Baaghi TV

Tag: Singer

  • فلم انڈسٹری کی آخری مغل میں ہوں آشا بھوسلے کا دعوی

    فلم انڈسٹری کی آخری مغل میں ہوں آشا بھوسلے کا دعوی

    بالی وڈ کی سینئر گلوکارہ آشا بھوسلے جو کہ ستمبر کے مہینے میں 90 برس کی ہوجائیں گی ، ان کی سالگرہ کے موقع پر دبئی میں ایک کنسرٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں گلوکارہ لائیو پرفارم کریں گی، گزشتہ دنوں ممبئی میں ایک تقریب رکھی گئی جس میں آشا بھوسلے نے کہا کہ میں بالی وڈ کی ہسٹری جانتی ہوں اور اس وقت میں ہی ایسی ایک خاتون ہوں جس کو سب کا پتہ ہے ، آج جتنے بھی فنکار موسیقار و دیگر کام کررہےہیں وہ میرے سامنے ہی پیدا ہوئے ہیں. انہوں نے خود کو بالی وڈ کی آخری مغل قرار دیدیا .

    انہوں نے اس تقریب میں یہ بھی کہاکہ آج میوزک اچھا بن رہا ہے، اگر پرانے گانوں کو ری مکس کیا جاتا ہے تو مجھے بالکل بھی برا نہیں لگتا . انہوں نے کہا کہ وقت بدل گیا ہے آج کے دور کے مطابق اگر گانوں کو ری مکس کیا جائے تو اچھی بات ہے بس ری مکس اچھا ہونا چاہیے برا نہیں ہونا چاہیے.انہوں نے کہا کہ آج کی نسل کے مزاج کے مطابق پرانے گانوں کو بنانے میں کوئی برائی نہیں ہے. میں خوش قسمت ہوں کہ آج بھی لوگ مجھے پسند کرتے ہیں اور مجھے سننا چاہتے ہیں.

    میری تنقید سے کوئی بھی اداکار ناراض نہیں ہو گا ماریہ واسطی

    جمال شاہ نے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت کے عہدے کا چارج سنبھال …

    ثانیہ سعید نے سجل علی کو باکمال اداکارہ قرار دیدیا

  • فلم انڈسٹری کے زوال پذیر ہونے کا بہت افسوس ہے انور رفیع

    فلم انڈسٹری کے زوال پذیر ہونے کا بہت افسوس ہے انور رفیع

    سینئر گلوکار انور رفیع جو ایک کامیاب کیرئیر رکھتے ہیں ، انہوںنے نوے کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں انتہائی عروج کا دور دیکھا ۔ جب فلم انڈسٹری بند ہوئی تو انور رفیع جیسے گلوکار بھی گھر بیٹھ گئے۔ انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کی ہیں اپنے دل کی باتیں ۔ انور رفیع نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کا سنہرا دور ختم ہو چکا ہے ،وہ دور بھی تھا اسٹوڈیو میں بننے والی ہر دوسری فلم میں میرے گانے ضرور شامل ہوتے تھے لیکن فلم انڈسٹری پر ایسا زوال آیا ہے اس نے بلا تفریق سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ فلم انڈسٹری کو جو عروج ہم نے دیکھا ہے وہ شاید کسی کو دوبارہ نصیب نہ ہو،

    گلوکار نے کہا کہ ایک فلم کے بننے میں کئی شعبے کام کر رہے ہیں ہوتے ہیں اور اس میں درجنوں لوگوں کا کردار ہوتا ہے ، فلم انڈسٹری کی خستہ حالی کی وجہ سے یہ سب لوگ بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔”ملک کے حالات ایسے ہیں کہ دیگر سرگرمیاں بھی مانند پڑ گئی ہیں جس کی وجہ سے موسیقی کا شعبہ اور بھی زیادہ متاثر ہو اہے”۔ انور رفیع نے کہا کہ میں نے آج بھی اپنی آواز دینے کے لئے تیار ہوں اگر مجھے کہا جائے میری آواز چاہیے تومیں ہنس کر اپنی خدمات دوں گا۔

    میری تنقید سے کوئی بھی اداکار ناراض نہیں ہو گا ماریہ واسطی

    جمال شاہ نے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت کے عہدے کا چارج سنبھال …

    ثانیہ سعید نے سجل علی کو باکمال اداکارہ قرار دیدیا

  • شہنشاہ قوالی نصرت فتح علیخان کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس بیت گئے

    شہنشاہ قوالی نصرت فتح علیخان کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس بیت گئے

    شہنشاہ قوالی نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس بیت گئے ہیں، لیکن ان کی آواز آج بھی زندہ ہے، ان کے گائے ہوئے گیت ، قوالی ، غزلیں پوری دنیا میں آج بھی سنی جاتی ہیں. انہوں نے دنیائے موسیقی میں ایک الگ نام بنایا، ٹائم میگزین نے دوہزار چھ میں ایشین ہیروز کی فہرست میں ان کا نام بھی شامل کیا، بطور قوال ا اس عظیم فنکار کو کئی بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا.نصرت فتح علی خان تیرہ اکتوبر انیس اڑتالیس کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام فتح خان تھا وہ خود بھی نامور گلوکار اور قوال تھے، نصرت فتح علی خان نے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

    مسلسل کام کے باعث نصرت فتح علی خان کی صحت دن بدن گرتی چلی گئی، انہیں 16 اگست 1997ء کو لندن میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، نصرت فتح علی خان مداحوں کے دلوں میں آج بھی گھر کیے ہوئے ہیں۔”اپنی آواز کا جادو جگانے والے نصرت فتح علی خان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے۔”یاد رہے کہ ان کے بعد راحت فتح علی خان نے اپنا ایک الگ نام اور مقام بنایا لیکن نصرت فتح علی خان کا جب نام آتا ہے تو بڑے بڑے گلوکاروں کی گلوکاری پھیکی لگنے لگ جاتی ہے.

    بیٹی بہشت کی خوشی میں خوش ہوں مسز شان شاہد

    شان شاہد کی بیٹی نے اپنا پہلا گانا لانچ کر دیا

    ماورا حسین کا چائلڈ لیبر کے حوالے سے وڈیو پیغام

  • گلوکار اسد عباس کے بیماری کے دوران کئی انٹرویوز ہوئے لیکن انکی مالی امداد نہ کی گئی

    گلوکار اسد عباس کے بیماری کے دوران کئی انٹرویوز ہوئے لیکن انکی مالی امداد نہ کی گئی

    طویل عرصہ سے گردوں کے مرض کا شکار گلوکار اسد عباس زندگی کی بازی ہار گئے ، ان کا تعلق فیصل آباد کے معروف گھرانے سے تھا۔اسد عباس نے بہت ہی زیادہ مشکل وقت دیکھا۔لوگ ریٹنگ کے لئے اس کے انٹرویوز تو کرتے رہے لیکن عملی مدد کم لوگوں نے ہی کی۔اسد عباس نے محض 16 برس کی عمر میں موسیقی کاعالمی اعزاز حاصل کیا اور دنیا بھر میں اپنی مدھر آواز سے ملک کا نام روشن کیا. گلوکار کافی عرصے سے گردوں و جگر کے عارضے میں مبتلا رہا ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ اسد عباس کا جگر شدید متاثر ہو چکا ہے جسکی بیرون ملک فوری پیوندکاری کی ضرورت ہے۔

    ”اسد عباس کی اہلیہ اور بچوں نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف، وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان اور دیگر حکام سے التجا کی تھی کہ وہ اسد عباس کے علاج میں معاونت کریں لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا” اور لاچارگی بے بسی کی حالت میں گلوکار دنیا سے رخصت ہو گیا ہے. افسوس کی بات یہ ہے کہ اسد عباس کے بیماری کے دوران بہت سارے یوٹیوبرز اور صحافی ان کے پاس گئے لیکن سب دعوے صرف اور صرف ریٹنگ کی حد تک محدود رہے ، اسد عباس آج زندگی کی بازی ہار گئے ہیں.

    میں نے پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگز بحال کروائے متھیرا

    ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی و دیگر کے جشن آزادی کے خصوصی پیغامات

    نادیہ حسین کا یوم آزادی پر خصوصی پیغام

  • حدیقہ کیانی ڈرامہ سیریل حادثہ میں‌ نظر آئیں گی

    حدیقہ کیانی ڈرامہ سیریل حادثہ میں‌ نظر آئیں گی

    معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی جن کی اداکاری کو بہت سراہا جاتا ہے ، رقیب سے اور دوبارہ میں ان کی اداکاری کو بے حس سراہا گیا. حدیقہ کیانی کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ اب ان کو ایک بار پھر ڈرامہ سیریل میں نظر آئیں گی، حدیقہ کیانی ڈرامہ سیریل حادثہ میں‌نظر آئیں گی یہ ڈرامہ جیو ٹی وی پر نشر ہوگا۔ ڈرامے کی ہدایات وجاہت رؤف نے دی ہیں۔ جبکہ زنجبیل عاصم نے لکھا ہے۔ ڈرامے کے پروڈیوسر وجاہت رؤف اور شازیہ وجاہت ہیں۔ کاسٹ میں حدیقہ کیانی، علی خان، جگن کاظم، رومیصہ خان، خاقان شاہنواز، علی دیان، ژالے سرحدی، سلیم معراج، فریحہ جبین، حمیرا بانو، فوزیہ مشتاق اور عامر قریشی شامل ہیں۔

    وجاہت رئوف کا کہنا ہےکہ ”حدیقہ کیانی کے ساتھ پہلی بار کام کیا ہے اور بہت مزا آیا ہے ”وہ بہت جنونی ہیں اپنے کام کے معاملے میں ، جب تک خود مطمئن نہ ہوجائیں تب تک وہ سین اچھا کرنے کی کوشش میں لگی رہتی ہیں. دوسری طرف حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ حادثہ ایک بہترین کہانی ہے جو ہمارے معاشرے کی عکاسی کرتی ہے. مجھے اس کی کہانی اور اپنا کردار اس قدر پسند آیا کہ میں نے سنتے ہی ہاں کر دی . مجھے بہت امید ہے کہ ڈرامہ شائقین کو بہت پسند آئیگا.

    سشمیتا سین تنقید کرنے والوں پر برس پڑی

    دوست سے شادی کی افواہ،علی سیٹھی نے توڑی خاموشی

    تھیٹر میں انور مقصود کے ڈراموں سے شہرت ملی حریم فاروق

  • علی سیٹھی کی اپنے دوست سلمان طور سے شادی کی خبریں

    علی سیٹھی کی اپنے دوست سلمان طور سے شادی کی خبریں

    پسوڑی گانے سے پوری دنیا میں پسوڑی ڈالنے والے علی سیٹھی ایک بہترین گلوکار ہیں پوری دنیا میں ان کے مداح پائے جاتے ہیں یہاں تک کہ بالی وڈ کی نامور سلیبرٹیز بھی ان کی مداح ہیں. علی سیٹھی کے بارے میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے اپنے ہی ایک قریبی دوست سلمان طور کے ساتھ شادی کر لی ہے. ان کی اور ان کے دوست سلمان طور کی ایک ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں دونوں کے بارے میں‌کہا جا رہا ہےکہ انہوں نے شادی کر لی ہے. لیکن علی سیٹھی اور سلمان طور کی جانب سے ایسی کسی خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی.

    ”دوسری طرف علی سیٹھی کی والدہ جگنو ، نجم سیٹھی اور ان کی بہن میرا سیٹھی نے بھی ایسی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی”. تاہم سوشل میڈیا پر مجمودی طور پر علی سیٹھی کو جہاں‌تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں آٹے میں نمک کے برابر لوگ ان کی حوصلہ افزائی بھی کررہےہیں اور کہہ رہے ہیں کہ آپ کی زندگی ہے اپنے طریقے سے جئیں. یاد رہے کہ علی سیٹھی کی شادی کی خبریں پچھلے 15 گھنٹوں سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں لیکن علی سیٹھی اور ان کی فیملی نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے.

    زینب شبیر شادی کب کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

    بچپن میں نہایت سنجیدہ تھی رابعہ بٹ

    اداکارہ صرحا کی عدم دلچسپی،زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم رہا

  • زندگی کی مشکلات میں اپنے لئے راستہ بنانے کا ہنر آ گیاہے حمیرا ارشد

    زندگی کی مشکلات میں اپنے لئے راستہ بنانے کا ہنر آ گیاہے حمیرا ارشد

    نامورگلوکارہ حمیراارشد جنہوں نے ایک کامیاب کیرئیر ضرور دیکھا ہے لیکن شادی کے بعد انہوں نے اپنی اذدواجی زندگی میں بہت ساری اونچ نیچ دیکھیں. ان کا رشتہ کافی زیادہ مشکلات کا شکار رہا ، آخر کار ان کو اپنے اس رشتے سے الگ ہونا پڑا. حمیرا ارشد ایک باہمت انسان ہیں ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں زندگی کی مشکلات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی کی مشکلات میں اپنے لئے راستہ بنانے کا ہنر آ گیاہے اگر آپ کڑے وقت میں اس سے نکلنے کی کوشش نہیں کریں گے تو آپ مشکلات کی دلدل میں دھنسے چلے جائیں گے. انہوں یہ بھی کہا کہ زندگی آسان نہیں ہے ،

    اس کی تلخ حقیقتیں ایسی ہیں جن سے آشنائی ضروری ہوتی ہے اگر ہم اس سے آشنا ہوجائیں تو زندگی سکون سے گزرتی ہے. انہوں نے کہا کہ” کسی سے بھی امیدیں نہیں لگانی چاہیں کیونکہ جب امیدیں ٹوٹتی ہیں تو بہت تکلیف ہوتی ہے. ”انسان کو اپنی ذات پر اعتبار ہونا چاہیے اور زندگی میں‌جو بھی فیصلے کرے سوچ سمجھ کر کرے تو اسکو زندگی میں‌کوئی مات نہیں دے سکتا. میں نے اپنی زندگی میں بہت ساری مشکلات کا سامنا کیا لیکن گھبرائی نہیں. ان کا ڈٹ کر سامنا کیا.

    کرش 4 کی تیاری لیکن راکیش روشن فکر مند کیوں ؟

    منفی کردار نہیں کروں‌گی ہیما مالنی کا اعلان

    ڈریم گرل ٹو 25 اگست کو ریلیز کی جائیگی

  • غلطیوں کے باوجود وہ ہمسفر تھا ہٹ ہوا تھا حیرانی ہوئی قرۃ العین بلوچ

    غلطیوں کے باوجود وہ ہمسفر تھا ہٹ ہوا تھا حیرانی ہوئی قرۃ العین بلوچ

    معروف گلوکارہ قراۃ العین بلوچ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میں نے گانا وہ ہمسفر تھا جب گایا تو بےشمار غلطیاں کی تھیں، مجھے یقین نہیں تھا کہ یہ اتنا بڑا ہٹ ہوجائیگا. جب یہ گانا لوگوں نے بہت زیادہ پسند کیا تو، میں‌حیران ہو گئی کہ میں نے تو اتنی غلطیاں کی تھیں اس کے باوجود یہ گانا اتنا ہٹ ہو گیا ہے اور ہر طرف اس کے چرچے ہیں. انہوں نے کہا کہ اس گانے کو پوری دنیا میں سنا گیا یہاں تک کہ دو یہودی خواتین نے صرف اس گانے کی وجہ سے مجھے پہچان لیا ، انہوں نے کہا کہ اس گانے نے مجھے نام مقام شہرت دی ہے. میں اس چیز کا اعتراف کرتی ہوں.

    انہوں نے اسی انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ”میں نے آج تک شادی اس لئے نہیں کی کیونکہ اچھا لڑکا نہیں ملا” اور اچھا لڑکا ڈھونڈنا آج کے دور میں انتہائی مشکل ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میرے ساتھ گزارا کرنا بھی تو بہت ہی مشکل کام ہے، میرے ساتھ رہنا اتنا بھی آسان نہیں ہوگا شاید اس لئے بھی میں آج تک فیصلہ نہیں کر سکی کہ مجھے کسی کے ساتھ زندگی گزارنی ہے. فی الحال میں ایک اچھی زندگی بسر کررہی ہوں شادی جب ہونی ہو گی ہو جائیگی.

    میری چند دن کی بچی کا آپریشن ہوا بپاشا باسو

    ایک انجان عورت نے پیسے لینے کی خاطر پرچہ کٹوایا صبا فیصل

    ہسپتال میں پڑی تھی تو سسرال کو خاندان کی شادی میں جانے کی پڑی تھی …

  • گلوکارہ سائرہ نسیم کی رہائش گاہ پر مجلس عزاء کا اہتمام

    گلوکارہ سائرہ نسیم کی رہائش گاہ پر مجلس عزاء کا اہتمام

    محرم الحرام کے سلسلے میں گلوکارہ سائرہ نسیم نے اپنی رہائش گاہ پر مجلس عزاء اور نیاز کا اہتمام کیا۔نامور نوحہ خواں سائیں خاور نے نوحہ خوانی کی۔جس میں شوبز اور میڈیا سے وابستہ شخصیات ڈاکٹر منور چاند،جوجی علی خان،ندیم فضل،اللہ رکھا،سہیل پٹاکہ،ذاہد علی خان،شجرالدین،رفیق مغل،علی عابدی،سلیم نور،شکیل ذاہد،زین مدنی ،شیخ بلال احمد،مروہ انصر چوہدری،مدیحہ شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر گلوکارہ سائرہ نسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کا احترام کرنا ہم سب کا فرض ہے اور جو لوگ تنقید کرتے ہیں ان کو باز رہنا چاہیے۔ہمیں آپسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے۔ہم سب مسلمانوں‌کو ایک ساتھ کھڑے ہونا چاہیے تاکہ دنیا کو بھی مثبت پیغام جائے.

    سائرہ نسیم نے مزید کہا کہ” یہ ایک ایسا اندوہناک سانحہ ہے کہ رہتی دنیا تک اس کی کسک (ٹِیس) ہر مومن کے دل میں ہر اُس موقع پر اُٹھتی رہے گی”،تاریخ اسلام کا دوسرا اہم ترین واقعہ 10محرم الحرام کوسیدنا حضرت حسین ابن علی ؓ کی شہادت کا ہے”۔ .عاشوراء محرم، محرم الحرام کی دسویں تاریخ کا نام ہے اور محرم الحرام کے پورے مہینے میں جو تقدیس آئی ہے، وہ اس تاریخ اور دن کی وجہ سے ہے.

     

    فلمسٹار دردانہ رحمن کی رہائش گاہ پر مجلس عزاء اور نیاز کا اہتمام

    اسٹیج اور فلم ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کی رہائش گاہ پر محرم الحرام کے سلسلہ …

     

  • آئمہ بیگ نے کونسا سبق سیکھ لیا ہے؟‌

    آئمہ بیگ نے کونسا سبق سیکھ لیا ہے؟‌

    معروف گلوکارہ آئمہ بیگ جو کسی نہ کسی کنٹرورسی میں پھنسی رہتی ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کی ہیں کچھ ایسی باتیں ، جو انہیں شاید وقت نے سکھا دی ہیں. آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ میں نے یہی سیکھا ہے کہ اپنی زندگی کو خود تک رکھیں چاہے آپکی زندگی میں جو بھی چل رہا ہو، جس دن آپکو لگے کہ آپ نے کچھ پکا کر لیا ہے، یا کوئی تعلق بنانے کا پکا فیصلہ کر لیا ہے تو آپ لوگوں سے تھوڑا بہت شئیر کر لیں زیادہ شئہر نہ کریں اپنی زندگی کو خود تک رکھیں.

    انہوں نے کہا کہ انسان وقت کے ساتھ بہت کچھ سیکھتا ہے اور میں نے بھی سیکھا ہے ، اور مجھے لگتا ہےکہ اب میں وہ غلطیاں نہیں کروں گی جو پہلے مجھ سے ہو چکی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری فیلڈ ایسی ہے کہ آپ کسی کو کچھ اپنا سمجھ کر بتا دیتے ہیں تو وہ آپ کی جڑیں کاٹنے میں لگ جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ میری بہن میری بہترین دوست ہیں، ویسے تو میرے گھر والوں کی ضرورت مجھے ہر دم رہتی ہے لیکن میں جب بھی پریشان ہوتی ہوں تو بہن کے کندھے پر سر رکھ کر رونا پسند کرتی ہوں.

    احسن خان نے خواہش پوری کر دی ایک مداح کی

    میرے پاس تم ہو ، زی زندگی پر، عدنان صدیقی خوش

    عرفی جاوید کی ائیر پورٹ پر تنبیہ کرنے والے شخص سے لڑائی