بنگلہ دیش میں کھیلی جانے والی ٹرائنگولر سیریز میں میزبان بنگلہ دیش نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ، افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے ، جن میں حضرت اللہ زازئئ کے 47 رنز اور اور رحمان اللہ کے 29 رنز نمایاں تھے ، بنگلہ دیش کی طرف سے افیف حسین نے 2 جبکہ مستفضر رحمان ، شکیب الحسن، سیف الدین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،
جواب میں بنگلہ دیش نے 139 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کر لیا ، بنگلہ دیش کی بیٹنگ شروع میں لڑکھڑائی اور 11 رنز کے مجموعے پر دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ، پھر بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے بنگلہ دیشی بیٹنگ کو سنبھالا اور 45 گیندوں پر 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور بنگلہ دیش کو میچ جتوا دیا ، میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ شکیب الحسن کو دیا گیا ،
Tag: Sports

ٹرائنگولر سیریز، افغانستان کی مسلسل دوسری شکست

پی سی بی 243 ریجنل کیوریٹرز اور گراؤنڈ سٹاف کو دو ماہ کا نیا کنٹریکٹ دے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 243 ریجنل گراؤنڈز مین اور کیوریٹرز کو کنٹریکٹ دینے کی پیشکش کردی، پی سی بی گراؤنڈ اسٹاف کو 2 ماہ کے لیے کنٹریکٹ دینے کی پیشکش کررہا ہے، کنٹریکٹ کا آغاز پی سی بی کے نئے آئین کے نفاذ کے روز سے ہوگا، پی سی بی نے گراؤنڈ اسٹاف کے تمام بقایاجات ادا کرنے کے لیے بھی فوری اقدامات اٹھائے ہیں
اس دوران پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ ڈیپارٹمنٹ کیوریٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لے گا، ڈومیسٹک کرکٹ ڈیپارٹمنٹ وینیوز کے لیے مقررہ اسٹاف کی تفصیلات بھی جمع کرے گا، پی سی بی کی جانب سے پیشکش 16 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ماتحت کام کرنے والے گراؤنڈ اسٹاف کو کی گئی ، پی سی بی کے نئے آئین کے بعد 16 ریجنل ایسوسی ایشنز 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں ضم ہوچکی ہیں
” لڑنا نہیں اس کے ساتھ ، بہت مارتا ہے "
دبئی میں ہونے والی باکسنگ فائٹ میں فلپائنی خریف کو 62 سیکنڈ میں زیر کرنے والے پاکستانی باکسر کی سپورٹ میں شعیب اختر میدان میں آ گئے ، شعیب اختر نے محمد وسیم کیساتھ ملاقات کی اور سوشل میڈیا پر ان کیساتھ ویڈیو پیغام جاری کیا اورکہا کہ "آج پوراہیرو میرے ساتھ بیٹھا ہوا ہے، لڑنا نہیں اس کیساتھ بہت مارتا ہے، ابھی یہ تھکا نہیں یہ بہت سے مزید ٹائٹل جیتنے والا ہے ، انشااللہ”،

سری لنکا سے سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت 21 ستمبر سے شروع ہو گی
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز 27 ستمبر سے کراچی میں شروع ہونے جا رہی ہے جس کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ 20 ستمبر سے شروع ہوگی، ٹکٹیں 21 ستمبر سے ٹی سی ایس کے مخصوص مراکز میں دستیاب ہوں گی
سری لنکا کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی طے کر لی گئی ہیں،
کراچی میں ہونے والے ایک روزہ میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے ، جبکہ لاہور میں ہونے والے ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 5000 روپے تک رکھی گئی ہے،
کراچی میں اقبال قاسم، نسیم الغنی، وسیم باری، محمد برادرز اور انتخاب عالم انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے میں ملے گا،
آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان انکلوژرز کے ٹکٹ 1000 روپے میں دستیاب ہوں گے، قائد، وسیم اکرم، عمران خان اور ظہیر عباس انکلوژرز کا ٹکٹ 2000 روپے میں ملے گا، حنیف محمد، جاوید میاں داد اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 3000 روپے مقرر کردی گئی ،لاہور میں ٹی ٹونٹی میچز کے لیے انضمام الحق، نذر، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے میں ملے گا
عبدالحفیظ کاردار، راجاز، جاوید میانداد اور سعید انور انکلوژرز کا ٹکٹ 1500 روپے میں دستیاب ہوگا، عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کا ٹکٹ 3000 جبکہ وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کا ٹکٹ 5000 روپے میں ملے گا
شائقین کرکٹ کو ایک شناختی کارڈ پر 5 ٹکٹیں خریدنے کی اجازت ہوگی
آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، محمد عباس کی ترقی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے حالیہ مکمل ہونے والی ایشز ٹسیٹ سیریز کے بعد نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں بپہلے نمبر بھارت براجمان ہے ، جبکہ دوسرے ، تیسرے اور چوتھے نمبر پر بالترتیب نیوزی لینڈ، ساؤتھ افریقہ، اور انگلینڈ کا قبضہ ہے ، پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا ساتواں نمبر ہے ،
اگر ٹیسٹ کے بلے بازوں کی بات کی جائے تو اس میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی ، اسٹیو اسمتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکے ٹاپ ٹین بلے بازوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ، اور اگر ٹیسٹ باولرز کی بات کی جائے تو آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس ٹاپ ٹین میں واپس آگئے ہیں
افغانستان نے بنگلہ دیش کو 25 رنز سے شکست دے دی
ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں جاری ٹرائنگولر سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو 25 رنز سے شکست دے دی ، افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 164 رنز بنائے جن میں محمد نبی کے 54 گیندوں پر 84 اور اصغر افغان کے 37 گیندوں پر 40 رنز نمایاں تھے بنگلہ دیش کے محمد سیف الدین نے 4 اور شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،
165 کے جواب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن 139 پر ڈھیر ہوگئی محمد اللہ نے کچھ مزاحمت دکھاتے ہوئے 44 رنز بنائے ، ان کے علاوہ صابر حسین نے 24 اور شکیب الحسن نے 15 رنز بنائے ، میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ محمد نبی کو دیا گیا
قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان نے خیبر پختونخوا کی پوزیشن مستحکم کردی
ناردرن اور خیبرپختوانخوا کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ کے دوسرے روز خیبرپختوانخوا کے بلے بازوں نے مزید 183 رنز جوڑے۔
میزبان ٹیم نے 526 رنز پر اننگ ڈکلیئر کردی اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔کپتان محمد رضوان نے 22 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 176 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ عادل امین نے 73 رنز بنائے۔ ناردرن کرکٹ ٹیم کی جانب سے شاداب خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ صدف حسین، موسیٰ خان، عماد وسیم اور محمد نواز نے 1، 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں ناردرن کرکٹ ٹیم نے دن کے اختتام تک 1 وکٹ کے نقصان پر 109 رنز بنائے۔
میچ کے تیسرے روز حیدر علی اور عمر امین بالترتیب 56 اور 20 رنز سے خیبرپختوانخوا کی جانب سے اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ سدرن پنجاب اور خیبرپختوانخوا کی ٹیمیں میچ کی پہلی اننگ میں مقررہ 110 اوورز میں 400 رنز بنانے پر 5,5 اضافی پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں جبکہ سندھ کی ٹیم کو 3 پوائنٹس دئیے گئے۔ سندھ نے مقررہ 110 اوورز میں 301 رنز بنائے تھے۔ پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 20-2019 میں قائداعظم ٹرافی کے لیے نیا پوائنٹس سسٹم متعارف کروا یا ہے۔
قائداعظم ٹرافی: سندھ کے عابد علی نے 249 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی
یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری میچ کے دوسرے روز سندھ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو عابد علی بلوچستان کی باؤلنگ کے سامنے ڈٹ گئے۔ انہوں نے میچ کے دوسرے روز 129رنز کا اضافہ کیا اور 249 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ان کی اننگزمیں 26 چوکے شامل تھے۔ میزبان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے 473 رنز 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ بلوچستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 جبکہ عمران فرحت اور خرم شہزاد نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بلوچستان کی جانب سے امام الحق اور عظیم گھمن نے اننگز کا آغاز کیا۔ دن کے اختتام تک مہمان ٹیم نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 16 رنز بنائے ۔میچ کے تیسرے روز امام الحق 9 اور عظیم گھمن 6 رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔
24 ویں نیشنل سیونزرگبی چیمپئن شپ2019ء پاکستان آرمی نے جیت لی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام 24 ویں نیشنل سیونز رگبی چیمپئن شپ2019ء پاکستان آرمی نے جیت لی، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان ایئرفورس کو 5-0 سے جیت لی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان رگبی اکیڈمی لاہور کینٹ میں دو روزہ ٹورنامنٹ میں 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔گزشتہ روز آرمی، ایئرفورس، واپڈا اور ریلوے نے سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر سروس ٹائرز چودھری عارف سعید تھے۔ اس موقع پر پاکستان رگبی یونین کے چیئرمین فوزی خواجہ،ٹورنامنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد ملک، رگبی سروسز مینجر سید معظم علی شاہ، عاصم علی، پنجاب رگبی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور سابق کھلاڑیوں سمیت سینکڑوں تماشائی گراؤنڈ میں موجود تھے۔ پہلے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی نے ریلوے کو 52-0 سے ہرایا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان ایئرفورس نے پاکستان واپڈا کی ٹیم کو 21-5 سے ہرا دیا۔تیسری چوتھی پوزیشن کے میچ میں پاکستان واپڈا نے ریلویز کو 50-0 سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس طرح فائنل دونوں سروسز کے درمیان ہوا جو پاکستان آرمی نے 5-0 سے جیتا۔ پہلے ہاف میں آرمی کے انجم نے خوبصورت ٹرائی سکور کرکے آرمی کو برتری دلا دی جو آخر تک قائم رہی۔ ایئرفورس کی ٹیم نے کچھ اچھے موو بنائے مگر ٹرائی کرنے میں ناکام رہے۔ اس طرح نیشنل گیمز 2019ء پشاور کیلئے چاروں صوبوں کے علاوہ آرمی، ایئرفورس، واپڈا اور ریلویز نے کوالیفائی کرلیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان رگبی یونین فوزی خواجہ نے سروس ٹائرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دو روزہ چیمپئن شپ کو سپانسر کیا۔ فوزی خواجہ کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان سے اتنی بڑی تعداد میں ٹیموں کی شمولیت رگبی کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ایشین والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
پاکستان ایشین والی بال چیمپئن شپ کے آخری گروپ میچ میں کویت کو شکست دے کر کواٹر فائنل میں پہنچ گیا ، پاکستان نے کویت کو 1-3 کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ، اور کواٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ،
پاکستان نے تہران میں جاری ایشین والی بال چیمپئن شپ میں کویت کو 1 کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دے دی ، پاکستان کی جیت کا مارجن 19-25، 25-20 ،22-25، 16-25 رہا ،









