Baaghi TV

Tag: sidharth malhotra

  • میں اور سدھارتھ اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا پسند کرتے ہیں کیارا ایڈوانی

    میں اور سدھارتھ اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا پسند کرتے ہیں کیارا ایڈوانی

    بالی وڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ کیارا ایڈوانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ ایکٹر کی ایکٹنگ لائف لوگوں کے سامنے ہونی چاہیے ذاتی نہیں ، میں‌اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا پسند کرتی ہوں.
    انہوں نے آخر کار یہ بھی بتا دیا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر سدھارتھ ملہوترہ کیوں اپنی ذاتی زندگی کے معاملات کو بالکل پرائیویٹ رکھتے ہیں؟

    انہوں نے کہا کہ ہمیں‌لگتا ہے کہ نجی زندگی کو جتنا عام کریں گے اتنا ہی ہمارے درمیان غلط فہمیاں‌پیدا ہوں گی. انہوں نے مزید کہا کہ اپنی ذاتی زندگی کے معاملات پر بہت زیادہ فوکس اور اسے کھلے عام رکھنے سے بطور اداکارہ میری توجہ بٹ سکتی ہے۔ میری پہلی ترجیح خود کو اداکارہ کے طور پر منوانا ہے۔ ہماری شادی سے قبل یہ اہم تھا کہ ہم اپنے تعلقات کو محفوظ رکھیں۔کیارا نے کہا کہ” میں اور سدھارتھ دونوں سیلف میڈ ہیں” اور سخت محنت اور جدوجہد سے اس مقام تک پہنچے ہیں، لہٰذا ہم نہیں چاہتے کہ ہماری ذاتی زندگی کا ہمارے پروفیشنل کیریئر کی کامیابیوں پر سایہ پڑے۔انہوں نے کہاکہ سدھارتھ اور میں‌ایک خوشحال زندگی بسر کررہے ہیں.

  • سدھارتھ پیار سے کیارا ایڈوانی کو کیا کہہ کر بلاتے ہیں ؟‌

    سدھارتھ پیار سے کیارا ایڈوانی کو کیا کہہ کر بلاتے ہیں ؟‌

    بالی وڈ میں آج کل کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے بہت چرچے ہیں کئی سال دوستی کے بندھن میں رہنے کے بعد دونوں نے گزشتہ برس شادی کر لی . شادی کے بعد بھی یہ دونوں میڈیا کی خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں. حال ہی میں کیارا ایڈوانی نے میڈیا سے گفتگوکی اس میں‌ان سے دلچپسپ سوالات ہوئے ، ایک سوال کیا گیا کہ ابھی تک آپ نے سدھارتھ کےلئے کیا بنایا ہے ، اس پر انہوں نے کہا کہ میں ابھی تک مصروفیت کے باعث کھانا نہیں بنا سکی اگر ایمانداری سے پوچھیں تو صرف پانی ہی ابال سکی ہوں. ہم دونو‌ں کی مصروفیت بہت زیادہ چل رہی ہے ، کبھی میں گھر ہوتی ہوں تو کبھی سدھارتھ.

    انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ”سدھارتھ ملہوترا کھانا پکانے میں مہارت رکھتے ہیں بالخصوص روٹی بہت عمدہ بناتے ہیں،” میں تو ان کے لئے کچھ نہیں بنا سکی لیکن انہوں نے میرے لئے یقینا بنایا ہے ان کے ہاتھ میں بہت ذائقہ ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں کیارا ایڈوانی کا کہنا تھا کہ سدھارتھ انہیں پیار سے ”کی“کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے سدھارتھ جیسا شوہر ملا ، وہ میری بہت قدر کرتےہیں اور بہت محبت کے ساتھ پیش آتے ہیں.

    انجمن نے شبنم بیگم کو ستارہ امتیاز کے لیے نامزد ہونے پر مبارک دی

    شے گل نے نیا گانا میرا سویرا ریلیز کر دیا

    اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین

  • سدھارتھ نے مجھے ذہنی طور پر پر سکون کر دیا ہے کیارا ایڈوانی

    سدھارتھ نے مجھے ذہنی طور پر پر سکون کر دیا ہے کیارا ایڈوانی

    بالی وڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ کیارا ایڈوانی جنہوں نے ساتھی اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ شادی کی ہے، رواں برس فروری میں یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھا، دونوں نے محبت کی شادی کی اور دونوں ہی بہت زیادہ خوش ہیں، کیارا ایڈوانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میرا شوہر سدھارتھ بہت اچھا ہے ، اس نے مجھے جینے کا مطلب سکھایا ہے ، اس نے مجھے بتایا ہے کہ میں بہت باصلاحیت ہوں اور میں بہت زیادہ کام کر سکتی ہوں ، انہوں نے کہا کہ میرے شوہر نے میری صلاحیتوں کو جانچا اور پرکھا ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے جتنا کام کیا ہے اس سے کہیں زیادہ کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں.

    کیارا ایڈوانی نے کہا کہ ”میرے شوہر نے مجھے زہنی طور پر پرسکون کر دیا ہے ”اور اب مجھے بھی لگتا ہےکہ مجھ میں بہت زیادہ کام کرنے کی صلاحیت ہے ، میں باصلاحیت ہوں. یاد رہے کہ سدھارتھ ملہوترا اپنی اہلیہ کیار ایڈوانی سے دیوانہ ور محبت کرتے ہیں اور شائقین ان کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں. کیارا نوجوانوں کی خاص کر کے بہ ہی پسندید ہیں.

    کس اداکارہ کو اپنی ذات پر اعتماد نہیں ندیم بیگ نے بتا دیا

    سیلابی صورتحال کے باعث جھانوی کپور پریشان

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

  • میرا دل مکمل طور پر میرے شوہر کے پاس ہے کیارا ایڈوانی کا شوہرسدھارتھ  کو ایوارڈ ملنے پر ردعمل

    میرا دل مکمل طور پر میرے شوہر کے پاس ہے کیارا ایڈوانی کا شوہرسدھارتھ کو ایوارڈ ملنے پر ردعمل

    بالی وڈ کی خوبصورت جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا جو حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کررہے ہیں. سدھارتھ ملہوترا کو حال ہی میں فلم شیر شاہ کے لئے بہترین اداکار کا ایوارڈ‌ ملا ، اس کے بعد انہیں سٹائلش اداکار کا ایوارڈ بھی ملا . اس موقع پر سدھارتھ نے کہا کہ میری اس کامیابی میں میری اہلیہ کیارا کا بہت بڑا ہاتھ ہے. سٹائلش اداکار کا ایوارڈ پانے میں میری اہلیہ کے ساتھ سٹائلسٹ اور ہر وہ انسان جس نے مجھے خوبصورت بنایا کا ہاتھ ہے. انہوں نے کہا کہ شیرشاہ میں میری کو سٹار کیارا نے

    مجھے اتنا متاثر کیا کہ میں نے ان سے شادی کر لی اور آج ان کو سب کے سامنے اپنی بیوی کہنے میں مجھے فخر اور نہایت خوشی محسوس ہو رہی ہے. اپنے شوہر سدھارتھ کی کی تعریف پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کیارا نے کہا کہ میرا دل مکمل طور پر اس شخص کے پاس ہے جو میرا شوہر ہے. میرے شوہر نے میری زندگی خوشیوں سے بھر دی ہے ، میں بہت خوش نصیب ہو کہ مجھے سدھارتھ جیسا شوہر ملا. میں چاہوں گی کہ میں اور سدھارتھ سکرین پر انے چاہنے والوں‌کو نظر آتے رہیں اور ہمیں پیار ملتا رہے.

  • اب میں اکیلا نہیں رہا سدھارتھ ملہوترا نے ایسا کیوں کہا ؟

    اب میں اکیلا نہیں رہا سدھارتھ ملہوترا نے ایسا کیوں کہا ؟

    سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی جو گزشتہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھے. دونوں شادی کے بعد ہنی مون پر روانہ ہوئے تھے، ہنی مون سے واپسی پر ان کو گھیر لیا میڈیا نے. سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سدھارتھ سے جب سولو تصویر مانگی گئی تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا. میڈیا نے جب سدھارتھ ملہوترا سے سولو تصویر مانگی تو انہوں نے کہا کہ اب میں سولو رہا نہیں ، سدھارتھ کے اس جواب کو وہاں کھڑے لوگوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا گیا . سوشل میڈیا پر مداحوں نے اس ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہاکہ سدھارتھ نے ایسا جواب دیکر دل جیت لیا ہے. دوسری طرف سدھارتھ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میری فلم شیرشاہ کے ساتھ میری اچھی یادیں

    ہمیشہ ہی وابستہ رہیں گی کیونکہ اس فلم نے مجھے ایک نئی زندگی دی ، اسی کے سیٹ پر کیارا سے ملاقات ہوئی. انہوں نے کہا کہ میں کیارا کو پا کر بہت زیادہ خوش ہوں وہ جتنی اچھی اداکارہ ہیں اس سے بھی زیادہ اچھی بیوی ہیں . شائقین ہم دونوں کو بہت جلد بڑی سکرین پر دیکھیں گے. میں مداحوں کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے ہم دونوں کو ہمیشہ ہی بہت زیادہ پیار دیا.

  • کیارا اور سدھارتھ کی ریسیپشن، مہمانوں کا خود استقبال کیا

    کیارا اور سدھارتھ کی ریسیپشن، مہمانوں کا خود استقبال کیا

    بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی حال ہی میں 7 فروری کو شادی ہوئی ، اس شادی میں ویسے تو بالی وڈ کے کئی فنکاروں نے شرکت کی لیکن ریسپیشن میں بھی بالی وڈ کی ایک بڑی تعداد نظر آئی. کیارا اور سدھارتھ نے اپنی ریسپیپشن ممبئی کے ایک شاندار ہوٹل میں رکھی جہاں ان دونوں نے خود مہمانوں کا استقبال کیا، جن بالی وڈ ستاروں نے اس تقریب میں شرکت کی ان میں سلمان خان، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، ورون دھون، بھوشن کمار، شاہد کپور، میرا کپور اور کرن جوہر سمیت متعدد دیگر کا نام شامل ہے. ان سب کو باقاعدہ طورپر کارڈز بھیجے گئے. یاد رہے کہ کیارا اور سدھارتھ بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑیوں میں سے ایک

    ہیں ، دونوں کافی وقت سے ایک دوسرے کے ساتھ دوستی کے تعلق میں تھے اور ہر جگہ ایک ساتھ جاتے آتے تھے ، اچانک ہی انہوں اپنے چاہنے والوں کو ایک سرپرائز دیا اور وہ سرپرائز تھا ان دونوں کا شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ. دونوں شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں اور کافی خوش ہیں. کیارا اپنی شادی پر خاصی دلکش لگ رہیں تھیں، کیارا اور سدھارھ ایک ساتھ فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں لہذا ریل لائف کی جوڑی رئیل لائف کی جوڑی بن گئی ہے.

  • سدھارتھ اور کیارہ آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

    سدھارتھ اور کیارہ آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

    بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترہ اور کیارہ ایڈوانی آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں جائیں گے. شادی کی تقریبات چند روز قبل شروع ہو گئیں تھیں.
    جیسلمیر میں واقع سوریا گڑھ پیلس ہوٹل کو شاندار طریقے سے سجایا گیا ہے ، بالی وڈ کی تقریبا شخصیات کو شادی میں مدعو کیا گیا ہے. بہت سارے فنکار سوریا گڑھ پیلس پہنچ چکے ہیں۔ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیے سابق راجا کے محل میں تقریباً 80 کمرے مختص کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ مرسڈیز بینز، جیگوار اور بی ایم ڈبلیو برانڈ کی 70 گاڑیاں مہمانوں کی آمد و رفت کے لیے کرائے پر حاصل کی گئی ہیں۔ سدارتھ اور کیارہ آج ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ایک ہوجائیں گے. یہ شادی بالی وڈ کی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک کہی جا رہی ہے. یاد

    رہے کہ سدھارتھ اور کیارا ایڈوانی کی کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ دوستی ہے یہ دونوں اکثر ایک ساتھ دیکھے جاتے تھے لیکن اپنی محبت کا اظہار کبھی بھی میڈیا پر آکر نہیں کہا تھا لیکن ان کی قربت دیکھ کر اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ یہ دونوں شادی کرنے والے ہیں. کرن جوہر کے پروگرام میں جب کرن نے سدھارتھ سے کیارہ کے بارے میں بات کی تھی تو جس طرح‌ سے انہوں نے جواب دیا تھا وہ ان دونوں کی شادی کا واضح اشارہ تھا.