Baaghi TV

Tag: showbiz

  • ڈرامہ سیریل "کبھی میں کبھی تم” دیکھنے پرشوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

    ڈرامہ سیریل "کبھی میں کبھی تم” دیکھنے پرشوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

    کراچی:پاکستان میں ڈرامہ سیریل "کبھی میں کبھی تم” دیکھنے کی پاداش میں ایک خاتون کو شوہر نے طلاق دے دی۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں 30 سالہ ثمینہ نامی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ ایک دن ڈرامہ ‘ کبھی میں کبھی تم ’ دیکھ رہی تھی کہ ان کا شوہر گھر آگیا اور اس نے آگ بگولہ ہو کر ٹی وی توڑ دیا اور کہا کہ تم ہر وقت ڈرامے دیکھتی رہتی ہو اور کوئی کام نہیں ہے اور پھر اسے طلاق دیدی۔

    خاتون نے کہا کہ اس کی کوئی اولاد نہیں ہے اور اس بنا پر وہ ڈرامے دیکھ پر اپنا وقت گزارا کرتی تھی،اسے ڈرامہ ‘ کبھی میں کبھی تم ’ بہت پسند تھا، اس کے والدین نہیں ہیں، اولاد بھی نہیں ہے تو ڈرامہ دیکھ کر وقت گزارتی تھی لیکن شوہر نہ جانے کیوں اس چھوٹی سے بات پر ناخوش تھا،طلاق دینے سے قبل شوہر نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا-

    خاتون کا کہنا تھا کہ وہ دوسری شادی کرنا چاہتی ہے، بس ایسا شوہر چاہئے جو اس کو عزت دے چاہے اس کی عمر زیادہ ہی کیوں نہ ہو۔

    واضح رہے کہ نجی ٹی وی کا میگاہٹ ڈرامہ سیریل”کبھی میں کبھی تم“ اپنے شاندار اختتام کو پہنچ گیا ڈرامے کی آخری قسط کا پریمیئر ہوا اور اسے پاکستان بھر کے سینما گھر میں دکھا گیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد اس سے لطف اندوز ہوئی، اس کے علاوہ آخر قسط سینما میں دیکھنے کے لیے شوبز کی نامور شخصیات بھی آئی تھی،’کبھی میں کبھی تم‘ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں یہ اس سال کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ بن گیا-

    اس ڈرامے کی مرکزی کہانی میں ایک ایسے لاپروا لڑکے کو دکھایا گیا ہے جو شادی کے بعد ایک ذمہ دار اور اپنی فیملی کیلئے بڑی سپورٹ بن گیا ڈرامے میں میاں بیوی کوایک دوسرے کا بڑ اسہارا دکھانے کی کوشش کی گئی ہے جو مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور یہی چیز کسی بھی رشتے کو مضبوط بناتی ہے-

  • عروہ اور فرحان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

    عروہ اور فرحان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

    معروف اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہے. عروہ اور فرحان نے یہ خوشخبری اس وقت دی جب وہ لکس سٹائل ایوارڈز میں شرکت کےلئے جا رہے تھے. دونوں‌نے جیسے ہی یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی تو ان کو سوشل میڈیا پر مبارکباد ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا. دونو‌ں کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور ان کے گھر اب پہلے مہمان کی آمد ہے. عروہ اور فرحان کے درمیان کافی عرصہ تک بات چیت کا سلسلہ بند رہا اور ان کی طلاق کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں یہاں تک کہ کہ ایک ہی تقریب میں دونوں الگ الگ آتے اور ایک دوسرے کے ساتھ بات بھی نہ کرتے.

    جبکہ فرحان کینڈا میں ہونے والے ہم ایوارڈز میں‌ہانیہ عامر کے ساتھ آئے اور عروہ اکیلی ان ایوارڈز میں‌گئیں . دونوں کافی مہینوں تک ایک دوسرے کے ساتھ بھی نہیں رہے، اس دوران طلاق کی خبریں چلتی رہیں لیکن دونوں نے ہی ایسی خبروں کی نہ تصدیق کی نہ ہی تردید کی. لیکن ”جب ان دونوں کی فلم ٹچ بٹن آئی اس دوران ان دونوں کے گھر والوں کے ان کی صلح کروائی” اور اب دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کے علاوہ ایک دوسرے کے ساتھ ہی ہر جگہ دکھائی دیتے ہیں لکس سٹائل ایوارڈز میں دونوں نے ایک ساتھ شرکت بھی کی.

    کراچی میں‌سجا لکس سٹائل ایوارڈز کا میلہ ،یمنہ زیدی نے میدان مار لیا

    انڈیا میں‌پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کی جاتی ہے روبی انعم

    انڈین پنجابی فلم اینی ہائو مٹی پائو کا لاہور میں‌پریمیئر شو

  • سعدیہ امام کا اپنی ساتھی اداکارائوں کو ایک اہم مشورہ

    سعدیہ امام کا اپنی ساتھی اداکارائوں کو ایک اہم مشورہ

    اداکارہ سعدیہ امام نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌شادی اور وقت پر شادی کی اہمیت پر کھل کر بات کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنی ساتھی اداکارائوں کو مشورہ دوں گی کہ وہ وقت پر شادی کریں، وقت پر کئے ہوئے فیصلے انسان کے لئے پچھتاوے کا باعث نہیں بنتے. انہوں نے کہا کہ جو لڑکیاں یہ سوچتی ہیں کہ اگر ہم نے شادی کر لی تو پتہ نہیں کیا ہوجائیگا ان کا کیرئیر ختم ہوجائیگا ایسا بالکل بھی نہیں ہے ایسی بہت ساری مثالیں موجود ہیں کہ اداکارائوں نے شادی کر لی لیکن ان کے کیرئیر پر بالکل بھی اثر نہیں پڑا.

    میں سمجھتی ہوں کہ میں نے وقت پر فیصلہ کرتے ہوئے شادی کر لی اور آج تک ایک اچھی اور خوش و خرم اذدواجی زندگی بسر کررہی ہوں.میں ساتھی اداکارائوں سے کہنا چاہوں گی کہ کیرئیر کی فکر نہ کریں وقت پر شادی کرکے اپنی زندگی کا ایک نیا سفر شروع کریں . زندگی بہت مختصر ہے ہر فیصلہ بروقت ہونا چاہیے. سعدیہ امام نے کہا کہ ”میرے شوہر بہت اچھے ہیں وہ میری ہر بات مانتے ہیں اور میں بھی ان کی ہر بات کو احترام دیتی ہوں،” شادی کا رشتہ تو کچھ دو اور کچھ لو کی شرط پر ہی چلتا ہے اس رشتے میں انائوں کو نہیں‌لیکر آنا چاہیے.

    خود سے دوستی کریں مایا خان کا مداحوں کو مشورہ

    راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    جب ماڈلنگ میں‌آئی تو بہت خوبصورت چہرے پہلے سے ہی ماڈلنگ کررہے تھے فضا علی

  • فضا علی کی بیٹی کی شوبز میں‌اینٹری

    فضا علی کی بیٹی کی شوبز میں‌اینٹری

    اداکارہ فضا علی کی بیٹی فارال جو کہ بہت ہی خوبصورت ہیں اور اپنی والدہ اور ان کے کام سے بہت متاثر نظر آتی ہیں، اپنی والدہ کو دیکھتے ہوئے شاید ان میں بھی شوبز میں‌کام کرنے کا شوق پیدا ہوگیا ہے. جی ہاں فضا علی کی بیٹی فارال نے ماڈلنگ کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا جو اپنے پہلے پراجیکٹ میں مصروف ہیں۔فضا علی ان دنوں اپنے دو نئے گانوں "شالا پیار کسے نال نہ ہووے” اور”خیراں” کی وڈیو بنانے میں مصروف ہیں جس کی شوٹنگ مانسہرہ میں جاری ہے۔فضا علی کی بیٹی فرال کو "خیراں”میں ماڈل کاسٹ کیا گیا ہے۔

    ”ان وڈیوز کے ڈائریکٹر ڈیوڈ ہیں جن کا شمار معروف سینماٹو گرافرز میں ہوتا ہے۔فضا علی نے بتایا کہ”خیراں”کے سٹوری بورڈ کی مناسبت سے ہی اس میں فرال کو کاسٹ کیا گیا ہے” جس نے بہت محنت سے کام۔کیا ہے۔فضا علی نے اپنی بیٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی گو کہ ابھی بہت چھوٹی ہے لیکن وہ کام کو اتنا سمجھتی ہے کہ ڈائریکٹر جیسے کہے وہ کر لیتی ہے. اور میں دیکھ کر حیران ہوں کہ اس میں کیمرہ کو فیس کرنے کا اعتماد بہت زیادہ ہے جو عموما بچوں میں نہیں ہوتا مجھے امید ہےکہ فارال بھی اپنی پڑھائی مکمل کرنے کے بعد اگر شوبز کو کیرئیر بناتی ہے تو بہت آگے تک جائیگی.

    ویلکم کے تیسرے حصے میں نانا پاٹیکر کیوں نہیں ؟ اداکار نے بتا دیا

    عمارہ حکمت نے لکس ایوارڈز میں مولا جٹ کو کیوں نہیں بھیجا؟‌

    ڈرامہ سیریل جنت سے آگے تنقید کی زد میں‌کیوں‌؟‌

  • آج کل کے مردوں میں بے وفائی عام ہو گئی ہے ریشم

    آج کل کے مردوں میں بے وفائی عام ہو گئی ہے ریشم

    معروف اداکارہ ریشم نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی ہے اس میں انہوں نے مردوں کے رویے پر کھل کر بات کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ آج کل مردوں میں بے وفائی عام ہو گئی ہے۔ اگر کسی مرد نے کسی عورت کے ساتھ رشتہ ختم کرنا ہو تو وہ عورت سے ٹھیک طرح بات نہیں کرے گا ، بات بات پر الجھے گا وہ میسج کرے گی اسکا جواب نہیں دے گا ، وہ کالز کرے گی تو کالز نہیں اٹھائے گا، وہ یہ سب اس لئے کرے گا کیونکہ وہ عورت کی طرف سے کسی سخت قسم کے رویے کی توقع کررہا ہوتا ہے تاکہ وہ اس کے اسی رویے کو بنیاد بنا کر رشتے کو ختم کر دے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب دیکھ بہت افسوس ہوتا ہے۔

    اور آج کل کے مردوں میں بےوفائی عام سی بات ہو گئی ہے۔ عورت اپنا رشتہ بچانے کےلئے ہر ممکن کوشش کرتی ہے لیکن مرد کی طرف سے ایسی کوئی کوشش نظر نہیں آتی ۔ ریشم نے کہا کہ جو باتیں میں نے کہی ہیں یہی کسی بھی مرد میں بے وفا ہونے کی سب سے بڑی نشانی ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ”میں بھی شادی کر لوں گی اگر کوئی اچھا اور میرے مطلب کا انسان مجھے مل گیا تو۔”

    اداکار عدنان جیلانی نے یوٹیوب چینل بنا لیا

    مزاحیہ اداکار لہری کی آج 11 ویں برسی

    پنجابی فلم بوہے باریاں کو سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا

  • سینئر اداکار اکبر خان چل بسے

    سینئر اداکار اکبر خان چل بسے

    پاکستان کے سینئر اداکارو مجسمہ ساز اکبر خان عارضہ قلب میں مبتلا رہنے کےبعد انتقال کرگئے ہیں جبکہ اداکار اکبر خان نے پاکستان ٹیلی ویژن سمیت کئی کامیاب ڈراموں میں کردار ادا کیا ہے جن میں ڈرامہ سیریل پری زاد، دل رباسمیت دیگر شامل ہیں، اُن کے بھائی انور حسین نے کہا کہ اکبر خان کی انڈسٹری کیلئے بے شمارخدمات ہیں، وہ ایک شریف انسان تھے۔

    تاہم خاندانی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی ٹو مسجد میں عصر کی نماز ککے بعد ادا کی گئی اور ان کی تدفین نارتھ کراچی کے قبرستان میں کی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مزید یہ بھی پڑھیں؛پرواز میں دوران سفر مسافرکو خون کی الٹیاں
    بچوں کے حقوق کی پامالی،ملزمان کیخلاف کاروائی ہوگی،وزیراعظم
    تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،برطانوی ہائی کمشنر

    ایوان صدر میں بزرگ افراد کیلئے ظہرانے کا اہتمام
    معروف اداکارو مجسمہ اکبر خان کو مصوری کیساتھ مجسمہ سازی کا بھی شوق تھا،انہوں کئی مسجمے تیار کیے ان کا خیال تھا کہ پاکستان کے کلچر میں مجسمہ سازی کی بھی اپنی ایک پہچان ہونی چاہیے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی گلوکار راجو پنجابی 40 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق راجو پنجابی ریاست ہریانہ کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج ان کی موت ہوگئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار 10 دن سے اسپتال میں داخل تھے اور انہیں وینٹی لیٹر پر بھی منتقل کیا گیا تھا تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار کا آخری گانا 12 اگست کو ریلیز ہوا تھا۔

  • شوبز سرگرمیاں معطل ہی کچن چلانے کےلئے بزنس سیٹ کرنے کی کوشش میں ہوں ببرک شاہ

    شوبز سرگرمیاں معطل ہی کچن چلانے کےلئے بزنس سیٹ کرنے کی کوشش میں ہوں ببرک شاہ

    اداکار ببرک شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ لاہور میں شوبز کی سرگرمیاں معطل ہیں ایک عرصے سے ، کرنے کو کام نہیں ہے نہ ہی ٹی وی کا ڈرامہ بن رہا ہے نہ ہی فلم بن رہی ہے. میرے پاس تمام آلات ہیں جیسے ہی حالات نارمل ہوتےہیں یقینا میں فلم بھی بنائوں گا ڈرامہ بھی بنائوں گا. انہوں نے کہاکہ شوبز کی رونقیں ماند پڑی ہوئی ہیں ، فی الحال تو میں‌اپنا کچن چلانے کےلئے تگ و دو کررہا ہوں ایک چھوٹا سا بزنس سیٹ کرنے کی کوشش کررہا ہوں. انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ایک بار پھر لاہور کی انڈسٹری کھڑی ہوجائے اور فلمیں بنیں.

    ببرک شاہ نے مزید کہا کہ” انسان کی قسمت میں‌کیا لکھا ہے اسکو نہیں پتہ ہوتا وقت کے ساتھ ساتھ پتہ چلتا ہےکہ اس کے لئے خدا نے کیا لکھ رکھا ہے”.کسی کو نہیں‌پتہ ہوتا ہے کہ وہ زندگی میں‌آگے جا کر کیا کرے گا. انہوں نے مزید کہا کہ میں کام کرنے کے لئے تیار ہوں لیکن مجھے ابھی تک کوئی بھی ایسا سکرپٹ نہیں ملا کہ جس کو پڑھ کر میں‌فورا ہاں کردوں. یاد رہے کہ ببرک شاہ سینئر اداکار طارق شاہ کے بیٹے ہیں. انہوں نے فلموں میں کام کیا اور اپنا ایک الگ مقام بنایا .

  • حمائمہ ملک کی خوبصورت جلد کا راز کیا ہے اداکارہ نے بتا دیا

    حمائمہ ملک کی خوبصورت جلد کا راز کیا ہے اداکارہ نے بتا دیا

    اداکارہ حمائمہ ملک جو ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں ، اداکارہ خوبصورتی کی وجہ سے بھی موضوع بحث رہتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں بتایا ہے کہ ان کی خوبصورت جلد کا راز کیا ہے. انہوں نے کہا کہ ویسے تو میری خوبصورت سکن خدا کی دین ہے، لیکن میں اس میں‌نکھار پیدا کرنے کےلئے بہت محنت کرتی ہوں، زیادہ سے زیادہ پانی پیتی ہوں. دن میں دو تین بار گرین ٹی پیتی ہوں اس کے علاوہ میں جب بھی باہر نکلتی ہوں تو سن بلاک لگاتی ہوں. انہوں نے کہا کہ گرین ٹی کا استعمال اسلئے بھی کرتی ہوں کیونکہ اس سے جلد پر لکیریں نہیں پڑتیں.

    انہوں نے کہا کہ ”میری جلد خوبصورت ضرور ہے لیکن بہت زیادہ خشک ہے اس لئے مجھے اسکو موئسچر کرنا پڑتا ہے.” انہوں نے کہا کہ ہر انسان خوبصورت ہوتا ہے بس خود پر توجہ دیں تو مزید نکھار آجاتا ہے. انہوں نے کہا کہ یہ زندگی چھوٹی سی ہے اور ایک ہی ہے لہذا اسکو بھرپور انداز سے جئیں. کیا پتہ کل ہو نہ ہو. یاد رہے کہ حمائمہ ملک کا ان دنوں ڈرامہ جندو آن ائیر ہے اس میں‌ان کی اداکاری بہت سراہی جا رہی ہے. حمائمہ کا کہنا ہےکہ ان کے پاس پائپ لائن میں بہت ہی زبردست پراجیکٹس ہیں.

    گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

    مری میں‌ہوٹل مالکان نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے فضا علی

    ہیروئنز سیٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر نہیں لیتیں آمنہ ملک

  • ندا یاسر اپنے بچوں کو شوبز سے دور کیوں رکھتی ہیں ؟

    ندا یاسر اپنے بچوں کو شوبز سے دور کیوں رکھتی ہیں ؟

    اداکارہ ندا یاسر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں‌نے اور میرے شوہر یاسر نے یہ طے کر رکھا ہے کہ جب تک ہمارے بچے خود نہیں چاہیں گے ، ان کو شوبز میں نہیں‌لانا. انہوں نے کہا کہ ہم نے تو اپنے بچوں کو سوشل میڈیا سےبھی دور رکھا ہوا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں جن کا بچوں کے زہنوں پر منفی اثر پڑتا ہے لہذا ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے بچوں‌کو ایسی چیزوں سےدور رکھیں .

    انہوں نے کہا کہ ”کثر یہ ہوتا ہے کہ آرٹسٹ اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیر کرتے ہیں تو لوگ ایسے تبصرے کر رہے ہوتے ہیں اس کے تو دانٹ ٹیڑھے ہیں ، ماں خوبصورت ہے ، بیٹی کس پر گئی ہے”. ایسی باتیں سن کر بچے پریشان ہوجاتے ہیں، بھئی وقت کے ساتھ ساتھ ہر کسی نے خود کو سنوارنا ہوتا ہے ،اور جب خود کو سنوارا جائے تب ہی تو شخصیت میں دلکشی پیدا ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ شوبز میں، اپنے بچوں کا شوبز میں آنے کے بالکل خلاف نہیں ہوں ان کی جب مرضی ہو وہ ضرور آئیں لیکن ابھی مناسب وقت نہیں ہے.

    سشمیتا سین تنقید کرنے والوں پر برس پڑی

    دوست سے شادی کی افواہ،علی سیٹھی نے توڑی خاموشی

    تھیٹر میں انور مقصود کے ڈراموں سے شہرت ملی حریم فاروق

  • فیروز خان دوسری شادی کے لئے تیار ، لڑکی کی تلاش شروع کر دی

    فیروز خان دوسری شادی کے لئے تیار ، لڑکی کی تلاش شروع کر دی

    اداکار فیروز خان جو کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتے ہیں، وہ نہ صرف پوسٹیں لگاتے ہیں بلکہ اپنے مداحوں کو جواب بھی دیتے ہیں. حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان کے ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ دوسری شادی نہیں کریں گے؟ آپ کو اپنے بچوں سے پیار نہیں کیا؟ِ آپ کو دوسری شادی کر لینی چاہیے میں 24 سال کا ہوں اور میری دو بیویاں ہیں. جس اداکار نے کہا کہ آپ کو جو ٹھیک لگا آپ کررہے ہیں ، تاہم میں بھی آج کل دوسری شادی کے لئے لڑکی تلاش کررہا ہوں. ایک اور مداح نے فیروز خان سے کہا

    آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کو زندگی میں آگے بڑھ جانا چاہیے ، اس پر انہوں نے کہا کہ ”سفر بہت پہلے شروع ہوا تھا، مجھے وہ شخص آخر کار مل گیا ہے،” دیکھتے ہیں میں آگے کیا کرتا ہوں‘۔ یوں فیروز خان نے اشارہ دے دیا ہے کہ وہ بہت جلد شادی کرنے والے ہیں اور اس کے لئے انہوں نے تلاش بھی شروع کر دی ہے. دوسری طرف علیزے سلطان نے بھی ماڈلنگ شروع کر دی ہے اور فیروز خان سوشل میڈیا صارفین کو کہتے ہوئے پائے گئے ہیں علیزے کو اسکی زندگی جینے دیں.

    تماشا سیزن 2 میں عدنان صدیقی کا رجحان فیضان شیخ کی طرف نمایاں

    انٹرویو کے لئے کالز کرنے والے صحافی اور چینلز شرم کریں صرحا اصغر

    اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ زیادتی کی کوشش،ملزم نے کپڑے پھاڑ دیئے