Baaghi TV

Tag: Singer

  • آئندہ شرٹ سوچ سمجھ کر پہنوں گا علی ظفر نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    آئندہ شرٹ سوچ سمجھ کر پہنوں گا علی ظفر نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    گلوکار علی ظفر پھنس گئے ایک اور مشکل میں یہاں تک کہ ان کو ایک وضاحتی بیان جاری کرنا پڑ گیا. علی ظفر جو ان دنوں کینڈا میں ہیں ، ٹورنٹو میں شو کی غرض سے ان کی خاصی مصروفیت ہے. علی ظفر کہیں سٹیج کی تیاری دیکھنے کےلئے ایک ایسی شرٹ پہن کر چلے گئے جس پر بلا بنا ہوا تھا ، شیر آیا شیر آیا لکھا ہوا تھا اس کے علاوہ بھی دیگر سیاسی جماعتوں کے نشان اس قمیض پر بنے ہوئے تھے. اس کے بعد میڈیا پر خبریں‌چلنا شروع ہو گئیں کہ شاید علی ظفر نے مسلم لیگ ن جوائن کر لی ہے کسی نے کہا کہ علی ظفر نے پی ٹی آئی جوائن کر لی ہے. شاید علی

    ظفر کو بھی اندازہ نہیں تھا کہ اس قسم کی شرٹ پہننے کے بعد وہ پھنس جائیں گے عجیب سی مشکل میں، پاکستانی میڈیا نے خوب اچھالا اس خبر کو یہ سب دیکھ کر علی ظفر نے اپنا ایک وڈیو پیغام جاری کیا اور اس میں‌انہوں نے کہا کہ میں گلوکار ہوں اور میرا سیاست سے کسی قسم کا تعلق نہیں ہے خدا کے لئے مجھے ان باتوں سے دور رکھیں آندہ میں شرٹ بھی سوچ سمجھ کر پہنوں گا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ خبر چلانے سے پہلے کم از کم اس کے حوالے سے تحقیق تو کر لیا کریں. بھئی میں گلوکار ہوں میرا کیا کام سیاست سے.

  • مجھے عدالتوں‌ پر مکمل یقین ہے شبنم مجید نے ایسا کیوں کہا ؟

    مجھے عدالتوں‌ پر مکمل یقین ہے شبنم مجید نے ایسا کیوں کہا ؟

    گلوکارہ شبنم مجید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ میرے بھائی کی مجھے بہت زیادہ یاد ستاتی ہے وہ میری ماں میرا باپ تھا. اس کے قتل کے بعد خود کو تنہا محسوس کرتی ہوں. مجھے امید ہے کہ میرے بھائی کے قاتلوں کو سزاا ضرور ملے گی مجھے اپنی عدالتوں پر مکمل یقین ہے کہ وہ میرے ساتھ ناانصافی نہیں کریں گی. اپنے حالیہ انٹرویو میں گلوکارہ نے کہا کہ میرے بھائی نے کسی کا کچھ نہیں‌بگاڑا تھا اگر چھوٹے موٹے گھریلو مسائل تھے بھی تو میاں بیوی میں یہ سب چلتا رہتا ہے لیکن ان مسائل کی وجہ سے اسکو موت کے گھاٹ ہی اتار دیا گیا. میرا دل آج بھی پھٹ جاتا ہے یہ سوچ کر کے کہ میرے بھائی کو قتل کر دیا گیا. انہوں نے کہا کہ میرا بھائی بے قصور تھا مجھے بس عدالت کے فیصلے کا انتظار ہے امید

    ہے وہ میرے ساتھ نااںصافی نہیں کریگی. یاد رہے کہ گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی کو چند برس قبل اسی کے سالے نےقتل کر دیا تھابعد ازاں وہ گرفتار بھی ہو گیا تھا ، اس نے قتل کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ میری بہن پر ظلم کرتا تھا وہ اس سے بہت تنگ تھی اسلئے میں نے اسکو قتل کر دیا.

  • کمارسانو کی بیٹی شینن اداکارہ کس کے کہنے پر بنیں ؟

    کمارسانو کی بیٹی شینن اداکارہ کس کے کہنے پر بنیں ؟

    نوے کی دہائی کے مقبول ترین گلوکار کمار سانو کی بیٹی شین کمار نے اداکاری میں‌آنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، اور انہوں نے ایک فلم بھی سائن کر لی ہے. چونکہ وہ ایک لیجنڈری گلوکار کی بیٹی ہیں لہذا ان کو بالی وڈ میں آتے ہی ہاتھوں ہاتھ لیا جا رہا ہے، صحافی ان کا انٹرویو کررہے ہیں، شینن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہےکہ میں اداکار عرفان خان کی بہت بڑی مداح ہوں اور میں نے ان سے ایک بار فون پر مختصر سی بات بھی کی تھی، اس کال کے دوران انہوں نے مجھے اداکاری سیکھنے اور پھر اداکارہ بننے کا مشورہ دیا. میں چونکہ ان کی بہت بڑی مداح تھی

    لہذا میں نے فیصلہ کر لیا کہ میں اداکارہ بنوں گی. انہوں نے کہا کہ عرفان خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے میں نے اداکارہ بننے کا فیصلہ کیا ہے. کاش وہ زندہ ہوتے تو دیکھتے کہ میں ان کے کہنے پر اداکاری کے میدان میں کود پڑی ہوں. میں تو ان کے ساتھ کام بھی کرنا چاہتی تھی لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا کیونکہ ان کی زندگی نے ان کے ساتھ وفا نہ کی .شینن کمار سانو نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ ایسے کردار کروں جو لوگوں کو یاد رہ جائیں‌میرے کردار ہی پہچان بن جائیں.

  • علی عظمت بد تمیز ہیں سوشل میڈیا صارفین

    علی عظمت بد تمیز ہیں سوشل میڈیا صارفین

    گلوکار علی عظمت جو اپنے جارہانہ رویے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں وہ اکثر ایسی باتیں کر دیتے ہیں کہ جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان پر کافی تنقید کی جا تی ہے۔ حال ہی میں علی عظمت 53برس کے ہوئے اس خوشی میں انہوں نے کیک کاٹا اور سالگرہ میں انہوں نے اپنے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں بلایا علی عظمت کی کیک کاٹنے کی وڈیو سوشل میڈیا پرکافی وائرل ہورہی ہے۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی عظمت اپنے دوست کو اپنے بازﺅں میں زور سے دبوچتے ہیں اور انہیں کیک کھلاتے ہیں ۔ یہ وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ، اور سوشل

    میڈیا صارفین نے لے لیا علی عظمت کو آڑھے ہاتھوں اور کہا کہ علی عظمت کو اپنے گھر آئے مہمانوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک نہیں کرنا چاپیے ، چاہے کوئی آپ کا کتنا بھی اچھا دوست کیوں نہ ہوں ۔ علی عظمت پر تنقید کرتے ہوئے کئی سوشل میڈیا صارفین نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ گلوکار 53برس کے ہو کے بھی نہیں سمجھ سکے کہ دوسروں کے ساتھ کیسے پیش آنا ہے۔

  • کومل رضوی کے ہاتھ پیلے ہو گئے

    کومل رضوی کے ہاتھ پیلے ہو گئے

    گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں. ان کی شادی کی تقریبات امریکہ میں ہوئیں اور ان کے شوہر کا تعلق بھی امریکہ سےہی ہے. علی اپل امریکی بزنس ٹائیکون ہیں اور سیلیکون ویلی کے مالک ہیں. کومل رضوی نے اپنی مہندی اور مائیوں کی تقریب میں خود رقص کیا اور بہت ہی خوبصورت بھی لگ رہیں تھیں. سوشل میڈیا پر ان کے رقص کی وڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکارہ بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کے گیت کجرا رے پر ڈانس کررہی ہیں. کہا جا رہا ہے کہ کومل رضوی کی شادی کی تقریب میں ان کے قریبی

    دوستوں اور رشتہ دارں نے شرکت کی. تمام تقریبات بہت دھوم دھام سے کی گئیں. کومل رضوی اب مسز علی اپل بن چکی ہیں. واضح رہے کہ کومل رضوی اس سے پہلے بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں لیکن ان کا پہلا رشتہ ناکامی سے دوچار ہوا. اس رشتے کے ختم ہونے کے بعد کومل نے ڈراموں کا رخ بھی کیا اداکاری بھی کی لیکن شائقین کو زیادہ متاثر نہ کر سکیں‌. کومل رضوی نے کئی گیت بھی گائے ہیں اور بطور گلوکارہ ان کی شناخت بنی یہاں تک کہ ان کی شہرت بھارت بھی پہنچی.

  • گلوکار شان کو عید مبارک کہنا مہنگا پڑ گیا

    گلوکار شان کو عید مبارک کہنا مہنگا پڑ گیا

    انڈین گلوکار شان جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں انہوں نے ھال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے ایک تصویر لگائی جس میں وہ شلوار قمیض پہنے ہوئے دعا مانگ رہے ہیں ، اس کا کیپشن انہوں نے یہ لکھا کہ عید مبارک . انہوں نے جیسے ہی یہ پوسٹ کی تو ان کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا ، کیونکہ انہیں کہا گیا کہ آپ تو ہندو ہیں تو مسلمانوں کو عید مبارک کیوں کہہ رہے ہیں آپکا دماغ ٹھیک ہے؟ شان نے دوبارہ ایک پوسٹ لگا

    کر کہا کہ ہاں میں ہندو ہوں ، براہمن ہوں ، لیکن بچپن سے مجھے یہ سکھایا گیا کہ ہر مذہب کا احترام کرنا چاہیے ، اس لئے میں ہر مذہب کا احترام کرتا ہوں اور اگر کسی مذہب کا کوئی دن اہم ہو تو اسکو مناتا بھی ہوں اور مبارکباد بھی دیتا ہوں. شان نے کہا کہ ویسے آپ سب کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ میں نے جو تصویر لگائی ہے یہ میرے ایک گانے کی ہے. باقی آپ کی سوچ. میں نے عید مبارک کہا ہے اور آگے بھی کہتا رہوں گا.

  • فصیح باری خان نے کسے طنز کے تیر فلک شبیر پر

    فصیح باری خان نے کسے طنز کے تیر فلک شبیر پر

    سارا خان کے شوہر معروف گلوکار فلک شبیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں ، حال ہی میں‌ان سے کسی نے پوچھا کہ رمضان کے دوران بھی شوز کرتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ توبہ میں تو سوچتا بھی نہیں رمضان میں‌میوزک یا کنسرٹس کے بارے میں. فلک شبیر کے اس جواب پر معروف رائٹر فصیح خان نے کسے ہیں تیر کے طنز ، انہوں نے کہا کہ یہ شوبز کی ہی کمائی ہے جس کی برکت سے تم سارا مہینہ گھر بیٹھ کر کھاتے ہو، جس وقت شوبز کی کمائی سے جیبیں بھر رہے ہوتے ہو اس وقت دین یاد نہیں آتاد. مذہبی منافقت کی کیا بات. فصیح باری نے مزید یہ بھی

    کہا کہ دنیا بھر کی آسائشیں لینے کے بعد اسلامک ٹچ کے کیا کہنے. فصیح باری خان نے دراصل یہ سب کچھ فلک شبیر کو ان کی پوسٹ پر کمنٹ کرکے کہا، فصیح کی اس بات سے بہت سارے لوگوں نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ، شوبز کی کمائی سے ہی آج عیاشی کررہے ہیں اور اسی کو ہی ایک پل میں برا کہہ دیا اور دین یاد آگیا، جب شوبز سھے ہی کماتےہیںاس وقت دین یاد نہیں آتا. یوں فلک شبیر کو سوشل میڈیا پر لیا گیا آڑھے ہاتھوں.

  • آدیتیہ نارائن نے اپنی تمام انسٹاگرام تصاویر ڈیلیٹ‌ کردیں لیکن کیوں؟

    آدیتیہ نارائن نے اپنی تمام انسٹاگرام تصاویر ڈیلیٹ‌ کردیں لیکن کیوں؟

    بھارت کے معروف گائیک ادت نارائن کے بیٹے آدیتیہ نارائن بھی گلوکارہیں، وہ ایک بڑی فین فالنوگ رکھتے ہیں، آدیتیہ نارائن نے بہت سارے شوز کی میزبانی بھی کی ہے ،یوں انہوں نے گائیکی کے ساتھ ساتھ میزبانی میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے. آدیتیہ نارائن سوشل میڈیا خصوصی طور پر انسٹاگرام پر کافی متحرک ہیں. لیکن انہوں نے کر دیا ہے اپنے چاہنے والوں کو حیران. آدیتیہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے اپنی تمام تر تصاویر ڈیلیٹ‌کر دی ہیں اور ساتھ ہی اپنے چاہنے والوں کے ساتھ ایک پوسٹ شئیر کی ہے، جس میں‌انہوں نے لکھا ہے کہ میں‌انسٹاگرام سے اب بریک لینا چاہتا ہوں ، اور بریک کے دوران میں خود کووقت دوں گا اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاروں گا ،

    دنیا کو دیکھوں‌گا. انہوں نے اپنے مداحوں سے کہاکہ اس دوران جو کچھ بھی گائوں گا ان تک پہنچتا رہے گا. یاد رہے کہ آیتیہ نارائن پہلی سلیبرٹی نہیں ہیں‌جنہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے تصاویر ڈیلیٹ‌کی ہیں اس سے پہلے بھی بہت ساری سلیبرٹیز ایسا کر چکی ہیں، لیکن وہ جلدی واپس آجاتی ہیں ، اب دیکھنا یہ ہے کہ آدیتیہ نارائن کب انسٹاگرام پر واپسی کرتے ہیں.تاہم آدیتیہ رائے کے مداحوں نے کہا کہ آدیتیہ ہم آپکو بہت زیادہ مس کریں گے.

  • امریکی گلوکارہ ریحانہ سے شادی کا خواہشمند رات گئے ان کے گھر گھس گیا

    امریکی گلوکارہ ریحانہ سے شادی کا خواہشمند رات گئے ان کے گھر گھس گیا

    امریکی گلوکارہ ریحانہ جن کے مداح صرف امریکہ میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں. ان کاایک کریزی مداح پہنچ گیا ان کے گھر. . مداح سائوتھ کیرولینا سے لاس اینجلس ریحانہ کے ساتھ شادی کرنےکے لئے پہنچا. اس نے ریحانہ کے گھر میں رات گئے گھسنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسکو موقع پر ہی گرفتار کر لیا. پولیس نے اس مداح کو حراست میں لیکر مکمل طور پر تفتیش کی اور پولیس اس نتیجے پر پہنچی کہ یہ مداح کوئی واردات کرنے ریحانہ کے گھر نہیں گیا تھا بلکہ اپنے دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر گلوکارہ کے گھر کا رخ کیا. پولیس نے ریحانہ کے

    مداح کو تنبیہ کرکے چھوڑ دیا اور کہا کہ آئندہ سے وہ گلوکارہ کے گھر کے اردگرد بھی نظر نہ آئے.تاہم گلوکارہ ریحانہ نے اس کریزی مداح کے حوالے سے تاحال کوئی بیان نہیں‌دیا اور نہ ہی کوئی ایسا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے کہ جس سے محسوس ہو کہ وہ اس قسم کے مداح سے ڈر گئی ہیں. نہ ہی ریحانہ پولیس سے اس مداح کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے. یاد رہے کہ ریحانہ نہ صرف خوبصورت ہیں بلکہ ان کے گانے دنیا بھر میں بے حد پسند کئے جاتے ہیں.

  • سٹار والی فیلنگز آج بھی نہیں ہیں کمارشانو

    سٹار والی فیلنگز آج بھی نہیں ہیں کمارشانو

    نوے کی دہائی کا اگر میوزک سنا جائے تو شاید بالی وڈ کے میوزک کا ایسا دور ہے جسے بھلائے نہیں بھولا جا سکتا. اس دور کو اگر گلوکار کمار شانو کا دور کہا جائے تو غلط نہ ہوگا.کمار شانو کی آواز کے پیچھے دنیا پاگل تھی اور ہے. انہوں نے بےشمار سپرہٹ گیت گائے ہیں جو کہ آج بھی سنے جاتے ہیں. کمار شانو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے بہت اچھا دور دیکھا کامیابی دیکھی ، اکیس بائیس ہزار گانے گا لئے لیکن آج بھی میرے اندر سٹار والی فیلنگز نہیں ہیں ، میرا یہی سے بڑا مسئلہ ہے کہ میں خود کو سٹار نہیں سمجھتا. انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے

    ہی کام کے معاملے میں بہت زیادہ پروفیشنل رہا ہوں، اگر مجھے کسی نے کوئی وقت دیا تو میں اس سے ایک منٹ پہلے تو پہنچ جاتا ہوں لیکن دیر نہیں‌ کرتا ، بہت کم بلکہ نہ ہونے کے برابر ایسا ہوا کہ میں اپنے کام سے لیٹ ہوا. اگر میں کہیں لیٹ جانا پسند نہیں‌ کرتا تو مجھے بھی لگتا ہے کہ مجھے بھی انتظار نہیں کروایا جانا چاہیے. انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ جیسے آج بھی نوے کی دہائی کے دور میں رہ رہا ہوں کیونکہ پرستار مجھے جہاں بھی ملتےہیں بہت محبت سے پیش آتے ہیں جسکے لئے میں ان کا شکر گزار ہوں.