Baaghi TV

Tag: sohai ali abro

  • سوہائے کی شوبز میں واپسی ، ڈرمہ سیریل جنٹلمین میں اہم کردار ادا کریں گی

    سوہائے کی شوبز میں واپسی ، ڈرمہ سیریل جنٹلمین میں اہم کردار ادا کریں گی

    معروف اداکارہ سوہائے علی آبرو جنہوں نے ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ، ان کی شادی کے بعد انہوں نے کچھ وقت کے لئے شوبز سے دوری اختیار کر لی تھی، لیکن انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے اپنے مداحوں کو آگاہی دی ہے کہ وہ بہت جلد ہی شوبز میں‌واپسی کررہی ہیں. انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ میں ڈرامہ سیریل جنٹلیمین میں اہم کردار ادا کررہی ہوں اور اس حوالے سے میں بہت زیادہ پرجوش ہوں.مجھے خوشی ہےکہ ہمایوں سعید کے ساتھ ایکبار پھر کام کرنے کا موقع میسر آرہا ہے. ڈرامے کی کہانی بہت اچھے سے لکھی گئی ہے ہر کردار اپنی جگہ کہانی میں فٹ بیٹھا ہے.

    یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ’جینٹلمین‘ کو معروف رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کے ہدایتکار استاد حسام حسین ہیں۔اس ڈرامے میں اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ یمنیٰ زیدی کو پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر دیکھا جائے گا۔اور شادی کے بعد سوہائے علی آبرو پہلی بار کسی پراجیکٹ میں‌دکھائی دے رہی ہیں .

    مجھے فاطمہ کہو ، راکھی نہیں ، عمرہ کے بعد راکھی کی وطن واپسی

    ڈرامہ سیریل ’حادثہ‘ کو نشر کرنے پر فوری پابندی عائد

    ہاں مجھے چاہنے والا مل گیا ہے صبا قمر کا ایکبار پھر اعتراف

  • سوہائے نے کتنے سال کی عمر سے کلاسیکل ڈانس سیکھنا شروع کیا ؟

    سوہائے نے کتنے سال کی عمر سے کلاسیکل ڈانس سیکھنا شروع کیا ؟

    اداکارہ سوہائے علی آبرو جنہوں نے تھیٹر سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے ڈانس کرنا ایکٹنگ سے زیادہ اچھا لگتا ہے. میں نے کم عمری میں ہی کلاسیکل ڈانس کرنا سیکھا تھا ، مجھے آج بھی ایکٹنگ سے زیادہ ڈانس پسند ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے ڈرامہ اور فلموں میں کام کیا ہے اور دونوں پلیٹ فارمز پرکام کرنے کا انداز نہایت الگ ہے. اور میں‌دونوں جگہ کام کرنے کو انجوائے کرتی ہوں. انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک ہی طرح کا کام کرنا پسند نہیں کرتی میری کوشش ہوتی ہے کہ میں‌الگ کردار کروں اور جب بھی مجھے کوئی پراجیکٹ آفر ہو وہ ایسا ہو کہ جس کو کرکے لوگوں‌کو یہ لگے کہ ہم تو پرانی سوہائے آبرو کو دیکھ رہے ہیں.

    ”سوہائے آبرو نے کہا کہ میں یہ نہیں بتا سکتی کہ میرا فوکس کس پر زیادہ ہو گا اب ڈرامہ یا فلم” ، چاہے اچھا ڈرامہ آفر ہو یا فلم . میں صرف کردار دیکھوں گی. انہوں نے کہاکہ بہت جلد اپنے مداحوں کو میں کسی نہ کسی پراجیکٹ میں ضرور نظر آئوں گی . سوہائے نے کہا کہ ٹی وی اور فلم دونوں جگہ اچھا کام ہو رہا ہے.

    ڈرامہ سیریل بے بی باجی اختتام پذیر

    بے بی باجی کی کہانی پہلے تو بہت روایتی لگی ثمینہ احمد

    برصغیر کے لیجنڈ پلے بیک گلوکارمحمد رفیع

  • مجھے نہیں لگتا تھا میری شادی ہو گی سوہائے علی آبرو

    مجھے نہیں لگتا تھا میری شادی ہو گی سوہائے علی آبرو

    سوہائے علی آبرو جنہوں نے کم عرصے میں اپنا نام اور اپنی ایک خاص پہچان بنائی انہوں نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور خوب داد سمیٹی . انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے لوگ کہا کرتے تھے ہمیں‌نہیں لگتا کہ تم شادی کرو گی اور مجھے بھی ایسا ہی لگتا تھاکہ میری شادی ہو گی یا میں شادی کروں گی لیکن اللہ نے قسمت میں‌لکھا ہوا تھا لہذا میری شادی ہو گئی اور سارے معاملات بہت اچھے سے ہو گئے. میں اپنے شوہر کو 17 سال کی عمر سے جانتی تھی ، ہم دونوں کے کچھ میوچل فرینڈز تھے لہذا ہمارا ملنا

    جلنا رہتا تھا ، ہم ایک دوسرے سے ملتے رہتے تھے ، اور ایک دوسرے کو پسند بھی کرتے تھے. کافی سال گزرنے کے بعد ہمیں لگا کہ ہمیں‌ ایک دوسرے کے ساتھ شادی کر لینی چاہیے تو ہم نے شادی کر لی اور میں ایک بہت اچھی زندگی گزار رہے ہیں. میں بہت خوش ہوں کہ اللہ نے مجھے ایک بہت ہی اچھا جیون ساتھی دیا ہے. سوہائے نے کہا کہ مجھے شاید میرے شوہر سے بہتر کوئی ساتھی مل ہی نہیں سکتا تھا ہم ایک دوسرے کی عادات کو پہلے سے اچھی طرح جانتے تھے.