Baaghi TV

Tag: Sindh police

  • کراچی: موٹرسائیکل چور نے پکڑے جانے کے ڈر سے 4 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگادی

    کراچی: موٹرسائیکل چور نے پکڑے جانے کے ڈر سے 4 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگادی

    کراچی میں موٹرسائیکل چور نے پکڑے جانے کے ڈر سے چار منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا دی۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایم اے جناح روڈ پر جوبلی مارکیٹ کے قریب ایک شخص موٹرسائیکل چوری کر رہا تھا کہ شہریوں نے اسے دیکھ لیا،ملزم ذوہیب لوگوں سے بچنے کے لیے 4 منزلہ عمارت پر چڑھ گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پکڑے جانے کے ڈر سے چار منزلہ عمارت کی بالکونی سے چھلانگ لگادی۔ملزم نیچے گرکر زخمی ہوگیا۔ نیچے موجود شہریوں نے موٹرسائیکل چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

    ملزم کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال میں منتقل کیا گیا جس کے بعد نبی بخش تھانے منتقل کرکے مقدمہ درج کردیا گیا۔

    ادھررات کوپاکستان رینجرز (سندھ) اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے بی ون ایریا لیاقت آباد سے اسٹریٹ کرائم، غیر قانونی اسلحہ کی سپلائی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم قیوم بلوچ کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے3 عدد نائن ایم ایم پسٹل، 3 عدد 30 بور پسٹل،188 عدد مختلف اقسام کے راؤنڈز، 10 عدد سپیئر میگزین، 125 گرام کرسٹل اور 120 گرام ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملزم 2017 سے منشیات حب چوکی اور رئیس گوٹھ سے منگوا کر کراچی کے مختلف علاقوں لیاری، چاکیواڑہ، جہان آباد، پرانا گولیمار، پاک کالونی، الیاس گوٹھ اور گارڈن میں سپلائی کرنے میں ملوث ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ منشیات فروشی کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کو غیر قانونی اسلحہ فراہم کرنے میں بھی ملوث ہے۔ملزم منشیات اور اسلحہ کی سپلائی کے لیے عورتوں اور بچوں کا استعمال کرتا تھا۔

    گرفتارملزم کوبمعہ اسلحہ و ایمونیشن، منشیات اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  • چوہدری محمد سرور وفات پاگئے

    چوہدری محمد سرور وفات پاگئے

    لاہور:پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ خالد مسعود سندھو کے بڑے بھائی چوہدری محمد سرور انتقال کر گئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کے بڑے بھائی کچھ دنوں سے بیمار تھے جوآج قضائے الٰہی سے وفات پاگئےہیں‌،

    اطلاعات کے مطابق اس موقع پر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اوروکلاء برادری کی طرف سے اظہار افسوس کیا گیا- مرحوم کی نماز جنازہ نارووال کے نواحی علاقہ سنکھترا میں ادا کی گئی- نماز جنازہ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماء سیاسی وسماجی شخصیات،اور وکلاء برادری سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کی-

    مرحوم چوہدری سرور ایک سماجی شخصیت تھے اوران کی ہمیشہ غریب عوام الناس کی فلاح کےلیے ہی کوششیں جاری رہیں،تدفین کےبعد مسلم لیگ کے رہنماء سیاسی وسماجی شخصیات،اور وکلاء برادری سمیت عوام کی کثیر تعداد تعزیت کےلیے آرہی ہے

  • کاروبار کیلئے شارجہ جانے والا  نوجوان لاپتہ ہوگیا

    کاروبار کیلئے شارجہ جانے والا نوجوان لاپتہ ہوگیا

    کاروبار کیلئے شارجہ جانے والا نوجوان لاپتہ ہوگیا

    نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ کاروبار کی غرض سے شارجہ جانے والا 28 سالہ پاکستانی نوجوان لاپتہ ہوگیا، لواحقین کی جانب سے سفارتخانے، شارجہ حکام اور دیگر ایجنسیوں سے رابطے کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکا۔ بھٹہ چوک لاہور کے رہائشی 28 سالہ زین العابدین کے والد محمد منشا کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا 12 اکتوبر 2022 کو کاروبار کے سلسلے میں شارجہ گیا، 23 دن بعد اس کا موبائل فون آف ہو گیا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ بیٹے سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد اس کی تلاش کیلئے وہ خود شارجہ گئے جہاں انہوں نے سی آئی ڈی اور پولیس میں رپورٹس درج کرائیں اور پاکستانی سفارتخانے سے بھی رابطہ کیا تاہم بیٹے کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ شارجہ میں ایک ماہ تک بیٹے کی مسلسل تلاش میں ناکامی کے بعد وہ پاکستان واپس آگئے جس کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ ان کے بیٹے کا کریڈٹ کارڈ خلیل نامی اس کے بھارتی دوست نے 4 مرتبہ شارجہ اور ایک بار بھارت میں استعمال کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    شارجہ میں لاپتہ ہونے والے 28 سالہ پاکستانی نوجوان زین العابدین کے اہل خانہ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بیٹے کی بازیابی کے سلسلے میں ان کی مدد کی جائے۔

  • ڈی جی سول ایوی ایشن پرغبن کا الزام لگانےوالاخود کرپشن کیس میں ضمانت پرہے:سول ایوی ایشن

    ڈی جی سول ایوی ایشن پرغبن کا الزام لگانےوالاخود کرپشن کیس میں ضمانت پرہے:سول ایوی ایشن

    کراچی: سول ایوی ایشن نے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضیٰ اور اُن کی ٹیم پر لگنے والے کرپشن کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الزام لگانے والا ملازم زرین گل خود کرپشن کیس میں ضمانت پر رہا ہوا ہے۔

    ادارے کی قیادت سے متعلق میڈیا میں زیرگردش کرپشن سے متعلق سول ایوی ایشن کے من گھڑت خط پر ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن میں ملوث اور ضمانت پر رہائی پانے والے زرین گل کے ڈی جی سول ایویشن پر الزمات بے بنیاد ہیں جنہیں مسترد کرتے ہیں۔ اپنے آپ کو خودساختہ اور آفیسرز ایسوسی ایشن کا چیئرمین کہنے پر ادارہ زرین گل کیخلاف قانونی پہلوؤں پر غور کررہا ہے۔

    ترجمان نے دعویٰ کیا کہ آفیسرز ایسوسیشن کے صدر کیخلاف بھی نیب میں اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کررہا ہے، بدنیتی پر مبنی اس قسم کے خط پہلے بھی پھیلائے جاتے رہے ہیں اور ان میں کوئی نئی بات نہیں، خط میں لکھے گیے الزامات حقائق کے منافی اور بے بنیاد ہیں۔ سی اے اے میں میرٹ پالیسوں کی وجہ سے قیادت کے خلاف مہم چلائی گئیں، مفاد پرست عناصر اس قسم کی حرکات سے غلط فہمیاں پھیلانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

    سول ایوی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ ’الزامات لگانے والے افسران کرپٹ اور بدعنوانی میں ملوث ہیں، بد نیتی پر مبنی اس مہم کے پیچھے کمرشل ڈائریکٹوریٹ کے کچھ افسران شامل ہوسکتے ہیں جنہیں بدعنوانی کے باعث کام کرنے سے روک دیا گیا تھا، زرین گل اور یونین کے صدر سمیت ان کرپٹ افسران کیخلاف مقدمات ایف آئی اے میں زیر التواء ہیں اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی افسران کے خلاف تحقیقات کررہی ہے‘۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’ڈی جی سول ایوی ایشن نے ایک انچ زمین کسی کو نہ دی اور نہ دینے کا اختیار ہے، ادارہ کرپٹ افسران کیخلاف کاروائیاں جاری رکھے گا، زرین گل اور دوسروں کیخلاف کرپشن پر اعلی قیادت نے کاروائی کی، سول ایوی ایشن کی اعلی قیادت کرپٹ افسران کو گھر تک چھوڑ کر انے کے لئے پر عزم ہے، اس قسم کی حرکات میرٹ بیسڈ پالیسیز اور کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس کا ردعمل ہیں، ایسے بے بنیاد خطوط ادارے کی ساکھ کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش ہیں جو کسی کے مفاد میں نہیں ہیں‘۔

  • سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل پر از خود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر

    سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل پر از خود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سینیئر صحافی ارشد شریف قتل پر از خود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 13 فروری کو کیس کی سماعت کرےگا، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہربھی بینچ میں شامل ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ چیلنچ

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی سے یو اے ای اورکینیا میں تحقیقات پر رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

    واضح رہے کہ معروف صحافی و سینیئر اینکر پرسن ارشد شریف کو 24 اکتوبر کو کینیا میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد وفاقی حکومت نے اس قتل کی تحقیقات کے لئے ٹیم بنا کر کینیا بھیجی تھی۔

    پاک افغان ٹی ٹوئنٹی میچز،شارجہ میں دونوں ممالک کےتماشائیوں کیلئےالگ انکلوژربنائےجائیں گے

  • کوہاٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا ہلاک دو زخمی

    کوہاٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا ہلاک دو زخمی

    کوہاٹ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ 2 خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: واقعہ کوہاٹ میں تھانہ صدرکی حدود جرما پل کے قریب پیش آیا جہاں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق ہوا جبکہ اس کے ساتھی زخمی ہوگئے۔

    مودی کا بھارت کو ہندو ملک بنانے کا منصوبہ بے نقاب

    کوہاٹ پولیس کےمطابق خواجہ سرا ایک پروگرام سے واپس پیدل اپنےگھر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کر دی-

    پولیس کے مطابق لاش اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعےکا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب پاک افغان سرحد کے قريب نامعلوم دہشت گردوں نے اے ایس آئی کے گھر پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے نتيجے ميں اے ايس آئی سميت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

    پاک افغان سرحد پر پولیس افسر کے گھر میں دہشتگردوں کا حملہ

    سیکیورٹی حکام کے مطابق واقعہ پاک افغان سرحد کے قریب تحصیل غلام خان کے علاقے ڈانڈے سیدگی میں ہوا۔پولیس کے مطابق ابتدا میں دہشت گردوں نے گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کی۔ تاہم جب زخمیوں کو اسپتال لے جانے کیلئے گاڑی روانہ کی گئی تو گاڑی میں بھی دھماکا ہوا، جس سے دیگر افراد زخمی ہوئے۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت نازک ہے، جن کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو میران شاہ اسپتال منتقل کرنے کے بعد بنوں خلیفہ گلنواز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    امریکا کی فضائی حدود میں ناقابل شناخت شے کی موجودگی کےانکشاف پرپریشانی میں اضافہ

  • ٹانک میں تھانہ گومل پر دہشتگردوں کا حملہ،بنوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی تین دہشتگرد گرفتار

    ٹانک میں تھانہ گومل پر دہشتگردوں کا حملہ،بنوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی تین دہشتگرد گرفتار

    خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں تھانہ گومل پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ڈسٹرکٹ ٹانک کے تھانہ گومل پر ہفتے کی شب دس بجے 10 سے 15 دہشت گردوں نے حملے کی نیت سے پیش قدمی کی، جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے-

    گوجرہ:مسلح ڈاکوؤں نے دو مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لوٹ لیا

    حکام کے مطابق پولیس نے دہشت گردوں کی مشکوک نقل و حرکت کا جدید ٹیکنالوجی سے مشاہدہ کیا اور بھرپور ردعمل دیا۔ جس کے بعد دہشت گردوں سے تقریباً 15 منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور انہوں نے پیش قدمی روک دی اس دوران کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی کوئی اہلکار زخمی ہوا۔

    آئی جی خیبرپختونخوا حیات خان نے ایس ایچ او گومل سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر اہلکاروں کی تعریف کی اور انہیں پچاس ہزار روپے نقد جبکہ تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔

    ادھر بنوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، تینوں دہشت گرد لکی مروت سے پشاور جا رہے تھے ملزمان لکی مروت، ڈی آئی خان اور بنوں میں حملوں میں ملوث تھے۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں عمر زمان، سلیم عرف ملنگ اور احمد نبی شامل ہیں۔ تینوں گرفتار دہشتگرد ٹارگٹ کلرز ہیں۔

    کراچی : پولیس افسر اور اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے، اغوا شدہ شہری بازیاب

  • اے این ایف کی منشیات کیخلاف مختلف شہروں میں  کارروائیاں

    اے این ایف کی منشیات کیخلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں

    کراچی:اے این ایف نے منشیات کیخلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں کیں-

    باغی ٹی وی: ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی کوریئرآفس سے لندن بھیجے جانیوالے پارسل سے 386 نشہ آور گولیاں برآمد کیں،پشاور کارخانو مارکیٹ کے قریب خیبر کے رہائشی ملزم سے 1 کلو آئس برآمد کی-

    علاوہ ازیں اے این ایف اور ایف سی نے خیبر میں مشترکہ کارروائی میں پاک افغان بارڈر پر 33 کلو چرس برآمد کی،ایک اور کارروائی میں نوکنڈی کے صحرائی علاقے میں زمین کے اندر چھپائی گئی 91 کلو چرس برآمد ہوئی،وندر لسبیلہ کے قریب دوران کارروائی 9 کلو 20 گرام آئس برآمد کی-

    ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے-

  • چینی شہری اپنی سیکیورٹی کیلئے نجی اداروں کی خدمات حاصل کریں. محکمہ داخلہ پنجاب

    چینی شہری اپنی سیکیورٹی کیلئے نجی اداروں کی خدمات حاصل کریں. محکمہ داخلہ پنجاب

    چینی شہری اپنی سیکیورٹی کیلئے نجی اداروں کی خدمات حاصل کریں. محکمہ داخلہ پنجاب

    ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں مقیم یا نجی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے والے چینی شہریوں کو اپنی سیکیورٹی کے لیے اے کیٹیگری کی نجی سیکیورٹی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ عمران گبول کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ اور پولیس نے صوبے میں سرکاری اور نجی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کیا۔

    خیال رہے کہ 2014 میں پنجاب حکومت نے قومی اہمیت کے مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کے لیے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) قائم کیا تھا، ایس پی یو میں 3 ہزار 336 سیکیورٹی کانسٹیبلز، 187 ڈرائیورز، 20 وائرلیس آپریٹرز، سینئر سیکیورٹی کانسٹیبل اور چیف سیکیورٹی افسران تک کے 244 سابق فوجی اہلکار اور ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر 7 سابق فوجی افسران کو ایس پی یو میں بھرتی کیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
    سابق سیکرٹری پنجاب کی اہلیہ کا شوہر کی گمشدگی پرچیف جسٹس سےازخود نوٹس کا مطالبہ
    پاکستانی سائنسدان و ماہر تعلیم ڈاکٹر عطاء الرحمان کیلئے ایک اور بین الاقوامی اعزاز
    پاکستانی معیشت کیوں ترقی نہیں کر رہی؟ عالمی بینک نےحقائق پیش کردیئے
    خیال رہے کہ ملازمت کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اہلکاروں کو 4 پولیس ٹریننگ اسکولوں میں پیشہ ور ٹرینرز کے ما تحت 6 ماہ کی سخت تربیت دی گئی۔ اس وقت ایس پی یو کے 3 ہزار 829 افسران و اہلکار اضلاع سے منسلک 2ہزار 552 اہلکاروں کے ساتھ صوبے میں چار سی پیک نان سی پیک اور 27 منصوبوں پر کام کرنے والے 7 ہزار 567 چینی باشندوں کو سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں، یہ اہلکار صوبے میں 70 رہائش گاہوں اور 24 کیمپوں میں مقیم چینی شہریوں کو بھی سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔

  • بلوچستان: سیکورٹی فورسز کےآپریشن میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    بلوچستان: سیکورٹی فورسز کےآپریشن میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    راولپنڈی: وچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید میجر محمد جاوید اور کیپٹن صغیر عباس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں افسران کی نماز جنازہ راولپنڈی اور کوٹ ادو میں ادا کی گئی ہے جس میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید اور دیگر افسران سمیت حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران، فوجیوں نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہداء کے رشتہ داروں، معاشرے کے مختلف طبقات کے افراد نے بھی بڑی تعداد میں جنازے میں شرکت کی۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شہید افسران کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں افسران کوہلو، بلوچستان میں آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بم پھٹنے سے شہید ہوئے تھے۔