Baaghi TV

Tag: srk

  • تجھے یاد نہ میری آئی کا ری میک بنایا جائیگا

    تجھے یاد نہ میری آئی کا ری میک بنایا جائیگا

    1998 میں شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھر جی کی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے ریلیزہوئی ، اس فلم نے ریلیز ہوتے ہی لوگوں‌کو اپنا دیوانہ بنا لیا. فلم کا میوزک آج بھی بہت پسند کیا جاتا ہے. 16 اکتوبر کو اس فلم کی ریلیز کو 25سال مکمل ہو رہے ہیں اس موقع پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ کچھ کچھ ہوتا ہے کا ایک گیت” تجھے یاد نہ میری آئی ” کا ری میک کیا جائے گا. رپورٹس کے مطابق اس گانے کا ری میک گلوکار بی پراک بنائیں گے ۔انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں گلوکار بی پراک کا کہنا تھا کہ اگر آپ پورے دل سے کوئی خواب دیکھتے ہیں تو خواب ظاہر ہونا شروع ہو جاتا ہے اور وہ سچ ہو جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہوہی ہے کہ مجھے شاہ رخ خان ، کاجول اور رانی مکھرجی کے لیے ایک گانا گانے کا اعزاز ملا ہے مجھے امید ہے کہ آپ کو ہماری کوششیں پسند آئیں گی۔

    میرا ایک ہی خواب ہے کہ اس جادوئی گیت کو دوبارہ تخلیق کروں اور اپنے انداز میں گاوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میری درخواست کو قبول کرنے اور ہم پر بھروسہ کرنے کے لیے کرن جوہر کا شکریہ، ہم آپ کے جادوئی گانے کے ساتھ انصاف کر سکتے ہیں۔گانا ’تجھے یاد نہ میری آئی‘کو کاجول پر ہی فلمایاگیا تھا اور اسے ادت نارائن اور الکا یاگنک کے گایا تھا .

    شوبز شخصیات کی فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت

    شوہر کے لئے رات کو ایک بجے بھی کھانا بنا دیتی ہوں اسماء عباس

    ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر ماورا حسین کا پیغام

  • شاہ رخ کی محبت میں جوان فلم کی دیپیکا پڈوکون

    شاہ رخ کی محبت میں جوان فلم کی دیپیکا پڈوکون

    بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ مجھے جب شاہ رخ‌خان نے فلم جوان آفر کی تو اس میں‌میرا ایک مختصر کردار تھا، لیکن میرے پاس ہاں کہنے کے علاوہ کوئی دوسری آپشن تھی ہی نہیں، لہذامیں نے ہاں کر دی. انہوں نے کہا کہ نہ کرنے کی تو میں ویسے بھی نہیں سوچ سکتی تھی، سب جانتے ہیں کہ میرا اور شاہ رخ خان کا رشتہ کس نوعیت کا ہے. ہم ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں اور میں نے اپنے کیرئیر کی پہلی فلم بھی شاہ رخ خان کے ساتھ ہی کی تھی.

    انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ”شاہ رخ خان کی محبت ہے کہ وہ مجھے کردار اور پراجیکٹس آفر کرتے ہیں”. دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ شاہ رخ خان کی محبت تو ہے ہی لیکن اس فلم کو کرنے کی ایک وجہ اور بھی تھی وہ یہ کہ اس فلم کی کہانی بہت اعلی تھی .اداکارہ نے کہا کہ میں فلم کے حوالے سے منعقدہ اس تقریب کا حصہ بن کر اور ٹیم کی طرف سے سراہے جانے پر خوشی کے ساتھ فخر بھی محسوس کررہی ہوں، یاد رہے کہ فلم جوان نے ہندی سینما کی تاریخ کا سب سے بڑا بزنس کیا ہے.

    ماہم شاہد فلم رب دی سوں میں کاسٹ

    ایوارڈز کی تقریبات میں‌جانے کو کوئی فائدہ نہیں سونیا حسین

    میوزک کمپنی ای ایم آئی نے میوزک سے وابستہ شخصیات میں رائلٹی چیک تقسیم کئے

  • یش چوپڑا نہ کہتے تو ایک عاشق لڑکے کا کردار کبھی نہ کرتا شاہ رخ خان

    یش چوپڑا نہ کہتے تو ایک عاشق لڑکے کا کردار کبھی نہ کرتا شاہ رخ خان

    بالی وڈ کے کنگ کہلائے جانے والے اداکار شاہ رخ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں وہ یش چوپڑا کی وجہ سے ہوں انہوں نے مجھے بہت متحرک کیا کہ میں‌یہ بھی کر سکتا ہوں وہ بھی کر سکتا ہوں، جبکہ مجھے لگتا تھا کہ میں عام سی شکل و صورت کا لڑکا ہوں سانولا ہوں میں بھلا ہر کردار کیسے کر سکتا ہوں. یش چوپڑا نے مجھے کہا کہ تم ایک عاشق لڑکے کا کردار کرو ، میں نےسوچا کہ نہیں میں تو یہ نہیں کر سکوں گا نہ میں بہت ہینڈسم ہوں نہ ہی مجھ سے یہ ہوگا تو یش چوپڑا نے کہا کہ اگر تم یہ نہیں کرو گے تو سمجھو تمہارا کیرئیر تاریک ہے، میں نے ان کی بات کو سنجیدگی کے ساتھ لیا

    انہوں نے کہا کہ” اس کے بعد یش چوپڑا نے جیسے کہا میں‌نے ویسے کیا ،” ان کے ساتھ ڈر کی ، دل تو پاگل ہے جیسی بڑی فلمیں کیں ، اس کے بعد تو پیچھے مڑ کر کبھی دیکھا ہی نہیں، اس کے بعد مجھ میں‌اعتماد آیا کہ میں تو کوئی بھی کردار کر سکتا ہوں نیگیٹیو یا مثبت. شاہ رخ خان نے کہا کہ میں آج کیرئیر کے جس بھی موڑ پر ہوں اس میں‌یش چوپڑا کا حوصلہ اور ان کا مجھ پر یقین کا بہت بڑا ہاتھ ہے.

    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

    میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

    شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

  • کیلاش کھیر شاہ رخ خان کی فلم جوان دیکھ کر رو پڑے

    کیلاش کھیر شاہ رخ خان کی فلم جوان دیکھ کر رو پڑے

    بھارت کے معروف گلوکار کیلاش کھیر نے حال ہی میں اپنے بیٹے کے ساتھ فلم جوان دیکھی ہے انہیں فلم بہت اچھی لگی انہوں نے فلم دیکھنے کے بعد ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ کئی سفر اور کئی کنسرٹس کے بعد بلآخر میں نے کبیر کے ساتھ جاکر فلم جوان دیکھ لی، بھائی شاہ رخ نے میرا گانا اس میں ڈالا بالکل ایسے موقع پر کہ میں جذباتی ہوگیا اور آنکھیں بھیگ گئیں۔شاہ رخ خان نے بھارتی گلوکار کے بیان پر کہا کہ ’کیلاش جی آپ شکریہ، آپ کی آواز میں جادو ہے، میری طرف سے آپ کےلیے محبت اور جھپی دونوں ہی۔

    یاد رہے کہ فلم جوان مین کیلاش کھیر کا بھی ایک گانا ہے،” کافی سالوں کے بعد کیلاش کھیر کا گانا کسی فلم میں شامل کیا گیا ہے جس کو دیکھ کر گلوکار اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے” ۔جوان فلم بالی وڈ کی تاریخ کی پہلی فلم بن گئی ہے جس نے کمال بزنس کیا ہے. اس سال شاہ رخ خان کی دو فلمیں ریلیز ہوئی ہیں اور دونوں نے بزنس کے لحاظ سے ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے.شاہ رخ خان کی فلم جوان کا سیکول بھی جلد ہی بننے جا رہا ہے.

    خود سے دوستی کریں مایا خان کا مداحوں کو مشورہ

    راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    جب ماڈلنگ میں‌آئی تو بہت خوبصورت چہرے پہلے سے ہی ماڈلنگ کررہے تھے فضا علی

  • شاہ رخ خان واقعی شہنشاہ ہیں کرینہ کپور

    شاہ رخ خان واقعی شہنشاہ ہیں کرینہ کپور

    بالی وڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور جو بلا کی حسین اور بہترین اداکارہ مانی جاتی ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اور میرے شوہر سیف علی خان شاہ رخ خان کے بہت بڑے مداح ہیں ، ہم ان کی فلمیں دیکھنے کےلئے بے تاب رہتے ہیں، فلم پٹھان اور جوان کی ریلیز اور اس کے بعد جو بزنس کے لحاظ سے ریکارڈ بنا ہے اس کو دیکھ کر ہم سب خوش ہیں۔ شاہ رخ خان کو اگر بالی وڈ کا شہنشاہ کہا جاتا ہے تو وہ واقعی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بیرون ملک کہیں بھی جاتی ہوں تو وہاں دیکھتی ہوں کہ بھارت کا نام جہاں بھی لیا جاتا ہے وہاں شاہ رخ خان کی بات سب سے پہلے ہوتی ہے۔ شاہ رخ خان کے پاس جو شہرت ہے اسکو دیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے۔

    کرینہ کپور نے کہا کہ باہر کے ملکوں میں بھارت کے نام سے پہلے شاہ رخ خان کا نام لیا جاتا ہے۔ میں تو دنگ رہ جاتی ہوں دیکھ کر کہ شاہ رخ خان سے لوگ کس قدر پیار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آٰیا۔ ”

    سیلف ریسپیکٹ پر کمپرمائز نہیں کرتی نادیہ حسین

    راکھی اپنے نکاح کی وڈیوز ایکبار پھر سوشل میڈیا پر شئیر کر کے پھنس گئیں

    اہلیہ کو خوش کرنے کے لئے وکی کوشل کیا کرتے ہیں جان کر رہ جائیں …

  • کرکٹرز کی آمد کے بعد کیا پاکستانی فنکاروں کو بھی بلا لیں؟ راہول ڈھولکیا کا سوال

    کرکٹرز کی آمد کے بعد کیا پاکستانی فنکاروں کو بھی بلا لیں؟ راہول ڈھولکیا کا سوال

    اداکارہ ماہرہ خان کی بالی وڈ ڈیبیو فلم ‘رئیس’ کے ڈائریکٹر راہول ڈھولکیا نے پاکستانی کرکٹرز کی بھارت آمد کے بعد اب پاکستانی فنکاروں کو بھی بھارت میں کام کرنے کی اجازت کے حوالے سے ایک اہم سوال پوچھ لیا۔راہول ڈھولکیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سوال کیا کہ ‘اب جبکہ پاکستانی کرکٹرز باضابطہ طور پر بھارت آگئے ہیں، تو کیا ہم پاکستانی اداکاروں کو بھی اپنی فلموں میں اداکاری کے لیے مدعو کر سکتے ہیں؟’
    فلم ‘رئیس’ کے ڈائریکٹر راہول ڈھولکیا نے پوچھا کہ ‘کیا اداکاروں کے ساتھ ساتھ ہم پاکستانی موسیقاروں کو بھی بالی ووڈ فلموں میں پرفارم کرنے کے لیے مدعو کرسکتے ہیں؟’
    ”ان کی اس پوسٹ پر بہت سارے انڈینز نے ان کو برا بھلا کہا لیکن ایسے کمنٹس بھی دیکھنے کو ملے جو واقعتا پاکستانی فنکاروں کی بھارت آمد چاہتے ہیں” جو چاہتے ہیں کہ پاکستان فنکار بھارت میں جا کر کام کریں۔ ماہرہ خان ، فواد خان ، میرا ، وینا ملک ، حمائمہ ملک ، ہمایوں سعید ، سمیع خان ، میکال ذوالفقار ، جاوید شیخ ، زیبا بختیار، زیبا اور محمد علی ، عاطف اسلم  ، راحت فتح علی خان ، علی ظفر و دیگر بھارت جا کر کام کر چکے ہیں اور بھارتی عوام نے انہیں بہت پذیرائی بھی  دی ہے۔
  • ڈنکی دیکھنے کےلئے اپنا دل لیکر جائیں شاہ رخ کا مداحوں کو پیغام

    ڈنکی دیکھنے کےلئے اپنا دل لیکر جائیں شاہ رخ کا مداحوں کو پیغام

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان اکثر ٹویٹر پر چیٹ کا سیشن رکھتے ہیں اس میں وہ اپنے مداحوں سے بات چیت کرتے ہیں ان کے سوالوں کا جواب دیتے ہیں، اب جبکہ شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی ریلیز ہونے والی ہے تو شاہ رخ خان نے اسکی پرموشن کا آغا کر دیا ہے۔ گزشتہ دنوں انہوں نے مداحوں کے ساتھ چیٹ کا ایک سیشن رکھا اور اس دوران ان کے مداحوں نے ان سے مختلف قسم کے سوالات کئے ، ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ "پٹھان میں سیٹ بیلٹ باندھنے کا کہا، جوان میں ماسک پہننے کا، اب ڈنکی دیکھنے کےلئے کیا کرنا ہو گا ” تو شاہ رخ خان نے بہت ہی خوبصورت انداز میں جواب دیا انہوں نے کہا کہ "اپنا دل لیکر جانا” ڈنکی کے لیے اپنے دل کو آستین پر پہن لو۔

    ‘Ask SRK’ سیشن کے دوران، ایک اور مداح نے ان سے پوچھا، "کیا ہم ڈنکی میں کسی ایکشن سین کی توقع کر سکتے ہیں؟ جس پر شاہ رخ نے جواب دیا، ڈنکی مزاح اور جذباتی مناظر سے بھرپور فلم ہے دیکھنے والوں کو بہت مزا آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب سے میری ملاقات جلد ہی سینما گھروں میں ہو گی ۔

    عالیہ بھٹ ، نیتو اور ردھیما کپور نے رنبیر کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    رنبیر کپور 41 برس کے ہو گئے

    کترینہ کیف کے بالی وڈ میں 20 سال مکمل

  • پہلی فلم میں ہی کہہ دیا تھا شاہ رخ تم بڑے سٹار بنو گے نانا پاٹیکر

    پہلی فلم میں ہی کہہ دیا تھا شاہ رخ تم بڑے سٹار بنو گے نانا پاٹیکر

    بالی وڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شاہ رخ خان بہت بڑا اور اچھا فنکار ہے۔ پہلی فلم جو اس نے سائن کی تھی اسکا نام تھا راجو بن گیا جنٹلمین ، لیکن اس سے پہلے فلم دیوانہ ریلیزہو گئی ۔ جب ہم فلم راجو بن گیا جنٹلیمین کی شوٹنگ کررہے تھے تو اس وقت میں نے شاہ رخ خان کو کہہ دیا تھا تم بڑے سٹار بنو گے ، کیونکہ میں نے اس کے اندر چھپے ٹیلنٹ کو بھانپ لیا تھا اور وہی ہوا شاہ رخ خان ایک کامیاب اور بے کلاکار بنے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا شاہ رخ خان کے ساتھ کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اگر کوئی افواہیں گردش کرتی ہیں تو وہ میڈیا کی بنائی ہوئی ہیں،

    سچ تو یہ ہے کہ ”شاہ رخ خان جب بھی مجھے ملتا ہے بہت اچھے سے ملتا ہے ”عزت احترام دیتا ہے۔ شاہ رخ خان نے تیس برسوں میں یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ایک اچھے اداکار ہیں اور لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں ، جوان اور پٹھان کی اس کی مثال ہیں کہ لوگ آج بھی ان کو پسند کرتے ہیں اور ان کو ہمیشہ دیکھنا چاہتے ہیں ۔

    عالیہ بھٹ ، نیتو اور ردھیما کپور نے رنبیر کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    رنبیر کپور 41 برس کے ہو گئے

    کترینہ کیف کے بالی وڈ میں 20 سال مکمل

  • خواہش ہے جوان آسکر حاصل کرے ایٹلی کمار

    خواہش ہے جوان آسکر حاصل کرے ایٹلی کمار

    فلم جوان جس نے باکس آفس پر دھوم مچا رکھی ہے اس کے ریکارڈ توڑ بزنس کے بعد ان کے ڈائریکٹر ایٹلی کمار نے اس خواہش کاظہار کر دیا ہے کہ ان کی فلم آسکر ایوارڈز میں پہنچے اور آسکر جیتے۔ رپورٹس کے مطابق جب سے فلم جوان سپر ہٹ ہوئی ہے تب سے اس فلم کے ڈائریکٹر ایٹلی کمار پھولے نہیں سما رہے۔ فلم جوان کے 36 سالہ ہدایت کار ایٹلی نے تازہ انٹرویو کے دوران اپنے مستقبل کے عزائم کا اظہار کردیاہے۔انہوں نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے باکس آفس پر فلم جوان کے راج کے بعد میری نظریں اب آسکرایوارڈ پر لگی ہوئی ہیں،

    میں چاہوں گا کہ فلم عالمی ایوارڈ کے اسٹیج تک پہنچے۔ایک سوال کے جواب میں ایٹلی نے خود میں آسکر ایوارڈ حاصل کرنے کی چاہت کی تصدیق کی اور ساتھ ہی مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ اس بارے میں شاہ رخ خان سے بھی بات کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ” اگر سب کچھ ٹھیک رہے تو یقینا جوان کو بھی آسکر ایوارڈ میں جانا چاہیے۔”ایٹلی نے کہا ہم نے فلم پر بہت محنت کی اور اسکا صلہ بھی ہمیں ملا ہے جس پر میں بہت خوش ہوں۔

    والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

    میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

  • شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا ریکارڈ

    شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا ریکارڈ

    شاہ ر خ خان کی فلم جوان نے کامیابی کے تمام ریکارڈز توڑ دئیے ہیں ۔ رواں برس شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ایک ایسی فلم بنی جس نے پہلے تین دن میں بھارتی سینما کی تاریخ میں تاریخی بزنس کیا ۔فلم جوان نے بھارت کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی تہلکہ مچا رکھا ہے ، انٹرنیشنل مارکیٹ سے اب تک دو سو اٹھانوے کروڑ روپیہ کما چکی ہے ، شاہ رخان ہندی سینما کے واحد وہ اداکار ہیں جن کی فلم نے ایک ہزار کروڑ کا ہندہ عبور کیا ہے اور کامیابی کا سلسلہ نہیں رک رہا۔ ”ہر ویک اینڈ پر فلم ریکارڈ بزنس بنا رہی ہے”۔ اس سے قبل عامر خان کی فلم دنگل نے ایک ہزار کروڑکا ہندسہ عبور کیا تھا

    لیکن جوان فلم اس حوالے سے اس فلم کا بھی ریکارڈ توڑ کر آگے نکل رہی ہے۔یاد رہے کہ فلم جوان میں شاہ رخ خان نے ایک الگ اور منفرد کردار ادا کیا ہے اس میں دیپیکا پڈوکون نے بھی ایک اہم مگر مختصر کردار ادا کیاہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس فلم کے لئے دیپیکا کے معاوضہ نہ ہونے کے برابر لیا ہے۔ جبکہ فلم کے ڈائریکٹر اٹلی کمار نے جوان کا سیکول بنانے کا عندیہ بھی دیدیا ہے۔ شاہ رخ خان نے عمر کے اس حصے میں بھی ثابت کر دیا ہے کہ وہ بالی وڈ کے بادشاہ ہیں اور ان کو مات دینا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ