Baaghi TV

Tag: showbiz

  • گھر والوں نے شوبز میں‌ آنے کی شدید مخالفت کی فہد مصطفی

    گھر والوں نے شوبز میں‌ آنے کی شدید مخالفت کی فہد مصطفی

    اداکار و پرڈیوسر فہد مصطفی جن کی صلاحیتوں کو لوگ مانتے ہیں اور ان جیسا بننا چاہتے ہیں لیکن وہ بننا چاہتے ہیں فواد خان جیسا ، ان کا کہنا ہےکہ میں فواد خان سے بڑا اداکار بننا چاہتا ہوں ، وہ ایک بہترین اداکار ہیں اور مجھ جیسوں کے لئے انسپریشن ہیں . انہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ میرے والدین اور بہن بھائی نہیں چاہتے تھے کہ میں شوبز میں‌آئوں ، وہ چاہتے تھے کہ میں‌کوئی اور کام کر لوں، لیکن میری ضد تھی کہ میں شوبز میں‌کام کروں سو میں آگیا، اب میں شوبز میں تو آگیا لیکن مجھے اداکاری آتی نہیں تھی ، اس لئے مجھے شروع میں جو پراجیکٹس آفر

    ہوئے میں‌نے ان کو منع کر دیا ، یوں پرڈیوسرز کو لگنا شروع ہو گیا کہ میں اداکاری کے لئے سنجیدہ نہیں ہوں انہوں‌نے مجھے کام دینا بند کر دیا. جب ایسا ہوا تو مجھ پہ فاقے کاٹنے کی نوبت آگئی ، اسکے بعد میں نے ایک بار پھر سنجیدہ ہو کر اپنے کیرئیر پر توجہ دی اورآج میں پرڈیوسر بھی ہوں ایکٹر بھی ہوں، جیسے ہر کسی کو کوئی نہ کوئی پسند ہوتا ہے مجھے فواد خان پسند ہیں میں چاہتا ہوں کہ لوگ مجھے ان سے بڑا سٹار کہیں میں ان سے بڑا سٹار بن جائوں.

  • احسن خان کی شوبز کے لئے محبت

    احسن خان کی شوبز کے لئے محبت

    اداکار احسن خان جنہوں نے ہمیشہ الگ الگ کرار کئے، ہیرو کے کردار کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے نیگیٹیو کردار بھی کئے اور ان کو نیگیٹیو کرداروں میں بہت زیادہ سراہا گیا. احسن خان نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں شوبز ہی میرا اوڑھنا بچھونا ہے جب تک میری سانس میں سانس ہے میں اسی شعبے سے جڑا رہوں گا، انہوں نے کہا کہ شوبز نے مجھے بہت کچھ دیا ہے. احسن خان نے کہا کہ میں مختلف قسم کے کردرار ٹرائی کرنے کی کوشش کرتا ہے ، میرا ڈرامہ مجھے قبول نہیں بہت جلد آن ئیر جائیگا. اس میں میرا جو کردار ہے اسکو دیکھنے والے سال ہا سال

    تک یاد رکھیں گے. انہوں نے کہا کہ اداکار وہی ہوتا ہے جو جو مختلف قسم کی چیزیں ٹرائی کرے. میں نے فلم ٹی وی تھیٹر سب کیا، میں نے تھیٹر سے کام کا آغاز کیا تھا بنیادی طور پر تھیٹر ہی میری شروعات ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں نے تھیٹر پر کام کیا، تھیٹر نئے ایکٹر کے لئے سیکھنے کا ایک بہت بڑا زریعہ ہے. احسن خان نے کہا کہ میں اب جو بھی پراجیکٹس کررہاہوں ان میں دیکھتا ہوں‌کہ میرا کردار دیکھنے والوں کو کیا سبق دے گا.

  • میرا دل ٹوٹا تو خدا دل میں بس گیا نور بخاری

    میرا دل ٹوٹا تو خدا دل میں بس گیا نور بخاری

    اداکاری کو خیرباد کہنے والی اداکارہ نور بخاری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میرا دل جب ٹوٹا تو میں بہت اکیلی پڑ گئی ، اور روتی تھی کہ کیا کروں کس سے دل کا حال کہوں؟، ایسے میں خدا میرے دل میں آیا اور بس گیا ، میں نمازیں پڑھنے لگ گئی ، سجدوں میں پڑ کر رو رو کر خدا سے دعا مانگنا شروع ہو گئی اور میں نے محسوس کیا کہ اس چیز میں تو بہت سکون ہے. اور مجھے پھر شوبز انڈسٹری سے نفرت ہو گئی کیونکہ میرے خلاف پراپگینڈا ہو رہا تھا اور میڈیا میرے ہی خلاف بول رہا تھا. مجھے تکلیف ہوئی وہ سب دیکھ کر لہذا میں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ

    دیا. اور اب میں بہت پر سکون ہوں خدا مجھے ایسا ہی رکھے اور ایسے ہی میری موت ہو. انہوں نے کہا کہ میں شونز انڈسٹری کو تو چھوڑ چکی ہوں لیکن میں ہوسٹنگ کرنا چاہتی تھی لیکن کسی نے بھی مجھے ہوسٹنگ کی آفر نہیں کی شاید میں حجاب پہنتی ہوں اس لئے مجھے ایسی کوئی آفر نہیں آئی یا لوگ اب مجھے دیکھنا نہیں چاہتے. نور بخاری نے کہا کہ ابو جب دنیا س چلے گئے تو میں بہت اکیلی پڑ گئی تھی ، وہ ہوتے تو شاید زندگی میں مجھ سے جو غلطیاں ہوئیں وہ نہ ہوتیں وہ مجھے سمجھاتے. لیکن میں اپنی زندگی سے بے حد خوش ہوں.

  • شہریارمنور کی سہیل جاوید کے ساتھ جھگڑے کی حقیقت سامنے آگئی

    شہریارمنور کی سہیل جاوید کے ساتھ جھگڑے کی حقیقت سامنے آگئی

    گزشتہ چند دنوں سے شہریار منور اور ڈائریکٹر سہیل جاوید کی لڑائی کی وڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے. اس وڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی اور کہا کہ شوبز کے لوگ اگر اس طرح لڑائی جھگڑے کریں گے تو ان کے مداح کیا اثر لیں گے. جھگڑے کی یہ وڈیو جب سوشل میڈیا پر بہت زیادہ تقید کا نشانہ بننے لگی تو شہر یار منور کو میدان میں آنا پڑا. ا نہوں نے ایک وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی ، اس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ میں‌نے اور سہیل جاوید نے یہ وڈیو جان بوجھ کر خود ریکارڈ کی تھی اور ہم دیکھنا چاہتے تھے کہ ایک نیگیٹو

    وڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کس طرح سے ہوا دیتے ہیں اور وہی ہوا. شہریار منور نے کہا کہ ہمیں شاید یہ مذاق نہیں کرنا چاہیے تھا. دوسری طرف جہاں اس وڈیو پر بہت سارے لوگ تبصرہ کررہے تھے وہیں عمران اشرف نے بھی اس پر تبصرہ کیا اور خواہش کا اظہار کیا کہ خدا کرے کہ یہ وڈیو ڈرامائی ہو ، اور ایسا ہی ہے. شہریار منور نے اس کو ڈرامائی وڈیو قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ ہم نے صرف لوگوں کا رویہ چیک کرنے کے لئے ایسا کیا جو کہ شاید ہمیں نہیں‌کرنا چاہیے تھا.

  • میرا نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

    میرا نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

    اداکارہ میرا نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے، عمرہ کی ادائیگی کے بعد انہوں نے روضہ رسول پر بھی حاضری دی۔میرا نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے دوران اپنی کچھ وڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کیں ، جن پر ان کے مداحوں نے ان کو مبارکباد دی . فلمسٹار میرا اس حوالے سے کہتی ہیں کہ رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنا میری بہت بڑ ی خواہش تھی اور میری خوش نصیبی ہے کہ اس رمضان میں میری یہ دعا خدا نے قبول کر لی. میرا نے کہا کہ عمرہ کی ادائیگی کرکے خدا کے ساتھ اس کے گھر میں بیٹھ کر باتیں کرنے کا جو مزہ ہے اسکو لفظوں میں بیان کرنا ناممکن ہے.فلمسٹار میرا کی عمرہ کے دوران بنائی گئی وڈیو جو کہ خود انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں ان کو بہت پذیرائی مل رہی ہے اور

    تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں. یاد رہے کہ میرا سے قبل بھی بہت سارے فنکار رمضان میں عمرہ کی سعادت ھاصل کر چکے ہیں. واضح رہے کہ میرا کافی عرصے سے شوبز سے دور نظر آرہی ہیں وہ کم کم پراجیکٹس کررہی ہیں لیکن ان کے مداح ان کو دیکھنا چاہتے ہیں. میرا کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد اپنے مداحوں کو ایک پراجیکٹ کے حوالے سے سرپرائز دیں گی.

  • بنگالی لہجہ اپنانا آسان نہ تھا شمعون عباسی

    بنگالی لہجہ اپنانا آسان نہ تھا شمعون عباسی

    نامور اداکار شمعون عباسی جو مثبت اور منفی دونوں طرح کے کردار بخوبی نبھاتے ہیں اور ان کے مداح ان کو خوب پسند بھی کرتےہیں. حال ہی میں کامران شاہد کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والی فلم ہوئے تم اجنبی کا ٹریلر جای کیا گیا ہے اس میں شمعون عباسی ایک بنگالی کے روپ میں نظر آرہے ہیں. اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شمعون نے ھال ہی میں کہا ہےکہ میں نے پہلے کبھی بنگالی نہیں بولی لہذا اس بولی کو بولنا اور لہجے کو اپنانا بہت مشکل کام تھا. لیکن فلم میں ، میں نے جیسی بنگالی بولی ہے اسکو دیکھ کر گمان ہوتا ہی نہیں کہ میں بنگالی بولنا نہیں جانتا. انہوں‌نے کہا کہ فلم میں میرا کردار بہت اہم ہے میں‌نے بہت محنت سے اس کردار کو نبھایا ہے . پاکستان

    میں ایسی فلمیں بہت کم بنتی ہے جیسی ہوئے تم اجنبی بنی ہے. میرے اس سال دو مزید پراجیکٹ ریلیز ہونے جا رہے ہیں امید ہے کہ شائقین میرے کام کو سراہیں گے. یاد رہے کہ شمعون عباسی ٹی وی اور فلم دونوں میڈیم میں کم کم دکھائی دے رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ جب دل کو کوئی چیز لگتی ہے کر لیتا ہوں جب نہیں‌لگتی تو میں گھر بیٹھا رہتا ہوں .

  • سنیما گھروں کے لئے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارمز، ایک نیامسئلہ

    سنیما گھروں کے لئے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارمز، ایک نیامسئلہ

    بھارت میں کو رونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن کے دوران امیتابھ بچن اور آیوشمان کھرانہ کی نئی فلم ‘گلابو ستابو’ سنیما گھروں کے بجائے اب آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریلیز ہو رہی ہے۔ اس فلم کے ساتھ ساتھ کچھ اور فلمیں ہیں، جو اب انہیں پلیٹ فارمز پر ریلیز ہونے والی ہیں۔ ایسے میں سنیما گھروں کے سامنے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارمز نے نیامسئلہ کھڑا کر دیا ہے۔ کو رونا وائرس کے پیش نظر پورے بھارت میں 25 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذکیا گیا تھا اور اب اس میں مسلسل چوتھی باراضافہ کرتے ہوئے اسے31 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے.لاک ڈاؤن نافذ کرنے سے ہفتہ دس دن پہلے ہی وائرس سے تحفظ کی کوششوں کے
    تحت لوگوں کو ایک جگہ جمع ہونے سے روکنے کے لیے مختلف ریاستوں میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا تھا۔ ساتھ ہی احتیاط کے تحت مختلف ریاستوں میں سنیما گھراورملٹی پلیکس بھی بند کردیےگئے تھے۔ اس طرح سنیما گھر اور ملٹی پلیکس کو بند ہوئے تقریباً تین مہینے سے کچھ زیادہ وقت گزر چکا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دوسرے کاروبار کی طرح دنیا کی دوسری بڑی فلم انڈسٹری بھی بری طرح متاثر ہے۔اسی دوران انڈسٹری سے ایک خبر آئی کہ امیتابھ بچن اور آیوشمان کھرانہ کی ایکٹنگ سے سجی اور شوجیت سرکار کی ہدایت میں بنی فلم ‘گلابو ستابو’ سنیما گھروں کےبجائے اب آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم امیزان پرائم پر ریلیز ہو رہی ہے۔اس خبر نے ایک بار پھریہ سوال اٹھا دیا ہے کہ ملٹی پلیکس کی وجہ سے جس طرح سنگل اسکرین سنیما گھر لگ بھگ ختم ہو گئے، کیا نیٹ فلیکس، امیزان پرائم، ڈزنی ہاٹ اسٹار جیسے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم آنے کی وجہ سے کچھ ویسا ہی مستقبل اس کا ہونے والا ہے؟ گزشتہ چار مئی کو ہی دی ملٹی پلیکس ایسوسی ایشن آف انڈیا(ایم اے آئی)نے اسٹوڈیو پارٹنر، پروڈیوسر، اداکاروں اور فلم انڈسٹری میں اپنی خدمات دینے والے دوسرے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنی فلموں کی ریلیزکو روک کر رکھیں اور ایک بار جب سنیما گھر کھل جائیں تو وہیں ریلیز کریں۔ تنظیم کی یہ اپیل ان قیاس آرائیوں کے بعد آئی تھی، جس میں کہا جا رہا تھا کہ اکشے کمار کی فلم ‘لکشمی بامب’ سمیت کچھ فلموں کو سیدھے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ گلابو ستابو کے ڈیجیٹل ریلیز کے اعلان پربھارت کے سب سے بڑے آئی ناکس اور پی وی آر جیسے ملٹی پلیکس چین نے بھی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔آئی ناکس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سنیما اوراس کو بنانے والے ہمیشہ باہمی منافع کی خاطر کام کرتے ہیں. ایک بیان میں آئی ناکس نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شیئر ہولڈرز میں سے ایک کے ذریعے اس طرح کا قدم اٹھانا پریشان کن ہے۔بالخصوص اس وقت جب ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ پی وی آر پکچرز کے سی ای او کمل گیان چندانی نے کہا ہے ہماری اپیل کے بعد بھی فلم کے پروڈیوسرزکی طرف سے فلم گلابو ستابو کو ڈیجیٹل ریلیز کئے جانے کے فیصلے سے ہمیں بے حد مایوسی ہوئی ہے۔
    یہ پہلی بارنہیں ہے کہ کوئی فلم براہ راست امیزان یا نیٹ فلکس پر ریلیز ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے رشی کپور کی فلم ‘راجما چاول’ اور ‘مرد کو درد نہیں ہوتا’ جیسی لو بجٹ فلمیں سیدھے آن لائن پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہیں۔گلابو ستابو بڑی فلم ہے۔ کہا جارہا تھا کہ لاک ڈاؤن کے بعد اس فلم کی ریلیز سے سنیما گھروں کو نئی جان مل سکتی تھی۔ انڈین ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے فلم ایکزبٹر اکشے راٹھی نے کہا کہ گلابو ستابو کی اسٹار کاسٹ بڑے پردے پر جادو جگا دیتی۔ وہ کہتے ہیں، ‘فلم میں امیتابھ بچن اورآیوشمان کھرانہ ایک ساتھ آ رہے ہیں۔ یہ فلم باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کی حد پار کر لیتی۔ راٹھی نے کہا یہ صحیح ہے کہ کوئی بھی فلم اس کے پروڈیوسر کے بیٹے کی طرح ہوتی ہے اور اس کو اختیار ہوتا ہے کہ وہ اس کو جہاں مرضی ریلیز کر دے، لیکن یہ ایک مثال ہے، جس کا بڑے پردے پر سنیما دکھانے کی روایت منفی اثرمرتب ہوگا۔ واضح رہے کہ اچانک لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں عرفان خان کی آخری فلم ‘انگریزی میڈیم’ اور ‘باغی 3’ کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا تھا، جس کے بعد انہیں فوراً آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کر دیا گیا۔اس لیگ میں ‘گلابو ستابو’ اکیلی فلم نہیں ہے۔ ودیا بالن کی فلم ‘شکنتلا دیوی: ہیومن کمپیوٹر’، ساؤتھ انڈین اداکارہ جیوتیکا کی فلم ‘پونمگل وندھل’، تمل فلم ‘پینگئن’، کنڑ فلم ‘آل’ اور ‘فرینچ بریانی’، ملیالم فلم ‘سوفیم سجاتیم’ بھی امیزان پرائم پر ریلیز ہونے والی ہیں۔

  • مہوش حیات کس اداکار سے شادی کرنے جا رہی ہیں ؟

    پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر شاہ ویر جعفری اور مہوش حیات کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جنہیں دیکھ کر مداح حیران ہیں کہ کیا واقعی دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں،

    یوٹیوب پر مزاحیہ ویڈیوز اپ لوڈ کرکے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر چند تصاویر شئیر کی ہیں جن میں مہوش حیات دلہن اور وہ خود دولہے بنے ہوئے نہایت خوش دکھائی دے رہے ہیں، جب کے دونوں کی گاڑی کے آگے "شادی شدہ” کا بورڈ بھی لگا ہوا ہے،

    دلچسپ بات تو یہ ہے کہ شاہویر جعفری نے تصاویر کیساتھ پیغام لکھا ہے کہ مہوش حیات تم سے شادی کرکے بہت اچھا لگا، پھر کبھی کہیں ملیں گے، حیرت کی بات تو یہ ہے کہ مہوش حیات نے شاہ ویر جعفری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی ملیں گے
    شاہ ویر جعفری کی جانب سے شئیر کی گئی تصاویر پر ان کے مداح حیران ہیں، بعض لوگ تو برا مناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں شادی کا دعوت نامہ نہیں بھیجا جبکہ کچھ لوگ دونوں کو نئی زندگی کی نیک تمناؤں سے بھی نواز رہے ہیں

    انسٹاگرام پر شئیر کی گئی ایک اور تصویر میں شاہ ویر اور مہوش کیساتھ نامور پاکستانی گلوکار ابرار الحق بھی نظر آرہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں نے حقیقی طور پر شادی نہیں کی بلکہ ہو سکتا ہے کہ دونوں ایک ساتھ کسی میوزک ویڈیو میں کام کر رہے ہوں جس کی تصاویر شاہ ویز نے مداحوں کیساتھ شئیر کی ہیں،

  • شمعون عباسی کی فلم "درج” کو اجازت مل گئی

    شمعون عباسی کی فلم "درج” کو اجازت مل گئی

    کراچی: پاکستان سنسر بورڈ نے اداکار و ہدایتکار شمعون عباسی کی فلم درج کو چند متنازع سین ہٹائے جانے کے بعد پاکستان بھر میں نمائش کی جازت دے دی گئی ہے

    آدم خور بھائیوں کی غیر انسانی کاروائی پر مشتمل شمعون عباسی کی فلم درج کو 18 اکتوبر کو ریلیز ہونا تھا مگر پنجاب اور سندھ سنسر بورڈ کیساتھ مرکزی سنسر بورڈ نے بھی فلم کے چند مناظر پر شدید اعتراض اٹھاتے ہوئے فلم کی پاکستان میں نمائش پر پابندی لگا دی تھی ، تاہم اب چند سین ہذف کرنے کے بعد سنسر بورڈ نے پابندی اٹھا لی ہے ،

    درج کی کہانی کا مرکزی خیال پاکستان کے علاقے بھکر سے پکڑے گئے دو آدم خور بھائیوں سے لیا گیا ہے جو قبر سے مردہ لاشیں نکال کر ان کا گوشت پکا کر کھا جاتے تھے، ان بھائیوں کو پاکستان میں آدم چوری کے متعلق قوانین نہ ہونے کے باعث صرف دو سال کی سزا دی گئی تھی، فلم میں ایک اور کہانی بھی ساتھ ساتھ چلتی ہے دونوں کہانیوں میں گہرا تعلق بھی ہے،


    سنسر بورڈ سے کلین چٹ ملنے کے بعد شمعون عباسی نے "درج” فلم کی ریلیز ہونے کی نئی تاریخ بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بتائی ، فلم اب 25 اکتوبر کو پاکستان بھر کے سینماوں کی زینت بنے گی

  • ہمایوں سعید ایک بار پھر بڑی سکرین پر دھوم مچانے کو تیار

    ہمایوں سعید ایک بار پھر بڑی سکرین پر دھوم مچانے کو تیار

    ہمایوں سعید پاکستانی سینما میں ایک بار پھر بلاک بسٹر فلم کیساتھ دھوم مچانے کی تیاری کر رہے ہیں ، فلم و ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر اور ہدایتکار ندیم بیگ کیساتھ مل کر ہمایوں سعید اپنی نئی فلم "لندن نہیں جاؤنگا” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم 2020 میں عید الاضحی پر ریلیز کی جائے گی،
    ہمایوں سعید نے میڈیا کو بتایا کہ یہ فلم میری سابقہ فلم "پنجاب نہیں جاؤنگی” کا سیکوئل نہیں ہے بلکہ ایک بالکل نئی اسٹوری ہے، اور اس فلم کی اسٹوری خلیل الرحمان قمر نے ہی لکھی ہے، "لندن نہیں جاؤنگا” فلم کو کامیڈی، رومانس، اور ایکشن سے بھرپور فلم تصور کیا جا رہا ہے، فلم کیلئے مکمل کاسٹ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہو سکا، فلم اگلے سال عید الاضحی پر ریلیز کی جائے گی جو کہ ہمایوں سعید کے پروڈکشن ہاؤس کیلئے ایک منافع بخش وقت ثابت ہوتا ہے،