Baaghi TV

Tag: Sindh police

  • بارکھان: رکھنی بازار میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    بارکھان: رکھنی بازار میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    بارکھان:بلوچستان کے ضلع بارکھان میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا بارکھان کے علاقے رکھنی کے بازار میں ہوا جس میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    دھماکے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق دھماکا بارکھان کے رکنی بازار میں صبح کے اوقات میں ہوا، جب لوگ خریداری کیلئے جائے وقوع پر موجود تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں تین افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 10 افراد زخمی ہیں، نعشوں کو ضروری کارروائی، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

    سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے میں متعددگاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

  • لاہور:پرتشدد واقعات میں ملوث کم عمر لڑکوں کے گینگ 102 کا انکشاف

    لاہور:پرتشدد واقعات میں ملوث کم عمر لڑکوں کے گینگ 102 کا انکشاف

    لاہور:صوبائی دارالخلافہ لاہور میں نجی تعلیمی اداروں کے لڑکوں کے گینگ کا انکشاف ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مختلف اسکولوں کے کم عمر طالب علموں کے 35 رکنی گینگ کو 102 کے نام سے آپریٹ کیا جاتا ہے، جو مختلف اسکولوں کے باہر لڑکوں پر تشدد کرتا ہے۔

    پولیس کے مطابق گلبرگ میں ایک نوجوان پر تشدد کے الزام میں گینگ پر مقدمہ درج کر کے 2 طلبہ کو گرفتار کیا گیا۔ گروہ کے دیگر افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
    چند روز قبل ملزمان نے 1 طالب علم کو اسنوکر کلب میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ لڑکے تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے خوف و حراس پھیلاتے ہیں۔ گینگ کی پرتشدد سرگرمیوں کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی ہیں۔

    سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی اور مکمل تحقیقات کرنے کا حکم دیا۔

    سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ ایسے کسی بھی گینگ کی پرتشدد اور غیر قانونی سرگرمیوں پر ملوث افراد کی فوری گرفتاری عمل میں لائیں، لاہور پرامن لوگوں کا شہر ہے، سٹریٹ گینگز کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں، انہیں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونے دیں۔

  • بارکھان واقعہ،بازیاب خاتون اور بچوں کی عدالت پیشی

    بارکھان واقعہ،بازیاب خاتون اور بچوں کی عدالت پیشی

    کوئٹہ،بازیاب خاتون اور بچوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا

    جوڈیشل مجسٹریٹ ثمینہ نسرین کی عدالت میں خاتون اور بچوں کو پیش کیا گیا ، جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بچوں اور خاتون کے بیانات قلم بند کئے گئے،عدالت نے بازیاب افراد کے جسمانی معائنہ اور ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کر دی، اس موقع پر عدالت کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر تعینات تھی

    دوسری جانب بارکھان میں کنویں سے ملنے والی 3 لاشوں کی تدفین کردی گئی بارکھان میں کنویں سے ملنے والی لاشوں میں سے ایک لاش لڑکی کی تھی جس کی شناخت نہ ہونے پر ایدھی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا جبکہ خان محمد مری کے دو لڑکوں کی مشرقی بائی پاس کوئٹہ کے قبرستان میں تدفین کی گئی،

    صدرمری اتحادشفقت مری کا کہنا ہے کہ خاتون کا تا حال کوئی وارث سامنےنہیں آیا اسلئے 17سالہ خاتون کی ورثا نہ ملنے پر میت امانتا سپرد خاک کی ہے،قبرستان میں خان محمد مری اوران کی اہلیہ کو بچوں کا آخری دیدار کرایا گیا تدفین کے موقع پر خان محمد مری کو پولیس کی بھاری نفری کی تحویل میں کیو ڈی اے قبرستان لایا گیا تھا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خاتون گراں ناز نے ایک ویڈیو میں قرآن اٹھا کر سردار کھیتران پر اسے اور اس کے بچوں کو نجی جیل میں رکھنے کا الزام لگایا تھا۔

  • بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت

    بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بچوں کو چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم عبدالرحمان کھیتران کے بیٹے عبدالروف کھیتران کی نکلی

    باغی ٹی وی نے گاڑی کی تفصیلات حاصل کر لیں،باغی ٹی وی نے گزشتہ روز سرکاری گاڑی کے حوالہ سے بتایا تھا کہ عسکری الیون میں سرکاری گاڑی پر بچوں کو سکول میں پک اینڈ ڈراپ کی سروس دی جا رہی ہے، کالے رنگ کی گاڑی پر نیلی بتی اور سبز نمبر پلیٹ تھی،گاڑی کا نمبر lea 6173 تھا ،باغی ٹی وی کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق گاڑی کا مالک بارکھان سیکنڈل کا مرکزی ملزم عبدالرحمان کھیتران کا بیٹا عبدالرؤف شاہ کھیتران ہے،گاڑی کی آخری ادائیگی 14 جون 2022 کو 28 ہزار 780 روپے کی گئی، گاڑی کی رجسٹریشن 30 جنوری 2019 میں ہوئی

    عوامی حلقوں نے سرکاری گاڑی میں سکول کے بچوں کو چھوڑے جانے پر سوالات اٹھائے تھے ،گاڑی کے مالک کا نام سامنے آنے پر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گاڑی کے مالک کے خلاف فوری کاروائی ہونی چاہئے، قانون سے بالا تر کوئی نہیں، باپ کے بعد بیٹے نے بھی قانون کو روندنا شروع کر دیا ہے، وزیراعظم کفایت شعاری کی پالیسی کا اعلان کرتے ہیں تو دوسری جانب سرکاری گاڑیوں کا بے جا استعمال کرنیوالوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہو رہی

  • افغان ٹرانزٹ سامان میں کسٹم حکام کی جانب سے چیکنگ ،سپریم کورٹ نے کیس نمٹا دیا

    افغان ٹرانزٹ سامان میں کسٹم حکام کی جانب سے چیکنگ ،سپریم کورٹ نے کیس نمٹا دیا

    سپریم کورٹ میں افغان ٹرانزٹ سامان میں کسٹم حکام کی جانب سے چیکنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار دکھتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں، جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا معاملہ ریاست کے اختیار میں ہے،سپریم کورٹ کا افغان ٹرانزٹ سے جڑے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں،کیا کسٹمز کو لگتا ہے کہ این ایل سی افغان ٹرانزٹ سامان میں سے کچھ چوری کر لیتا ہے؟ کسٹمز حکام کسی کو سامان تلاشی کے نام پر ہراساں نہیں کر سکتے، وکیل کسٹمز نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ سامان کی تلاشی رسک منیجمنٹ کے لیے کی جاتی ہے

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسٹمز حکام رسک منیجمنٹ کے لیے نہیں، اپنی مرضی سے سامان کی تلاشی لیتے ہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کسٹمز صرف افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے سامان پر مصدقہ سیل چیک کرتی ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں کسی ممنوعہ سامان کی ترسیل بھی ہوتی ہے؟ اگر افغان ٹرانزٹ میں ممنوعہ سامان ہو تو اس کی تلاشی بھی کی جاتی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کسٹمز پشاور سے آنے والے سامان کو چیک نہیں کر سکتی، کسٹمز حکام کراچی پورٹ پر سامان کو چیک کرسکتے ہیں، جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ٹرانسپورٹرز اور ٹریڈرز کے حقوق کو بھی دیکھنا ہے،جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ افغان ٹرانزٹ 2010 معاہدے کے مطابق فوجی ساز وسامان کی ترسیل کی اجازت نہیں ہوگی،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ معاہدہ کوئی قانون نہیں ہوتا بلکہ حکومتی معاملہ ہے ،عدالت ان معاملات میں نہیں پڑے گی،

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

  • بھتیجے نے تیز دھار آلے سے اپنی تین پھوپھیوں کو قتل کر ڈالا

    بھتیجے نے تیز دھار آلے سے اپنی تین پھوپھیوں کو قتل کر ڈالا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر بہاولپور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، بھتیجے نے تیز دھار آلے سے اپنی تین پھوپھیوں کو قتل کر ڈالا

    واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ملزم وسیم شاہ سیکورٹی گارڈ کی ملازمت کرتا ہے، ترجمان پولیس کے مطابق مقتول خواتین کی شناخت شمیم مائی، پروین مائی اور شاہین بی بی کے طور پر ہوئی، تینوں خواتین سگی بہنییں ہیں اور انکو قتل کرنے والا انکا بھتیجا ہے،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے

    بہاولپور علاقہ تھانہ سول لائن میں تہرے قتل کی واردات ۔ ڈی پی او بہاولپور کا نوٹس آدھے گھنٹے میں ملزم گرفتارکر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا، ڈی پی او کا کہنا ہے کہ سنگین جرم میں ملوث ملزم کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کو ریسکیو 15 پر اطلاع ملی کہ ایک شخص نے تین قتل کردیئے ہیںپولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا۔ ملزم وسیم مراد نے اپنی سگی تین پھوپھیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا

    ڈی پی او بہاولپور نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیا۔کرائم سین کو پراسیس کیا جا رہا ہے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے آدھے گھنٹے میں ملزم وسیم مراد کو گرفتار کرتے ہوئے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کر کے پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے۔ وجہ عناد ابھی تک واضح نہ ہے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزم کو معیاری تفتیش کرتے ہوئے ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔لواحقین کے دکھ کا مداوا ملزم کو سزا دلوا کر کیا جائے گا۔

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

  • جیل بھرو تحریک، فیاض الحسن چوہان کی گرفتاری بھی ڈرامہ نکلی

    جیل بھرو تحریک، فیاض الحسن چوہان کی گرفتاری بھی ڈرامہ نکلی

    تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آج تیسرا روز ہے
    گزشتہ روز پشاور سے تحریک انصاف کے کسی رہنما یا کارکن نے گرفتاری نہیں دی تھی ،آج پنڈی سے گرفتاریاں دینے کا اعلان کیا گیا تھا، پی ٹی آئی کارکنان کمیٹی چوک پہنچنا شروع ہوگئے پی ٹی آئی کارکنان نے چین والی علامتی ہتھکڑیاں پہن رکھی ہیں قیدیوں کو لے جانے والی 3وین کمیٹی چوک اور 3 لیاقت باغ پہنچا دی گئیں ایک موقع پر پولیس وین کے دروازے پر3 کارکنان چڑھے اور 2 اتر گئے جس پر وہاں تعینات پولیس اہلکار نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان ہمارے ساتھ پرینک کر رہے ہیں، بعد ازاں پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری شروع کردی راولپنڈی کے کمیٹی چوک میں خواتین کارکنان کے سبب پولیس نے لیڈی پولیس اہلکار بھی تعینات کر رکھی ہیں

    تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے گرفتاری دے دی ہے،تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے بھی گرفتاری دے دی ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھی گرفتاری دے دی، بعد ازاں فیاض الحسن چوہان کی گرفتاری بھی ڈرامہ نکلی،فیاض الحسن چوہان اور دیگر 50 کارکنوں کو مندرہ میں پولیس وین سے اتار دیا گیا، فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پولیس والوں نے مندرہ ڈھابے پر اتارا اور چھوڑ کر چلے گئے،

    دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان خوف کی زنجیریں توڑ کر جیل بھرو تحریک کا حصہ بن رہے ہیں، پی ٹی آئی کے کارکنان اور قیادت پشاور میں پیدل مارچ کررہے ہیں،

    علاوہ ازیں آئی جی خیبرپختونخوا کو جیل بھرو تحریک کی رپورٹ پیش کر دی گئی جس کے مطابق جیل بھرو تحریک میں پی ٹی آئی کے 1200 رہنماوں و کارکنان نے شرکت کی شام کے وقت تک جیل کے سامنے تحریک انصاف کے 500 کارکنان رہ گئے تھے شام 6 بجے جیل بھرو تحریک ختم ہونے پر کارکنان منتشر ہو گئے تحریک میں ایک بھی کارکن گرفتار نہیں ہوا

    قبل ازیں تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جس میں وفاقی و صوبائی حکومت اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور کارکنان نے خود گرفتاریاں دیں انہیں دوسرے اضلاع میں منتقل کیا جارہا ہے خدشہ ہے کہ پولیس تحریک انصاف کے رہنماﺅں کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کر دے گی لاہور ہائیکورٹ پولیس کو فوجداری مقدمے قائم کرنے اور دوسرے اضلاع میں منتقلی کو بھی روکے

    تحریک انصا ف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کیا گیا ہے جبکہ اسد عمر کو راجن پور ، محمد خان مدنی کو بہاولپور، ڈاکٹر مراد راس کو ڈی جی خان جیل منتقل کیا گیاہے ۔سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھکر جیل میں منتقل کیا گیا ہے لیہ جیل میں 24 کارکنان ، بھر میں 24 اور راجن پور جیل میں 25 کارکنان کو منتقل کیا گیا ہے

    تحریک انصاف کے رہنماؤں کو جیل میں سہولیات دینے کا اعلان 

     تحریک انصاف کے رہنماء اور کارکن گرفتاری دیئے بغیر واپس روانہ 

    توشہ خانہ گرفتاری سے بچنے کے لیے جیل بھرو تحریک کا شوشہ چھوڑا گیا 

     گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    جیل بھرو تحریک،تحریک انصاف کا رہنما گرفتاری دینے کی بجائے بھاگ نکلا،ویڈیو

  • پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر اینکر پر قاتلانہ حملہ

    پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر اینکر پر قاتلانہ حملہ

    لاہور:پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر اینکر لاہور میں قاتلانہ حملے کے دوران بال بال بچ گئیں۔ٹرانس جینڈر اینکر مارویہ ملک پرقاتلانہ حملےکا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،پولیس کو دیے گئے بیان میں مارویہ ملک نے بتایا کہ وہ فارمیسی سے کینٹ کے علاقے میں اپنے گھر واپس آرہی تھیں جس دوران ان پر فائرنگ کی گئی۔

    مارویہ ملک نے بتایا کہ انہیں فون پر دھمکیاں موصول ہورہی تھیں خوف سے انہوں نے گھر چھوڑ دیا ہے اور لاہور سے باہر منتقل ہوگئی ہیں۔

    ایک انٹرویو کے دوران مارویہ کا کہنا تھا کہ ‘میں اپنی کمیونٹی سمیت سب کے لیے ایک مثال ہوں کہ جب خواجہ سرا فیشن اور میڈیا میں جگہ بناسکتے ہیں تو دیگر شعبوں میں بھی وہ اہمیت کے حامل ہیں’۔

    ادھرشہزاد رائے کے ساتھ پرفارم کرنے والے معروف بلوچی لوک گلوکار واسو خان انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع نے بلوچی گلوکار واسو خان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واسو خان سانس کی بیماری میں مبتلا تھے، گزشتہ شب سکھرکے نجی اسپتال میں دم توڑ گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق واسو خان کی نماز جنازہ اور تدفین گوٹھ رستم گاجانی میں ہوگی۔واضح رہے کہ واسو خان نے پاکستان کی سیاسی تاریخ کو گلوکاری کے ذریعے اپنے منفرد انداز میں بیان کرکے شہرت حاصل کی تھی۔

    یاد رہے کہ گلوکار شہزاد رائے نے 2011 میں یوٹیوب پر بلوچستان کے ایک گاؤں سے واسوخان کو ڈھونڈا تھا۔ جس کے بعد گلوکار شہزاد رائے نے واسو کے ساتھ مل کر ان کے منفرد انداز میں ایک مشہور گانا ’اپنے الو‘ پیش کیا تھا۔اس کے بعد اس جوڑی نے ٹی وی پروگرام ’واسو اور میں‘ پیش کیا جو واسو خان کی مقبولیت کی وجہ بنا۔

  • کراچی حملہ کیس،دہشتگردوں کے زیراستعمال گاڑی کے مالک کا بیان ریکارڈ

    کراچی حملہ کیس،دہشتگردوں کے زیراستعمال گاڑی کے مالک کا بیان ریکارڈ

    کراچی پولیس چیف آفس حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے

    دہشتگردوں کے زیر استعمال گاڑی آخری مرتبہ 2016 میں فروخت کی گئی، گاڑی بیچنے والے شوروم مالک کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا،شوروم مالک نے سی ٹی ڈی کو بیان دیا کہ میں نے گاڑی آخری مرتبہ گاڑی کوئٹہ کے رہائشی کو بیچی تھی،گاڑی کی خرید و فروخت کی دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے تحقیقاتی حکام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گاڑی خریدنے والے شخص سے رابطے اور تلاش کیلئے دیگر تحقیقاتی اداروں سے مدد لی جائے گی،

    دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس حملہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں، فارنزک کے دوران حملہ آوروں کے 5 فنگرپرنٹس حاصل کیے گئے حاصل کردہ فنگرپرنٹس کا نادرا سے ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے گاڑی سے حملہ آوروں کے جوتے ٹوپی اوربنیان ملی جبکہ رسی پلاسٹک والی چٹائی رضائی، موزے ،کلاشنکوف کا میگزین بھی ملا ہے پلاسٹک کی بوری اوررومال بھی گاڑی میں موجود تھا، مارے گئے تیسرے دہشت گرد کے فنگرپرنٹس نادرا کے ریکارڈ سے میچ نہیں ہوسکے

    میری حکومت ضرور آئے گی پھر میں ان کو نہیں چھوڑوں گا:عمران خان
    نائن الیون کےمتاثرین افغان بینک کےفنڈزضبط نہیں کرسکتے:امریکی عدالت کافیصلہ
    آئی ایم ایف پروگرام کے بعد مزید مشکلات آئیں گی: وزیر اعظم شہباز شریف

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

     قاری کی جانب سے بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے پر گھر والوں نے تشدد کیا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی آئی جی آفس آمد 

    آئی جی سندھ نے شہداء کے ورثاء سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکوداد شجاعت دی اور انکی محکمانہ خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔انکا کہنا تھا کہ دہشت گردانہ حملے کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہوکر ملک اور سماج دشمن عناصر کو دندان شکن جواب دینا اور انھیں جہنم واصل کرنا اب پولیس کی جرأت اور بہادری کا سنہری باب بن چکا ہے۔انہوں نے شہداء کے ورثاء کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری سندھ پولیس آپکے ساتھ ہے آپ خود کو ہر گز تنہا نہ سمجھیں آپکی داد رسی کرنا اور مسائل و مشکلات کو حل کرنا محکمہ پولیس سندھ کی ذمہ داری ہے

  • 3 رکنی گروہ گرفتار،2 کروڑ 33 لاکھ روپے مالیت کی 11 کاریں برآمد

    3 رکنی گروہ گرفتار،2 کروڑ 33 لاکھ روپے مالیت کی 11 کاریں برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں

    وویمن پولیس نے 2 رکنی برقع پوش ریکارڈ یافتہ خواتین کا گروہ گرفتار کر لیا وویمن پولیس نے کارروائی کے دوران لاہور کے مختلف بازاروں میں خواتین سے واردات کرنے والی ملزمہ کلثوم بی بی اور صائمہ بی بی کوگرفتار کر کے میک اپ سامان، ہینڈبیگ, 8 عدد کپڑوں کے بیگ، نقدی اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ملزمہ شاپنگ پر آئی خواتین کے پرس، نقدی، جیولری، ہینڈ بیگ،گھڑیاں،کپڑے اور موبائلز چوری کرتی تھیں،ملزمہ خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    دوسری جانب ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی ہدایت پر KR/سٹاف کوتوالی ان ایکشن، آںٔس فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، اغواء برائے تاوان سیل کی کارروائی, 2 ریکارڈ یافتہ آںٔس فروش گرفتار کر لئے گئے،گرفتار ملزمان میں محبت اللہ خاں اور زاہد شاہ شامل،ملزمان سے 900 گرام سے زائد آںٔس برآمد کر لی گئی،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا،ملزمان تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث تھے، ایس ایس پی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی بربادی کا باعث بنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے،

    ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ادھوری سرجری کے بعد ان کے ہونٹوں کی حالت بگڑ گئی۔

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

     شہر قائد کراچی میں گھناؤنا دھندہ کرنیوالی نادیہ کو گرفتار کر لیا گیا

    گلبرگ سے برقع پوش گینگ گرفتار، کرتا تھا گھناؤنا کام

    علاوہ ازیں اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف اقبال ٹاؤن نے کار چوروں کے خلاف بڑی کارروائی کی، 3 رکنی گروہ گرفتار، 2 کروڑ 33 لاکھ روپے مالیت کی 11 کاریں برآمد کر لی گئی ہیں،گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ عمر فاروق عرف عمری، یونس اور نصیب اللہ شامل ہیں،ملزمان گھروں اور پارکنگ اسٹینڈز کے باہر کھڑی گاڑیوں کو نشانہ بناتے، ملزمان نے اعتراف کیا کہ پہلے گاڑی کا ٹریکر جام کرتے پھر سوئچ توڑ کر گاڑی سٹارٹ کر کے چراتے، چوری کی گئی گاڑی کو بٹ خیلا، مالاکنڈ اور ضلع مردان میں نان کسٹم گاڑی بنا کر فروخت کرتے تھے،ایس پی اے وی ایل ایس رانا زاہد حسین کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،

    میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینے ہوں گے –

    میں کبھی نہیں گھبراتی جوکچھ مرضی ہوجائے:حریم شاہ نےلندن سے یہ بیان کیوں دیا؟،

    شہزاداکبرنوازشریف کیس پرتوجہ دیں:جانتی ہوں کہ پاکستانی سیاستدان منی کی کتنی بلیک میلنگ کرتےہیں:معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ن

    رمضان المبارک کے مہینے میں‌ حریم شاہ کی نئی ویڈیو وائرل