Baaghi TV

Tag: Singer

  • ہم میں سے بہت سارے لوگ غلطی کرکے اسکا اعتراف نہیں کرتے عارف لوہار

    ہم میں سے بہت سارے لوگ غلطی کرکے اسکا اعتراف نہیں کرتے عارف لوہار

    معروف فوک گلوکار عارف لوہار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ ہم میں‌سے بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو غلطی کرکے اس کا اعتراف نہیں‌کرتے. ہم لوگ غلطی کرکے اس پر ڈٹ جاتے ہیں اور غلطی ماننا تو اپنی توہین سمجھتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ ہم سب ایک دوسرے کا ساتھ دیں . اور جتنا ہو سکے ایک دوسرے کی مدد کریں ٹانگیں نہ کھینچیں.مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں ایک دوسرے کا سہارا بننا ہے لیکن ہم تو ایک دوسرے کے حقوق چھیننے پر لگے ہوتے ہیں.

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے اندر برداشت کی بہت زیادہ کمی ہو گئی ہے. میں‌مانتا ہوں کہ ہمارے ہاں بہت سارے مسائل ہیں جن میں‌ہم سب الجھے ہوئے ہیں، انہی مسائل کی وجہ سے ہم چڑچڑے پن اور زہنی مسائل کا شکار ہو رہے ہیں.” عارف لوہار نے کہا کہ ہمارے ملک میں جتنے بھی مسائل ہوں پریشانیاں‌ہوں لیکن اس جیسا ملک دنیا میں‌نہیں‌ہے. ”میں نے دنیا کے بہت سارے ممالک دیکھے ہیں لیکن جو سکون مجھے پاکستان میں ملتا ہے وہ کہیں اور نہیں ملتا.

  • عاطف اسلم کی طرف سے فلسطینیوں کے لئے 15 ملین کی امداد

    عاطف اسلم کی طرف سے فلسطینیوں کے لئے 15 ملین کی امداد

    عاطف اسلم جو کہ مسلسل فلسطینیوں کے حق میں‌آواز بلند کر رہے ہیں انہوں نے حال ہی میں‌ظلم کا شکار فلسطینیوں کے لئے 15 ملین کی امداد عطیہ کیا ہے. اس حوالے سے پاکستان کی الخدمت فاؤنڈیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ ‘فلسطین، غزہ کے متاثرین کے لیے معروف فنکار عاطف اسلم کی جانب سے 15 ملین روپے کے عطیات موصول ہوئی ہیں’۔اُنہوں نے گلوکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس مشکل وقت میں عاطف اسلم نے غزہ کے متاثرین کے لیے عطیہ دیا، ہم آپ کے اس نیک اقدام کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    ”چند روزقبل جب عاطف اسلم نے پر زور اندا ز میں مذمت کی تھی اور اس حوالے سے ایک ٹویٹ بھی کیا تھا تو ان کو سوشل مٰیڈیا اسرائیلی حق میں‌بولنے والے سوشل میڈیا صارفین نے آڑھے ہوتھوں لیتے ہوئے ان پر جم کر تنقید کی تھی” اور عاطف اسلم کو ان فالو کرنے کا اعلان بھی کر دیا تھا. لیکن عاطف اسلم نے کسی قسم کا دبائو نہیں لیا اور مسلسل فلسطینیوں کے حق میں بات کررہے ہیں اور اب تو عملی طور پر میدان میں‌آ گئے ہیں انہوں نے 15 ملین کی امداد بھی کی ہے عاطف اسلم کو اس وجہ سے بہت سراہا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے عاطف اسلم نے ثبوت دیا ہے کہ وہ مظلموں‌کی آواز ہیں.

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

  • ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل  سید بلال حیدر کی گلوکار غلام علی کے گھر آمد

    ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل سید بلال حیدر کی گلوکار غلام علی کے گھر آمد

    ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل سید بلال حیدرآج شہرہ آفاق گلوکار غلام علی کے گھر تشریف لیکر گئے.سید بلال حیدر نے وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی طرف سے ان کی خیریت دریافت کی۔ سید بلال حیدر نے جناب غلام علی کی کلاسیکل موسیقی و غزل گائیکی میں ان کی لازوال خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب برصغیر میں جناب غلام علی کی قدرو منزلت سے اچھی طرح آگاہ ھے اور کلاسیکل موسیقی اور غزل کو زندہ رکھنے کے لئے جناب غلام علی جیسے فنکاروں کی ضرورت ھے۔

    ”سید بلال حیدر کے مطابق پنجاب آرٹس کونسل کے بورڈ آف گورنرز میں غلام علی کی موجودگی صوبے میں کلچر کے فروغ کے لئے قائم سب سے بڑے ادارے کے لئے اعزاز کی بات ھے۔ ”سید بلال حیدر کا غلام علی کے ساتھ گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ کلاسیکل موسیقی اور غزل کے فن کو زندہ رکھنے کے لئے آرٹ کلاسز کی شکل میں اقدامات جاری ھیں۔غلام علی نے سید بلال حیدر کے بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل آرٹ اینڈ کلچر کے فروغ کے لئے جاری انقلابی اقدامات کو سراھا اور ان کے لئے اپنی نیک خواھشات کا اظہار کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل نے وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی جانب سے غلام علی کو یاد گاری شیلڈ بھی دی۔

    آرنلڈ شوازنیگر کے باڈی گارڈ نے شلپا شیٹی کو دھکا کیوں دیا ؟

    اسرائیل کی بربریت پر پاکستانی شوبز سلیبرٹیز سراپا احتجاج

    صرف اسرائیلی ہی انسان ہیں؟ کمال راشد خان کا سوال

  • 15 سال تک والد کو نہیں دیکھا اذان سمیع خان

    15 سال تک والد کو نہیں دیکھا اذان سمیع خان

    زیبا بختیار اورعدنان سمیع خان کے بیٹے ازان سمیع خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں نے 15 سال تک اپنے والدکی شکل ہی نہیں دیکھی تھی . میں ان کی عادات سے اچھے سے واقف نہیں تھا ، مجھے ان کے بارے میں‌کچھ نہیں پتہ تھا ، اگر میرا ان سے رشتہ جڑا تو وہ میوزک کی وجہ سے جڑا، میں جب بھی میوزک بناتا ہوں تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے میرے والد میرے اردگرد ہیں. انہوں نے کہا کہ میوزک ایک ایسی چیز ہے جو میلوں بیٹھے لوگوں کو قریبب کرتی ہے. ایک سوال کے جواب میں اذان سمیع خان نے کہا کہ

    ”میری والدہ نے میری بہت اچھی تربیت کی ہے میں‌بہت خوش ہوں” کہ میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہوں. انہوں نے کہا کہ میں 22 سال کا تھا جب میرے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی. اس وقت میرے صحت کے مسائل چل رہے تھے ، بیٹی کی پیدائش کے بعد میں‌نے سوچا کہ مجھے خود پر توجہ دینی چاہیے ، میں نے اپنا وزن کم کرنا شروع کیا اور کھانے میں‌احتیاط کی . میں بہت خوش ہوں کہ میں اس امتحان میں‌کامیاب ہوا کیونکہ میں‌نے اسکو ایک چیلنج کے طور پر لیا تھا. اذان سمیع خان نے کہا کہ میں میوزک کی دنیا میں اپنے والد کے میوز اور ان کی گائیکی سے بے حد متاثر ہوں .

    غنا علی کی اپنے بیٹے کےساتھ وڈیو وائرل

    جوہی چاولہ مجھے اپنی ماں سمجھتی ہے میرا کی والدہ شفقت کا انکشاف

    مجھے والد پر کیس کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں امیشا پاٹیل

  • لوک گلوگار شرافت علی بلوچ ،ان کے بھائی  سمیت 7 افراد ڈوب کر جاں بحق

    لوک گلوگار شرافت علی بلوچ ،ان کے بھائی سمیت 7 افراد ڈوب کر جاں بحق

    گاڑی نہر میں گرنے سے میانوالی کے مشہور لوک گلوگار شرافت علی بلوچ ،ان کے بھائی انوار علی سمیت 7 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں ۔واقعہ میانوالی کے نواحی علاقے پکہ گھنجیرہ کے قریب پیش آیا ۔گلوکار شرافت علی اور دیگر رات2 بجے کے قریب میانوالی کے نواحی علاقے پکہ گھنجیرہ والا سے شادی کا پروگرام کر کے واپس گھر جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی نہر میں گرگئی جس کے نتیجے میں سات افراد جان بحق ہوگئے

    واضح رہے کہ شرافت علی خان بلوچ پاکستان کے معروف لوک گلوکار تھے جن کا تعلق میانوالی سے تھا،” پنجابی اور سرائیکی زبان میں انہوں نے متعدد گیت گائے ہیں جنہیں ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے۔شرافت علی بلوچ کے مشہور گیتوں میں ہتھ رکھ کے اپنی اے نبضاں تے سسی اکھے بچن محال اے۔ نئیں رہندیاں اکھیاں وے میریاں تیرے دیدار بِنا۔ نئیں لگدا قسم سے میرا دل تیرے ماہی پیار بنا۔ شرافت کے گھر والے گہرے صدمے میں‌ہیں ان کا کہنا ہےکہ ان کے وہم و گمان میں‌بھی نہیں تھا کہ شرافت کو اس قدر خوفناک حادثہ پیش آجائیگا اور اسکی جان چلی جائیگی.

    شوبز شخصیات کی فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت

    شوہر کے لئے رات کو ایک بجے بھی کھانا بنا دیتی ہوں اسماء عباس

    ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر ماورا حسین کا پیغام

  • فضا علی نے اپنا نیا گانا ریلیز کر دیا

    فضا علی نے اپنا نیا گانا ریلیز کر دیا

    گلوکارہ و اداکارہ فضا علی نے گزشتہ روز اپنا نیا اگانا ریلیز کر دیا ہے ، نیا گانا” مہندی ”کا تھیم شادی بیا ہ ہے. فضا علی نے اس گانے کےحوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سب سے زیادہ شادی بیاہ کے گیت گائے ہیں. میں نے پہلے دوسرے گلوکاروں کے ساتھ گایا اور ان کے گیتوں کو ملینز نے سنا، میں‌نے اس بار سوچا کہ کیوں نہ میں خود کے لئے گائوں اکیلی گائوں. فضا علی نے کہا کہ اس گانے میں میرے ساتھ نشو ، ریمبو ، صاحبہ نے بھی پرفارم کیا ہے. مجھے خوشی ہے کہ میرے مداح میرے گیتوں کو ہمیشہ ہی پسند کرتے ہیں.

    مجھے امید ہے کہ میرے اس نئے گانے کو بھی پسند کیا جائیگا. انہوں نے کہا کہ اس اب ویسے بھی شادی بیاہ کا سیزن شروع ہونے والا ہے میرے اس گانے کو یقینا شادی بیاہ پر ضرور انجوائے کیا جائیگا،ہم سب نے مل کر اس گانے پر بہت محنت کی ہے، فضا نے کہا کہ میں‌اس کے بعد مزید گانے بھی ریلیز کرنے جا رہی ہوں . گانا میرا شوق اور جنون ہے اور خوشی یہ ہے کہ میرے مداح میری ایکٹنگ اور گلوکاری دونوں میں پسند کرتے ہیں.

    عروہ اور فرحان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

    وہاج علی اور سجل علی اس ماہ سڈنی میں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے

    راچی میں‌سجا لکس سٹائل ایوارڈز کا میلہ ،یمنہ زیدی نے میدان مار لیا

  • ہوسکتا ہے میں آگے چل کر اداکاری کے میدان میں‌آجائوں آئمہ بیگ

    ہوسکتا ہے میں آگے چل کر اداکاری کے میدان میں‌آجائوں آئمہ بیگ

    گلوکارہ آئمہ بیگ جن کی گلوکاری نہ صرف بہترین ہے بلکہ وہ دیکھنے میں‌بھی کافی خوبصورت ہیں ، ان کو سوشل میڈیا پر اداکاری کرنے کے مشورے ملتے رہتے ہیں ، آئمہ بیگ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ایسے مشوروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ میں آگے چل کر اداکاری کے میدان میں‌آجائوں، انہوں نے کہا کہ ابھی بھی مجھے اداکاری کی آفر آتی رہتی ہیں، لیکن میری تمام تر توجہ ابھی گلوکاری پر ہے. انہوں نے کہا کہ اگر مجھے آج اچھی آفر ملے تو ہو سکتا ہے میں‌سوچ لوں اور گلوکاری سے تھوڑا وقت نکال لوں.

    آئمہ بیگ نے کہا ”کہ ایوارڈز کسی بھی فنکار کی حوصلہ افزائی کے لئے بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور مجھے جب جب ایوارڈ ملتا ہے میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں”، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں‌ہر اس انسان کی قدر کرتی ہوں جو اچھا کام کرتا ہے چاہے وہ فنکار ہو یا گلوکار. آئمہ بیگ نے مزید کہا کہ مجھے اچھی ڈریسنگ کرنا بہت اچھا لگتا ہے، سائرہ رضوان میری پسندیدہ فیشن ڈیزائنر ہیں ان کے ملبوسات خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ منفرد ہوتے ہیں.مجھے ان کے ملبوسات زیب تک کرکے بہت اچھا لگتا ہے.

    عروہ اور فرحان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

    وہاج علی اور سجل علی اس ماہ سڈنی میں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے

    راچی میں‌سجا لکس سٹائل ایوارڈز کا میلہ ،یمنہ زیدی نے میدان مار لیا

  • آئمہ بیگ نے خود کشی کرنے کا کیوں سوچا‌؟

    آئمہ بیگ نے خود کشی کرنے کا کیوں سوچا‌؟

    نہایت کم عمر میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی گلوکارہ عائمہ بیگ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب مجھ پر اپنے منگیتر کو دھوکہ دینے اور برطانوی ماڈل کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنے جیسے الزامات لگائے گئے ، تو اس وقت مجھے ایسا لگتا تھا کہ مجھے زندہ نہیں رہنا چاہیے مجھے مرجانا چاہیے۔ لیکن میں ہمت پکڑی اور سوچا کہ نہیں ان سب الزامات کا دنیا کا سامنا کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے اس تکلیف سے نکلنا آسان نہیں تھا، لیکن میں نکلی۔ انہوں نے کہا کہ میری والدہ میرے بہت قریب تھیں، میں چند سال پہلے تک ان کے ساتھ ہی سویا کرتی تھی ، وہ میری بیسٹ فرینڈ تھیں،

    ہمیں اچانک ہی پتہ چلا کہ ان کو کینسر ہے سارے ٹیسٹ ہوئے تو کینسر تیسری سٹیج کا نکلا جتنا ہو سکتا تھا انکا علاج کروایا لیکن وہ کینسر کے ہاتھوں زندگی کی جنگ ہار گئیں۔ آئمہ بیگ نے کہا کہ ”شادی بیاہ کی ڈوری خدا پر چھوڑ دی ہے جو اس نے میرے لئے سوچا ہے وہ وقت آنے پر ہوجائیگا”۔ آئمہ بیگ نے مزید کہا کہ میں ڈپریشن سے بہت زیادہ لڑتی رہی ہوں میں کافی عرصہ اسکا ٹریٹمنٹ لیا اب بہت بہتر محسوس کرتی ہوں، میری ماں کے بعد میری بہن میرے بہت قریب ہے۔

     

    خود سے دوستی کریں مایا خان کا مداحوں کو مشورہ

    راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    جب ماڈلنگ میں‌آئی تو بہت خوبصورت چہرے پہلے سے ہی ماڈلنگ کررہے تھے فضا علی

  • بیٹے کی خاطر ہی شادی کی اور طلاق بھی لی حدیقہ کیانی کا انکشاف

    بیٹے کی خاطر ہی شادی کی اور طلاق بھی لی حدیقہ کیانی کا انکشاف

    گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ انہوں نے 2005 میں آنے والے زلزلے کے دوران ایک بچے کو گود لیا اس کا نام ناد علی رکھا. اس بچے کی بہترین پرورش کے لئے حدیقہ نے ہر ممکن کو شش کی ہے. ناد علی اپنی ماں حدیقہ کیانی کے ساتھ بہت اٹیچ ہے. اس نے آنکھ کھولتے ہی حدیقہ کو اپنی ماں کے طور پر دیکھا ہے. انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا میری زندگی ہے میرا سب کچھ ہے ، اس کی خوشی کی خاطر کچھ بھی کر سکتی ہوں. میں‌نے شادی یہ سوچ کر کی کہ میرے بیٹے کو باپ کا پیار ملے گا لیکن بد قسمتی سے ایسا بالکل بھی نہ ہو سکا. اور مجھے مجبورا طلاق لینا پڑی .

    انہوں نے کہاکہ ”یہ کہا جا سکتا ہے کہ میں نے بیٹے کی خاطر شادی کی اور اسی کی خاطر طلاق بھی لی ”، جب میرے بچے کو باپ پیار میسر ہی نہیں آ سکتا تھا تو میں کیوں اس رشتے میں‌رہتی . انہوں نے کہا کہ انسان کے لئے اولاد سب سے اہم ہوتی ہے اور میرے لئے میرا بیٹا ناد علی بہت اہم ہے. یاد رہے کہ حدیقہ کیانی نے ایک برطانوی تاجر کے ساتھ شادی کی اور پھر اس سے طلاق لے لی اس طلاق کے بعد انہوں نے آج تک شادی نہیں کی .

    خود سے دوستی کریں مایا خان کا مداحوں کو مشورہ

    راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    جب ماڈلنگ میں‌آئی تو بہت خوبصورت چہرے پہلے سے ہی ماڈلنگ کررہے تھے فضا علی

  • شہزاد رائے نے ڈاکٹروں سے کیا کہہ دیا ؟

    شہزاد رائے نے ڈاکٹروں سے کیا کہہ دیا ؟

    پاکستان کے نامور موسیقار اور گلوکار شہزاد رائے جو کہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتے ہیں اور وہ جب بھی وہاں کچھ لکھتے ہیں وہ بامقصد اور بامعنی ہوتا ہے. شہزاد رائے نے حال ہی میں ایک فکر انگیز ٹویٹ کی ہے اس میں‌انہوں نے ڈاکٹروں سے بات کی ہے ، انہوں نے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی زبان میں نرمی اور مٹھاس لانے کی کوشش کریں، یہ بات انہوں نے نہایت ہی ادب سے کی ہے . انہوں نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کے زریعے لکھا ہے کہ جس تلخ لہجے میں ڈاکٹر مریضوں سے گفتگو کرتے ہیں ہمیں اس کا احتساب ہونا چاہئے۔شہزاد رائے نے بتایا کہ انہیں متعدد مرتبہ ایسی باتیں پہنچی ہیں کہ نامور اور مشہور ڈاکٹر بھی اپنے مریضوں کی تذلیل کرتے ہیں۔

    شہزاد رائے کی اس پوسٹ سے بہت سارے صارفین نے اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں. ”ہسپتالوں میں‌اکثر ایسا ہوتا ہے کہ مرٰیض کے گھر والوں کے ساتھ بھی ڈاکٹروں اور ان کے سٹاف کا رویہ اچھا نہیں ہوتا”. اور اس رویے کی وجہ سے لوگ کئی بار مایوس بھی ہوئے ہیں، ڈاکٹروں کو چاہیے کہ وہ اپنے رویے میں‌تھوڑی سے لچک رکھیں تاکہ مریضوں اور ان کے گھر والوں کا اعتماد ان پر بنا رہے.

    سیلف ریسپیکٹ پر کمپرمائز نہیں کرتی نادیہ حسین

    راکھی اپنے نکاح کی وڈیوز ایکبار پھر سوشل میڈیا پر شئیر کر کے پھنس گئیں

    اہلیہ کو خوش کرنے کے لئے وکی کوشل کیا کرتے ہیں جان کر رہ جائیں …