Baaghi TV

Tag: sohail ahmad

  • امید ہے افتخار ٹھاکر میری عیادت کو آئیں گے جانو بابا

    امید ہے افتخار ٹھاکر میری عیادت کو آئیں گے جانو بابا

    سٹیج کے معروف فنکار مقصودانورالمعروف جانو بابا کی ٹانگ کٹ گئی ہے وہ بہت سارے پراجیکٹس کررہے تھے لیکن شوگر کے باعث ڈاکٹروں نے ان کی ٹانگ کاٹ دی ہے. جانو بابا کے گھر ان کے قریبی دوست تیمارداری کے لئے جا رہے ہیں. ان کے ساتھیوں نے جانو بابا کی ٹانگ کٹنے پر نہایت دکھ اور تکلیف کا اظہار کیا ہے. کچھ دن میں ان کے لئے ایک چیرٹی شو بھی کیا جا رہا ہے جس کے مہمان خصوصی اداکار راشد محمود ہوں گے. ماہ نورسمیت سٹیج کے دیگر ان کی تیمارداری کے لئے ان کے گھر تشریف لا چکے ہیں.

    اس حوالے سے جانوبابا کا کہنا ہے کہ ”میرے ساتھی فنکار مجھ سے ملنے اور ٹانگ کے کٹ جانے پر دکھ کا اظہار کرنے کے لئے میری رہائشگاہ پر آرہے ہیں”،جانو بابا نے کہا کہ میں اپنے بھائی افتخارٹھاکر کی آمدکے لئے بھی پرامید ہوں کہ جیسے ہی ان کو میری ٹانگ کے کٹ جانے کا علم ہوگا وہ بھی ضرور میری عیادت کرنے آئیں گے۔یاد رہے کہ جانو بابا گزشتہ دو دہائیوں سے شوبز سے وابستہ ہیں، بیماری کے ساتھ ساتھ ان کی مالی حالت بہت اچھی نہیں ہے لہذا وہ فنکاروں سے اپیل کررہےہیں کہ میری مدد کی جائے .

    ہیما مالنی دوبارہ فلمیں کرنا چاہتی ہیں اگر ….. ایشا دیول

    کرینہ اور عالیہ بھٹ نے رنبیر کی بہن ردھیما کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    خواتین کو بااختیار ہونا چاہیے زینت امان کا مشورہ

  • جیون نگر کے سیٹ پر سہیل احمد نے میری بہت حوصلہ افزائی کی رابعہ بٹ

    جیون نگر کے سیٹ پر سہیل احمد نے میری بہت حوصلہ افزائی کی رابعہ بٹ

    اداکارہ و مااڈل رابعہ بٹ نے ایک ٹویٹر سپیس میں‌کہا ہے کہ جیون نگر میں‌کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے اور سہیل احمد کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ تو لفظوں میں بیان کرنا ممکن ہی نہیں ہے. میری خوشی کی انتہا نہیں تھی کہ میں سہیل احمد کے ساتھ کام کررہی ہوں. سہیل احمد سیٹ پر کسی بھی جونئیر کو یہ گمان بھی نہیں ہونے دیتے کہ وہ بہت سیئنر ہیں. کوئی بھی کردار کرنا ان کے لئے دائیں ہاتھ کا کھیل ہے. کوئی بھی کردار ان کے لئے بالکل بھی مشکل نہیں ہے. ان کے ساتھ میرے جو سینز تھے جب انہوں نے شروع میں‌میری اداکاری دیکھی .

    تو انہوں نے کاشف نثار کو کہا کہ کہاں سے اس لڑکی کو لیکر آئے ہو اتنا کمال کا کام کرتی ہے ، ان کے یہ لفظ میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں تھے، سہیل احمد نہایت ہی عاجز انسان ہیں پتہ چلتا ہے کہ اگر ہے کہ اگر وہ فن کی اونچائی پر ہیں تو کسی وجہ سے ہیں ایسے ہی نہیں ہیں. انہوں نے کہا کہ” میں نے بہت سارے سینئرز کے ساتھ کام کیا ہے لیکن سہیل احمد کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بالکل الگ ہے.”

    فلموں میں منفی کردار آفر ہوتے رہے سنیتا مارشل کا انکشاف

    جو اصل فنکار نہیں ان کو تھیٹر بند ہونے کی تکلیف ہے طاہر انجم

    طاہر انجم کی وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی سےملاقات، تھیٹر ڈرامہ پر گفتگو

  • ہمارے تھیٹر پر غلط چیزیں دکھائی گئی ہیں‌مانا جائے سہیل احمد

    ہمارے تھیٹر پر غلط چیزیں دکھائی گئی ہیں‌مانا جائے سہیل احمد

    معروف اداکار سہیل احمد نے اپنے حالیہ انٹرویو میں تھیٹر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ تھیٹروں پر پابندی کے حوالے سے یہ کہتے ہیں کہ ہم نے کچھ غلط نہیں کیا ، ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ بھئی غلط بیانی نہ کریں تھیٹر پر غلط اور بیہودہ چیزیں دکھائی گئی ہیں. شرم کریں ایسی باتیں کرتے ہوئے . انہوں نے کہا کہ پرفارمنگ آرٹ بہت قیمتی چیز ہے جسے نہ صرف تفریح ​​کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے بلکہ معاشرے کی بہتری کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کچھ نام نہاد عقلمند جو اس شعبے سے وابستہ ہیں وہ تھیٹر کے مواد کے حوالے سے یہ کہہ کر بہانہ بناتے ہیں کہ ہم نے صرف ان کے مطالبے کے مطابق لوگوں کو پیشکش کی ہے۔

    ”سہیل احمد نے کہا کہ میں تو ہمیشہ سے یہ کہتا آیا ہوں کہ خدارا تھیٹرز پر اچھی چیزیں دکھائیں.” ہندئوں نے اپنی مذہبی رسومات کو فروغ دینے کےلئے تھیٹر متعارف کروایا . اورہم کیا کررہے ہیں. ہمیں بھی تھیٹر کے ذریعے اپنے مذہب، قاعدے، ضابطے، قوانین اور فرائض کو بھی فروغ دینا چاہیے۔ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم نے یہ سب (مذہبی فرائض) اپنے لوگوں کو سکھانے کے بجائے صرف مذاق بنا دیا۔یاد رہے کہ سہیل احمد نے تھیٹر چھوڑا ہی اس لئے تھا کیونکہ وہاں‌ہونے والی فحاشی کا وہ حصہ نہیں بن سکتے تھے.

    میری ماں حیات ہوتیں تو آج میں شادی شدہ ہوتی نازش جہانگیر

    مجھ پر فحاشی کا الزام لگا کر جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں پائل …

    سرمد کھوسٹ کی مستنصر حسین تار ڑ کے ساتھ ملاقات

  • ہیجڑے کا کردار سہیل احمد سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا نادیہ خان

    ہیجڑے کا کردار سہیل احمد سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا نادیہ خان

    اداکارہ نادیہ خان جو آج کل ایک پروگرام کرتی ہیں جس میں ان کے ساتھ روبینہ اشرف اور ماریہ واسطی بیٹھی ہوتی ہیں، یہ تینوں ڈراموں پر اپنے ریویوز دیتی ہیں، اور جس کی اداکاری پسند نہ آئے اسکی خوب دھلائی کرتی ہیں.لیکن نادیہ خان نے سہیل احمد کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ہیں انہوں نے جیون نگر ڈرامہ پر ریویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈائریکٹر کاشف نثار نے اپنا کام بہت ہی اچھے انداز سے کیا ہے. انہوں نے جو ماحول بنایا ہے وہ مصنوعی نہیں لگ رہا ہر کوئی اپنے کردار میں بہت فٹ بیٹھا ہے. اور جہاں تک سہیل احمد کے ہیجڑا بننے کی بات ہے تو وہ اس کردار میں بہت سوٹ کئے ہیں، ہجڑا تو کوئی بھی بن جاتا ہے.

    ”گیٹ اپ تو میک اپ آرٹسٹ دے ہی دیتا ہے، لیکن اس گیٹ اپ کا سوٹ‌کرنا بھی ایک اہم بات ہوتی ہے” اور سہیل احمد ہیجڑے کے گیٹ اپ میں اپنے کردار کے ساتھ بھرپور انصاف کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں سہیل احمد واقعتا ایک بہت بڑے فنکار ہیں اور کاشف نثار کی ہدایتکاری تو ہمیشہ سے ہی کمال رہی ہے وہ ہر نئے پراجیکٹ کے ساتھ ثابت کرتے ہیں کہ ان سے اچھا کام کرنے والا کوئی نہیں ہے وہ نہایت ہی باصلاحیت ہیں. یاد رہے کہ جیون نگر ڈرامے میں مرکزی کردار اداکارہ رابعہ بٹ ادا کررہی ہیں اور سہیل احمد بھی اہم کردار میں‌نظر آرہے ہیں اور وہ کردار ایک ہیجڑے کا ہے.

    ہمارے ملتے ہی کہا جاتا ہے ہائے موٹی ہوگئی پتلی ہو گئی ودیا بالن کا …

    میں بہت اچھی شیف ہوں عفت عمر

    ممتاز ہوئیں تیار پاکستانیوں کے لئے، پوچھا کیسی لگ رہی ہوں میں

  • فادر ز ڈے کے حوالے سے سہیل احمد کی دل کو چھو لینے والی پوسٹ

    فادر ز ڈے کے حوالے سے سہیل احمد کی دل کو چھو لینے والی پوسٹ

    سینئر اداکار سہیل احمد جو کہ ٹویٹر پر کافی متحرک رہتے ہیں وہ مختلف موضوعات پر پوسٹیں کرتے رہتے ہیں ان کی پوسٹوں میں ایسی باتیں لکھی ہوتی ہیں کہ جن کو پڑھ کر نصیحت کا احساس ہوتا ہے۔ حال ہی میں فادرز ڈے گزرا ہے، لہذا سہیل احمد نے اس خاص دن کے حوالے سے کچھ یوں پوسٹ لکھی”اب فادر ڈے سے فادر کے ہونے کا احساس دلایا جاتا ہے اور ہمارے بچپن میں والد صاحب جب مرضی تھپڑ سے اپنے ہونے کا احساس دل دیتے تھے“۔ سہیل احمد کی یہ پوسٹ پڑھ کر ان کی عمر کے لوگوں نے اسے بہت پسند کیا جبکہ نوجوان نسل نے جہاں حیرت کا اظہار کیا وہیں اس پوسٹ کو پسند بھی کیا۔

    ”سہیل احمد ایسے فنکار ہیں جو ہر دلعزیز ہیں ۔ ان کی کہی ہوئی اور لکھی ہوئی بات کو غور سے سنا اور پڑھا جاتا ہے”۔ یاد رہے کہ سہیل احمد کی رواں بر س عید الفطرپر فلم ہوئے تم اجنبی ریلیز ہوئی اس میں انہوں نے ہجڑے کا کردار ادا کیا تھا، سہیل احمد ہر فن مولا فنکار ہیں وہ کسی بھی کردار میں ڈھل جاتے ہیں اور اس میں حققیت کے رنگ بھر دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے پرستار ان کو بہت چاہتے ہیں۔

    کنول آفتا ب کو اپنی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کرنا پڑی؟

    اقراءعزیز نے پہلی کمائی کا کیا کیا؟

    میں نے پانچ جنریشن کی ہیروئینز کے ساتھ کام کیا انیل کپور

  • کام لینے کے لئے 40 آڈیشنز دئیے حمزہ سہیل

    کام لینے کے لئے 40 آڈیشنز دئیے حمزہ سہیل

    معروف اداکار سہیل احمد کے بیٹے حمزہ سہیل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ میرے پاپا ایک بڑے فنکار ہیں ، لیکن اس کے باوجود شوبز میں اینٹری کے لئے مجھے بہت محنت کرنا پڑی، میں نے شروع شروع میں 40 آڈیشنز دئیے. حمزہ سہیل نے کہا کہ بہت سارے لوگوں نے تو مجھے کہہ دیا تھا کہ میں اداکار نہیں‌بن سکتا میری شکل ہی ہیروز جیسی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی میری صلاحیتوں پر اعتبار کرنے کےلئے تیار نہیں تھا. مجھے بس یہی کہا جاتا تھا کہ تم کوئی اور کام کر لو ایکٹنگ تمہارے بس کا کام نہیں ہے.

    حمزہ سہیل نے کہا کہ ”والد صاحب نے مجھے کام کے حوالے سے سپورٹ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کام حاصل کرنا ہے تو اپنے بل بوطے پر کرنا ہو گا میں کسی کو تمہاری سفارش نہیں کروں گا”. یاد رہے کہ حمزہ سہیل کا شمار اس وقت اچھے اور نامور اداکاروں میں ہوتا ہے. انہوں نے نہایت ہی کم عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیاہے. واضح رہے کہ سہیل احمد نے اپنے ایک انٹرویومیں کہا تھا کہ میں نے اپنے بچوں کو پڑھایا لکھایا لیکن کام کے معاملے میں ان سے کہا کہ اپنی صلاحیتوں کو آزمائیں اور پیسے کمائیں.

    نیمل خاور پھنس گئی مشکل میں

    شادی کو 50 سال ہو گئے لیکن کبھی لڑائی نہیں ہوئی منور سعید

    سینئر اداکار راج ملتانی کی یاد میں تقریب

  • سہیل احمد نے آج کے والدین پر سوال اٹھا دیا

    سہیل احمد نے آج کے والدین پر سوال اٹھا دیا

    سینئر اداکار سہیل احمد جنہوں نے اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے اپنا نام اور مقام بنایا ، نوجوان نسل ان کی باتوں سے بہت زیادہ محظوظ ہوتی ہے، اداکار سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک پوسٹ کی، اس میں‌ انہوں نے لکھا کہ آج کل تو والدین سے ان کا بچہ اگر کسی چیز کے لئے ضد کرتا ہے تو والدین فورا اس کو وہ چیز لے دیتے ہیں ، ہمارا بھی ایک دور تھا کہ جب بچے نے اگر کوئی چیز لینی ہوتی تھی تو پانچ روپے کے لئے بھی گھنٹہ گھنٹہ زمین پر لیٹ کر ڈانس کرتا تھا. سہیل احمد نے اس پوسٹ کے زریعے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ

    وقت بدل گیا اس کے تقاضے بھی بدل گئے ہیں اور والدین کی ترجیحات بھی بدل گئی ہیں، وہ کسی معاملے میں‌کھپنے کی بجائے اس کا آسان حل نکالتے ہیں. سہیل احمد کی اس پوسٹ پر بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کئے اور ان کی بات سے زیادہ تر نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے بچوں کو ضد کرنے کی والدین نوبت ہی نہیں آنے دیتے. یاد رہے کہ سہیل احمد وہ فنکار ہیں جو بڑوں اور بچوں میں یکساں مقبول ہیں.

  • اب غلط کو غلط کہنا پڑے گا ؟‌ سہیل احمد

    اب غلط کو غلط کہنا پڑے گا ؟‌ سہیل احمد

    معروف اداکار سہیل احمد نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ ہماری سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ ہم غلط کو غلط نہیں‌کہہ رہے ، ہمیں‌اگر کوئی کچھ غلط بتا رہا ہو توہم اسکی مذمت کریں ہم تالیاں بجاتے ہیں‌یا سن کر چپ کر جاتے ہیں . جاوید اختر انڈیا سے یہاں آیا ، اور یہاں بیٹھ کر غلط بات کر گیا جس پر ہمارے ہی لوگوں‌نے تالیاں بجا کر اس کی حوصلہ افزائی کی، حالانکہ اس کو آئینہ دکھایاجانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں‌ہوا. اس نے اپنے ملک میں‌جا کر اپنی اہمیت بتائی اور کہا کہ پاکستان میں بیٹھ کر ان کو غلط کہہ کر آیا ہوں اور ہم نے اسکو جواب ہی نہ دیا. اسکا مطلب یہ ہوا کہ ہم غلط کے ساتھ ایڈجسٹ کرتے جا رہے ہیں. سہیل احمد نے کہا کہ ہمارے دور میں‌ بیٹے باپ کے سامنے سگریٹ نہیں‌پی سکتے

    تھے احترام کرتے تھے لیکن اب تو ایسا ہے ہی نہیں ، بچے بڑوں کے سامنے ہی جو دل آئے کررہے ہوتے ہیں جو کہ بہت ہی غلط روش بنتی جا رہی ہے. سہیل احمد نے کہا کہ ملک میں‌جو اس وقت سیاسی ماحول ہے ہمیں‌نیوٹرل ہو کر دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کیا ٹھیک ہے کیا غلط ہے، بلاوجہ کسی کے کہے میں آکر عمارتوں کو نہ جلائیں ، نہ ہی آپس میں لڑیں.

  • پہلی بار شاہد کو دیکھا تو دیکھتا ہی رہ گیا سہیل احمد

    پہلی بار شاہد کو دیکھا تو دیکھتا ہی رہ گیا سہیل احمد

    منجھے ہوئے اداکار سہیل احمد نے کہا ہے کہ مجھے ہوئے تم اجنبی میں شاہد حمید کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آیا اس پر میں بہت زیادہ خوش ہوں. میں ان کا طالب علمی کے دور میں بہت بڑا پرستار تھا. میں نے ان کو سٹوڈیو میں دیکھا ، شاہد حمید نے سوٹ پہن رکھا تھا گاڑی سے اترے ، میں حیران رہ گیا ایسا لگا آسمان سے کوئی اتر آیا ہے ، سوٹ ان کو بہت سوٹ کررہا تھا ، پھر کچھ دن کے بعد ان کو گاڑی سے دھوتی کرتا پہن کر اترتے ہوئے دیکھا ، میں پھر سے حیران رہ گیا مجھے لگا کہ ان سے بہتر کسی کو دھوتی کرتا لگ ہی نہیں سکتا. شاہد حمید کے کام میں

    بہت زیادہ ورائٹی تھی ، کہاں امرائو جان اور کہاں‌نوکر ووہٹی دا. سہیل احمد نے کہا کہ شاہد حمید کے کام میں حیران کر دینے والی ورائٹی تھی. مجھے بہت خوش ہیں کہ کئی سال کے بعد اسی انسان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جسکا میں مداح ہوں. سیٹ پر شاہد بہت زیادہ پروفیشنل ہوتے تھے. سہیل احمد نے کہا کہ شاہد حمید میں یہ خوبی ہے کہ یہ جتنے بھی سینئر ہیں لیکن اپنے سے جونئیر کے ساتھ کام کرتے ہوئے یہ بالکل بھی احساس نہیں دلاتے کہ میں سینئر ہوں یا بہت بڑا آرٹسٹ ہوں ، میں نے ان سے سیٹ پر بہت کچھ سیکھا.

  • قوی خان کو جب کینسر کا پتہ چلا، صورتحال بہت بگڑ چکی تھی سہیل احمد

    قوی خان کو جب کینسر کا پتہ چلا، صورتحال بہت بگڑ چکی تھی سہیل احمد

    اداکار سہیل احمد نے کہا ہے کہ میری قوی خان کے ساتھ بہت دوستی تھی ، ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات کیا کرتے تھے ، وہ کراچی میں ہوتے تو میں‌کراچی ملنے جاتا ، لاہور آتے تو روز ہماری ملاقات ہوتی. قوی خان ہر تین ماہ کے بعد اپنے مکمل ٹیسٹ کرواتے تھے اس کے باوجود جب انہیں‌کینسر کا پتہ چلا ،ان کی کنڈیشن بہت بگڑ چکی تھی. سہیل احمد نے کہا کہ ہم دونوں مستنسر حسین تارڑ کے ساتھ صبح کو واک کیا کرتے تھے ، ایک دن قوی خان نے مجھے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ، میں نے کہا ٹیسٹ کروا لیتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کروا لئے ہیں، ہم

    دونوں اپنے جاننے والے ایک ڈاکٹر کے پاس چلے گئے ، ڈاکٹر نے مجھے اگلے دن کال کرکے کہا کہ ان کو تو کینسر ہے اور کینسر بہت بگڑ چکا ہے. میں‌نے قوی خان کو بتایا کیونکہ ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ پندراں دن کے اندر انجیکشنز شروع کر دئیے جائیں. قوی خان اپنے گھر والوں‌کو نہیں‌بتا رہے تھے پھر میں‌نے قوی خان کے بیٹے عدنان کو کال کی اور بتایا اس کے بعد اس نے ان کو بلوایا اور علاج شروع کر وایا لیکن ان کی زندگی نے ان سے وفا نہ کی .