Baaghi TV

Tag: Sports

  • ہمارے کھلاڑی آسٹریلیا کو سرپرائز دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، مصباح الحق

    قومي کرکٹ ٹيم نے آسٹریلیا کی سرزمین پر ڈیرے ڈال لیے اور ٹي ٹوينٹي سيريز سے قبل پريکٹس سيشن ميں شرکت کی،

    ٹرئينگ سيشن کے بعد غيرملکي ميڈيا سے گفتگو کرت ہوئے ہيڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آسٹريليا ميں اچھي کارکردگي دکھانا اور کاميابي حاصل کرنا ہميشہ ايک چيلنج رہا ہے اور ہر ٹیم کیلئے آسٹریلیا کي ان کنڈيشن ميں کھیلنا ایک چیلنج ہوتا ہے لیکن پاکستان کی نوجوان ٹیم کیلئے یہ اور بھی بڑا چیلنج ہے۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم نے تمام شعبوں میں کنڈیشنز کے مطابق اچھی کارکردگی دکھائی توہم بہتر نتائج دے سکتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار لیگ اسپنر عبدالقادر کے صاحبزادے لیگ اسپنر عثمان قادر کی قومی ٹیم میں شمولیت کے سوال پر مصباح کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں کھیلنے کی وجہ سے عثمان قادر یہاں کی کنڈیشنز سے اچھی طرح واقف ہیں۔

    Leg Spinner Usman Qadir

    اس سوال پر کہ’ قومی ٹیم کی غیر متوقع اور سرپرائز کارکردگی دکھانے کی عادت آسٹریلیا کیلئے باعث خوف بھی ہوسکتی ہے؟’ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے لیکن ہماری کوشش ہے کہ اپنی کارکردگی میں تسلسل لایا جائے۔ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ اچھی بولنگ کررہے ہیں اور صرف تیز بولنگ ہی ان کی خاصیت نہیں بلکہ انہوں نے لائن اور لینتھ پر بھی بہتر کنٹرول کا بھی مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘کسی بھی کپتان کیلئے ہمیشہ میرا یہی مشورہ رہا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی تو اپنی جگہ اہم ہے لیکن کپتان کیلئے بطور کھلاڑی ٹیم میں کردار ادا کرنا سب سے زیادہ اہم ہوتا ہے’۔انہوں نے کہا کہ اظہر علی اور بابر اعظم اچھے بیٹسمین ہیں اور ان دونوں کیلئے سب سے اہم یہ ہے کہ وہ بطور بیٹسمین اپنی کارکردگی پر سب سے پہلے فوکس رکھیں۔

    Fast Bowler Nasim Shah

    مصباح نے کہا کہ ٹیم میں ہر کھلاڑی پروفیشنل ہوتا ہے، ہر کھلاڑی کو معلوم ہوتا ہے کہ اسے کیا پرفارمنس دینی ہے، کپتان کا کام انہیں آپریٹ کرنا ہوتا ہے، وقت کے ساتھ انسان سیکھتا ہے، ابتداء میں کپتانی کا پریشر ہوتا ہے لیکن میری ذاتی رائے یہ ہے کہ جب آپ پر ذمہ داری آتی ہے تو کئی دفعہ اس سے آپ کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ مصباح نے کہا کہ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کا بہترین بیٹسمین ہے اور اگر وہ اپنی پرفارمنس برقرار رکھے گا تو اسے اپنی کپتانی میں بھی اس کا فائدہ ہوگا۔

  • ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انڈر 19 کرکٹرز کو جرمانہ

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرانڈر 19 کرکٹر ز ابو حریرہ اور زین بن فاروق پر جرمانہ عائد کر دیا گیا

    قومی انڈر 19 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کےمیچ میں نامناسب زبان کا استعمال کرنےپر سنٹرل پنجاب کے کرکٹرز ابو حریرہ اور زین بن فاروق پر میچ فیس کا 50،50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ سنٹرل پنجاب کے انڈر 19 کرکٹرز کورانا نوید کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ میں ناردرن کے خلاف میچ میں پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لیول 2 جرم کے مرتکب پایا گیا۔

    بدھ کے روزکھیلے گئے میچ میں آن فیلڈ امپائرز قیصر خان اور وقار احمد نے دونوں کھلاڑیوں کوکھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے متعلق پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.21 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔ اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری انعام اللہ نےسنٹرل پنجاب انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دونوں کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا۔

    انڈر 16 سیریز: پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلا تین روزہ میچ برابر کردیا

  • قائداعظم ٹرافی کا پیر سے دوبارہ آغاز

    اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے کامیاب انعقاد کے بعد قائداعظم ٹرافی کے دوسرے مرحلے کا آغاز پیر سے ہوگا ، جہاں پانچویں راؤنڈ کے میچز 28 اکتوبر سے کوئٹہ ، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں کھیلے جائیں گے

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی اور بین الاقوامی کرکٹ میں ربط برقرار رکھنے کیلئے قائداعظم ٹرافی کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا، پہلے مرحلے کے 4 راؤنڈز مکمل ہونے کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا روانگی سے قبل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا انعقاد کیا گیا، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز نومبر کے پہلے ہفتے میں کھیلی جائے گی ،

    اسی طرح پاکستان کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں آسٹریلیا کیخلاف 2 میچوں کی سیریز کھیلنی ہے، نومبر کے وسط میں شروع ہونے والی سیریز میں شامل قومی ٹیسٹ کرکٹرز قائداعظم ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ میں شرکت کے بعد برسبین روانہ ہو ں گے ، سیریز سے قبل قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرکٹرز پیر سے شروع ہونے والے راؤنڈ کی صورت میں آخری بار قائداعظم ٹرافی میں شرکت کرین گے،

    مزید پڑھیں
    بھارت نے پاکستان کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

  • ویمنز ٹی ٹونٹی سیریز: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 41 رنز سے شکست دے دی

    قومی ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 14 رنز سے شکست دے دی۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 420 رنز بنائے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ویمزٹیم مقررہ 26 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز ہی بناسکی۔ اس سے قبل قومی ویمنزکرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیاتو میزبان ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز متاثر کن نہ رہا اور محض 15 رنز پر دونوں اوپنرز آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئیں، جس کے بعد کپتان بسمعہ معروف اور عمیمہ سہیل نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لیے 60 رنز کی شراکت قائم کی۔

    اختتامی اوور میں سدرہ نواز نے 5 گیندوں پر 4 چوکے جڑ کرٹیم کا مجموعہ 126 تک پہنچایا۔ قومی ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے جہاں آراء عالم نے 17 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    127 رنز کے تعاقب میں مہمان ٹیم کی ابتدائی 2 وکٹیں محض 6 رنز پر گرگئیں۔ تجربہ کار بیٹر رومانہ احمد نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکیں۔ رومانہ احمد نے 30 گیندوں پر 6 چوکوں
    اور 2 چھکوں کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیش کی ویمزٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز ہی بناسکی۔اسپنر انعم امین نے 13 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔ عالیہ ریاض، کائنات امتیاز، بسمعہ معروف، سعدیہ اقبال اور ڈیانا بیگ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    ایمرجنگ ویمنز ٹیمز ایشیاکپ ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو 65 رنز سے شکست دے دی

  • نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹاپ باولر دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کا حصہ نہیں

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں اپنی پیس اور سوئنگ سے بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے فاسٹ باولر عثمان شنواری کو دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا
    نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں صرف ایک مرتبہ کسی باؤلر نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ خیبرپختونخوا کے فاسٹ باؤلر عثمان شنواری نے یہ کارنامہ ناردن کے خلاف سیمی فائنل میں انجام دیا۔ 13 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کے باوجود عثمان شنواری
    میچ میں اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلاسکے۔

  • شاداب خان کا انگلینڈ کی کاؤنٹی سے معاہدہ طے پا گیا

    پاکستانی کرکٹر شاداب خان کا سرے کاؤنٹی سے کھیلنے کامعاہدہ طے پا گیا، لیگ اسپنر آئندہ برس سرے کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کھیلیں گے، 35 ٹی ٹوئنٹی اور 43 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 22 سالہ لیگ اسپنر نے ورلڈ کپ کے سات میچوں میں نو شکار کرکے اپنی اہلیت کا لوہا منوایا تھا،

    شاداب خان نے سرے کاؤنٹی کیساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرے کی جانب سے کھیلنا اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں، بڑے عرصے سے کاؤنٹی کھیلنے کا منتظر تھا، آسٹریلوی بگ بیش کے بعد یہ انگلش کاؤنٹی سے معاہدہ ان کے کیرئر کا یہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے

    سرے نے پہلی بار 2003 میں ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل جیتا تھا جس کے بعد وہ 2013 میں فائنل تک ضرور پہنچی لیکن ناکام رہی، سرے کاؤنٹی کے ڈائریکٹر ایلک اسٹیورٹ کا کہنا ہے کہ شاداب خان ٹی ٹوئنٹی کے شاندار باولر ہیں ان کے آنے سے ہمارا ٹیم کمبی نیشن بہتر ہو گا

    پاکستان آرمی کی کھیلوں کے میدان میں بھی اونچی اڑان

  • پاکستان آرمی کی کھیلوں کے میدان میں بھی اونچی اڑان

    پاکستان نے عالمی فوجی کھیلوں میں والی بال کے سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا

    پاکستان سروسز والی بال کی ٹیم چین کے شہر ووہان میں جاری ورلڈ ملٹری گیمز (سی آئی ایس ایم) کے سیمی فائنل میں پہنچ گئ۔ 100 سے زائد ممالک نے عالمی فوجی کھیلوں میں حصہ لیا۔ والی بال ان کھیلوں میں سے ایک تھا جس میں پاکستان سروسز ٹیم نے حصہ لیا۔ پاکستان والی بال ٹیم نے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے انتہائی عمدہ کھیل پیش کیا اور ٹیم اپنے اگلے میچ میں برازیل کے خلاف سیمی فائنل میں کھیلے گی جبکہ دوسرا سیمی فائنل جنوبی کوریا ، چائنا قطر ٹیموں کے فاتح کے خلاف کھیلے گا۔

    اس چیمپیئن شپ میں 10 ممالک سے تعلق رکھنے والی والی بال کی کل 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستانی ٹیم نے اپنے تالاب میں نیدرلینڈ کو 3-0 ، کینیڈا کو 3-0 ، ایران کو 3-1 سے شکست دی ، اور جنوبی کوریا سے اسے 3-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسے اپنے گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل ہے۔ سروسز والی بال کی ٹیم نے دنیا کے سرکردہ والی بال کھیلنے والے ممالک کے خلاف زبردست فتوحات حاصل کیں۔ سروسز ٹیم کی کامیابیوں سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں والی بال میں بہت ترقی ہوئی ہے۔

    بطور ٹیم اسپورٹ بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کے لئے تمغے جیتنے کی بڑی صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ والی بال پورے ملک میں ایک بہت مشہور کھیل ہے۔ اس مقابلے میں مبشر رضا (کپتان) جو نیوی سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ بھی پاکستان ٹیم کے لئے کھیلتے ہیں ، نے انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کل کا میچ ٹاپ پوزیشن پر جانے کے لئے اہم ہوگا ، کیوں کہ یہ پہلی بار ہوگا کہ پاکستان والی بال یہ تمیز حاصل کرے گا۔

  • نویں چیف آف دی نیول اسٹاف گالف چیمپین شپ کب اور کہاں کھیلی جائے گی ؟

    پاک بحریہ کی سربراہی میں ہونے وای نویں چیف آف دی نیول اسٹاف ایمیچیور گالف چیمپئن شپ 2019 کی تفصیلات بتانے کیلئے میڈیا بریفنگ کا لاہور میں انعقاد کیا گیا ،اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور نعمت اللہ نے میڈیا کو بریفنگ دی۔

    تفصیلات کیمطابق چیمپئن شپ 25 سے 27 اکتوبر تک ڈیفینس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں منعقد کی جائے گی۔ ترجمان پاک بحریہ کیمطابق اسٹیشن کمانڈر نے گزشتہ چیمپئن شپس کی کامیابی میں میڈیا کے کردار کو سراہا۔ اسٹیشن کمانڈر لاہور کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ، چیمپئن شپ کے اختتامی روز یعنی 27 اکتوبر کو کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں

    بنگلہ دیش کے خلاف قومی ویمن ٹی 20 ٹیم کا اعلان

  • قومی ہاکی ٹیم اولمپک کوالیفائرز میں شرکت کیلئے ہالینڈ روانہ

    قومی ہاکی ٹیم اولمپک کوالیفائرز میں شرکت کیلئے ہالینڈ روانہ

    قومی ہاکی ٹیم اتوار کو علی الصبح اولمپک کوالیفائرز میں شرکت کیلئے رضوان سنیئر کی زیر قیادت ہالینڈ کے شہر ایمسٹلوین روانہ ہو گئی

    جہاں اسے 26 اور 27 اکتوبر کو میزبان ملک کیخلاف ویگنر ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلنا ہیں جن میں کامیابی پاکستان کو اولمپکس میں جگہ دلا سکتی ہے، گول کیپرز وقار اور امجد علی کے علاوہ پاکستانی ٹیم میں نائب کپتان عماد بٹ، مبشر علی، رضوان علی، ابو بکر محمود، معین شکیل، تصور عباس، اظفر یعقوب، راشد محمود، علی شان، اعجاز احمد، عمر بھٹہ، رانا سہیل، رانا وحید، غضنفر علی، حماد انجم اور عرفان سینئر بھی شامل ہیں واضع رہے کہ پاکستانی ٹیم اولمپک کولیفائرز سے قبل 22 اور 23 اکتوبر کو جرمنی کیخلاف بھی دو میچز کھیلے گی،

    مزید پڑھیں
    قومی ٹی ٹوئنٹی سیکنڈ الیون دلچسپ مرحلے میں داخل

  • احمد شہزاد ویرات کوہلی کے برابر آگئے

    احمد شہزاد ویرات کوہلی کے برابر آگئے

    احمد شہزاد ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 5 سنچریاں سکور کرنے والے پہلے پاکستانی اور تیسرے ایشائی کھلاڑی بن گئے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد نے کامران اکمل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پانچ سنچریاں سکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے جبکہ ایشیاء کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ احمد شہزاد ویراٹ کوہلی کے برابر آگئے جو کہ پانچ سنچریاں سکور کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔ روہت شرما 6 سنچریاں کرکے ایشیا میں پہلے نمبر پر ہیں۔ احمد شہزاد نے فیصل آباد میں جاری ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے نادرن ٹیم کیخلاف 63 گیندوں پر 111 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

    پاک بحریہ نے 33 ویں قومی کھیلوں 2019 کی مشعل تھام لی