میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی / نامہ نگار مشتاق علی لغاری) 29 اپریل 2026ء کو گھوٹکی کے ڈپٹی کمشنر منظور احمد کنرانی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ آفتاب، ڈی ایم پی پی ایچ آئی عارف عباسی سمیت مختلف محکموں کے افسران اور پولیو پروگرام سے وابستہ اہلکاروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی میں پولیو ورکرز کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ وہ گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلاتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ورکرز کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ بلا رکاوٹ اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بہتر کارکردگی دکھانے والے پولیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں تعریفی اسناد و انعامات سے نوازا جائے گا تاکہ دیگر ٹیموں میں بھی بہترین کارکردگی کا جذبہ پیدا ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ شدید گرمی کے باوجود پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں تاکہ مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔اجلاس میں ہدایت دی گئی کہ مہم کے دوران مائیکرو پلاننگ اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔ اس موقع پر ضلع کے پانچوں تعلقوں—گھوٹکی، خانگڑھ، میرپور ماتھیلو، ڈہرکی اور اوباڑو—کے پولیو ورکرز میں بہتر کارکردگی پر تعریفی اسناد اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔اس سے قبل این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر ظہیر ڈومکی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 18 سے 21 مئی تک جاری رہنے والی مہم کے دوران ضلع بھر میں 4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اجلاس میں عالمی ادارہ صحت (WHO) اور یونیسف کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
Tag: sindh
-

کندھ کوٹ: غلام ربانی خان چاچڑ ایمانداری اور وقت کی پابندی کی روشن مثال
کشمور (بیورو چیف) ضلع کشمور کندھ کوٹ میں محکمۂ تعلیم کی بہتری میں نمایاں کردار ادا کرنے والے آفس سپرنٹنڈنٹ غلام ربانی خان چاچڑ اپنی دیانتداری، محنت اور اعلیٰ اخلاق کے باعث ایک مثالی سرکاری افسر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔تعلیم کو کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے غلام ربانی خان چاچڑ نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ اگر ذمہ داری کا احساس اور اخلاص موجود ہو تو اداروں میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ ان کی سب سے نمایاں خوبی وقت کی پابندی ہے، وہ روزانہ بروقت دفتر پہنچ کر مکمل ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔ان کے آنے کے بعد محکمۂ تعلیم میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ دفتری نظام بہتر ہوا، فائلوں کی بروقت تکمیل ممکن بنی اور عوامی مسائل کے حل میں تیزی آئی۔ ان کی نگرانی میں شفافیت اور میرٹ کو فروغ ملا ہے جس سے عوام کا ادارے پر اعتماد بڑھا ہے۔غلام ربانی خان چاچڑ کا تعلق چاچڑ قبیلے سے ہے اور وہ ایک محنتی و باصلاحیت نوجوان کے طور پر اپنی شناخت بنا چکے ہیں۔ انہوں نے اپنی قابلیت اور ایمانداری سے نہ صرف اپنی برادری بلکہ پورے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔شہریوں اور اہلِ علم نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اعلیٰ حکام ایسے فرض شناس افسران کی حوصلہ افزائی کریں گے تاکہ اداروں میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ بلاشبہ غلام ربانی خان چاچڑ جیسے افسران قوم کا قیمتی سرمایہ اور باعثِ فخر ہیں۔
-

نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا
سندھ کے نامزد نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے جبکہ گورنر کامران ٹیسوری نے ان سے حلف لیا ہے جبکہ اب وہ صوبائی کابینہ کا انتخاب کریں گے اور سندھ میں حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے جسٹس مقبول باقر کا نام تجویز کیا تھا اپوزیشن جماعت ایم کیو ایم نے دیگر جماعتوں سے مشاورت کے بعد ان کے نام پر اتفاق کیا تھا۔
جبکہ خیال رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقرکی پیدائش 1957 کو کراچی میں ہوئی تھی۔ انھوں نے کراچی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا، 2002 میں انھیں سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا اور اگلے ہی سال مستقل جج بن گئے۔ جبکہ جسٹس مشیر عالم کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد انھوں نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر ذمہ داریاں ادا کیں، وہ ان ججوں میں شامل تھے جنھوں نے جنرل پرویز مشرف کے عبوری آئینی حکم کے تحت حلف لینے سے انکار کیا اور جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی کے بعد آخری جج تھے جو بحال ہوئے۔
2013 میں ان پر کراچی پر ایک قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے، اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم لشکر جہنگوی نے قبول کی تھی۔ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر 2015 میں سپریم کورٹ میں جج تعینات کیے گئے، جب قومی احتساب بیورو عمران خان کے دور حکومت میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی مرکزی قیادت کے خلاف گہرا تنگ کر رہا تھا ان دنوں میں انہوں نے نیب کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا تھا، جس میں سعد رفیق کیس مقبویت رکھتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
18 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا
صدر مملکت نے نگران کابینہ سے حلف لے لیا
بھارت میں ونڈر ویمن جیسی فلمیں بننا وقتی ضرورت ہے کاجولجسٹس فائز عیسیٰ قاضی پر جب ریفرنس دائر کیا گیا تو وہ آخری وقت تک ان کے ساتھ کھڑے رہے، انھوں نے فل بینچ فیصلے میں بھی اختلافی نوٹ لکھا تھا۔ نگران وزیر اعلیٰ سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے ان کا نام احتساب بیورو کے سربراہ کے طور پر بھی دیا گیا تھا۔
-

جسٹس (ر) مقبول باقر نگراں وزیراعلیٰ سندھ نامزد
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو نگران وزیر اعلیٰ سندھ تقرری پر مبارکباد دی ہے اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر ایک ماہر اور اچھی شہرت کے حامل قانون دان ہیں،جسٹس مقبول باقر نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کو مدنظر رکھتے بطور قانون دان انصاف پر مبنی فیصلے کیے ہیں،امید ہے بطور نگران وزیر اعلیٰ وہ اپنے آئینی تقاضوں کو پورا کریں گے اور جمہوریت کے تسلسل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے،جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی سربراہی میں صوبہ سندھ میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ہوگا،
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو نگراں وزیراعلیٰ سندھ نامزد کر دیا گیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے درمیان نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر اتفاق ہوگیا ہے اور جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو نگراں وزیراعلیٰ سندھ نامزد کر دیا گیا ہے۔ جبکہ مقبول باقر سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے ریٹائرہوئے تھے اور وہ سندھ کے آٹھویں نگراں وزیراعلیٰ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اہم معاملے پر مشاورت کی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،چودھری شافع حسین
سیما حیدر نے بھارتی ترنگا لہرا کر بھارت زندہ باد کا نعرہ لگا دیا
گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے، راجہ پرویز اشرف
ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ، املاک کو آگ لگا دی گئی
76 واں یوم آزادی:14 صحافیوں کو سرکاری اعزازات سے نوازے جانے کاامکان -

ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ، املاک کو آگ لگا دی گئی
سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگا دی ہے، کچے کے علاقے میں پولیس نے مغویوں کی بازیابی کےلیے ڈاکوں کیخلاف آپریشن کیا ہے جبکہ درانی مہر کے کچے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا اور پولیس نے دوران آپریشن ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے بعد آگ لگا دی گئی ہے.
ایس ایس پی امجد شيخ نے آپریشن بارے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مغویوں کی بازیابی تک آپریشن جاری رہے گا۔ اور ایسے عناصر کو جڑ سے ختم کیا جاوے گا، تاہم خیال رہے کہ سندھ کے علاقے شکار پور سے متصل کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس آپریشن میں بکتر بند کے اندر پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سندھ حکومت نے سال 2021 میں بھی فوج اور رینجرز کی مدد سے کچے کے علاقے میں آپریشن کیا تھا.
جبکہ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے تسلیم کیا تھا کہ پولیس کے پاس ڈاکوؤں سے مقابلے کے لیے معیاری ہتھیار نہیں، اس حوالے سے حکومت کو متعدد بار آگاہ بھی کیا جا چکا تاہم کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ جبکہ کچے میں ڈاکوؤں کے پاس اینٹی ایئر کرافٹ گنز موجود ہیں، اور پولیس کا اشارہ اس طرف ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،چودھری شافع حسین
سیما حیدر نے بھارتی ترنگا لہرا کر بھارت زندہ باد کا نعرہ لگا دیا
گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے، راجہ پرویز اشرفجبکہ بکتر بند کو نشانہ بنانے کے لیے یہی اینٹی ایئر کرافٹ گنز استعمال کی جاتی ہیں جو کثیر تعداد میں موجود ہیں اور اطلاعات کے مطابق صرف ضلع شکار پور میں ڈاکوؤں کے پاس نو ایسی گنز موجود تھیں جنکے جواب میں پولیس کے پاس اس معیار کا اسلحہ موجود نہیں۔
-

مختلف بیماریوں میں اضافہ، سندھ زیادہ متاثر
ملک میں حالیہ دنوں میں مختلف بیماریوں کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق ان بیماریوں سے سب سے زیادہ افراد صوبہ سندھ میں متاثر ہوئے ہیں لیکن ملک کے باقی حصے بھی مختلف بیماریوں کے کیسز سے ناصرف متاثر ہورہے ہیں جبکہ اس میں اضافہ بھی ہورہا ہے جبکہ اس بارے میں قومی ادارہ صحت نے رپورٹ بھی جاری کردی ہے۔
واضح رہے کہ ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 89 ہزار 58 افراد میں ایک ہفتے میں ہیضے کی تشخیص ہوئی ہے، اور ہیضے کے سب سے زیادہ کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے ہیں، ایک اندازے کے مطابق صوب سندھ میں 48 ہزار647 افراد ہیضے کا شکار ہوچکے ہیں۔ علاوہ ازیں رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دیگر مختلف بیماریوں کے مریضوں میں بھی سندھ کا پہلا نمبر ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
190 ملین پاؤنڈ،ڈیم فنڈ کی تفصیلات دی جائیں، مبشر لقمان کا سپریم کورٹ کو خط
لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال،وزیراعظم کا شہداء کو خراج تحسین
سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی
چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے 342 کے بیان پر دستخط کردیئےادارہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیضے کے علاوہ مچھروں کے کاٹنے سے مریضوں کا دوسرا نمبر رہا ہے اور ملک میں ملیریا سے 81 ہزار 775 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ سب سے زیادہ کیسز سندھ سے67 ہزار 301 ریکارڈ ہوئے ہیں، ادارہ صحت کی رپورٹ میں مزید یہ بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں انفلوانزا کے 25 ہزار 482 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، بچوں میں سانس کے مسائل کے 12ہزار 288 کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ کتے کے کاٹنے کے 858 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ ان میں بھی سب سے زیادہ کیسز سندھ سے 513 رپورٹ ہوئے ہیں.
-

سکھر موٹروے میگا کرپشن کیس، احتساب عدالت میں ریفرنس دائر
حیدرآباد سکھر موٹروے میگا کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو نے احتساب عدالت حیدرآباد میں ریفرنس دائر کردیا ہے جبکہ ایم سکس موٹروے میگا کرپشن اسکینڈل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، نیب نے میگا کرپشن کیس میں ریفرنس دائر کردیا۔ ریفرنس صرف مٹیاری سیکشن میں کرپشن پر دائر کیا گیا۔
چیئرمین نیب کی منظوری سے ڈی جی نیب کراچی نے ریفرنس احتساب عدالت حیدرآباد میں دائر کیا۔ ریفرنس میں مٹیاری ۔ نوشہرو فیروز سیکشن کے منصوبے میں 5 ارب 80 کروڑ روپے کی خرد برد کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں سابق ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید، لینڈ ایکویزیشن افسر منصور عباسی اور بینک افسران سمیت 19 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل
سیما جسم فروش خواتین کی طرح بھارت آئی،تحقیقاتی اداروں کا دعویٰ
چیف سیکرٹری کا جعلی زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
عدالت کو بتایا گیا کہ کیس میں 12 ملزمان گرفتار ہیں، جبکہ 5 مفرور اور 2 ضمانت پر ہیں۔ احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے ریفرنس میں بتایا گیا کہ ملزمان سابق ڈی سی مٹیاری، لینڈ ایکویزیشن افسر عاشق کلیری اور اسلم پیرزادہ کی نشاندہی پر مجموعی طور پر ایک ارب 80 کروڑ روپے برآمد کئے گئے ہیں۔ ملزم عاشق کلیری اور اخلاق شاہ نے ایک ارب 30 کروڑ 10 لاکھ روپے پلی بارگین کی درخواست دی ہے۔ عدالت نے مزید کارروائی کے لئے سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی۔ -

عید الاضحیٰ؛ سندھ کی جیلوں سے کئی قیدی رہا
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے عید الاضحیٰ پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ آئی جی جیل خانہ جات سندھ انور مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ سندھ بھر کی جیلوں سے 8 قیدی رہا اور 304 کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے اور آئی جی کراچی سینٹرل جیل سے 4، ڈسٹرکٹ جیل ملیر اور سینٹرل جیل سکھر سے دو، دو قیدی رہا کر دیے گئے۔
علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد جیل کے 64 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی ہوئی جبکہ خیرپور جیل کے 61، کراچی سینٹرل جیل کے 52 اور سکھر جیل کے 41 قیدیوں کی سزا میں کمی کی گئی ہے جبکہ آئی جی جیل خانہ سندھ نے بتایا کہ سینٹرل جیل میرپورخاص کے 24، لاڑکانہ جیل کے 23 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
فتنے کو تخفظ دینے کے لئے نظریہ عمران استعمال کیا جا رہا ہے،جاوید لطیف
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
پُرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر؟
پی آئی اے کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل
مصدق ملک نے تیل ذخیرہ اندوزی کا توڑ پیش کر دیا
ٹیلی گرام بھی اسٹوریز کا فیچر متعارف کرانے کیلئے تیارانور مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ غداری، ملک دشمنی اور سنگین جرائم کے قیدیوں کو سزا میں کمی کا فائدہ نہیں ملےگا۔ واضح رہے کہ دوسری جانب عید الاضحیٰ کے باعث ملک بھر میں قیدیوں کو پھانسیوں کا عمل روک دیا گیا جبکہ رپورٹ کے مطابق عید قربان کے باعث اڈیالہ جیل سمیت ملک بھر کی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کا عمل روک دیا گیا، جو اب فیصلے کے مطابق ستمبر کے آخری عشرے میں شروع کیا جائے گا۔
دوسری جاننب ملک میں عید الاضحیٰ سے قبل ہی کئی اے ٹی ایمز خراب ہوگئیں اور متعدد میں کیش ختم ہوگیا، عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف ہے۔ عید سے ایک روز قبل ہی کئی اے ٹی ایمز خراب ہوگئیں اور متعدد میں کیش ختم ہوگیا، بینکوں کی ہیلپ لائنز بھی کام چھوڑ گئیں۔
شہریوں کو اپنی ہی رقم نکلوانے کے لیے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے شکوہ کیا کہ عید قریب آتے ہی اے ٹی ایم کے لنک ڈاؤن ہونا معمول بن چکا ہے۔ تاہم خیال رہے کہ ملک میں عید الاضحیٰ منائی جائے گی اور یکم جولائی تک عام تعطیلات ہیں۔
-

ہمارا آرڈر کیا تھا اور یہ کیا بتا رہے ہیں، کچھ معلوم نہیں،اسکو فارغ کریں، چیف جسٹس برہم
ہمارا آرڈر کیا تھا اور یہ کیا بتا رہے ہیں، کچھ معلوم نہیں،اسکو فارغ کریں، چیف جسٹس برہم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹر ی میں کراچی رائل پارک کیس کی سماعت ہوئی
عدالت نے کہا کہ کمشنر کراچی سامنے آئیں، چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے استفسار کیا کہ آپ سے جو کام کرنے کو کہا تھا کیا ہوا؟ کمشنر کراچی کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹ پیش کرنے پر عدالت برہم ہو گئی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کمشنر کراچی کو فارغ کریں، ہمارے سامنے ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹ کیسے پیش کی؟ ہم نے سب احکامات آپ کو خود دیئے تھے، کمشنر کراچی نے عدالت میں کہا کہ ہاکی گروَانڈ اور کھیل کے میدان بنا دیئے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا آرڈر کیا تھا اور یہ کیا بتا رہے ہیں، کچھ معلوم نہیں، ایڈووکیٹ جنرل سلمان طالب الدین نے کہا کہ کمشنر کراچی کام کر رہے ہیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ انہیں ڈپٹی کمشنرز کے بجائے اپنی رپورٹ پیش کرنی چاہیے تھی، کمشنر کراچی نے کہا کہ کڈنی پارک ہو یا سب جگہ کام، اپنی نگرانی میں کروا رہا ہوں،
وکیل مکین ہل پارک نے عدالت سے استدعا کی کہ 4ماہ کی مہلت دے دی جائے، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک فیملی نے 3 گھروں پر قبضہ کر رکھا ہے، ہل پارک تجاوزات کیس میں مکینوں کی فریقین بننے کی درخواست مسترد کر دی گئی ،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ باغ ابن قاسم کی کیا صورتحال ہے؟ کمشنر کراچی نے جواب دیا کہ باغ ابن قاسم میں سبزہ اگانے کا کام جاری ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں شاہراہ قائدین نالے پر عمارت کا کیا ہوا؟ کمشنر کراچی نے کہا کہ ایس بی سی سے نے بتایا کہ نالے پر عمارت نہیں ہے،چیف جسٹس گلزار احمد کمشنر کراچی پر برہم ہو گئے اور کہا کہ ایس بی سی اے کو چھوڑیں، آپ کو براہ راست حکم کا مطلب آپ کو جواب دینا ہے، پوری بلڈنگ ہی نالے پر کھڑی ہے، ایس بی سی اے والے خود ملے ہوئے ہیں، اچانک سے ایک پلاٹ نکلتا ہے اور کثیر المنزلہ عمارت بن جاتی ہے، چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ ڈی جی ایس بی سی اے کہاں ہیں ؟ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ہمارے سامنےکیوں غلط بیانی کر رہے ہیں ڈی جی ایس بی سی اے نے عدالت کوجواب دیا کہ سٹرک کی ری الاٹمنٹ سے پلاٹ نکلا، چیف جسٹس نے کہا کہ کیا پھر بییچ دیں گے، کل سپریم کورٹ کی عمارت پر دعویٰ کردیں گے،سپریم کورٹ کا لے آوَٹ پلان لے آئیں گے تو ہم کیا کریں گے؟ آپ لوگ کل سپریم کورٹ کی عمارت کسی کو دے دیں گے ، آپ لوگ کل وزیراعلی ٰہاوَس پر کسی کو عمارت بنوا دیں گے، ہمارے سامنے ایسی غلط باتیں مت کریں، سب معلوم ہے،آپ ریکارڈ ڈیجیٹلائزکیوں نہیں کرتے؟ دنیا کو معلوم ہے ایس بی سی اے کون چلا رہا ہے ، ایک مولوی کو ڈی جی ایس بی سی اے بنا کر لا کھڑا کردیا، آپکا خیال ہے کہ آپ ڈی جی ایس بی سی اے ہیں، ہر ماہ ایس بی سی اے میں اربوں روپے جمع ہوتا ہے، سب رجسٹرار آفس، ایس بی سی اے اور ریونیو میں زیادہ پیسہ بنایا جاتا ہے، سب معلوم ہے کیا ہو رہا ہے، ان اداروں کا حال برا ہے ، آپ کچھ اعتراض کریں گے تو آپ کو ہٹا دیا جائے گا،
ہمارے سامنے ماسٹر نہ بنیں، کسی کے لاڈلے ہونگے،ہمارے نہیں،چیف جسٹس کے ریمارکس
سپریم کورٹ نے دیا شہر قائد میں پارک کی زمین پر بنائے گئے فلیٹ گرانے کا حکم
ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ
عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ
نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
ملزم نے دو شادیاں کر رکھی ہیں،وکیل کے بیان پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کیا ریمارکس دیئے؟
سرکلرریلوے کی بحالی ،چیف جسٹس نے کی سماعت،سندھ حکومت نے دیا جواب
ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ شاہراہ قائدین پر نسلہ ٹاور سے متعلق بلڈر کو بلا کر پوچھا جائے، چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ یہاں ایس بی سی سے بلڈر ہی کی تو ترجمانی کر رہا ہے، 50سالہ پرانے علاقے میں اچانک کیسے ایک پلاٹ نکل آتا ہے؟ کیسے اچانک لیز کردی جاتی ہے ؟ابھی نسلہ ٹاور کی لیز منسوخ کردیتے ہیں،چیف جسٹس نےڈی جی ایس بی سے اے کو حکم دیا کہ آپ عمارت گرانے کا کام شروع کریں،
اتنے بے بس ہیں تو میئر بننے کی کیا ضرورت تھی، جائیں اور یہ کام کریں، عدالت کا میئر کراچی کو بڑا حکم
اربوں کی ریلوے کی زمین کروڑوں میں دینے پر چیف جسٹس نے کیا جواب طلب
عمارت میں ہسپتال کیسے بند ہو گیا؟ کیسے معاملات ہمارے سامنے آ رہے ہیں؟ چیف جسٹس کے ریمارکس
سپریم کورٹ نے دیا کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کرنے کا حکم
انگریزی بول کر ہمارا کچھ نہیں کر سکتے،غیرقانونی تعمیرات گرائیں، چیف جسٹس کا بڑا حکم
مزار قائد کے سامنے فلائی اوور کیسے بن گیا؟ شاہراہ قائدین کا نام کچھ اور رکھیں، چیف جسٹس کا حکم
کراچی کو مسائل کا گڑھ بنا دیا گیا،سرکاری زمین پر قبضہ قبول نہیں،کلیئر کرائیں، چیف جسٹس
سپریم کورٹ کا کراچی کا دوبارہ ڈیزائن بنانے کا حکم،کہا آگاہی مہم چلائی جائے
وزیراعظم کو بتا دیں چھ ماہ میں یہ کام نہ ہوا تو توہین عدالت لگے گا، چیف جسٹس
تجاوزات ہٹانے جائینگے تو لوگ گن اور توپیں لے کر کھڑے ہوں گے،آرمی کو ساتھ لیجانا پڑے گا، چیف جسٹس
سرکلر ریلوے، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا،کہا جو بھی غیر قانونی ہے اسے گرا دیں
ہم نے کہا تھا کیسے کام نہیں ہوا؟ چیف جسٹس برہم، وزیراعلیٰ کو فوری طلب کر لیا
آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار
آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم
گرین لائن بنا بنا کرکراچی کو تباہ کردیا،اسکی بجائے یہ کام کرتے،چیف جسٹس کے ریمارکس
-

لاڑکانہ جیل میں سرچ آپریشن، قیدیوں کی مذمت پولیس فائرنگ سے کئی زخمی.
سندھ پولیس نے لاڑکانہ جیل میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا، قیدیوں نے پولیس پر پتھراؤ اور جیل میں توڑ پھوڑ شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے لاڑکانہ جیل میں غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا، پولیس کے جیل میں آپریشن کے دوران قیدیوں نے مزاحمت کرنا شروع کردی۔
قیدیوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا جبکہ جیل میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی، پولیس کیجانب سے قیدیوں کو منتشر کرنے کےلیے آنسو گیس کی شیلنگ کی بھی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر پولیس فائرنگ سے متعدد قیدیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے ضلع بھر کی نفری کو جیل میں طلب کرلیا ہے جبکہ رینجرز بھی موجود ہے۔
