Baaghi TV

Tag: shehnaz gill

  • نئی فلم تھینک یو فار کمنگ کو لیکر شہناز گل کیوں ہیں خوش ؟‌

    نئی فلم تھینک یو فار کمنگ کو لیکر شہناز گل کیوں ہیں خوش ؟‌

    سلمان خان کی فیورٹ‌اداکارہ شہناز گل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں جم کر خوشی کا اظہار کیا ہے . انہوں نے کہا ہے کہ تھینک یو فار کمنگ کے سیٹ پر میرے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا گیا جیسا کہ مجھ سے سینئرز کے ساتھ کیا جا رہا تھا. ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ ادھر بھی ایسا ہوگا کہ بڑے لوگوں کو الگ دکھایا جاتا ہے اور چھوٹے لوگوں کو سائیڈ پر کیا جاتا ہے لیکن ادھر ایسا کچھ نہیں تھا۔نوجوان اداکارہ نے کہا کہ پروڈکشن کا بھی بہت بڑا رول ہوتا ہے، انہوں نے ایک فیصد بھی ایسا محسوس نہیں ہونے دیا کہ یہ لڑکی اصل رول والی ہے باقی کردار سائیڈ پر رہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مجھے وینٹی بھی اچھی دی گئی اس کے علاوہ جب شوٹ ہوتا تھا تب ہی مجھے بلایا جاتا تھا، اور شوٹنگ سے بہت پہلے بلانے کی بجائے مجھے عین ٹائم پر بلایا جاتا تھا، ”اس فلم کےسیٹ پر میں اسی وجہ سے بہت انجوائے کررہی ہوں” کیونکہ میرے ساتھ یکساں سلوک کیا جا رہا ہے. واضح رہے کہ شہناز گل نے بگ باس سے شہرت حاصل کی اس کے بعد سلمان خان کی وجہ سے ان کا بالی وڈ‌کیرئیر راتوں رات اوپر چلا گیا.

    عدنان صدیقی کی 4 سال کے بعد ڈراموں میں واپسی

    وحید مراد کی اہلیہ سلمی مراد انتقال کر گئیں

    زباب رانا نے بتا دیا وہ کیسے لڑکے سے شادی کریں گی ؟‌

  • شہناز گل کو کس نے بد تمیز قرار دیدیا ؟‌

    شہناز گل کو کس نے بد تمیز قرار دیدیا ؟‌

    سلمان خان کی چہیتی شہناز گل جن کے کریڈٹ پرابھی تک صرف ایک فلم ہے اور اس فلم کا نام ہے کسی کا بھائی کسی کی جان. لیکن اداکارہ کی شہرت آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے. لوگ دیوانہ وار ان کو پسند کرتے ہیں. حال ہی میں شہناز نے اداکار نواز الدین صدیقی اور نیہا شرما کی فلم جوگیرا سارا را را کی اسکریننگ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی ، اس تقریب میں جب ان کے چاہنے والوں نے انکو دیکھا تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا، ہر کوئی ان کے ساتھ سیلفی بنانا چاہتا تھا، اس حوالے سے وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں

    دیکھا جا سکتا ہے کہ مداح شہناز کے پیچھے دیوانہ وار بھاگ رہے ہیں اور وہ ان کے ساتھ سیلفی بنانا چاہتے ہیں ، تاہم شہناز کسی ایک کا موبائل پکڑ کر سیلفی لیتی ہیں اور گاڑی میں بیٹھ کر چلی جاتی ہیں، باقی سارا ہجوم وہیں کھڑا کا کھڑا رہ جاتا ہے. اس وڈیو کے وائرل ہوتے ہی شہناز گل پر تنقید ہونے لگی اور سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان کو بد تمیز قرار دے دیا اور کہا کہ شہرت نے شہناز کا دماغ خراب کر دیا ہے، اس کو شہرت راس نہیں آئی ، بعض سوشل میڈیا صارفین نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ بائیکاٹ کرنا چاہیے ایسی سلیبرٹیز کا جن کا اتنا دماغ خراب ہوجائے کہ وہ مداحوں کو ہی نظر انداز کردیں.

  • مجھے کوئی نہیں‌ ہرا سکتا شہناز گل

    مجھے کوئی نہیں‌ ہرا سکتا شہناز گل

    بالی وڈ اداکارہ شہناز گل نے اپنے ایک ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے کوئی نہیں ہرا سکتا ، جہاں‌میں ہوتی ہوں پھر میں ہی وہیں‌ہوتی ہوں کوئی اور نہیں‌آسکتا. شہناز گل کو ہرانا اتنا آسان نہیں ہے. میں جو جگہ بناتی ہوں اسکو بہت مشکل سے چھوڑتی ہوں. میں نے آج تک جو بھی کام کیا ہے بہت محنت سے کیا ہے . کبھی کسی کا حق نہیں مارا ، کبھی سازش نہیں کی اسلئے مجھے میرے رب کی ذات نے میری محنت کا بہت زیادہ پھل دیا ہے. میں خوش ہوں کہ مجھے اوپر والے نے اتنی کامیابی سے نوازا ہے. آج میرے پاس جتنی شہرت ہے شاید یہ کسی کا خواب ہی ہو سکتی ہے.

    اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ شہرت پانا آسان ہے لیکن اس شہرت کو برقرار رکھنا بہت مشکل ہے. میں کوشش کرتی رہتی ہوں کہ مجھے جو خدا نے شہرت دی ہے اسکو سنبھال سکوں. یاد رہے کہ شہناز گل کو بالی وڈ میں سلمان خان کی بہت زیادہ سپورٹ حاصل ہے اسی سپورٹ کی وجہ سے ان کو فلم میکرز اور لوگوں کی جانب سے توجہ مل رہی ہے. آج شہناز کیرئیر کی جن بلندیوں‌پر ہیں وہ سلمان خان کی دین ہے اگر یہ کہا جائے تو یقینا بےجا نہ ہو گا .

  • جن کے خود کے پاس کچھ نہیں ہوتا وہ کامیاب انسان کو گرانے کی کوشش کرتے ہیں شہناز گل

    جن کے خود کے پاس کچھ نہیں ہوتا وہ کامیاب انسان کو گرانے کی کوشش کرتے ہیں شہناز گل

    شہناز گل جو اس وقت بھارتی میڈیا میں سب سے زیادہ سرخیاں بٹورنے والی اداکارہ بن چکی ہیں،انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بات کی ہے ان لوگوں کی جو زندگی میں کامیاب نہیں ہوتے ، خود کچھ نہیں کرتے لیکن دوسروں سے جلن اور حسد میں ا ن کی ٹانگیں کھینچتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو خود کچھ نہیں کر پاتے کسی مقام پر نہیں پہنچ پاتے۔ وہ یہی سوچتے رہتے ہیں کہ ان کے سرکل میں جو کامیاب انسان ہے اسکو کیسے نیچے گرانا ہے ، ایسے لوگوں کو نظر انداز کریں ان کو اہمیت نہ دیں ۔ کیونکہ ایسے لوگ قابل ترس ہوتے ہیں ان کو دعا کی ضرورت ہوتی ہے لہذا پریشان ہونے کی بجائے ان کے لئے دعا کیا کریں ۔ شہناز گل نے کہا کہ جو انسان جتنی محنت کرتا ہے خدا اسکو اتنا ہی دیتا ہے ، جو انسان محنت

    کرنے پر یقین ہی نہ رکھتے ہوں بس شارٹ کٹ ڈھونڈتے ہوں اور دوسروں کی ٹانگیں کھینچنے پر یقین رکھتے ہوں وہ جہاں ہوتے ہیں وہیں رہتے ہیں۔ شہناز گل نے کہا کہ مجھے زندگی میں بہت سارے ایسے لوگ ملے ہیں جو میری خوشی میں کم خوش ہوتے تھے لیکن میں نے ان کو نظر انداز کر دیا اور آگے بڑھ گئی اور طریقہ بھی یہی ہے کہ ایسے لوگوں کو نظر انداز کریں اور آگے بڑھ جائیں۔ یاد رہے کہ شہناز گل کی کسی کا بھائی کسی کی جان حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے اور اسے بے حد پذیرائی ملی ہے۔

  • شہناز کو موو آن کرنے کےلئے کیوں‌ کہا سلمان خان کی وضاحت

    شہناز کو موو آن کرنے کےلئے کیوں‌ کہا سلمان خان کی وضاحت

    بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان نے چند روز قبل فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی پرموشن کے دوران شنہاز گل سے کہا تھا کہ موو آن ، جس پر انہوں نے کہا تھا کہ میں موو آن کر گئی ہوں. اس بات کو میڈیا میں بہت اچھالا گیا اور کہا گیا کہ شاید سلمان خان اور شنہاز گل کے درمیان کوئی چکر چل رہا ہے. سلمان خان سے آپکی عدالت میں جب انٹرویو کے دوران سوال ہوا تو سلمان خان نے کہا کہ میرا شہناز کے ساتھ کوئی افئیر نہیں ہے ، میں نے شنہاز سے اس لئے کہا تھا کہ موو آن کیونکہ سدھارتھ تو اب اس دنیا میں رہا نہیں تو شہناز کو اس کی یادوں کے ساتھ جڑے رہنے

    سے بہتر ہے کہ موو آن کر جائے اپنی زندگی بنائے ، کسی کے ساتھ شادی کر لے گھر بسائے ، اگر کیرئیر پہلے بنانا چاہتی ہے تو کیرئیر بنائے. مجھے نہیں اندازہ تھا کہ میری اس بات کو میڈیا میں بہت زیادہ اچھالا جائے گا یا اس کا اس قدر غلط مطلب لیا جائیگا کہ مجھے وضاحت کرنی پڑے گی کہ میں نے غلط نظریے سے نہیں کہا تھا بلکہ شہناز گل کی بھلائی کے لئے کہا تھا. یاد رہے کہ شہناز گل کو میڈیا اور بالی وڈ میں‌اگر بہت زیادہ توجہ مل رہی ہے تو اسکی وجہ سلمان خان ہے.

  • میں اپنی غلطیوں سے سیکھتی ہوں شہناز گل

    میں اپنی غلطیوں سے سیکھتی ہوں شہناز گل

    اداکارہ شہنازگل نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی وہاں انہوں نے کہا کہ انسان خطائوں کا پتلا ہے اور ہر انسان سے غلطی ہوتی ہے ، مجھ سے بھی ہوتی ہیں ، اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں غلطیوں سے مبرا ہوں یا مجھ سے غلطیاں نہیں ہوتیں یہ آپ کی غلط فہمی ہے ، میں غلطیاں اگر کرتی ہوں تو میں ان سے سیکھتی بھی ہوں اور انسان کو ان سے سیکھنا چاہیے جو انسان اپنی غلطیوں سے نہ سیکھیں وہ عمر بھر مسائل کا شکار رہتے ہیں، شہناز گل نے مزید کہا کہ انسان کی زندگی چھوٹی سی ہے اس زندگی کو بھی لڑ جھگڑ کر کیوں گزارنا ہم سب کو کوشش کرنی چاہیے کہ

    ہم اپنے ہر پل کو بھرپور جئیں کیونکہ کیا پتہ کل ہو نہ ہو. انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ بالی وڈ‌میں‌میری اینٹری سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے ہوئی ہے. مجھے اچھا لگتا ہے جب لوگ مجھے کہتے ہیں کہ میں ان کو اچھی لگتی ہوں، اب میری کوشش ہے کہ میں اچھا کام کروں اور ایسا کام کروں جو میری پہچان بن جائے. یاد رہے کہ شہنازگل بالی وڈ کی توجہ کا مرکز بگ باس سیزن 13 کے بعد بنی .

  • شہناز گل نے نیا گھر خرید لیا

    شہناز گل نے نیا گھر خرید لیا

    بگ باس 13 سے شہرت پانے والی شہناز گل نے ابھی صرف ایک فلم کی ہے ، اور فلم کا نام ہے کسی کا بھائی کسی کی جان ، ان کی شہرت سلمان خان کی وجہ سے اونچی اڑان بھر رہی ہے. اس وقت وہ ایک بڑا شو کررہی ہیں جس میں وہ مختلف بالی وڈ‌ سلیبرٹیز کے انٹرویوز کرتی دکھائی دیتی ہیں . ان کے کریڈٹ پر محض ایک فلم ہے لیکن وہ اس وقت بالی وڈ کی سب سے زیادہ مصروف اداکارہ ہیں. اور ان کے پاس پیسے کی ریل پیل ہے. شہناز گل کی شہرت اورکمائی کا یہ عالم ہے کہ انہوں نے اپنے لئے نیا گھر خرید لیا ہے. شہناز گل نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا

    ہے کہ یہ سب آپ کی محبت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ، میں چاہتی ہوں کہ مجھے ہمیشہ یونہی پیار محبت دیتے رہیں. شہناز گل اپنے اکثر انٹرویوز میں یہ کہہ چکی ہیں کہ میں فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں ایسی واداکارہ تھی جس کو سب سے کم پیسے دئیے گئے کم پیسے لینے کے باوجود میں سب سے مہنگی ہو کر نکلیں. واضح رہے کہ شہناز گل کو پنجاب کی کترینہ کہا جاتا ہے اور وہ سلمان خان کی فیورٹ ہیں اور بالی وڈ میں جو سلمان خان کا فیورٹ ہوتا ہے وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے.

  • اگر گھرسے بھاگی نہ ہوتی تو آج اتنی مضبوط اور کامیاب نہ ہوتی شہناز گل

    اگر گھرسے بھاگی نہ ہوتی تو آج اتنی مضبوط اور کامیاب نہ ہوتی شہناز گل

    اداکارہ شہناز گل جو کہ خود کو پنجاب کی کترینہ کیف کہتی ہیں ، سلمان خان انہیں بہت پسند کرتے ہیں جس کی وجہ سے شہناز گل بالی وڈ کی آنکھ کا تارہ بن چکی ہیں، وہ اس وقت شہرت کی بلندیوں پر ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں جس گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں اس میں لڑکیوں کی جلدی شادی کر دی جاتی ہے. اور لڑکیاں پابند ہوتی ہیں کہ جیسے ہی ان کا اچھا رشتہ آئے وہ اپنی پڑھائی کو بھی چھوڑنا پڑے تو چھوڑ کر ماں باپ کے فیصلے کے آگے سر جھکا دیں. انہوں نے کہاکہ میری بھی چھوٹی ہی عمر میں شادی کی باتیں گھر میں ہونے لگیں، تو مجھے بہت الجھن محسوس ہوئی ، کیونکہ میں تو اداکارہ بننا چاہتی تھی اپنے خوابوں کو پورا کرنا چاہتی تھی اور میرے گھر میں رہ کر یہ سب ہو

    نہیں سکتا تھا اسلئے میں نے سوچا کہ کیوں نہ گھر چھوڑ کر چلی جائوں اور اپنے خواب پورے کروں . لہذا میں نے اپنا گھر چھوڑ دیا اور بھاگ گئی بھاگ کر چندی گڑھ چلی گئی میں آج اگر اپنے سفر پر نظر ڈالوں تو مھسوس کرتی ہوں کہ میں اتنی مضبوط اور کامیاب نہ ہوتی. میرے حساب سے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کےلئے انسان کو رسک لینے پڑتے ہیں اور جو رسک لیتےہٰیں ان کو دیر سویر سے کامیابی ضرور ملتی ہے.

  • مجھے بالی وڈ کے بارے میں نہیں پتہ تھا سلمان خان نے بہت کچھ بتایا شہناز گل

    مجھے بالی وڈ کے بارے میں نہیں پتہ تھا سلمان خان نے بہت کچھ بتایا شہناز گل

    بالی وڈ اداکارہ شہناز گل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ مجھے بالی وڈ کے بارے میں بالکل بھی آگاہی نہیں تھی ، یہاں تک کہ مجھے آج بھی بالی وڈ کے پرانے ایکٹرز کے بارے میں‌ نہیں پتہ، سلمان خان نے مجھے بالی وڈ‌کے بارے میں بہت کچھ بتایا ، انہوں نے بتایاکہ مجھے یہاں کیسے بن کر رہنا چاہیے اور کیا کرنا چاہیے. انہوں نے مجھے بہت زیادہ موٹیویٹ کیا ، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے. مجھے اگر بالی وڈ کے بارے میں نہیں پتہ تھا تومیں نے جھجھک محسوس نہیں کی میں نے انٹرویوز میں بھی بارہا کہا کہ مجھے کچھ نہیں پتہ میں نے تو اب بالی

    وڈ‌کی پرانی فلمیں دیکھنا شروع کرنی ہیں تاکہ مجھے اداکاروں کا پتہ چل سکے. شہناز گل نے کہا کہ بالی وڈ‌سٹارز کو انٹرویوز کرکے مجھ میں بہت زیادہ اعتماد آیا ہے. شہناز گل کہتی ہیں کہ بالی وڈ میں بہت زیادہ مقابلے کی فضا ہے اور میری کوشش ہے کہ میں مقابلے کی دوڑ میں شامل ہوجائوں، میں مقابلے کی دوڑ میں شامل تو ہوجائوں گی لیکن میری کوشش یہی رہے گی کہ ایسا کام کروں جو میرے بعد بھی لوگوں کو یاد رہے جائے. واضح رہے کہ شہناز گل نے بگ باس 13 سے شہرت حاصل کی اور انہیں اس میں‌پنجاب کی کترینہ کیف کہا جاتا تھا.

  • بغیر میک اپ کے رہنا اچھا لگتا ہے شہناز گل

    بغیر میک اپ کے رہنا اچھا لگتا ہے شہناز گل

    اداکارہ شہناز گل جو آج کل انٹرنیٹ پر کافی وائرل رہتی ہیں ، ان کی ھال ہی میں فلم کسی کا بھائی کسی کا جان ریلیز ہوئی ہے اس فلم سے انہوں نے بالی وڈ میں اینٹری دی ہے، شہناز گل کو انڈسٹری میں ویلکم کیا گیا ہے. شہناز گل چونکہ انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وائرل رہتی ہیں اسلئے ان کے مختلف انٹرویوز بھی وائرل ہوتے رہتے ہیں. ان کا حال ہی میں ایک انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنی پسند نہ پسند بتا رہی ہیں . انہوں نے بتایا کہ مجھے اٹالین میں وائٹ پاستا پسند ہے جبکہ دیسی فوڈ میں جو مرضی کھلا دیں وہ کھانا میری روٹین ہے ، میں زیادہ دیسی کھانا ہی پسند کرتی

    ہوں . انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مجھے گھی سے زیادہ چیز اچھی لگتی ہے. ان سے جب سوال ہوا کہ سچی ہیں یا جھوٹی ، تو انہوں نے کہا کہ میں سچی اور جھوٹی دونوں ہوں . شہناز نے کہا کہ فیک لوگ بھی ملتے ہیں اور اصل لوگ بھی ملتے ہیں لہذا فیک لوگوں کے ساتھ فیک رہتی ہوں اصل اور کھل کر منہ پرہر بات کہنے والوں کے ساتھ ویسی ہی بن جاتی ہوں جو جیسا میرے سامنے ہو ویسا بننا پڑتا ہے. شہناز گل نے کہا کہ مجھے میک اپ کا بالکل شوق نہیں ہے ، میک اپ زرا ہیوی ہوجاتا ہے اس لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں بغیر میک اپ کے ہی رہوں. شہناز گل نے کہا کہ جب مجھے لوگ پہچانتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے.