Baaghi TV

Tag: Singer

  • عاطف اسلم کے گھر بیٹی کی پیدائش

    عاطف اسلم کے گھر بیٹی کی پیدائش

    معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے مداحوں کے ساتھ ایک خوشخبری شئیر کی ہے اور وہ خوشخبری ہے کہ عاطف اسلم کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے . عاطف اسلم نے یہ خبر اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے دی اور لکھا کہ میری اہلیہ اور میری بیٹی دونوں خیریت سے ہیں. عاطف اسلم نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنی بیٹی کو ملکہ کہہ کر مخاطب کیا.انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’حلیمہ عاطف اسلم‘ رکھا ہے، عاطف نے لکھا کہ حلیمہ عاطف کی طرف سے مداحوں کو رمضان مبارک۔ عاطف اسلم نے جیسے ہی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے

    ساتھ شئیر کی تو انہیں مبارکباد ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا. بھارتی اداکار شرد ملہوترا اور پاکستانی اداکار احمد علی بٹ، اعجاز اسلم، منظر صہبائی نے بھی عاطف اسلم کو بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد پیش کی۔یاد رہے کہ عاطف اسلم اور سارا بھروانہ نے دس سال قبل محبت کی شادی کی. دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے اور دونوں ایک خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں. عاطف اسلم ایک بڑی تعداد میں مداح رکھتے ہیں، وہ دور حاضر کے مقبول ترین گلوکار ہیں جن کے گیتوں کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پسند کیاجاتا ہے.

  • ایم سی سٹٰین نے اپنی خواہش بتا دی

    ایم سی سٹٰین نے اپنی خواہش بتا دی

    بگ باس 16 کا فائنل جیتنے والے ایم سی سٹین نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میری بہت زیادہ خواہش ہے کہ میں اس سال اپنے والدین کے ساتھ حج پر جائوں. خدا کی ذات نے مجھے بہت کچھ دے دیا ہے ہر دم اسکا شکر ادا کرتا ہوں. میزبان نے ایم سی سٹین سے پوچھا کہ کیا آپ پانچ وقت کی نماز پڑھتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ بگ باس میں بھی میں پانچ وقت کی نماز پڑھتا تھا، نماز پڑھنا مسلمانوں پر فرض ہے لہذا اس فرض سے میں کوتاہی نہیں‌برتتا. انہوں نے کہا کہ مرے پاس اس وقت بہت زیادہ شوز ہیں ، میں وہ کرتا پھر رہا ہوں میرے پاس ایک لمحے کو بھی

    وقت نہیں ہے کہ میں کسی اور چیز کے بارے میں سوچوں یہ میرے راب کی کرم نوازی ہے. لیکن حج کی ادائیگی اس سال کرنے کا ارادہ ہے باقی دیکھتے ہیں خدا کا بلاوا کب آتا ہے. یاد رہے کہ ایم سی سٹین نے بگ باس 16 کا فائنل جیتا تو اس کے بعد ان پر تنقید کےنشتر برسائے گئے اور کہا گیا کہ یہ ایک سفارشی جیت ہے جو ایم سی سٹین کی جھولی میں ڈالی گئی ہے. بگ باس 16 کا ونر پریانکا یا شیو ٹھاکرے کو ہونا چاہیے تھا.

  • آئمہ بیگ آگئیں تنقید کی زد میں

    آئمہ بیگ آگئیں تنقید کی زد میں

    گلوکارہ آئمہ بیگ جو کہ چند ہفتے پہلے تک کافی زیادہ ڈپریشن میں رہیں ، ان کا جب سکینڈل سامنے آیا تو آئمہ بیگ کافی ٹوٹ گئیں کیونکہ اس سکینڈل کی وجہ سے ان کی زاتی زندگی میں بھونچال آگیا ان کے منگیتر نے ان کے ساتھ اپنی منگنی توڑ دی. آئمہ نے ایسے حالات میں خدا کے قریب ہونا مناسب سمجھا اور انہوں نے خدا کے گھر کا رخ کیا . آئمہ بیگ نے اپنے والد کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کی.کچھ عرصہ وہ اس طرح کی ٹویٹس کرتی رہیں کہ جس کے محسوس ہوا کہ وہ کافی ڈپریشن میں ہیں، لیکن اچانک ہی ان کا ڈپریشن ختم ہو گیا ہے کیونکہ وہ ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، آئمہ بیگ کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے جنیز کی پینٹ

    شرٹ زیب تن کر رکھی ہے اور وہ میوزک پر ٹھمکے لگا رہی ہیں. آئمہ کے ڈانس کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی جا رہی ہے. کہا جا رہا ہےکہ چند ہفتے پہلے عمرہ کرنے والی آئمہ بیگ اب ڈانس کررہی ہیں. کسی نے آئمہ کے بارے میں کہا کہ اسکو شرم نہیں ہے تو کسی نے کہا کہ ابھی اسکا سکینڈل سامنے آیا تھا اور یہ ڈپریشن میں تھی اب ایکدم اسکا ڈپریشن بھی ختم ہو گیا ہے.

  • آئمہ بیگ نے بتا دیا اداکاری کریں گی یا نہیں ؟‌

    آئمہ بیگ نے بتا دیا اداکاری کریں گی یا نہیں ؟‌

    گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہو سکتا ہے مستقبل میں اداکاری کروں. مجھے اداکاری کی آفرز آتی رہی ہیں چونکہ میرا مکمل فوکس میرے گلوکاری کے کیرئیر پر ہے لہذامیں نے اداکاری کی آفرز کو سنجیدگی سے نہیں لیا. آئمہ بیگ نے مزید کہا کہ میرے پاس کئی ایسی آفرز آئیں جن کے لئے میں نے ہاں نہیں‌کی اور بعد میں وہی پراجیکٹس جس نے بھی کئے سپر ہٹ ہوئے. آئمہ بیگ نے کہا کہ گلوکاری کا مجھے بچپن سے ہی شوق تھا اور میں گلوکارہ ہی بنی، اداکاری میں کر بھی سکتی ہوں ، ہو سکتا ہے کہ آپ لوگ مجھے مستقبل میں کسی اہم

    اور بہت اچھے پراجیکٹ میں دیکھیں ایسا نہیں‌ہے کہ میں اداکاری بالکل ہی نہیں‌کرنے کا ارادہ رکھتی. یاد رہے کہ آئمہ بیگ خاصی پر اعتماد ہے وہ نہ صرف پر اعتماد ہیں بلکہ بہت اچھا ڈانس بھی کر لیتی ہیں، وہ ایک مکمل ہیروئین میٹیریل لگتی ہیں ان کے مداح ان کو اداکاری کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ آئمہ فلم سے اداکاری کا کیرئیر شروع کرتی ہیں یا کسی ڈرامے سے.

  • مجھے فرق نہیں پڑتا میرا گانا کسی کو پسند آیا یا نہیں  آئمہ بیگ

    مجھے فرق نہیں پڑتا میرا گانا کسی کو پسند آیا یا نہیں آئمہ بیگ

    گلوکارہ آئمہ بیگ جنہوں نے حال ہی میں کہانی سنو گانا گایا اور مزید شہرت حاصل کی ، اس گیت کے ھوالے سے بات کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کیفی خلیل بہت ہی عاجز انسان ہیں مجھے اس بات کاندازہ اس وقت ہوا جب میں نے ان کو کال کی اور کہا کہ میں نے آپکا گیت کہانی سنو گانا ہے تو انہوں نے دوسری بات ہی نہیں کی اور کہا کہ گا لو . آئمہ بیگ نے کہا کہ کیفی خلیل نہایت ہی ٹیلینٹڈ ہیں. انہوں نے مجھے کہا کہ آپ نے جب سے کہانی سنو گایا ہے تب سے میرا گایا ہوا کہانی سنو زیادہ سنا گیا ہے. اس سے پہلے بھی میرا گانا سنا جا

    رہا تھا لیکن آپ نے اسکو مزید شہرت دیدی ہے. آئمہ بیگ نے کہا کہ میں‌ نے یہ گانا گانا ہی تھا چاہے کسی کوپسند آتا یا نہیں آتا. میں اس چیز کی پرواہ نہیں کرتی کہ کسی کو کوئی چیز پسند آئیگی یا نہیں میں صرف اپنا کام کرتی ہوں. آئمہ نے کہا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے میرے مداح بہت پسند کرتے ہیں ، اور میرے ہر گیت کو پذیرائی دیتے ہیں.

  • علی ظفر کی بچپن سے ہی کیا بننے کی خواہش تھی ؟‌

    علی ظفر کی بچپن سے ہی کیا بننے کی خواہش تھی ؟‌

    اداکار و گلوکار علی ظفر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرا گھرانہ پڑھا لکھا تھا ہمارے ہاں ہر طرح کی شعور والی بات ہوتی تھی اچھے برے میں تمیز اور بڑے چھوٹے کے احترام کا بتایا جاتا تھا. میں سب سنتا تھا ، میرے والدین چاہتے تھے کہ میں سی ایس ایس کروں لیکن میرا رجحان سی ایس ایس کی طرف نہیں تھا لیکن اس کے باوجود میں نے اپنی پڑھائی مکمل کی. لیکن دل میں گلوکار کرنے کی خواہش کو ساتھ ساتھ لیکر چلتا رہا. میں بچپن سے ہی بہت کلئیر تھا کہ میں نے گلوکار بننا ہے اور میں نے اچھے گیت گا کر لوگوں کے دلوں پر راج کرنا ہے. خدا نے میرا خواب پورا کیا . انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں تشہیر کے زرائع کم ہوتے تھے میں کیبل والوں سے کہا کرتا تھا کہ

    میرا گانا چھنو چلا دیا کرو. مجھے چھنو گانے نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے مداحوں کی وجہ سے ہوں مجھے بہت خوشی ہوتی ہوتی جب میرے مداح مجھے مل کر کہتے ہیں کہ ہم آپ کے نئے پراجیکٹس کے انتظار میں‌ہوتے ہیں. علی ظفر نے کہا کہ مداح ہی آرٹسٹ کو بناتے ہیں لہذا میں اپنے مداحوں کو اپنے دل میں رکھتا ہوں ان کے لئے کام کرتا رہوں گا.

  • فخر پاکستان راحت فتح علی خان

    فخر پاکستان راحت فتح علی خان

    راحت فتح علی خان ایک ایسا بڑا نام جن کی تعریف میں کوئی کتنا بھی بول دے کم ہے، راحت فتح علی خان وہ نام ہے جس پر قوم اور ملک دونوں کو ناز ہے، کچھ لوگ اپنی قوم اور ملک کی پہچان بن جاتے ہیں، راحت فتح علی خان کا نام ان لوگوں میں صف اول پر آتا ہے، پاکستان میں اور پاکستان سے باہر جہاں جہاں اردو زبان سمجھی اور بولی جاتی ہے وہاں راحت فتح علی خان کے نام کو نہ صرف جانا جاتا ہے بلکہ وہاں کے لوگ ان کی آواز کے دل سے مداح ہیں اور جہاں لوگ اردو زبان کو نہیں بھی جانتے وہ بھی ان کی قوالی پر جھوم اٹھتے ہیں.

    بات قوالی کی ہو، صوفی میوزک کی ہو، غزل کی ہو، یا فلم کے گانے کی ہو، آج ہر کوئی راحت فتح علی خان کو ہی سب سے بڑا گلوکار مانتا ہے، بلکہ راحت فتح علی خان ایک گائک ہیں جو موسیقی کی ساری صنفیں بڑی مہارت سے گالیتے ہیں، عاطف اسلم ہوں یا ہمسایہ ملک کے سونو نغم کوئی بھی ان کی گائکی کو چھو نہیں سکا اور ہاں وہ ان کی گائکی کو چھو بھی نہیں سکتے کیونکہ راحت فتح علی خان نے موسیقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل کررکھی ہے اور بہت چھوٹی عمر سے ہی بڑی بڑی محفلوں میں بڑے بڑے موسیقی جاننے والوں اور کرنے والوں کے سامنے گاکر اپنے آپ کو منوا چکے ہیں، لالی ووڈ ہو یا بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ تک ان کی آواز کے چرچے ہیں، نابل پیس کانسرٹ سے لیکر ملکی سطح پر ہونے والی بڑی بڑی تقاریب راحت فتح علی خان کے گانے کے بغیر ناممکن سمجھی جاتی ہیں، اور راحت فتح علی خان نے نا صرف اپنے ملک میں بلکہ اور بہت سارے ملکوں میں جاکر اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے، مزے کی بات یہ ہے کہ ہم سنتے آئے ہیں کہ فلاں موسیقار نے فلاں گلوکار سے گانا گوا کر اس کی زندگی بنادی اور ملک کو ایک نیا گلوکار دیدیا لیکن راحت فتح علی خان کے ساتھ کبھی ایسا نہیں ہوا بلکہ راحت فتح علی خان نے جس موسیقار کا گانا گایا وہ سپر ہٹ ہوگیا چاہے اس موسیقار کو پہلے کوئی جانتا تھا یانہیں جانتا تھا تو اس طرح راحت فتح علی خان نے اس ملک کو بہت سارے موسیقار بھی دیے.

    ہم یہاں نصرت فتح علی خان کی بات ضرور کریں گے جو کہ راحت فتح علی خان کے استاد تھے، ان کی موسیقی اور ان کی گائکی پر بھی پوری دنیا یقین رکھتی ہے، ان کے کام کو آگے لے جانا کوئی آسان کام نہیں تھا جو کہ راحت فتح علی خان نے کر دکھایا، ہم یہاں راحت فتح علی خان اور نصرت فتح علی خان کا موازنہ نہیں کر رہے اور نہ ہی کرسکتے ہیں کیونکہ یہ ایک ہی خاندان ہے. ہم لوگ اسی آرٹسٹ کو جو سچ میں بہت بڑا ہوتا ہے اور جس کو پوری دنیا مان بھی رہی ہوتی ہے، اس کی زندگی میں اس کو اتنی عزت کیوں نہیں دیتے؟ اور اس کو لیجنڈ کہنے میں اسکے مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں ہمیں چاہیئے کہ ہم اس آرٹسٹ کو اس کی زندگی میں ہی اتنا مان سمان دیں جس کا وہ حق دار ہے، ساری دنیا مغرب کو کاپی کرتی ہے لیکن مشرق سے لیکر مغرب تک جو آواز آج گونج رہی ہے اس آواز کا نام راحت فتح علی خان ہے پچھلے دنوں آکسفورڈ یونیورسٹی نے بھی ڈاکٹر کی ڈگری سے نوازابلکہ ان کا کہنا تھا ہمیں یہ ایوارڈ راحت فتح علی خان کو دیتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، ہم باغی چینل والے راحت فتح علی خان کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا اور ہمیں آپ پر فخر ہے، ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمیں خدا نے ایسے فنکار سے نوازا جس کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں.