Baaghi TV

Tag: Social Media

  • عمائمہ ملک نے سوشل میڈیا کو فتنہ قرار دیدیا

    عمائمہ ملک نے سوشل میڈیا کو فتنہ قرار دیدیا

    اداکارہ عمائمہ ملک نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی ہے جس میں انہوں نے لوگوں کو نصیحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہ کریں ، کسی کی زندگی اور اسکا گھر خراب کرنے میں ایک منٹ لگتا ہے اور آپ کے کہے ہوئے لفظ کسی کو زندگی بھر کے لئے برباد اور رسوا کر سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک فتنہ ہے یا ہماری سوچ ، ہم سوشل میڈیا کا استعمال سوچ سمجھ کر نہیں کرتے جو دل میں آتا ہے جس کے ھوالے سے دل میں آتا ہے لکھ دیتے ہیں زرا بھی نہیں‌سوچتے کہ کسی کی زندگی اس سے کتنی متاثر ہو سکتی

    ہے. عمائمہ ملک نے اس بات پر زور دیا کہ سوشل میڈیا کا استعمال ھد سے زیادہ نہ کیاجائے ،اگر کریں بھی تو اپنے انگلیاں‌کنٹرول میں رکھیں کیونکہ ہم ایک لائن تو کسی کے لئے لکھ کر چلے جاتے ہیں لیکن بعد میں وہ ایک لائن کسی کی تباہی کا کس طرح‌باعث بن سکتی ہے اس کا ہم اندازہ بھی نہیں لگا سکتے. یاد رہے کہ عمائمہ ملک اپنے بھائی فیروز خان کے معاملے میں‌سوشل میڈیا پر کچھ نہیں بولیں تھیں لیکن نصیحت کرنے کےلئے وہ سوشل میڈیا پر آگئی ہیں.

  • سنیل شیٹی کو کس چیز کا خوف ہے؟‌

    سنیل شیٹی کو کس چیز کا خوف ہے؟‌

    بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی نے کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا کی طاقت سے بہت خوفزدہ ہوں اور میں تو کوئی بات کہنے سے بھی ڈرتا ہوں کیونکہ آپ کی کہی ہوئی ایک ہی بات کو 15 مختلف طریقوں سے ایسے سوشل میڈیا پر ڈالا جاتا ہے ، آپ حیران رہ جاتے ہیں. اس لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں کچھ بھی نہ کہوں. یہ سوشل میڈیا کا دور ہے ، آپ کی کہی ہوئی بات کو اگر تروڑ مروڑ کر پیش کیا جائیگا تو آپ کی زندگی تباہ ہو جائیگی ، انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو میری فیملی سے اختلاف ہو گا تو وہ میری فیملی کو گالیاں دے گا میری بیٹی کو گندے القابات دے گا ، میری

    ماں کو گالیاں دے گا. اسلئے بہت ضروری ہے کہ سوچ سمجھ کربات کی جائے ، سوشل میڈیا کو ہم شاید بہت اچھی طرح نہیں سمجھتے کیونکہ ہم زرا پرانے دور کے لوگ ہیں‌لیکن اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہمیں سزا دی جائے. یاد رہے کہ سوشل میڈیا کا جب سےدور آیا ہے ہر طرف گوسپس کی ایک ہلچل مچی ہوئی ہے ، ہر روز کوئی نہ کوئی کسی نہ کسی کی ایک نئی کہانی سامنے آتی ہے جو کہ یقینا بے مقصد ہوتی ہے. یہی وجہ ہے کہ سنیل شیٹی بھی ڈرنے لگے ہیں.

  • ماہرہ خان کی والدہ ان سے کیا اور کیوں‌ کہتی ہیں ؟‌

    ماہرہ خان کی والدہ ان سے کیا اور کیوں‌ کہتی ہیں ؟‌

    اداکارہ ماہرہ خان جو سوشل میڈیا پر اکثر تنقید کا نشانہ بنی رہتی ہیں ، انہوں نے اس پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہر کسی کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا پورا حق حاصل ہے. لیکن جب ہم ایسا کرتے ہیں تو ہمیں‌تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے. اگر کوئی عام آدمی اپنے خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پر کرتا ہے تو اس پر تنقید نہیں‌ہوتی لیکن میں یا میرے ساتھی ایسا کریں تو ایک طوفان اٹھ جاتاہے. میں اگر کسی کی کسی بات کا جواب دے دوں تو میرے پیچھے سوشل میڈیا کی ایک برگیڈ لگ جاتی ہے، ایسے میں میری والدہ مجھ سے سوال کرتی ہیں کہ تم نے

    جواب کیوں دیا ، کیا تمہیں ہمارا یا اپنے بچے کا خیال نہیں ہے؟ ماہرہ خان کہتی ہیں کہ سوشل میڈیا کا استعمال ضرور کریں لیکن کسی کی ذاتی زندگیوں میں‌ مت گھسیں ، کسی کا گھر یا زندگی خراب ہو سکتی ہے. ہم سب کو سوشل میڈیا سے وقفہ ضرور لینا چاہیے یہ ہم سب کے لئے ضروری ہے. یاد رہے کہ ماہرہ خان کو اکثر ان کی اداکاری کی وجہ سے ہدف تنقید بنایا جاتا ہے اور وہ زیادہ ترخاموش ہی رہتی ہیں لیکن جیسے ہی کسی کی کسی بات کا جواب دیتی ہیں تو سوشل میڈیا پر شور مچ جاتا ہے.

  • سوشل میڈیا پر سب جعلی ہے محسن عباس حیدر

    سوشل میڈیا پر سب جعلی ہے محسن عباس حیدر

    اداکار محسن عباس حیدر جو کہ سوشل میڈیا پر ایک عرصہ تنقید کا نشانہ بنے رہے، لیکن انہوں نے کوئی ایسا بیان نہیں‌دیا کہ جس سے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف چلنے والی مہم میں مزید تیزی آجائے. محسن عباس حیدر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا سے دور رہنا چاہتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ دوسرے بھی اس سے دور رہیں. انہوں نے کہا کہ اس سوشل میڈیا نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ و برباد کر دی ہیں. سوشل میڈیا پر سب جعلی ہے ہر کوئی اپنی شخصیت کا پرفیکٹ پہلو دکھاتا ہے دوسروں کو متاثر کرتا ہے، جبکہ ایسا حقیقت میں ہوتا

    نہیں‌جیسا دکھایا جا رہا ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ کئی گھر اس سوشل میڈیا کی آگ کی وجہ سے بربار ہو گئے ہیں جل گئے ہیں لیکن لوگ باز نہیں آرہے. آج کل سوشل میڈیا پر مذاق میں چلنے والی مہم کسی کی زندگی تباہ کر دیتی ہے اس چیز کا احساس کیا ہی نہیں جاتا.انسان اچھائی اور برائی کا مجموعہ ہے کسی کی کوئی عادت اچھی ہے تو کسی کی کوئی ، کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہے لہذا سوشل میڈیا پر جعلی بن کر بیٹھے رہنے کی بجائے اپنی سوچ کو مثبت کاموں میں خرچ کریں اور زندگی بنائیں.

  • ریشم برس پڑیں ناقدین پر

    ریشم برس پڑیں ناقدین پر

    لالی وڈ‌ اداکارہ ریشم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بات کی ہے ڈپریشن کی ، انہوں نے کہا کہ ڈپریشن پر میرا یقین نہیں ہے میں سمجھتی ہوں کہ جسے انسان ڈپریشن سمجھتا ہے وہ اللہ سے دوری ہے اور اللہ سے دوری ہو تو انسان کا دماغ نہ اچھا سوچتا ہے نہ ہی اچھا سمجھتا ہے. ریشم کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ان کو لے لیا گیا آڑھے ہاتھوں اور کہا کہ ریشم کو تو شاید خود بھی نہیں پتہ کہ وہ کیا کہہ رہی ہیں. ناقدین نے کہا کہ ڈپریشن کا وجود ہے اور وہ کسی بھی وجہ سے ہو سکتا ہے اس کو صرف اللہ سے دوری کے ساتھ جوڑنا مناسب نہیں ، اس قسم کی تنقید سن کر ریشم ہو

    گئیں آگ بگولہ. انہوں نے کہا کہ میں‌ اکثر و بیش تر گہری باتیں کرتی ہوں اور ضروری نہیں ہے کہ گہری باتیں‌ہر کسی کو سمجھ میں آئیں. میں نے ہمیشہ ہر مصیبت پریشانی میں اللہ کو یاد کیا اس سے مدد مانگی اللہ نے میری سنی. اور مجھے لگتا ہے کہ اگر اللہ سے مانگا جائے تو وہ دیتا ہے اور اگر اس سے دوری اختیار کر لی جائے تو پھر یقینا انسان ڈپریشن کا شکار ہوجاتا ہے. انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر زیادہ تر وہ لوگ ہوتےہیں جو صرف اپنے مطلب کی بات کو سمجھنا اور سننا چاہتے ہیں.

  • علی ظفر نے اپنی پڑھی ہوئی نعت کی وڈیو شئیر کر دی

    علی ظفر نے اپنی پڑھی ہوئی نعت کی وڈیو شئیر کر دی

    گلوکارو اداکار علی ظفر نے رمضان المبارک کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شئیر کی ہے اس وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی ظفر فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر ہم بھی بےبس نہیں‌بے سہارا نہیں ، پڑھ رہے ہیں ، اس وڈیو کے ساتھ گلوکار نے یہ کیپشن بھی لکھا” یہ مقدس مہینہ نہ صرف روزہ رکھنے اور عبادت کرنے کا ہے بلکہ ہمارے دماغ ، جسم اور روح کو پاک صاف کرنے کے لئے بڑی انسپریشن ہے. میں آپ سب کے ساتھ اپنی پڑھی ہوئی نعت فاصلوں کو تکلف شئیر کرکے بہت زیادہ خوشی محسوس کررہا ہوں یہ ایک ایسی نعت ہے جو پرانی یادوں

    کی یاد دلاتی ہے مکہ اور مدینہ کی یاد دلاتی ہے. یہ نعت میری پسندیدہ ہے میں اکثر اسکو گنگناتا ہوں. علی ظفر نے ٹویٹر اور انسٹاگرام پر جب یہ وڈیو شئیر کی تو اسے بڑی تعداد میں‌سنا گیا اور علی ظفر نے جس ٹھہرائو کے ساتھ اس نعت کو پڑھا ہے اسے بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. علی ظفر کے مداح ان کا شکریہ ادا کررہے ہیں کہ انہوں نے اتنی خوبصورت نعت کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں‌اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شئیر کیا.

  • شرمین عبید حاضر ہوں عدالت نے فیروز خان کیس میں طلب کر لیا

    شرمین عبید حاضر ہوں عدالت نے فیروز خان کیس میں طلب کر لیا

    اداکار فیروز خان جو کہ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں اس وقت آئے جب ان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے ان پر مار پیٹ کے الزامات لگائے اس کے بعد انہوں نے اس ھوالے سے عدالت میں ثبوت بھی جمع کر وا دئیے. علیزے سلطان کے حق میں جہاں بہت ساری شخصیات کھڑی ہو گئیں وہیں شرمین عبید چنائے بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں. انہوں نے بھی فیروز خان کے خلاف جاتے ہوئے علیزے سلطان کا ساتھ دیا اور گھریلو تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ایسا کرنے والوں کی بھی حوصلہ شکنی کی . شرمین عبید کی طرف سے ایسا کئے جانے پر فیروز خان نے ان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا اور کہا کہ معافی مانگیں ورنہ میری ساکھ کو خراب کرنے کے جرم میں پانچ

    کروڑ روپیہ دیں. شرمین عبید چنائے کے خلاف اس کیس کی حال ہی میں سماعت ہوئی ہے اور اداکار نے موقف اپنایا ہے کہ شرمین کے اکائونٹ سے میرے خلاف گندی مہم چلائی گئی جس سے میری ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے. عدالت نے شرمین عبید چنائے کو 4 اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لئے طلب کر لیا ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ شرمین اس کیس کا کس طور مقابلہ کرتی ہیں اور اپنے حق میں کیا دلائل دیتی ہیں.

  • انوشے اشرف نے سوشل میڈیا چھوڑ‌دیا؟

    انوشے اشرف نے سوشل میڈیا چھوڑ‌دیا؟

    اداکارہ انوشے اشرف سوشل میڈیا پرکافی متحرک رہتی ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پوسٹ لگا کر سوشل میڈیا سے الوداع لینے کا اعلان کیا ہے. جی ہاں انوشے اشرف اب سوشل میڈیا پر نظر نہیں آئیں گی لیکن کیوں اور کتنے عرصے تک وہ ایسا کریں گی؟. تفصیلات کے مطابق انوشے اشرف نے سوشل میڈیا سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے. انہوں‌نے کہا کہ میں رمضان المبارک کا کھلے دل اور دماغ سے استقبال کرنا چاہتی ہوں اور اس مہینے میں عبادات میں مصروف رہنا چاہتی ہوں میں نہیں چاہتی کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی گفتگو اور

    چیزوں کا حصہ بنی رہوں. انہوں‌نے کہا کہ میں اس ہفتے پہاڑوں پر جائوں گی اور ایک روحانی تربیت کے پروگرام میں شریک ہوں گی جہاں عبادت، مطالعہ، مراقبہ اور تبادلہ خیالات کے سیشن ہوں گے، انوشے اشرف نے یوں سوشل میڈیا سے بریک لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس فیصلے کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ سب کو اس مہینے سوشل میڈیا سے دور رہ کے اپنا دھیان روزہ اور نماز پر رکھنا چاہیے اور جتنا ہو سکے اللہ کی عبادت میں مشغول رہنا چاہیے.

  • جنت مرزا کے انسٹاگرام پر 22 ملین فالورز ہو گئے

    جنت مرزا کے انسٹاگرام پر 22 ملین فالورز ہو گئے

    پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت رکھتی ہیں انہوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنے فالورز کی تعداد کا ایک سکرین شارٹ لگایا اور لکھا کہ میرے فالورز کی تعداد 22 ملین ہو گئی ہے. اور میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ مجھے سب بہت زیادہ پیار کرتے ہیں. انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میرے فالورز ہیں تو میں ہوں . اتنی بڑی تعداد میں‌فالورز پا لینا ایک بڑی کامیابی ہے. میں اس کامیابی پر بہت زیادہ خوش ہوں اور میراخیال خوش ہونا بھی چاہیے کیونکہ جب آپ کو لوگوں کی ایک بڑی تعداد محبت دے رہی ہوں وہ معمولی بات نہیں ہوتی. جنت مرزا پاکستان کی واحد ٹک ٹاکر ہیں جن کے فالورز کی تعداد 22 ملین ہے. یاد رہے کہ جنت مرزا نے پاکستانی فلموں میں بھی

    گزشتہ برس ڈیبیو کیا. انہوں نے سید نور کی فلم تیرے باجرے دی راکھی میں کام کیا ان کی اداکاری کو بھی بہت سراہا گیا. جنت مرزا جن کی منگنی عمر بٹ نامی لڑکے ساتھ ہوئی تھی وہ بھی ٹوٹ گئی اور اس منگنی کے ٹوٹنے کا اعلان عمر بٹ نے خود کیا ، بعد ازاں جنت مرزا نے بھی اس کی تصدیق کی اور کہا کہ اس نے مجھے دوسری لڑکیوں کی خاطر دھوکہ دیا ہے.

  • نوجوانوں میں ڈپریشن کیوں؟ نئی تحقیق آگئی

    نوجوانوں میں ڈپریشن کیوں؟ نئی تحقیق آگئی

    مونٹریل سینٹ جسٹن ہسپتال کی ایک ریسرچ کے مطابق نوجوانوں میں ذہنی دباؤ کی ایک بڑی وجہ سوشل میڈیا اور ٹی وی کا زیادہ استعمال ہے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مونٹریل سینٹ جسٹن ہسپتال کے ریسرچرز نے 2012سے 2018تک12سے 16سال تک کے 4000نوجوانوں کے کردار کا بغور مشاہدہ کیا۔
    گزشتہ کئی سالوں سے ماہر ین نے فون پر انگلی کو ڈپریشن اور دیگر دماغی کی وجہ قرار دیا ہے۔
    تحقیقی ٹیم کے سربراہ پیٹریکیا کنروڈ کے مطابق ”ہماری تحقیق سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ جس سال سوشل میڈیا کا زیادہ ہوا، لوگوں میں ڈپریشن اتنی ہی زیادہ ہوئی۔“

    سکرین پر ٹائم گزارنے کو چار درجات میں تقسیم کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا، ٹیلی ویژن، ویڈیو گیمنگ اور کمپیوٹر کا استعمال
    تحقیق کے مطابق جن نوجوانوں نے سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن کا زیادہ استعمال کیا، ان میں ڈپریشن کی علامات زیادہ پائی گئیں۔ البتہ ویڈیو گیمز کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ڈپریشن کا کوئی مسئلہ نہیں بنا۔