Baaghi TV

Tag: Sports

  • آئی سی سی نے مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کیلئے یکساں انعام کا اعلان

    آئی سی سی نے مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کیلئے یکساں انعام کا اعلان

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کے لیے یکساں انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے جبکہ مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کے لیے یکساں انعامی رقم کا اعلان ڈربن میں آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز کے دوران کیا گیا ہے ۔ آئی سی سی ٹورنامنٹس کی فاتح، رنراپ مینز اور ویمن ٹیموں کو برابر انعامی رقم ملا کرے گی۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی کے ہرممبر کی فنڈنگ میں خاطر خواہ اضافہ کردیا گیا ہے اور اس سے اب تمام ممبران کو یکساں بنیاد کی تقسیم پر فنڈز ملیں گے۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ میں سلو اوور ریٹ کی پابندیوں میں ترمیم کی توثیق کردی۔ موجودہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ سائیکل کے آغاز سے نئے اوور ریٹ قوانین لاگو ہوں گے، کھلاڑیوں کو ان کی میچ فیس کے 5 فیصد کے برابر جرمانہ عائد کیا جائے گا، اوور ریٹ کی زیادہ سے زیادہ سزا 50 فیصد میچ فیس کا حصہ ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کبری خان اور میں شادی نہیں کررہے گوہر رشید
    فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
    علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی
    ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مزید بہتری
    شہر یار آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
    تاہم واضح رہے کہ حال ہی میں انڈیا کی ٹیم کے پلیئرز پر پوری 100 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کر دیا گیا تھا۔ آئی سی سی اعلامیے کے مطابق کسی ٹیم کے 80 اوور تک پہنچنے سے پہلے ہی آؤٹ ہونے پر اوور ریٹ جرمانہ نہیں ہوگا۔ آئی سی سی کے مطابق نئے ایونٹس کے لیے اب کم از کم 7 مقامی کھلاڑیوں کو رکھنے کی شرط ہوگی، آرگنائزنگ ممبر بورڈ کسی کھلاڑی کے ہوم بورڈ کو شرکت کی فیس بھی ادا کرے گا۔

  • شیخ حسینہ کی  مداخلت پر تمیم اقبال نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

    شیخ حسینہ کی مداخلت پر تمیم اقبال نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

    بنگلا دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کی بروقت مداخلت کے بعد حیران کن طور پر گزشتہ روز کرکٹ چھوڑنے والے تمیم اقبال نے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔ جبکہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تمیم اقبال نے جمعہ کی سہ پہر بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ان کی اہلیہ بھی ہمراہ تھیں جبککہ سابق کپتان اور ممبر پارلیمنٹ مشرفی مرتضیٰ اور بی سی بی کے صدر نظم الحسن بھی وزیراعظم کی رہائشگاہ پر موجود تھے۔


    ملاقات کے دوران تمیم اقبال نے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔ خیال رہے کہ تمیم اقبال نے افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش کی کپتانی کرنے کے ایک دن بعد جمعرات کو یکدم ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ عبوری طور پر بی سی بی نے افغانستان کے خلاف دوسرے اور تیسرے ون ڈے کے لیے لٹن داس کو کپتان مقرر کیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بہکی بہکی باتیں،عمران کی ذہنی حالت تشویشناک، مبشر لقمان کا اہم ویلاگ
    آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا
    عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک کاروائی روکی جائے، وکیل
    یونان کشتی حادثہ کے بعد کاروائیاں،35 انسانی سمگلرز گرفتار
    نومئی واقعات،خواتین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو گا
    سویڈن واقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فارن آفس میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی

    خیال رہے کہ تمیم اقبال قومی ٹی وی میں نشر ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ اس کے پیچھے کوئی خاص وجہ نہیں ہے، میں اس حوالے سے کچھ عرصے سے سوچ رہا تھا اور اپنے اہل خانہ سے بھی چند روز سے بات کر رہا تھا۔ تاہم اس سے کئی روز قبل تمیم اقبال اس وقت تنقید کا نشانہ بنے تھے جب وہ افغانستان کے خلاف 3 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں مکمل طور پر فٹ نہ ہونے کا اعتراف کرنے کے باوجود میچ کا حصہ بنے تھے۔

  • ذکاء اشرف چیئرمین پی سی بی  مقرر

    ذکاء اشرف چیئرمین پی سی بی مقرر

    وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی ہے جبکہ نئی کمیٹی میں ذکا اشرف کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے حکومت نے پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کو عہدے سے ہٹا دیا اور ان کی جگہ محمود اقبال خاکوانی کو پی سی بی کا نیا چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی 4 ماہ کے لیے بنائی گئی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے ساتھ معاملات طے کرے گی، یہ کمیٹی چوہدری ذکاء اشرف کی سربراہی میں کام کرے گی۔ پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی 10 اراکان پر مشتمل ہے، کمیٹی میں کلیم اللہ خان، اشفاق اختر، مصدق اسلام، عظمت پرویز، ظہیر عباس، خرم سومرو، خواجہ ندیم، مصطفیٰ رمدے اور ذوالفقار ملک شامل ہیں۔

    مزید یہ پڑھیں؛
    وزیراعظم کی غیرملکی سرمایہ کاری سے متعلق مواقع تلاش کرنے کی ہدایت
    ڈی جی پی ٹی اے کے گھر چوری کی واردات
    شمالی وزیرستان؛ خودکش دھماکے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 10شہری زخمی
    امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے کوکین برآمد
    اسحاق ڈار کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات
    لاہورمیں 285 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے،عامر میر
    سی پیک کے دس سال مکمل،وزیراعظم شہبازشریف کی چین اورپاکستان کو مبارکباد
    پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے جبکہ پی سی بی چیئرمین کے الیکشن اور ذکا اشرف کی اہلیت کا معاملہ عدالتوں میں زیر التوا ہے۔ تاہم خیال رہے کہ ذکا اشرف سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات نجم سیٹھی چلا رہے تھے تاہم پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین پی سی بی کے لیے ذکا اشرف کا نام تجویز کیا تھا۔

  • میں شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان تنازع کا سبب نہیں بننا چاہتا ،نجم سیٹھی

    میں شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان تنازع کا سبب نہیں بننا چاہتا ،نجم سیٹھی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ میں شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان تنازع کا سبب نہیں بننا چاہتا-

    باغی ٹی وی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے ن لیگ چاہتی تھی کہ نجم سیٹھی کرکٹ بورڈ کے معاملات کو بہتر انداز سے چلا رہے ہیں اس لیے انہیں ہی برقرار رکھا جائے جب کہ پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا حق ہے، حکومت اگر نجم سیٹھی کو رکھنا چاہتی ہے تو انہیں کہیں اور لگا دیا جائے-

    بہاولنگر کے شہریوں کا بذریعہ وکیل آئی ایم ایف کو نوٹس

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وزرا اور نجم سیٹھی آصف زرداری کو اس معاملے پر اب تک قاٸل نہ کر سکے پیپلز پارٹی کی قیادت نے چیٸرمین پی سی بی کے معاملے پر لچک دکھانے سے انکار کر دیا تھا تاہم ان حالات کو دیکھتے ہوئے اب نجم سیٹھی نے خود کو کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے –

    24 گھنٹے میں پیپلز پارٹی کے مطالبات پر عملدرآمد کا امکان

    انہوں نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں کہا کہ میں شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان تنازع کا سبب نہیں بننا چاہتا موجودہ حالات میں پی سی بی چیئرمین کے عہدے کا امیدوار نہیں ہوں ایسا عدم استحکام اور غیر یقینی پی سی بی کے لیے اچھی نہیں ہے،تمام اسٹیک ہولڈرز کو گڈ لک-

    وزیر اعظم شہباز شریف چیئرمین پی سی بی کے لیے جلد دو نام گورننگ بورڈ میں نامزد کریں گے-

    کراچی؛ ایسی مویشی منڈی جہاں خریدار اور بیوپاری دونوں خواتین

  • کراچی اور لاہور میں اسٹیڈیم کے ساتھ ہوٹل بنانے کا پلان ہے،نجم سیٹھی

    کراچی اور لاہور میں اسٹیڈیم کے ساتھ ہوٹل بنانے کا پلان ہے،نجم سیٹھی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ کراچی اور لاہور میں اسٹیڈیم کے ساتھ ہوٹل بنانے کا پلان ہے-

    باغی ٹی وی: یہ اعلان انہوں نےاس وقت کیا جب وہ لاہور اور یو کے میڈیا کے درمیان میچ کے موقع پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے

    نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے چیف سکریٹری پنجاب کو خط لکھ دیا ہے کہ ہوٹل کےلیے زمین کی نشاندہی کردیں تاکہ اس پر کام شروع کیا جاسکے۔

    اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میڈیا کے نمائندوں کو کھیلتا دیکھ کر دل کر رہا ہے کہ میں بھی کھیلوں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ اس قسم کے ایونٹس ہی سے کھیل کو فروغ ملتا ہے۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ اس قسم کے ایونٹس ہی سے کھیل کو فروغ ملتا ہے لاہوریوں نے پی ایس ایل کے میچز میں رنگ بھر دیے ہیں، شائقین کرکٹ کے بڑی تعداد میں آنے سے اسٹیڈیم چھوٹے پڑگئے ہیں پی ایس ایل نے ہمیشہ ہی پاکستان کو اچھا ٹیلنٹ دیا ہے۔

    چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے بتایا کہ آئی سی سی اور اے سی سی اجلاسوں میں ایشیا کپ اور چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پر غور ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹس اور ریجنز کے انتخابات کروا کر گورننگ بورڈ مکمل کردیں گے، آئندہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے ڈیپارٹمنٹس نے ہامی بھر لی۔

  • فیفا ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے پر خراج تحسین،کسان نے مکئی کے کھیت میں میسی کی تصویر بنا دی

    فیفا ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے پر خراج تحسین،کسان نے مکئی کے کھیت میں میسی کی تصویر بنا دی

    قطر میں فیفا ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھانے والی ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کو ایک کسان نے منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے صوبے کورڈوبا کے علاقے لاس کاندورز میں میکسی ملیانو نامی کسان نے مکئی کے کھیت میں 124 ایکڑ کے حصے پر اس خوبصورت طریقے سے فصل اگائی کہ فصل اگنے پر فضا سے دیکھنے پر وہ میسی کی شکل بن گئی، انہوں نے کہا کہ یہ خیال زرعی شعبے کی طرف سے میسی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

    لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح

    انہوں نے کہا کہ کاشتکاری ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل میسی کے چہرے کی شکل میں مکئی کی شکل شروع ہوئی تھی ۔ یہ اقدام ہم نے اپنے کھلاڑی پر یقین کی بدولت اٹھایا تھا،جون اور جولائی میں فصل کی کٹائی کا موسم ختم ہونے کے بعد بھی کھیت میں باقی رہنے والی کثافت کی بدولت میسی کے چہرے دکھائی دیتا رہے گا کسی نہ کسی شکل میں مستقل طور پر نظر آتے رہنے کا بھی امکان ہے۔

    رپورٹس کے مطابق کسان نے میسی کی شکل بنانے کے لیے منفرد الگوراتھم کا استعمال کرتے ہوئے مخصوص جگہوں پر بیج ڈالے تاکہ مکئی اُگنے کے بعد جب اسے اونچے مقام سے دیکھا جائے تو وہ میسی کی شکل بن جائے انجینئر نے بتایا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ زرعی مشینری کو بیجوں کی مقدار کے بارے میں علم ہو گیا ہے جو مختلف جگہوں پر بویا جانا چاہیے۔

    دھونی اورویرات کوہلی کی بیٹیوں کیلئے نامناسب کمنٹس کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

    انہوں نے کہا کہ پانچ صوبوں میں ورلڈ کپ سے پہلے، اس کے دوران اور بعد میں میسی کے چہرے کی شکل میں 25 کھیت لگائے گئے تھے۔ اگرچہ ارجنٹائن کے کھلاڑی کا چہرہ ان میں سے کچھ میں واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے، لیکن ان میں سے کچھ میں بیج لگانے کی تاریخ یا خشک سالی سے متاثرہ علاقے کی وجہ سے چہرہ پوری طرح واضح نہیں ہوسکا۔

    انجینئر نے کہا کہ ہم اس اعزاز پر بہت خوش ہیں اور ہم ارجنٹائن کی جیت پر بھی خوش ہیں۔ ہم ٹیم کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں کیونکہ اسے فتح سے پہلے نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ زرعی شعبے کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

    یاد رہے ارجنٹائن میں قحط سالی نے ملک کے وسطی مشرقی صوبوں کو متاثر کیا ہے محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں میں بیلسٹرس میں بارش کے امکان کی نشاندہی کی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فٹبال کے متوالوں نے ارجنٹائن کے ورلڈکپ جیتنے کے بعد میسی کے ٹیٹو بھی جسم پر بنوائے تھے۔

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری،بابراعظم کی پہلی پوزیشن خطرے میں

  • عمران طاہر اور کولن منرو پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیموں کے مینٹورز مقرر

    عمران طاہر اور کولن منرو پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیموں کے مینٹورز مقرر

    عمران طاہر اور کولن منرو پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیموں کے مینٹورز مقرر

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےسابق کپتانوں شاہد آفریدی ، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی کے بعد اب پاکستانی نژاد جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر اور نیوزی لینڈ کے جارحانہ مزاج بیٹر کولن منرو بھی پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیموں کے مینٹورز مقرر ہوگئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی ایڈیشن 4 سے 17 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    ان پانچ نامور کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستان کے سابق کپتان اور شہرہ آفاق بیٹر جاوید میانداد کو پہلے ہی ٹورنامنٹ کا مینٹور مقرر کیا جاچکا ہے۔ ایونٹ کی چھٹی ٹیم کے لیے مینٹور کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    عمران طاہر نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ1998 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی تاہم وہ 2005 میں جنوبی افریقہ منتقل ہوئے اور 2011 میں وہاں سے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز کردیا۔انہوں نے مجموعی طور پر 20 ٹیسٹ، 107 ون ڈے اور 38 ٹی ٹونٹی میچز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے کُل 293 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کیں۔

    کولن منرو نے 65 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی۔اس دوران انہوں نے تین سنچریاں اور11 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ جارحانہ مزاج بیٹر 57 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں کھیلنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔

    عمران طاہر:

    عمران طاہر کا کہنا ہے کہ لاہور ان کا آبائی شہر ہے اور پاکستان جونیئر لیگ میں ٹیم مینٹور کی حیثیت سے شرکت کے لیے لاہور واپسی پر وہ بہت خوش ہیں۔یہ ان کے پاس نوجوان اور ابھرتے ہوئے اسپنرز کی معاونت کا بہترین موقع ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان جونیئر لیگ کے فلسفے کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیونکہ یہ نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے مکمل اظہار کے لیے ایک سخت اور مشکل ماحول فراہم کرے گا۔ یہ ایونٹ پاکستان میں کھلاڑیوں کا پول بڑھانے میں بھی معاونت کرے گا۔

    کولن منرو:

    کولن منرو کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان جونیئر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کا حصہ بننے کے لیے بہت پرجوش ہیں، یہ ایونٹ پاکستان کی کرکٹ میں گیم چینجر ثابت ہوگا ۔ نوجوانوں میں سرمایہ کاری، کھیل کے مستقبل کو محفوظ اوراپنی قومی ٹیموں کی ترقی کو یقینی بنانا تمام منتظمین کا مقصد ہونا چاہیے۔ پی سی بی نے اس قسم کا ٹورنامنٹ شروع کر کے دیگر ممالک پر سبقت لےلی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان جونیئر لیگ میں شرکت کے منتظر ہیں کیونکہ یہاں انہیں نوجوان کھلاڑیوں کو علم بانٹنے اور ان کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کا بھرپور موقع مل رہا ہے۔ بلاشبہ پاکستان جونیئر لیگ مستقبل میں ورلڈ چیمپئنز پیدا کرے گی۔

  • پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائ کے لیے تاریخی اقدام

    پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائ کے لیے تاریخی اقدام

    پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں
    کھلاڑیوں کے لئے ایک سال تک ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے. ترجمان محکمہ کھیل و سیاحت خیبر پختونخوا

    انڈر۔16 گیمز کے گولڈ مڈل جیتنے والے 58کھلاڑیوں کو ماہانہ دس ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    انڈر۔16 گیمز کے سلور مڈل جیتنے والے 35کھلاڑیوں کو ماہانہ آٹھ ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    انڈر۔16 گیمز کے کھانسی کا تمغہ جیتنے والے 14کھلاڑیوں کو ماہانہ پانچ ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ انڈر۔21 گیمز کے گولڈ مڈل جیتنے والے 449کھلاڑیوں کو ماہانہ دس ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا.

    انڈر۔21 گیمز کے سلور مڈل جیتنے والے 449کھلاڑیوں کو ماہانہ آٹھ ہزار روپے دینے کا فیصلہ، محکمہ کھیل و سیاحت

    انڈر۔21 گیمز کے گولڈ مڈل جیتنے والے 227کھلاڑیوں کو ماہانہ پانچ ہزار روپے دینے کا فیصلہ.

    اجلاس میں انڈر۔16 اور انڈر۔21 کھلاڑیوں کے لئے خصوصی کیمپ کے انعقاد کی بھی منظوری دی گئی ہے.

    پشاور، اجلاس میں انڈر۔16نمایاں کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کے لئے کھیلوں کا سامان دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے.

  • شاھد خان آفریدی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت

    شاھد خان آفریدی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شاہد آفریدی جمعرات سے بیمار تھے۔آن کا کہنا ہےکۂ میرے جسم میں بری طرح درد ہو رہا تھا۔
    آج ان کا کوروناواہرس کا ٹیسٹ کیا گیا تو بدقسمتی سے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا.
    شاھد آفریدی کی عوام الناس سے گزارش ہے کۂ مجھے صحت یابی کے لئے دعاؤں کی ضرورت ہے.

  • ایشیا پیسفک بیس بال کے ڈائریکٹر تاکی ہارو ناسو پاکستان پہنچ گئے

    پونی بیس بال انٹرنیشنل کے جاپان سے تعلق رکھنے والے ایشیا پیسفک بیس بال کے ڈائریکٹر تاکی ہارو ناسوپاکستان پہنچ گئے۔

    پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ اور عہدیداران کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ سید فخر علی شاہ نے ان کی آمد کو یوتھ بیس بال کے فروغ کے لئے سنگ میل قرار دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر نے کہا کہ میں پاکستان میں بیس بال خصوصاً یوتھ بیس بال کے فروغ کے لئے پاکستان کي بيس بال فيڈريشن کے اقدامات سے متاثر ہيں اور میرے آنے کا مقصد فروغ کے عمل میں تیزی لانا ہے

    ہمارے کھلاری آسٹریلیا کو سرپرائز دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، مصباح الحق

    بعد ازں انہوں نے فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ کے ہمراہ اکبر حسین درانی وفاقی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ (منسٹری آف آئی پی سی) سے ملاقات کی۔ اکبر حسین درانی نے بتایا کہ حکومت بیس بال کی ترویج کے لئے فیڈریشن کی ہر ممکن مدد کررہی ہے ۔ دونوں جاپانی آفیشلز کو صوابی میں موجود یار حسین بیس بال اکیڈمی کا دورہ کرایا جائے گاجہاں وہ کھلاڑیوں کو دی جانے والی تربیت کا جائزہ لیں گے۔ اس کے علاوہ اسلام آبا د ميں بھي بیس بال کی ٹریننگ کا جائزہ ليں گے ۔