Baaghi TV

Tag: Sindh police

  • شاہدرہ، ڈکیتی کر کے فرار ہونیوالا ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    شاہدرہ، ڈکیتی کر کے فرار ہونیوالا ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    شاہدرہ، ڈکیتی کر کے فرار ہونیوالا ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں پولیس کا ڈاکووں سے مقابلہ ہوا ہے، دوران پیٹرولنگ 15 کی کال ملنے پر دو مسلح ڈاکووں کا تعاقب کیا ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے پولیس کا پیچھا کرنے پر مسلح ڈاکوؤں نے سیدھی فائرنگ شروع کر دی فائرنگ رکنے پر ایک ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہو گیا ،زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت عظیم کے نام سے ہوئی ساتھی علی رضا فرارہو گیا،

    ڈاکؤوں نے اسلحہ کے زور پر شہری سے موٹر سائیکل چھینی اور فرار ہو رہے تھے ڈاکوں نے ایک روز قبل شہری صہیب کو دوران واردات فائرنگ سے زخمی کیا بند روڈ ٹی پوائنٹ کے قریب ڈاکؤوں نے پولیس کے پہچنے پر فائرنگ شروع کر دی ،ملزم عظیم اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوا ،ملزم عظیم ڈکیتی چوری جیسی سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے
    زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے دوسرے ساتھی کی تلاش کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے

    دوسری جانب شاہدرہ انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی،3 ڈاکو گرفتار کر لئے گئے، گرفتار ڈاکوؤں میں عامر، عنصر اور اشفاق احمد شامل ہیں،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے نقدی، موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی رضا تنویرکا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،

    علاوہ ازیں تھانہ ماڈل ٹاون کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ . ملزم نے دوران لڑائی جھگڑا اپنے بھائی پر فائرگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی،ماڈل ٹاؤن پولیس نے 15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ملزم وحید سے پستول میگزین و گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا،

  • کھمبے سے باندھ کر لوہے کی راڈ گرم کرکے جسم کے مختلف حصوں میں لگانے کی ویڈیو وائرل

    کھمبے سے باندھ کر لوہے کی راڈ گرم کرکے جسم کے مختلف حصوں میں لگانے کی ویڈیو وائرل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں کھمبے سے باندھ کر ایک شخص کو مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس فوری ایکشن میں آگئی

    ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بروقت نوٹس لیتے ہوئے فورا کاروائی کا حکم دیا ،ویڈیو میں عبدالولید نامی شخص کو کھمبے سے باندھ کر مارا جا رہا تھا اس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ شخص کو میٹر چوری کرنے پر بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا, ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے ولید کو کھمبے سے باندھ کر لوہے کی راڈ گرم کرکے جسم کے مختلف حصوں میں لگائی اور تشدد کیا

    ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں دیکھے جانے والے دونوں اشخاص جو ولید کو مار رہے ہیں ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں,قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی, انشاء اللہ ملزمان جلد گرفتار کر لئے جائیں گے.

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری

    عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی

  • کامسیٹس کے متنازعہ سوال نامے کا معاملہ ایوان بالا بھی زیربحث

    کامسیٹس کے متنازعہ سوال نامے کا معاملہ ایوان بالا بھی زیربحث

    سینیٹ اجلاس ،جامعہ کامسیٹس کے متنازعہ سوال نامے کا معاملہ ایوان بالا بھی زیربحث آیا

    سینیٹر زرقہ سہروردی نےجامعہ کامسیٹس کے متنازعہ سوال نامے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھایا ،انکا سینیٹ میں کہنا تھا کہ اخلاقی پستی کا شکار ہیں، ہم جامعہ کامسیٹس معاملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں

    جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد #COMSATS پرچےمیں قابل اعتراض سوال کی شدیدمذمت۔ اسلامی تعلیمات،معاشرت،ہماری اقدار،روایات،خاندانی نظام پرڈرون حملہ۔تعلیمی ادارے دینی/تہذیبی محافظ، بدقسمتی وہ ہی دین وتہذیب پرحملہ آور۔انتظامیہ کی نااہلی،متعقلہ افرادخلاف فوری کاروائی کی جائے۔

    دوسری جانب کامسیٹس یونیورسٹی نے انگلش کمپوزیشن کے امتحان میں طلباء سے متنازع سوالات پوچھنے والے فیکلٹی ممبر کو برطرف کردیا ہے یونیورسٹی نے معاملے سے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مذکورہ فیکلٹی ممبر کی خدمات ختم کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی کے بیچلر آف الیکٹرک انجینئرنگ (بی ای ای) کے طلباء حالیہ انگریزی امتحان میں ایک انتہائی قابل اعتراض سوال پوچھا گیا تھا، اس موضوع پرانہیں 300 الفاظ کا مضمون لکھنے کیلئے کہا گیا تھا ،یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ سوال پوچھنے والا لیکچرار یونیورسٹی میں وزیٹنگ فیکلٹی کے تحت ذمہ داری ادا کررہا تھا جسے بلیک لسٹ کردیا گیا ہے ۔ کامسیٹس کے ایڈیشنل رجسٹرارنوید احمد خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ بی ای ای انگلش کمپوزیشن کے پرچے میں طالب علموں سے انتہائی قابل اعتراض سوال پوچھا گیا

    وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    ر مسافر کی جانب سے خاتون پر پیشاب کرنے کی خبروں کے بعد سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہ

  • خیمے میں گھناؤنا کام کرنیوالے 8 ملزمان سمیت چار منشیات فروش بھی گرفتار

    خیمے میں گھناؤنا کام کرنیوالے 8 ملزمان سمیت چار منشیات فروش بھی گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    منشیات فروشوں کے خلاف ساندہ پولیس نے گرینڈ آپریشن کیا اور اس دوران بدنام زمانہ 4 منشیات فروش عابد۔عثمان۔خرم اور عظیم کو گرفتارکر لیا، ملزمان نے چوک چوراہوں ،نہر کنارے۔ تعلیمی اداروں کے اردگرد منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا، منشیات فروش نئی نسل کو منشیات کے کیپسول بھی فروخت کرتے تھے ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 04 کلو 730 گرام چرس برآمد کی گئی ہے،ملزم خرم کے قبضہ سے 3000 سے زائد منشیات کے کیپسول برآمد ہوئے ہیں، ملزم عابد کے قبضہ سے 1560 گرام۔عثمان 550 گرام۔خرم 1100 گرام۔عظیم کے قبضہ سے1520 گرام چرس برآمد کی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں

    دوسری جانب سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن 8 قمار باز گرفتارکر لئے گئے، نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کی، ملزمان بکرمنڈی کے نزدیک خیمے میں جواء کھیل رہے تھے بدنام زمانہ 8 قمار باز شریف۔ارشد۔اکرم۔ اشرف۔ جہانگیر۔ وارث۔ ندیم اور فیاض گرفتار کئے گئے،ملزمان کے قبضہ سے موبائل فونز اور داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی و دیگر سامان برآمد کر لیا گیا،ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے

  • ٹرائل میں تاخیر کا ذمہ دار کون ہے؟ سپریم کورٹ کا نیب سے سوال

    ٹرائل میں تاخیر کا ذمہ دار کون ہے؟ سپریم کورٹ کا نیب سے سوال

    سپریم کورٹ نے چائنہ کٹنگ، غیرقانونی الاٹمنٹ میں ملوث افراد کی ضمانت منسوخی سے متعلق نیب اپیل مسترد کرتے ہوئے خارج کردی

    دوران سماعت سپریم کورٹ نے کہا کہ 2017 کا کیس ہے ، عدالت نے 2019 میں 3 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیا تھا ،6 سال گزرنے کے باوجود ٹرائل مکمل نہ ہو سکا ،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ گواہ کے جیل میں ہونے کی وجہ سے ٹرائل میں تاخیر ہو رہی تھی ،جسٹس اطہر من اللہ نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل میں تاخیر کا ذمہ دار کون ہے؟ نیب کا کام ہے اگر دوسری طرف سے تاخیر ہو رہی ہو تو عدالت سے رجوع کرے

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل میں تاخیر کے دوران نیب کا قصور نہیں تھا توعدالت کو مطمئن کریں،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک گواہ پیش نہیں ہو رہا تھا تو دیگر کے بیان ریکارڈ کئے جاتے، جو کام نیب نے خود نہیں کیا سپریم کورٹ سے کرانا چاہتی ہے

  • نقیب اللہ قتل کیس میں ایک بار پھر اہم پیشرفت ،ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل سندھ ہائیکورٹ میں دائر

    نقیب اللہ قتل کیس میں ایک بار پھر اہم پیشرفت ،ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل سندھ ہائیکورٹ میں دائر

    کراچی:ہائی پروفائل نقیب اللہ قتل کیس میں ایک بار پھر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت دیگر کی بریت کے خلاف اپیل سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق اپیل کی درخواست نقیب اللہ کے بھائی شیر عالم نے جبران ناصر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شواہد کو نظر انداز کرتے ہوئے ملزمان کو بری کیا۔

    نقیب اللہ قتل کیس کا عدالت نے سنایا فیصلہ

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ 23 جنوری 2023 کو سنایا تھا، جس میں عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر راؤ انوار سمیت 18 ملزمان کو بری کردیا تھا۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پراسیکیوشن الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی عدالت نے دیگر تمام ملزمان کو بھی بری کردیا راؤ انوار سمیت ڈی ایس پی قمر احمد، سب انسپکٹر انار خان، انسپکٹر امان اللہ مروت سمیت دیگر سترہ ملزمان نامزد تھے۔

    سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے خلاف غلط کیس بنایا گیا تھا، آج عدالت نے انصاف کردیا۔

    کیس 5 سال تک چلتا رہا جس کا فیصلہ 14 جنوری 2023 کو محفوظ کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ملیر شاہ لطیف ٹاؤن میں 13 جنوری 2018 کو سابق ایس ایس پی ملیرراؤانوارنے نقیب اللّٰہ نامی نوجوان کو دیگر3 افراد کے ہمراہ مبینہ جعلی پولیس مقابلےمیں مارا تھا،تاہم اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پرشدید ردعمل سامنے آیا جس کی وجہ دہشتگرد قراردیے جانے والے نقیب اللہ کا سوشل میڈیا پروفائل تھا جس کے مطابق وہ ایک لبرل اور فن کا دلداہ نوجوان تھا، مختلف فنکاروں کے ساتھ تصویریں کھنچوانے والا نقیب اللہ ماڈل بننے کا خواہشمند تھا۔

    عدالت نےنقیب اللہ محسود قتل کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

    کیس میں اس وقت کے چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیا تھا جہاں راؤانوارنےخود کو سرنڈر کردیا تھا، بعد ازاں انہیں کراچی منتقل کردیا گیاتھا سندھ حکومت نے بھی آئی جی سندھ کو انکوائری کمیٹی بنانے کا حکم دیا تھا فیصلہ سنائے جانے سے قبل سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوار، ڈی ایس پی قمر اور ملزمان عدالت پہنچے تھے۔

    اس معاملے پرچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر داخلہ سندھ کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔

    معاملے پر تشکیل دی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ میں راؤ انوارکومعطل کرنے کی سفارش کے بعد انہیں ایس ایس پی کےعہدے سے ہٹاتے ہوئے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کردیا گیا تھا۔

    پی ٹی آئی کے مزید 70 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل

    نوجوان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف بڑے پیمانے پراحتجاج کیا گیا ، انسداد دہشتگردی عدالت نے 25 جنوری 2019 کو راؤ انوار پر فردجرم عائد کرتے ہوئے نقیب اللہ محسود کیخلاف دہشت گردی، اسلحہ و بارود رکھنےکے الزام میں دائر5 مقدمات خارج کرتےہوئے الزامات کو گمراہ کن قراردیا تھا-

    اس موقع پر انسداد دہشتگردی عدالت میں سیکیورٹی سخت رہی جبکہ غیرمتعلقہ افراد اور میڈیا کےعدالتی احاطے میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی اس کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت دیگرملزمان پر25 مارچ 2019 کو فردجرم عائد کی گئی تھی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا، مقدمے میں ملزمان کے خلاف 60 گواہان تھےعدالت نے مدعی مقدمہ اور ملزمان کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد 14 جنوری کوفیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    کامسیٹس یونیورسٹی میں طلبا سے غیر اخلاقی سوالات پوچھنے والا لیکچراربرطرف

  • طورخم سرحد پر افغان فورسز کیجانب سے ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ

    طورخم سرحد پر افغان فورسز کیجانب سے ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ

    خیبر: طورخم سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: ایف سی ذرائع کے مطابق ایف سی اہلکاروں کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی ہے، فائرنگ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    پی ٹی آئی کے مزید 70 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاکستان آنے والے افغان مریض کے ساتھی کے پاس سفری دستاویزات نہیں تھیں، افغان شہری کو واپس بھیجنے پر افغان فورسز کے اہلکار مشتعل ہوگئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ افغان فورسز نے طورخم سرحدی گزرگاہ کو احتجاجاً بند کردیا تھا سرحدی گزرگاہ کی بندش سے پیدل آمدورفت سمیت تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

    کوئٹۃ سے گرفتار مبینہ خودکش بمبار خاتون کوآج عدالت میں پیش کیا جائے گا

    واضح رہے کہ افغان مریضوں کو پاکستان آمد کےلیے سفری دستاویزات سے استثنیٰ حاصل ہے۔ افغان مریض کےساتھ آنے والےرشتہ دارکےلیے سفری دستاویزات لازمی ہیں۔

  • کامسیٹس یونیورسٹی میں طلبا سے غیر اخلاقی سوالات پوچھنے والا لیکچراربرطرف

    کامسیٹس یونیورسٹی میں طلبا سے غیر اخلاقی سوالات پوچھنے والا لیکچراربرطرف

    اسلام آباد: کامسیٹس یونیورسٹی میں غیر اخلاقی سوال کا معاملہ،وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق نے نوٹس لے لیا-

    باغی ٹی وی :کامسیٹس یونیورسٹی میں انگریزی کے پرچہ میں دو بہن بھائیوں میں غیر فطری تعلق کا سوال پوچھا گیا جس پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق نے نوٹس لیتے ہوئے یونیورسٹی سربراہ کو سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے تحقیقاتی رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کرلی ہے-

    امین الحق کا کہنا ہے کہ یہ پرچہ گزشتہ سال 4 دسمبرکولیا گیا تھا جس میں شامل سوال انتہائی غیراخلاقی اورنصابی قانون کےبرخلاف ہے۔

    انکوائری میں وزیٹنگ لیکچرارخیر البشر کو پرچے میں سوال شامل کرنے کا ذمہ دار قرار ٹھہراتے ہوئے نوکری سے فارغ کردیا گیافیکلٹی ممبر نے وہ سوال گوگل سے ’چوری‘ کیا تھا۔

    ریکٹر نے پرچے کے اگلے ہی روز اجلاس طلب کرکے فیکلٹی ممبرسے اس طرح کا متنازع سوال پوچھنے کی وضاحت طلب کی تھی جس پر لیکچرارنے اپنی غلطی تسلیم کی اور یونیورسٹی نے انہیں برطرف کردیا۔

    کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے پروگرام BEE کے پہلے سمسٹر کے امتحان میں پوچھا گیا نامناسب سوال انگلش کمپوزیشن کے پیپر میں طلبہ سے پوچھا گیا،نامناسب سوال پر طلبہ کو 300 الفاظ پر مشتمل چار پیراگراف لکھنے کا کہا گیا-

    اس امتحان کے بعد فیکلٹی ممبر کو 5 جنوری کو برطرف کردیا گیا تھا۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے 19 جنوری کو معاملے کا نوٹس لیا جس کے بعد یونیورسٹی کی جانب 2 فروری کو جواب جمع کروادیا گیا تھا۔

  • وزیراعظم شہبازشریف  کا کلر کہار بس حادثے پر اظہار افسوس

    وزیراعظم شہبازشریف کا کلر کہار بس حادثے پر اظہار افسوس

    چکوال میں کلرکہار کے قریب بس حادثے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: موٹروے پولیس کے مطابق بس اسلام آباد سے لاہور جارہی تھی کہ کلرکہار کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، بس میں باراتی سوار تھے۔

    چکوال: موٹروے سالٹ رینج میں خوفناک حادثہ

    ریسکیو ذرائع کے مطابق بس بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہوکر دوسرے ٹریک پر چڑھ گئی اور دوسرے ٹریک سے آنے والی 3 گاڑیوں سے بھی ٹکرائی ، جاں بحق ہونے والوں میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر چکوال قرۃ العین ملک کے مطابق حادثے میں 64 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں واقعے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نےکلر کہار بس حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ بریک فیل ہونے سے حادثے پر دلی دکھ ہے۔

    شہباز شریف نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی جبکہ جاں بحق افراد کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا ہے۔

    سیاسی جماعت کے کنونشن میں دوران چیکنگ سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار

  • کوئٹۃ سے گرفتار مبینہ خودکش بمبار خاتون کوآج عدالت میں پیش کیا جائے گا

    کوئٹۃ سے گرفتار مبینہ خودکش بمبار خاتون کوآج عدالت میں پیش کیا جائے گا

    کوئٹہ: گرفتار مبینہ خودکش بمبار خاتون ماہل بلوچ کوآج عدالت میں پیش کیا جائے گا-

    باغی ٹی وی :وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے کہا کہ کوئٹہ سے گرفتارمبینہ خودکش بمبار خاتون کوآج عدالت میں پیش کیا جائے گا مبینہ خود کش حملہ آورخاتون کو قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا گرفتار خاتون خودکش بمبار عوام میں تباہی مچا سکتی تھی، بلوچستان کو امن مہیا کرنا حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے-

    کوئٹہ:گرفتارخودکش حملہ آور خاتون سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

    وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگونے کہا کہ مبینہ خود کش حملہ آورخاتون کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی،خواتین کو گرفتار کرنا اچھا نہیں لگتا لیکن قانون سب کیلئے برابر ہے،گرفتار کیے گئے افراد کو تمام قانونی سہولیات حاصل ہوں گی،ماضی میں بھی ایسے واقعات ہیں جہاں خاتون خود کش بمبار نےبے گناہ افراد کو نشانہ بنایا-

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن کے لیڈیز پارک بلاک 4 سے خاتون خودکُش بمبار کو گرفتار کیا تھا،سی ٹی ڈی نے گرفتار خاتون سے خودکُش جیکٹ برآمد کی تھی،دہشت گرد تنظیمیں خواتین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کر رہی ہیں-

    نادرا کی درخواست پرگوگل پلے اسٹور سے 14 ایپلیکیشنز ہٹا دی گئیں

    گرفتار خودکش حملہ آور ماہل بلوچ کے شوہر بیباگاربلوچ اور اس کا بھائی بی ایل ایف کمانڈروں کے قریب ترین ساتھیوں میں شامل ہیں خودکش حملہ آور خاتون ماہل بلوچ کے شوہر بیباگار بلوچ عرف ندیم کا تعلق بھی بلوچستان لبریشن فرنٹ کے عسکری ونگ سے ہے، ماہل پر دباؤڈالا گیا کہ بی ایل ایف کے عسکری ونگ کو سپورٹ کرے۔

    2016میں بیباگار اور اس کا بھائی نوکب آپس میں پیسے اور ہتھیاروں کے تنازع پرلڑائی میں مارے گئے، خودکش حملہ آور خاتون کے سسر محمد حسین کا تعلق بی این ایم کی مرکزی کمیٹی سے ہے۔

    ماہل بلوچ کو استعمال کرکے زور دیا گیاکہ وہ بی ایل ایف کے عسکری ونگ کو سپورٹ کرے، ماہل بلوچ کی بہن کی شادی بھی ڈاکٹر اللہ نذر کے بھتیجے یوسف سے ہوئی جو بلوچ حقوق کی تنظیم کا چیئرمین ہے۔

    "تیمور جھگڑا حساب دو” پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کیخلاف ٹاپ ٹرینڈ

    سوشل میڈیا پر دہشتگرد تنظیم بی ایل ایف کا خودکش حملہ آور خاتون ماہل کو مسنگ پرسن بنانے کا جھوٹا پروپیگنڈہ کیا گیا تھا جو بے نقاب کردیا گیا، آزادی کی نام نہاد تنظیمیں ملک دشمنی میں خواتین کوگھناؤنے اورخطرناک کھیل کا حصہ بنارہی ہیں۔