Baaghi TV

Tag: song

  • فضا علی نے اپنا نیا گانا ریلیز کر دیا

    فضا علی نے اپنا نیا گانا ریلیز کر دیا

    گلوکارہ و اداکارہ فضا علی نے گزشتہ روز اپنا نیا اگانا ریلیز کر دیا ہے ، نیا گانا” مہندی ”کا تھیم شادی بیا ہ ہے. فضا علی نے اس گانے کےحوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سب سے زیادہ شادی بیاہ کے گیت گائے ہیں. میں نے پہلے دوسرے گلوکاروں کے ساتھ گایا اور ان کے گیتوں کو ملینز نے سنا، میں‌نے اس بار سوچا کہ کیوں نہ میں خود کے لئے گائوں اکیلی گائوں. فضا علی نے کہا کہ اس گانے میں میرے ساتھ نشو ، ریمبو ، صاحبہ نے بھی پرفارم کیا ہے. مجھے خوشی ہے کہ میرے مداح میرے گیتوں کو ہمیشہ ہی پسند کرتے ہیں.

    مجھے امید ہے کہ میرے اس نئے گانے کو بھی پسند کیا جائیگا. انہوں نے کہا کہ اس اب ویسے بھی شادی بیاہ کا سیزن شروع ہونے والا ہے میرے اس گانے کو یقینا شادی بیاہ پر ضرور انجوائے کیا جائیگا،ہم سب نے مل کر اس گانے پر بہت محنت کی ہے، فضا نے کہا کہ میں‌اس کے بعد مزید گانے بھی ریلیز کرنے جا رہی ہوں . گانا میرا شوق اور جنون ہے اور خوشی یہ ہے کہ میرے مداح میری ایکٹنگ اور گلوکاری دونوں میں پسند کرتے ہیں.

    عروہ اور فرحان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

    وہاج علی اور سجل علی اس ماہ سڈنی میں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے

    راچی میں‌سجا لکس سٹائل ایوارڈز کا میلہ ،یمنہ زیدی نے میدان مار لیا

  • ایمان علی گانے کی وڈیو میں نظر آئیں گی

    ایمان علی گانے کی وڈیو میں نظر آئیں گی

    ایمان علی اور ابرار الحق 1999 میں ”سانوں تیرے نال پیار ہو گیا” میں ایک ساتھ نظر آئے تھے ، اس وڈیو کو بہت زیادہ پسند کیا گیا ، ایمان علی کے ساتھ اس میں‌میکال ذوالفقار بھی دکھائی دئیے تھے. ایمان علی کے بارے میں‌کہا جا رہا ہے کہ ایک بار پھر وہ معروف گلوکار ابرار الحق کے گیت کی وڈیو میں نظر آئیں گی. تفصیلات کے مطابق گانا "رانو” کے لیے دونوں ایک بار دوبارہ اکٹھے ہونے والے ہیں، جس میں ایمان چندی گڑھ (بھارتی پنجاب) سے رانو کا کردار ادا کریں گی۔ اس گانے کی ہدایت کاری اسدممتاز کریں گے اور اس کی شوٹنگ ستمبر میں لاہور میں کی جائے گی۔

    کہا جا رہا ہے کہ” ایمان علی نے اس گانے کی وڈیو کے لئے اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے”.ایمان علی ایک خوبصورت ماڈل و اداکارہ ہیں وہ کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں، دوسری طرف ابرار الحق آج کل سیاست سے کنارہ کشی کئے ہوئے ہیں لہذا وہ اب میوزک پر توجہ دے رہے ہیں. یاد رہے کہ ابرار الحق نے پاکستان تحریک انصاف جوائن کی تھی لیکن کچھ عرصہ قبل روتے ہوئے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا.

    میری ماں حیات ہوتیں تو آج میں شادی شدہ ہوتی نازش جہانگیر

    مجھ پر فحاشی کا الزام لگا کر جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں پائل …

    سرمد کھوسٹ کی مستنصر حسین تار ڑ کے ساتھ ملاقات

  • فہد مصطفی کیفی خلیل کے دیوانے نکلے

    فہد مصطفی کیفی خلیل کے دیوانے نکلے

    معروف اداکار و پرڈیوسر فہد مصطفی نےحال ہی میں ایک ٹی وی شو میں‌شرکت کی ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ آج کل کونسا گیت بہت زیادہ شوق سے سنتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میرا ہی ایک ڈرامہ جس کا نام ہے مجھے پیار ہوا تھا اس کا او ایس ٹی "دیوانہ ہوا ” مجھے بہت پسند ہے، یہ گانا کیفی خلیل نے گایا ہوا ہے، آج کل میں اس گانے کو بہت گنگناتا ہوں اور صرف میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں یہ گانا بہت زیادہ سنا جارہا ہے. انہوں نے کہا کہ کیفی خلیل میرے پسندیدہ گلوکار ہیں ان کی آواز میں ایک جادو ہے جو سننے والوں کو اپنی جانب کھینچتا ہے.

    یہی نہیں فہد مصطفی نے کیفی خلیل کا گانا دیوانہ ہوا گا کر سنایا اور سماں باندھ دیا ”فہد مصطفی نے کہا کہ مجھے پیار ہوا تھا میری ہی پروڈکشن کا ڈرامہ ہے”مجھے خوشی ہے کہ اس ڈرامے کو بہت زیادہ
    پذیرائی ملی . یاد رہے کہ فہد مصطفی کے پروڈکشن ہائوس کا نام بگ بینگ ہے اور اس کے بینر تلے ایک سال میں کئی سپر ہٹ ڈرامے تیار ہوتے ہیں جو عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرتے ہیں .

    قرض واپس نہ کرنے پربھارتی بینک کاسنی دیول کا گھر نیلام کرنے کا فیصلہ

    دعا ہے پاکستان کو مخلص لیڈر شپ نصیب ہوجائے بشری انصاری

    آج کتاب بینی میرا مشغلہ ہے ریما خان

  • بہشت نے جب گانے کی خواہش کا اظہار کیا تو والد شان کا کیا ری ایکشن تھاِ؟

    بہشت نے جب گانے کی خواہش کا اظہار کیا تو والد شان کا کیا ری ایکشن تھاِ؟

    شان شاہد کی بیٹی بہشت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے گانے کا شوق بھی تھا لیکن والد کے ساتھ کبھی اظہار نہیں کیا تھا. جب میں نے اپنے والد کو بتایا کہ میں گانا بھی چاہتی ہوں تو انہوں نے کہا کہ ہیں” توں اے وی ” . انہوں نے مجھے کہا کہ میں تمہارے ہر شوق میں‌تمہارے ساتھ ہوں ٹھیک ہے جم کر گانے کے لئے ریاضت کرو ، ریہرسل کرو، انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ تم ملٹی ٹیلینٹڈ ہو. انہوں نے کہا کہ میری ماں نے مجھے ہر قدم پر سپورٹ کیا ہے، میری والدہ کو بہت زیادہ خوشی ہے کہ میں نے باقاعدہ اپنے کیرئیر کا آغاز کر دیا ہے.

    انہوں نے کہا کہ” گانا گانا آسان نہیں ہے یقینا بہت ہی مشکل کام ہے”، میں نے اب گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے تو اسکو بھی ساتھ ساتھ لیکر چلوں گی ، باقی ابھی یہ نہیں کہہ سکتی کہ میں مستقبل میں کیا کروں گی اداکاری یا ڈائریکشن. انہوں نے کہا کہ جو بھی کروں گی بہت سوچ سمجھ کر کروں گی. پہلے گانے کی لانچ سے پہلے کافی نروس تھی لیکن لائیو پرفارمنس کے بعد کافی مطمئن ہوں.

    بیٹی بہشت کی خوشی میں خوش ہوں مسز شان شاہد

    شان شاہد کی بیٹی نے اپنا پہلا گانا لانچ کر دیا

    ماورا حسین کا چائلڈ لیبر کے حوالے سے وڈیو پیغام

  • گانا چوری کر کے کمرشل میں شامل کرنا کسکو پڑا مہنگا ؟

    گانا چوری کر کے کمرشل میں شامل کرنا کسکو پڑا مہنگا ؟

    فلم انڈسٹری کے سینئر پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر میاں نوید اختر نے ٹی وی کمرشل میں فلم کا گانا بغیر اجازت استعمال کرنے پر ملک کی مشہور کمپنی میزان کو خط ارسال کردیا ہے جس میں ان خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا گیا ہے۔میاں نوید اختر نے اپنی کمپنی”سکرین ایکسچینج” کی طرف سے میزان گروپ آف آئل کمپنی کے نام خط میں لکھا ہے کہ ان کی کمپنی نے اپنے کمرشل میں فلم”دکھ سجناں دے” کا مشہور ترین گانا”سانوں نہر والے پل تے بلا کے” بغیر اجازت استعمال کیا ہے جس کے تمام قانون حقوق ان کے پاس ہیں۔

    ”ہلچل ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خط میں مزید لکھا گیا کہ مذکورہ فلم کا گانا یا کوئی دوسرا حصہ بغیر اجازت استعمال نہیں کیا جاسکتا” اس کے باوجود میزان کے کمرشل میں ماضی کا یہ مقبول ترین گیت استعمال کیا گیا ہے جو اداکارہ صاحبہ پر شوٹ ہوا اور اس کے لئے کسی سے بھی اجازت نہیں لی گئی۔میاں نوید اختر نے مطالبہ کیا کہ بغیر اجازت گانا استعمال کرنے پر انہیں پانچ لاکھ روپے ادا کئے جائیں ورنہ بصورتِ دیگر کمپنی کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس چوری کے خلاف ایف ائی آر بھی درج کرائی جائیگی .

    تماشا سیزن 2 میں عدنان صدیقی کا رجحان فیضان شیخ کی طرف نمایاں

    انٹرویو کے لئے کالز کرنے والے صحافی اور چینلز شرم کریں صرحا اصغر

    اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ زیادتی کی کوشش،ملزم نے کپڑے پھاڑ دیئے

  • جہیڑا نشہ تیری آکھاں وچوں آوے مینوں، فواد خان بھی جھوم اٹھے

    جہیڑا نشہ تیری آکھاں وچوں آوے مینوں، فواد خان بھی جھوم اٹھے

    اداکار فواد خان جو پاکستان بھارت سمیت پوری دنیا میں مقبول ہیں ، ان کی حال ہی میں ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ انڈین گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. فواد خان انڈین گانے جیہڑا نشہ تیری آکھاں وچوں آوے مینوں، پر ڈانس کررہے ہیں ان کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور فواد خان کو اس گانے پر ڈانس کرتا دیکھ کر ان کے پرستار کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں. اس وڈیو سے چند دن قبل بھی فواد خان کی ناردرن ایریاز میں سیر کرتے ہوئے کی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں. ان وڈیوز میں فواد خان اپنی اہلیہ، بچوں اور دوستوں کے ساتھ پہاڑوں کی سیر کررہے ہیں.

    واضح رہے کہ” فواد خان کی بالی وڈ میں بھی بہت دوستیاں ہیں وہاں سونم کپور ، انیل کپور ، دیپیکا سمیت تمام بڑے فنکار فواد خان کی فنی صلاحیتوں کے معترف ہیں”. فواد خان کی کچھ عرصے میں فلم نیلوفر ریلیز ہونے والی ہے، اس میں وہ ماہرہ خان کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں، نیلوفر کے پرڈیوسر خود فواد خان ہیں. دیکنھا یہ ہے کہ ایک بار پھر ماہرہ ور فواد خان کی جوڑی کیا رنگ لاتی ہے.

    بیٹے کی تعریف بلاوجہ نہیں کرتا بہروز سبزواری

    بے بی لیشس کی لاہور میں سکریننگ

    آئمہ بیگ جھوٹی ہے شیراز اپل

  • گلوکار ذیشان روکھڑی چور نکلے

    گلوکار ذیشان روکھڑی چور نکلے

    گلوکار ذیشان روکھڑی نے معروف شاعر سرفراز صفی کی غزل بغیر اجازت اپنی آواز میں ریکارڈ کرکے وڈیو یو ٹیوب پر اپ لوڈ کردی . سرفراز صفی نے گلوکار کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سرفراز صفی کہتے ہیں کہ میری پنجابی غزلوں کی کتاب ” چیتر ” 2018 ء میں ادارہ سلیکھ نے شائع کی ، قدرت مہربان ہوئی اور میری کتاب دھڑا دھڑ بکتی چلی گئی ، ساتھ ہی اسے پنجابی ادب کا بڑا ایوارڈ مسعود کھدر پوش بھی نصیب ہوا ، ویسے تو میرے بے شمار اشعار اور غزلیں نظمیں زبان زدِ عام ہیں لیکن بعض اشعار باقاعدہ ضرب الامثال بن گئے.

    حد یہ ہوئی کہ شفاء اللہ روکھڑی مرحوم کے بیٹے ذیشان روکھڑی نے مجھ سے اجازت لیے بغیر میرے اس شعر کا ایک آدھ لفظ بدل کر گیت بنا لیا اور دوبئی میں شوٹ کرکے ریلیز کر دیا ، تقریباً گیارہ دن پہلے یہ گیت یوٹیوب پر ریلیز ہوا اور اب تک اسے تیرہ لاکھ کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں ، خود ہی اندازہ لگا لیجئے کہ گیارہ دنوں میں صرف یوٹیوب پر اس گیت نے کتنی کمائی کر لی اور آئندہ دنوں مہینوں سالوں میں کتنا کمائے گا ۔” مجھے حیرت اس بات پر ہو رہی ہے کہ اتنے بڑے انسان کا بیٹا چور ہو گا ؟”
    کیا ہم ادبی اخلاقیات بالکل ہی بھول گئے ہیں ۔میری ملک بھر کے شعراء کرام سے بھی گزارش ہے کہ اس مقدمہ میں میرے ساتھ کھڑے ہوں ورنہ ہماری غزلیں ، نظمیں ، گیت اور اشعار لاوارث ہو جائیں گے اور جس کا جب جی چاہے گا انہیں اٹھا کر کاپی رائٹ کی پرواہ کیے بغیر جہاں مرضی توڑ موڑ کر گاتا پھرے گا ۔

    میں خواتین کے ساتھ تُو تڑاک نہیں‌کرتا شاہ رخ خان

    والد کی فلموں کے لئے میں‌موزوں نہیں ہوں عاشر وجاہت

    میرا نے اپنے بھائی کےلئے دعائوں کی اپیل کر دی

  • راحت فتح علی خان کے گانے آنکھیں نے 100 ملین ویوز حاصل کر لئے

    راحت فتح علی خان کے گانے آنکھیں نے 100 ملین ویوز حاصل کر لئے

    ڈرامہ سیریل کابلی پلاؤ کے او ایس ٹی آنکھیں نےڈیجیٹل پلیٹ فارم پر 100ملین ویوز حاصل کر لئے ہیں. آنکھیں کی مسحورکن کمپوزیشن کے خالق اور گلوکار راحت فتح علی خان ہیں جبکہ گانے کے بول عمران رضا نے تحریر کئے ہیں. OST آنکھیں نے نہ صرف لاکھوں ناظرین کے دل جیت لئے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دھوم مچادی ہے۔ ٹوئیٹر پر اس کی دلکش میلوڈی اور نغمے کے بولوں پر اس کے پرستاروں نے نغمے کے لئے محنت کرنے والے باصلاحیت فنکاروں کے بارے میں تعریفوں کے پل باندھ دئیے ہیں۔

    اسی طرح انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر بھی تخلیقی ریلیز کا تنوع نظر آرہا ہے جہاں پرستاروں نے گانے کے بول خود بھی گنگنانا شرو ع کردئیے ہیں.یاد رہے کہ کابلی پلاؤ کی کہانی ظفر معراج نے لکھی ہے او ڈائریکشن کاشف نثار کی ہیں.کابلی پلائو کے پروڈیوسر قیصر علی اور ایگزیکٹیو پروڈیوسر عمران رضا ہیں۔ کیو اینڈ کے پروڈکشنز اور ملٹی ورس انٹر ٹینمنٹ کے اشتراک سے یہ شاندار پروجیکٹ پیش کیا جارہا ہے جس میں انتہائی باصلاحیت افراد کی ٹیم نے اپنی مہارت اور تخلیقی صلاحیتوں سے کام کیا ہے۔