Baaghi TV

Tag: sidhu mosewala

  • ابھی غنڈہ نہیں‌ ہوں لیکن سلما ن کو قتل کرنے کے بعد بن جائوں گا گینگسٹر لارنس بشنوئی کی دھمکی

    ابھی غنڈہ نہیں‌ ہوں لیکن سلما ن کو قتل کرنے کے بعد بن جائوں گا گینگسٹر لارنس بشنوئی کی دھمکی

    بالی وڈ اداکار سلمان خان ہیں مسلسل بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی کے ہیں نشانے پر ، گینگسٹر نے حال ہی میں جیل سے ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہےکہ میں غنڈہ نہیں ہوں لیکن سلمان خان کو مار کر غنڈہ ضرور بن جائوں گا. بشنوئی نے یہ بھی کہا کہ سلمان خان کو مارنا میری زندگی کا واحد مقصد ہے جیسے ہی مجھے موقع ملا میں اسکو قتل کر دوں گا. میں کئی سال سے سلمان خان کو قتل کرنے کی کوشش میں ہوں لیکن ایسا ممکن ہو نہیں‌ پا رہا ، سلمان خان مغرور ہے سدھو موسے والا کا بھی یہی حال تھا میں نے اسکو جیسے قتل کیا ہے ایسے سلمان خان

    کو بھی قتل کروں گا. اس کے پاس موقع ہے کہ یہ جائے اور ہمارے مندر میں جا کر معافی مانگ لے ورنہ اسکا قتل لازم ہے اور مجھ پر فرض ہے. یاد رہے کہ سلمان خان نے کالے ہرن کا شکار کیا تھا ، لارنش بشنوئی کا کہنا ہے کہ کالے ہرن کا شکار کرکے سلمان خان نے ہمارے جذبات مجروح کئے تھے. اب بشنوئی مسلسل سلمان خان کو پیغامات دے رہا ہے کہ معافی مانگے لے ورنہ سنگین نتائج کے لئے تیار رہے ، بشنوئی کی حالیہ دھمکیوں کے بعد تاحال سلمان خان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا.

  • سلمان خان معافی مانگے ورنہ …. لارنس بشنوئی کی ایک اور دھمکی

    سلمان خان معافی مانگے ورنہ …. لارنس بشنوئی کی ایک اور دھمکی

    بھارت کا معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے والا گینگسٹر لارنس بشنوئی نے گلوکار کو قتل کرنے کے بعد اداکار سلمان خان کو قتل کرنے کی بھی دھمکی دی تھی . سدھو موسے والا کے قتل کی پاداش میں اسے پولیس اسے گرفتار کر چکی ہے کیس کے مختلف پہلوئوں‌ پر ابھی تفتیش جاری ہے. جیل سے ہی گینگسٹر لارنش بشنوئی نے سلمان خان کو ایک بار پھر دھمکی دیدی ہے اور کہا ہے کہ اگر سلمان خان نے معافی نہ مانگی تو پھر وہ نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہیں انہوں نے کالے ہرن کا شکار کرکے ہمیں بہت شرمندہ کروایا ہماری برادری

    کا دل دکھایا. انہوں نے کہا کہ سلمان ہمارے مذہبی گرو جمبیشور(جمبا جی) کے مندر جائیں اور معافی مانگیں، اگر ہماری برادری انہیں معاف کر دے تو میں انہیں کچھ نہیں کہوں گا۔لارنس بشنوئی کی حالیہ دھمکی پر سلمان خان کی طرف سے ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا. تاہم گینگنسٹر مسلسل سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار پر معافی مانگنے کا کہہ رہا ہے اور ساتھ میں یہ بھی کہہ رہا ہے کہ اگر اداکار نے ایسا نہ کیا تو اسے قتل کر دیا جائیگا. تاہم ممبئی پولیس نے سلمان خان کو سکیورٹی فراہم کر رکھی ہے.