Baaghi TV

Tag: singers

  • میوزک کمپنی ای ایم آئی نے میوزک سے وابستہ شخصیات میں رائلٹی چیک تقسیم کئے

    میوزک کمپنی ای ایم آئی نے میوزک سے وابستہ شخصیات میں رائلٹی چیک تقسیم کئے

    پاکستان میوزک کی بڑی کمپنی ای ایم آئی نے میوزک سے وابستہ شخصیات میں رائلٹی چیک تقسیم کئے۔ اس سلسلہ میں لاہور میں مقامی ہوٹل میں ایک رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں میزبانی کے فرائض نغمہ ساز گروپ کے روح رواں گلوکار تنویر آفریدی اور عارف بٹ نے انجام دئیے۔رائلٹی چیک پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف موسیقار وجاہت عطرے کا چیک ان کے بیٹے علی عطرے نے ذوالفقار علی سے وصول کیا،موسیقار امجد بوبی کا چیک ان کے بیٹے فیصل بوبی نے ادریس خان سے وصول کیا،گلوکار شوکت کا چیک ان کے بیٹے امیر شوکت علی نے سینئر صحافی طاہر سرور میر سے وصول کیا- موسیقار کمال احمد کا چیک ان کے بیٹے شاہد کمال اور صلاح الدین نے حمیرا ارشد سے وصول کیا،موسیقار عاشق حسین کا چیک ان کے بیٹے محمد اکرم نے استاد رفاقت علی خان سے وصول کیا،موسیقار خلیل احمد کا چیک ان کے بیٹے خالد خلیل نے استاد رفاقت علی خان سے وصول کیا۔موسیقار نذیر علی کا چیک ان کے بیٹے شاہد نذیر علی نے نشو بیگم سے وصول کیا۔شاعر کلیم عثمانی کا چیک ان کی بیوہ نے حمیرا ارشد سے وصول کیا۔موسیقار مجاہد حسین نے اپنے والد استاد نتھو خان کا چیک استاد طافو خان سے وصول کیا اور نشو بیگم نے اپنے شوہر تسلیم فاضلی کا چیک طاہر سرور میر، ٹھاکر لاہوری ،زین مدنی سے وصول کیا۔آخر میں استاد طافو خان نے اپنا چیک وصول کیا۔تقریب میں استاد طافو خان،استاد رفاقت علی خان،ذوالفقار علی ،طارق طافو،علی عطرے،شاہد کمال،صلاح الدین،فیصل بوبی،مجاہد حسین،محمد اکرم،نعیم وزیر،ادریس خان، امیر شوکت،محسن جعفر،اجمل دیوان ،عارف بٹ،حمیرا ارشد اور دیگر شامل تھے۔استاد رفاقت علی خان نے کہا کہ پوری دنیا میں نا انصافی ہوتی ہے لیکن ان لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو آرٹسٹ کا حق اسے دیتے یا دلاتے ہیں۔ای ایم آئی نے آج ان لوگوں کو یاد رکھا ہے جن کا کام بولتا تھا۔

     

    ان کے خاندان کو چیک ان کے کام کے عویض رائلٹی کی شکل میں مل رہے ہیں۔” انڈسٹری کو ایسے لوگ ملنے چاہیں جو آرٹسٹ کی عزت نفس کا بھی خیال رکھیں”۔گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا کہ کسی مستحق تک اس کا حق پہنچانا بہت بڑی نیکی ہے،تنویر آفریدی کا شکریہ ادا کرتی ہوں جہنوں نے آج کی یہ تقریب سجائی ہے۔وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔آخر میں تنویر آفریدی نے کہا کہ ای ایم آئی نے ہمیشہ سے موسیقی سے وابستہ آرٹسٹوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے اور آگے بھی اپنے اس مشن کو جاری رکھیں گے۔یہ ایک صاف اور شفاف عمل ہے ۔آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    عروہ اور فرحان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

    وہاج علی اور سجل علی اس ماہ سڈنی میں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے

    راچی میں‌سجا لکس سٹائل ایوارڈز کا میلہ ،یمنہ زیدی نے میدان مار لیا

  • استاد حامد علی خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں

    استاد حامد علی خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں

    استاد حامد علی خان کی اہلیہ، شفقت امانت علی خان کی چچی، ولی حامد علی خان، نایاب اور انعام کی والدہ لاہور میں انتقال کرگئی ہیں۔ولی حامد نے گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خبر سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے شئیر کی. انہوں نے لکھا کہ میری والدہ اب اس دنیا میں‌نہیں‌رہیں انکی نماز جنازہ بروز ہفتہ صبح 5 بجے رحمان روڈ کریم پارک راوی روڈ پر ادا کی جائے گی۔استاد حامد علی خان کی اہلیہ کے انتقال پر شوبز حلقوں نے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی اور اہلیہ خانہ سے تعزیت کی ہے.

    ”معروف رائٹر فصیح باری خان نے ولی خامد کی پوسٹ پر لکھا کہ آپ کی والدہ کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا ہے.” فرقان ٹی صدیقی نے لکھا کہ ہماری دعا ہے کہ دنیا سے جانے والی روح کو جنت الفردوس میں اعلی مقام ملے. اسی طرح‌سے شوبز سے وابستہ شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا. یاد رہے کہ ولی حامد اکثر اپنی والدہ سے محبت کا اظہار سوشل میڈیا پوسٹس کے زریعے کرتے رہتے ہیں.

  • فنکار برادری افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگئی

    فنکار برادری افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگئی

    کور کمانڈ ہائوس پر حملے اور وہاں آگ لگانے کے بعد ہر محب وطن ہے غصے میں‌، نو مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج کے طور پر چند شرپسندوں‌نے جناح ہائوس کارخ کیا ، ان شرپسندوں کے ساتھ پی ٹی آئی کے کئی رہنما بھی تھے جن میں یاسمین راشد ، میاں اسلم اقبال و دیگر شامل تھے ، یہ خود مشتعل ہجوم کو جناح ہائوس لیکر گئے اور وہاں احتجاج کرنے کا کہا ، چونکہ ہجوم کو اتنا مشتعل کر دیا گیا ہوا تھا کہ وہ جناح ہائوس پر حملہ آور ہو گئے ، ایسے میں وہاں انہوں نے خوب توڑ پھوڑ کی ، وہاں کی چیزیں چوری کیں، آرمی کے خلاف نعرے بازی کی ، اور عمران خان کے حق میں‌نعرے لگتے رہے، عمران خان کا خیال تھاکہ اس طرح‌ کے حملے

    کرکے لوگوں‌کا احتجاج کروا کے وہ پاکستان آرمی پر دبائو ڈال سکیں گے لیکن ایسا کچھ نہ ہوا آج ہر محب وطن پاکستانی عمران خان کے سپورٹروں کی اس حرکت پر سراپا احتجاج ہے. گزشتہ روز جناح ہائوس میں فنکاروں ، کرکٹرز اور سول سوسائٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاکستانی فوج کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان آرمی کے ساتھ کھڑے تھے اور ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، ساحر علی بگا، وارث بیگ، میگھا ، عمر اکمل ، سلمان بٹ و دیگر اس موقع پر موجود تھے.

  • میں چاہت فتح علیخان کا 1 فیصد بھی مقابلہ نہیں کر سکتا علی ظفر

    میں چاہت فتح علیخان کا 1 فیصد بھی مقابلہ نہیں کر سکتا علی ظفر

    معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ میں چاہت فتح علیخان کا ایک فیصد بھی مقابلہ نہیں کر سکتا ،ان کی گائیکی کا انداز بہت مختلف ہے اور مجھے اس قسم کی گائیکی نہیں آتی. علی ظفر نے کہا کہ ایک بار مجھے چاہت فتح علیخان نے ایک وڈیو کے زریعے لندن آنے کی دعوت دی تھی نہ صرف مجھے بلکہ میری اہلیہ کو بھی لندن بلوایا تھا. علی ظفر نےکہا کہ میں نے بڑے بڑے گلوکاروں کو سن کر بہت کچھ سیکھا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ جب بھی میں نے ان کا کوئی گیت گایا ہے ، اس کا شاید ایک فیصد ہی گا پاتا ہوں

    لیکن چاہت فتح علیخان واحد وہ گلوکار ہیں جن کا میں ایک فیصد بھی نہیں گا سکتا وہ یقینا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل رہتےہیں جو لوگ ان کو پسند کرتے ہیں ان کی اپنی پسند ہے. ہم بھی ان کے مداح ہیں . میں اگر کبھی لندن گیا تو یقینا ان سے ملاقات کروں گا. واضح رہے کہ علی ظفر پاکستان کے وہ گلوکار ہیں جنہوں نے اداکاری اور گلوکاری دونوں میں‌مقام بنایا یہاں تک کہ ہندوستان کی نامور ہیروئنز کے ساتھ کام کیا اور شہرت سمیٹی.