 دھماکے کئے اور ملک کوایٹمی قوت بنا کر ہندوستان کے دانت کھٹے کیے، نوازشریف نے فوج کے ساتھ مل کر ضرب عضب آپریشن شروع کیا جبکہ ماضی کی حکومت اورکچھ لوگوں نے مل کرسوات میں دہشتگردوں کوبسنے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ مہنگائی ہونے کاذمہ دار بنوں، ہمارا انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) پر تکیہ تھا، ان کی سخت شرائط تھیں، جو شہباز شریف مریضوں کیلئے دوائی لائے گا کیا وہ مہنگائی لائےگا؟۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ریلوے کیرج فیکٹری کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ
    ایلون مسک کا ایک بار پھر مارک زکربرگ کیساتھ ایم ایم اے فائٹ کا عندیہ
    طالبان نے لڑکیوں پر کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی
    پی آئی اے کی لینڈنگ کی وجہ سے سالانہ 71 ارب کا نقصان ہو رہا ہے،اسحاق ڈار
    ہمارے دو تین دن رہ گئے، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ایسا ہی ہوا،سعد رفیق

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے ڈیفالٹ کے خوف سے نیند نہیں آتی تھی، میری قبر پر لکھا جاتا کہ شہبازشریف کے دور میں ڈیفالٹ ہوئے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا۔

  • شریف خاندان مشورے دینے کی بجائے اپنے بچے لندن سے واپس بلاکر کشمیر بھیجے

    شریف خاندان مشورے دینے کی بجائے اپنے بچے لندن سے واپس بلاکر کشمیر بھیجے

    ہم انتظار کر رہے ہیں کہ شہباز شریف اپنے بیٹوں، دامادوں اور پوتوں کو حکم دیں کہ وہ سب مصروفیات کو چھوڑ کر وطن واپس آجائیں جہاں سے وہ براہ راست لائن آف کنٹرول کی طرف لیڈ کریں، تمام رکاوٹیں توڑ دیں اور بھارتی مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوجائیں اور بھارتی مقبوضہ کشمیر کے بہادر آزادی پسندوں سے بھارتی قابض افواج کے خلاف لڑائی میں شامل ہوں اور بھارتی فوج کیخلاف لڑیں۔

    ہم انتظار کر رہے ہیں کہ شہباز شریف اپنے بیٹوں ، دامادوں اور پوتوں کو سیدھا نئی دہلی جانے کا حکم دیں ، ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو تلاش کریں ، (جسے وہ ‘انکل مودی’ کہتے تھے) اور مودی کے دونوں بازو توڑ دیں.

    ہم منتظر ہیں کہ مس مریم صفدر اپنے بھائیوں اور بیٹے (بچوں) کو فوری پاکستان واپس آنے کا حکم دے رہی ہیں اور انہیں مجاہد فورس بنانے کے لئے کہہ رہی ہیں۔ ساتھ ہی ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے خلاف جنگ کی راہنمائی کررہی ہیں.