Baaghi TV

Tag: Sindh police

  • مڈل کےطالبعلم نےچاقو کےزور پرچھٹی جماعت کی طالبہ کی مانگ میں سندور بھر دیا

    مڈل کےطالبعلم نےچاقو کےزور پرچھٹی جماعت کی طالبہ کی مانگ میں سندور بھر دیا

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں آٹھویں جماعت کے طالب علم نے گھر میں داخل ہوکر زبردستی چاقو کے زور پر چھٹی کلاس کی لڑکی کی مانگ میں سندور بھر دیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے مہاراج گنج ضلع میں طالب علم اپنے ایک دوست کے ہمراہ لڑکی کے گھر پہنچا اور دیوار پھلانگ اندر داخل ہوا۔اُس وقت لڑکی گھر کی صفائی کر رہی تھی دوست نے لڑکی کی گردن پر تیز دھار چاقو رکھا اور لڑکے نے لڑکی کی مانگ میں سندور بھردیا جب تک شور شرابہ سن کر اہل خانہ آتے لڑکے فرار ہوگئے۔

    برٹش ایئرویز کے نئے یونیفارم میں حجاب بھی شامل

    لڑکی کے والد نے توہین آمیز رویہ، دھمکیاں دینے، اور ویوئیر ازم کے الزام میں اور پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل آفنسز ایکٹ 2012 کے تحت ایف آئی آر درج کرائی جس پر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے موٹر سائیکل کا پتہ لگایا اور اس کی مدد سے لڑکوں تک پہنچ گئی پولیس نے 16 سالہ لڑکے کو حراست میں لے لیا ہے۔

    مہاراج گنج کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر روی کمار رائے نے بتایا کہ لڑکا اپنے ایک دوست کے ساتھ 14 سالہ لڑکی کے گھر پہنچا دونوں لڑکوں کو گرفتار کرکے بچوں کی جیل منتقل کردیا گیا۔ لڑکے کا کہنا ہے کہ اس فعل پر کوئی پچھتاوا نہیں وہ اس لڑکی سے محبت کرتا تھا اور اسی سے شادی بھی کرنا چاہتا تھا۔

    دوسری جانب لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا یہ لڑکا اسکول میں بھی بچی کو تنگ کرتا تھا جس پر ہم نے اسکول ہی تبدیل کروادیا تھا لیکن وہ اب گھر آن دھمکا۔

    اسکول کے کھانے میں سانپ نکل آیا؛ طلبا کی حالت بگڑ گئی

  • سندھ پولیس کے لیے ایک اورشاندار سہولت کا اعلان.

    سندھ پولیس کے لیے ایک اورشاندار سہولت کا اعلان.

    شہرقائد میں پولیس اہلکار اب دھابوں یا فٹ پاتھ پر نہیں بلکہ کیفے پر کھانا کھایا کریں گے، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کینٹین کا افتتاح کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکاروں کے لیے زبردست سہولت سامنے آئی ہے، ماڈل تھانہ کلفٹن میں نئی کینٹین کھل گئی، بہترین معیار پر بنائی گئی کینٹین میں ناشتے اور کھانے کی سہولت موجود ہے۔

  • پولیس وین میں خواتین کو حبس بے جا میں رکھنے کا انکشاف.

    پولیس وین میں خواتین کو حبس بے جا میں رکھنے کا انکشاف.

    صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں پولیس کی جانب سے معصوم بچی کو حبس بے جا میں رکھنے کا انکشاف ہوا ہے.

    تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ میں پولیس کی جانب سے خواتین اور معصوم بچی کو حبس بے میں رکھا گیا ہے.

    واقعہ گھوٹی کے علاقے عادلپور میں رونما ہوا، جہاں پولیس نے ملزمان کو قید کرنے کے بجائے عورتوں اور بچوں کو پولیس موبائل میں قید کردیا ۔