Baaghi TV

Tag: srk

  • اب میں صرف مرکزی کردار کروں گا چاہے فلم پر خود پیسہ ہی کیوں نہ لگانا پڑے نواز الدین صدیقی

    اب میں صرف مرکزی کردار کروں گا چاہے فلم پر خود پیسہ ہی کیوں نہ لگانا پڑے نواز الدین صدیقی

    بالی وڈ اداکار جو اپنی سابقہ اہلیہ کے ساتھ لڑائی جھگڑے کی وجہ سے کافی مہینوں تک سرخیوں میں رہے ، وہ ایک بار پھر سے ہیں سرخیوں میں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ اب میں صرف مرکزی کردار ہی کروں گا چاہے مجھے خود ہی فلم پر پیسہ کیوں نہ لگانا پڑے۔ ہمارے ہاں جو سپورٹنگ ایکٹر ہوتا ہے اسکو ثانوی کرداروں تک ہی محدود کر دیا جاتا ہے جو کہ بہت ہی غلط بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ میں اس وقت کیرئیر کے اس موڑ پر ہوں جہاں مجھے صرف فلموں میں مرکزی کردار کرنے چاہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلم رئیس میں میرا کردار شاہ رخ خان کے مقابلے میں

    تھا میں ایسے کردار کرنا چاہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اب میں بڑی فلموں میں بڑے اور مضبوط کرداروں کی تلاش میں ہوں۔ یاد رہے کہ نوازالدین صدیقی نے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ اداکار کئی بلاک بسٹر فلموں میں نظر آئے اور بطور فنکار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ نواز نہ صرف اپنے غیر معمولی کام کے ہنر کے لیے جانا جاتا ہے بلکہ وہ ایک شخص کے طور پر بھی جانا جاتا ہے جو اپنے ذہن سے جو بات کرتا ہے اس پر ڈٹا رہتا ہے۔ نواز الدین صدیقی کے کیرئیر میں بےشمار ہٹ فلمیں ہیں لیکن بجرنگی بھائی جان اور کک قابل زکر ہیں۔

  • شاہ رخ خان کی محبت کے بارے میں ایک خوبصورت بات

    شاہ رخ خان کی محبت کے بارے میں ایک خوبصورت بات

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب مجھے پیار محبت کے اظہار کے سینز کرنے ہوتے ہیں یہ کہنا ہوتا ہے کہ آئی لو یو ، تو مجھے بہت کوفت ہوتی ہے ایسا کرنے سے کیونکہ ذاتی زندگی میں میرا یقین ہے کہ اگرآپ محبت کرتے ہو تو آپ کو کہنے کی ضرورت نہیں پڑتی اور اگر کہنے کی ضرورت پڑ گئی تو پھر وہ محبت نہیں ۔ اداکار نے مزید یہ بھی کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں خصوصی طور پر باپ کے انتقال کے بعد بہت مشکل وقت دیکھا ہے ، لیکن ہر مشکل وقت میں میری ماں نے میری حوصلہ افزائی کی ، انہوں نے مجھے ادب

    آداب سکھایا انہوں نے مجھے دین کے مطابق چلنا سکھایا ، مجھے یاد ہے کہ میں جب چھوٹا تھا تو میری ماں مجھے کہا کرتی تھی کہ کھانا اتنا لینا بیٹا جتنے کی ضرورت ہے ضائع مت کرنا ۔وہ مجھے کہا کرتی تھی کہ کسی پر کبھی انحصار نہ کرنا اپنے کام خود کرنا ۔ شاہ رخ خان نے یہ بھی کہا کہ میری ماں نے میرے ساتھ کیرئیر بنانے کے ھوالے سے بھی زبردستی کبھی نہیں کی تھی ہمیشہ یہی کہا کہ جو دل کرے وہی کرو لیکن دل لگا کر محنت کر کے ساتھ کرو۔میں بھی اپنے بچوں کے ساتھ زبردستی کا قائل نہیں ہوں ان کو اپنی زندگی میں جو کرنا ہے کر کریں میں کبھی ان کو مجبور نہیں کروں گا کہ یہ کرو اور وہ نہ کرو۔

  • آریان خان کے برینڈ کی مہنگی چیزیں مڈل کلاس طبقے کا احتجاج

    آریان خان کے برینڈ کی مہنگی چیزیں مڈل کلاس طبقے کا احتجاج

    بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے اپنا نیا لگژری برینڈ ڈیلویکس اوپن کیا ہے ، اس کی پرموشن ان کے والد شاہ رخ خان نے کی خود جم کر کی ہے. اس لگژری بریںڈکا لانچ کر دیا گیا ہے . ویب سائٹ سے خریداری کی جا سکتی ہے . لیکن لوگ حیران رہ گئے ہیں ویب سائٹ پر موجود کپڑوں‌ کی قیمتیں دیکھ کر. ایک ٹی شرٹ کی قیمت چوبیس ہزار ہے اسی طرح سے ایک جیکٹ ڈھائی لاکھ کی ہے ، ہر چیز کی قیمت بہت زیادہ ہے اور اس قیمت کو ادا کرنے کے ساتھ ساتھ خریدار کو جی ایس ٹی بھی الگ دینا ہو گا وہ بھی بہت زیادہ ہے. آریان خان کے برینڈ ڈیلولیکس پر تنقید کی

    جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ مڈل کلاس طبقے کی پہنچ سے باہر ہے اس برینڈ کے کپڑے خریدنا. سوشل میڈیا پر صارفین اس برینڈ کے ھوالے سے میمز بنا رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بھئی یہ تو دیکھ لیتا کہ انڈیا میں ایک بڑی تعداد غریب لوگوں کی ہے جو کہ اتنے مہنگے کپڑے افورڈ نہیں کر سکتے، دوسری طرف آریان خان کے برینڈ کی چیزیں وہ لوگوں ہاتھوں ہاتھ لے رہے ہیں جو صاحب حیثیت ہے.

  • شاہ رخ خان نے سیلفی لینے والے مداح کا ہاتھ جھٹک دیا

    شاہ رخ خان نے سیلفی لینے والے مداح کا ہاتھ جھٹک دیا

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان جو آج کل کافی پریشان ہیں کیونکہ انکی آنے والی فلموں ڈنکی اور جوان کی وڈیوز لیک ہو گئی ہیں ، اس چیز کو لیکر انہوں نے عدالت سے بھی رابطہ کیا ہے. کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان فلم ڈنکی کی شوٹنگ کرکے ممبئی پہنچے تو ائیر پورٹ پر باہر نکلتے وقت ان کے ایک مداح نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی ، شاہ رخ خان اپنی سیکیورٹی کے ساتھ گزر رہے تھے کہ مداح نے اپنا فون نکالا اور شاہ رخ خان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تو کنگ خان نے اس کا ہاتھ جھٹک دیا اور وہ لڑکا اپنے ہاتھ کا موبائل سنبھال نہیں پایا. شاہ رخ خان

    اس وجہ سے آگئے ہیں شدید تنقید کی زد میں کیونکہ کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان کو ایسی حرکتیں‌کرنا زیب نہیں دیتا، وہ ایک بڑے سٹار اگر ہیں تو اپنے مداحوں کی وجہ سے ہیں. اگر کوئی مداح ان کے ساتھ تصویر لینا چاہتا ہے انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے جو انہوں نے کیا ہے. جب کہ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سٹارز کو اتنی اہمیت دینی ہی نہیں چاہیے کہ انکا دماغ ہی خراب ہوجائے.

  • شاہ رخ خان اپنے ہی بیٹے آریان کے کپڑوں کے برینڈ ایمبیسڈر بن گئے

    شاہ رخ خان اپنے ہی بیٹے آریان کے کپڑوں کے برینڈ ایمبیسڈر بن گئے

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان جو کہ کچھ عرصہ پہلے تک منشیات کیس کو بھگتتے رہے ، کیس چلتا رہا ، تفتیش کے دوران آریان کے خلاف کوئی ثبوت اور گواہی نہ مل سکی جس کے بعد انہیں رہائی مل گئی، رہائی کے بعد آریان خان کافی محتاط نظر آتے ہیں اور اب ان کی زیادہ توجہ کام پر ہے. آریان خان نے اپنا کپڑوں کا برینڈ متعارف کروایا ہے ، جس کے لئے وہ کافی محنت بھی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. شاہ رخ خان جو کہ دنیا کے دیگر برینڈز کے برینڈ ایمبیسڈر بنتے ہیں وہ بن گئے ہیں اپنے ہی بیٹے آریان کے کپڑوں کے برینڈ ایمبیسڈر ، انہوں

    نے ھال ہی میں اپنے بیٹے کے کپڑے پہن کر ایک تشہری وڈیو جاری کی. اس وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آریان خان کچھ کررہے ہیں اور شاہ رخ خان ان کی مدد کررہےہیں. واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی اس سال پٹھان فلم ریلیز ہوئی ہے ، جس نے ریکارڈ توڑ بزنس کرکے بالی وڈ کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دیدیا ہے. تاہم آریان نے فلموں میں آنے کی بجائے بزنس کرنے کو ترجیح دی یے. ایک انٹرویو میں آریان بتا چکے ہیں کہ ان کا دھیان ایکتنگ سے زیادہ لکھنے لکھانے کی طرف ہے ہو سکتا ہے کل کو وہ ایک فلم لکھیں .

  • شاہ رخ خان کو اپنا نام ابھینیو کیوں رکھنا پڑا ؟‌

    شاہ رخ خان کو اپنا نام ابھینیو کیوں رکھنا پڑا ؟‌

    بالی وڈ کے کنگ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان جب فلم انڈسٹری میں آئے تھے اس وقت وہ شادی کر چکے تھے. انہوں نے شادی اپنی پسند گوری سے کی تھی، گوری ہندو بیک گرائونڈ سے تھی جبکہ شاہ رخ خان مسلمان فیملی سے تھے. گوری خان نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں بتایا کہ جب میرے والدین کو پتہ چلا کہ شاہ رخ خان مسلم فیملی سے ہے اور فلم انڈسٹری جوائن کر چکا ہے تو ان کو اچھا نہیں لگا، گوری کہتی ہیں کہ چونکہ میں فیصلہ کر چکی تھی کہ شاہ رخ خان کے ساتھ ہی شادی کرنی ہے تو والدین نے بھی ہاں کر دی اور شاہ رخ خان نے میرے والدین کی

    آسانی کے لئے اپنا نام ابیھنیو رکھ لیا تاکہ وہ محسوس نہ کریں کہ میں مسلمان ہوں. گوری خان نے کہا کہ میں اب جب اس حرکت کے بارے میں سوچتی ہوں تو بہت عجیب اور بچگانہ ھرکت لگتی ہے. یاد رہے کہ شاہ رخ خان جب سے بالی وڈ میں آئے ہیں ان کا نام کسی بھی ہیروئین کے ساتھ نہیں جڑا ، وہ گوری خان سے بےپناہ محبت کرتے ہیں. شاہ رخ خان اور گوری خآن کے تین بچے ہیں دو بیٹے اور ایک بیٹی .

  • 26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور

    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور

    شامک داور بالی وڈ کے منفرد کوریوگرافر ہیں ان کی گوریوگرافی دیکھ کر ہمیشہ ہی جدت کا احساس ہوتاہے. شامک داور کے ساتھ کام کرنا بالی وڈ کی ہر دوسری سلیبرٹی کا خواب رہا ہے. حال ہی میں‌ شامک داور اور شاہ رخ خان ایک تقریب میں اکٹھے ہوئے. اس میں ان دونوں نے سٹیج شئیر کیا اور ڈانس کیا ان کی ڈانس پرفارمنس کو بہت زیادہ سراہا گیا. شامک داور نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی اور لکھاکہ شاہ رخ خان کے ساتھ ملنا اور پرفارم کرنا مجھے ہمیشہ ہی بہت اچھا لگتا ہے . یہ وہ فنکار ہے جس کا سحر کئی سال سے آج تک ویسے کا ویسا ہے. 26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ اسی کا اسی طرح ہے. ھالیہ ایونٹ کی وڈیو جس

    میں‌شامک داور ، شاہ رخ خان اور کاجول نظر آرہے ہیں ، تینوں گانا مجھ کو ہوئی نہ خبر پر ڈانس کررہے ہیں اس وڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے ، اور یہ وڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے.یاد رہے کہ فلم دل تو پاگل ہے کی کوریوگرافی شامک داور نے کی تھی اور اس دور میں انکی کوریو گرافی کو بہت زیادہ مقبولیت ملی تھی.

  • شاہ رخ خان بن گئے کرن جوہر کے مہمان

    شاہ رخ خان بن گئے کرن جوہر کے مہمان

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور کرن جوہر کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ، دونوں نے اپنے اپنے کیرئیر میں اتار چڑھائو ایک ساتھ دیکھے. کر جوہر گزشتہ 8 سال سے کافی ود کرن کے نام سے ایک شو ہوسٹ کررہے ہیں، جس کو بڑے پیمانے پر پسند کیا جاتا ہے اس شو میں کرن بالی وڈ کی سلیبرٹیز کو بلاتے ہیں ان سے سوالات پوچھتے ہیں اور بعض اوقات اس قسم کے سوال پوچھتے ہیں کہ جن کا جواب دینے والا پھنس جاتا ہے اور وہ سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن جاتا ہے. اس شو کا سیزن 8 اس سال اگست میں شروع ہو گا اور کہا جا رہا کہ کرن جوہر کے اس سیزن کے

    پہلے مہمان شاہ رخ خان ہو ں گے. اس ھوالے سے کہا جا رہا ہے کہ کرن جوہر شاہ رخ خان سے دلچپسپ سوالات کریں گے جن کا وہ جواب دیں گے. واضح رہے کہ کرن جوہر نے آج تک جس بھی سیلبرٹی کو بطور مہمان بنایا اس سے اس قسم کے آڑھے ٹیڑھے سوال کئے ہیں کہ جنکا جواب ہاں یا نا میں بھی دیا جائے تو دونوں صورتوں میں جواب دینے والا پھنس جاتا ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ کرن جوہر اور شاہ رخ خان کا آنے والے سیزن میں انٹرویو کیسا جاتا ہے.

  • آریان نےوالد کو ایسا کونسا مشورہ دیدیا جسکو شاہ رخ خان نے بےحد سراہا

    آریان نےوالد کو ایسا کونسا مشورہ دیدیا جسکو شاہ رخ خان نے بےحد سراہا

    بالی وڈ کے کنگ کہلائے جانے والے شاہ ر‌خ خان نے ایک ھال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیٹے آریان خان نے مجھے کہا ہے کہ پاپا جب میں پیدا ہوا اور تھوڑا سا بڑا ہوا تو آپ کی فلمیں بازیگر اور کچھ کچھ ہوتا ہے دیکھیں ، لہذا میرے پاس یادیں ہیں کہ میں نے اپنے والد کی فلمیں دیکھیں اور میں سمجھ سکتا ہوں کہ آخر میرے والد کو کیوں اتنا پسند کیاجاتا ہے. لیکن پاپا ابراہم بڑا ہو رہا ہے اور حالیہ برسوں میں آپکی ایسی کوئی فلم نہیں جس کو دیکھ کر وہ یہ کہہ سکے کہ ہاں میرے والد کو کیوں پسند کیاجاتا ہے. لہذا پاپا ایسی فلمیں کریں جن کو دیکھ

    کر ابراہم بھی سوچے کہ ہاں اس لئے میرے والدکو اتنا پسند کیوں کیا جاتا ہے،. شاہ رخ خان نے کہا کہ میرے بیٹے آریان نے بہت اچھا مشورہ دیا ہے اور مجھے اگلے چند سالوں میں ایسی فلمیں کرنی ہیں جن کو ابراہم دیکھ کر فخر محسوس کرے. یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے نوے کی دہائی میں بالی وڈ میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ بالی وڈ کے کنگ بن گئے. کیرئیر کے تیس سال گزر جانے کے باوجود وہ شائقین کے دلوں پر راج کررہے ہیں.

  • شاہ رخ خان کے پرانے دوست ویویک واسوانی نے کھولے شاہ رخ خان کے کچھ راز

    شاہ رخ خان کے پرانے دوست ویویک واسوانی نے کھولے شاہ رخ خان کے کچھ راز

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مزاج اور ان کی عادات کی ہر کوئی تعریف کرتا ہے ، شاہ رخ خان کے جتنے بھی قریبی دوست ہیں ان کا کہنا ہے کہ کنگ خان کو اللہ نے ایسی طاقت دی ہے کہ وہ مشکل سے مشکل وقت میں بھی نہایت صبر اور سمجھداری سے کام لیتے ہیں ان کے ایک بہت ہی قریبی دوست نے جوکہ اداکار، لکھاری اور پروڈیوسر ہیں ان کا نام ویویک واسوانی ہے انہوں نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب شاہ رخ خان کا بیٹا آریان منشیات کیس میں‌گرفتار ہوا تو شاہ رخ خان یقینا بہت پریشان تھے لیکن انہوں نے کسی قسم کی نہ سفارش ڈھونڈی کہ

    بچے کو کلئیر کروائیں نہ ہی بے صبری سے کام لیا. ھالانکہ ان کا بہت زیادہ میڈیا ٹرائل ہوا لیکن انہوں نے نہاہت ہی سمجھداری سے کام لیتے ہوئے سارے معاملے پر خاموشی اختیار کی . انہوں نے کہ سخت ترین میڈیا ٹرائل کے بعد جب آریان خان کو پچیس دن جیل میں‌ گزارنے کے بعد منشیات کیس میں‌کلین چٹ ملی تب بھی شاہ رخ خان نے کسی قسم کے منفی رد عمل کا اظہار نہیں کیا بلکہ انہوں نے اس معاملے میں‌آج تک خاموشی ہلی اخیتار کئے رکھی جو کہ قابل تعریف ہے.