Baaghi TV

Tag: stage

  • کمرشل تھیٹرز کی کڑی نگرانی جاری رہے گی   ایگزیکٹو ڈائریکٹر  پنجاب آرٹس کونسل بلال حیدر

    کمرشل تھیٹرز کی کڑی نگرانی جاری رہے گی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل بلال حیدر

    آج پنجاب آرٹس کونسل (پکار) کے ہیڈآفس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر بلال حیدر نے کلچرل رپورٹرز کے ساتھ ایک بیٹھک کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ پنجاب آرٹس کونسل وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کی ہدایات کے مطابق کلچر اور آرٹ کی پروموشن میں اپنا قلیدی کردار ادا کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آرٹس کونسل کو پنجاب کے تمام اضلاع تک ایکسٹینڈ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ آرٹس کونسل کے ریجنل دفاتر میں آرٹس اور کلچر سے متعلقہ کلاسوں کا خصوصی اہتمام بھی کیا جا رہا ہے جس میں شرکت کرنے والوں چھ ہفتوں سے چھ ماہ تک کا ڈپلومہ و سرٹیفیکٹ دیا جائے گا.

    انہوں نے مزید بتایا کہ ”آرٹس اور کلچر سے تعلق رکھنے والے جتنے بھی شعبہ جات ہیں ان میں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز سے فارغ التحصیل ہونے والے بچوں کو اپنے ہنر کو آگے بڑھانے کے لیے 10 لاکھ روپے تک آسان اقساط پر قرضہ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جو دستکار، میوزیشنز یا آرٹسٹس بیروزگار ہیں ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے بھی 10 لاکھ تک کا قرضہ دیا جائے گا ”تاکہ وہ متعلقہ شعبے میں اپنا کوئی مناسب سیٹ اپ لگا کر اپنے لیے روزگار کے پیدا کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ معدوم ہوتی ہوئی دستکاری (ہینڈی کرافٹس) کے شعبے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور نومبر میں پنجاب آرٹس کونسل لارنس گارڈن میں ایک فیسٹیول اور ایکسپو کا اہتمام کرے گی جس میں پنجاب کے تمام اضلاع کی ثقافت، آرٹس اور دستکاری کو پروموٹ کیا جائے گا ۔ اس ایکسپو میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے اسپورٹس مین، دستکار اور آرٹسٹس حصہ لیں گے۔اپنی گفتگو میں بلال حیدر نے مزید بتایا کہ نگران وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر صاحب کی ہدایت کی روشنی میں 1875 کے ڈرامہ ایکٹ میں ترمیم کے لیے مسلسل کام کیا جا رہا ہے جس کی کابینہ سے منظوری لے کر اس کو پنجاب بھر میں نافذ العمل کیا جائے گا جس کے تحت آرٹس کونسلز کے پاس تھیٹرز کو ریگولیٹ کرنے کے تمام اختیارات ہوں گے۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے یہ بھی کہا کہ اگر وہ ان چیزوں میں اپنی کنٹریبیوشن یا کوئی آراء دینا چاہیں تو اس کے لیے ان کو ویلکم کیا جائیگا۔اپنی گفتگو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمرشل تھیٹرز کی کڑی نگرانی جاری رہے گی اور جو لوگ رولز اور ریگولیشنز کی خلاف ورزی کریں گے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی.

     

    غنا علی کی اپنے بیٹے کےساتھ وڈیو وائرل

    جوہی چاولہ مجھے اپنی ماں سمجھتی ہے میرا کی والدہ شفقت کا انکشاف

    مجھے والد پر کیس کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں امیشا پاٹیل

  • افتخار ٹھاکر نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

    افتخار ٹھاکر نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

    معروف اداکار افتخار ٹھاکر جو ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں، انہوں نے پہلی بار ایک انٹرویو میں‌اپنی فٹنس کا راز بتایا ہے . انہوں نے کہا ہے کہ میری فٹنس کا راز باقاعدگی کے ساتھ سوئمنگ کرنا ہے ۔میری عمر 64سال ہے اور میں سمجھتا ہوں میری فٹنس کا راز باقاعدگی سے سوئمنگ کرنا ہے ،میں پانچویں یا چھٹی جماعت سے سوئمنگ کر رہا ہوں ۔ افتخار ٹھاکر نے انکشاف کیا کہ سارے پاکستان کے فائیو سٹارز ہوٹلز ، کلبز ، جمز جہاں پر سوئمنگ پول ہیں وہ تاحیات میرے لئے فری ہیں ، مجھے وہاں سوئمنگ کرنے کی کوئی فیس ادا نہیں کرنا پڑتی ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں” سوئمنگ کرکے بہت انجوائے کرتا ہوں”، اور میں سب سے یہی کہوں گا کہ سوئمنگ ضرور کیا کریں اس سے آپ میں ایک الگ لیول کی انرجی آتی ہے. انسان فریش بھی رہتا ہے. اپنے کام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے کہا کہ میرے کچھ نئے پراجیکٹس بہت ہی زبردست ہیں ، امید ہے کہ شائقین ہمیشہ کی طرح‌بہت پیار دیں گے. یاد رہے کہ افتخار ٹھاکر کا شمار ان کامیڈینز میں‌ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کام کے بل پر اپنا نام اور مقام بنایا ہے.

    ماہم شاہد فلم رب دی سوں میں کاسٹ

    ایوارڈز کی تقریبات میں‌جانے کو کوئی فائدہ نہیں سونیا حسین

    میوزک کمپنی ای ایم آئی نے میوزک سے وابستہ شخصیات میں رائلٹی چیک تقسیم کئے

  • نسیم وکی ”سٹینڈ اپ کامیڈی ود نسیم وکی” جلد شروع کریں گے

    نسیم وکی ”سٹینڈ اپ کامیڈی ود نسیم وکی” جلد شروع کریں گے

    ورسٹائل فنکار عمر شریف اور معین اختر نے سٹینڈ اپ کامیڈی شوز بہت زیادہ کئے ان جیسے اور بھی بہت سارے فنکار ہیں جنہوں نے سٹٰینڈ اپ کامیڈی شوز کئے جن میں ببو برال کا نام قابل زکر ہے. پھر پاکستان میں‌ایک وقت ایسا بھی آیا کہ سیٹنڈ‌کامیڈی کا رواج دھندلانا شروع ہو گیا لیکن سٹینڈ اپ کامیڈی کبھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی. نسیم وکی نے سیٹنڈ اپ کامیڈی کا رواج زندہ رکھا، اب نسیم وکی کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کے پسندیدہ فنکار بہت جلد اپنا نیا پروگرام”سٹینڈ اپ کامیڈی ود نسیم وکی”شروع کرنے والے ہیں جس میں وہ منفرد انداز سے پرفارم کرتے دکھائی دیں گے۔

    نسیم وکی نے اس پروگرام کی مزید تفصیلات ابھی شئیر نہیں کیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ میں اس پروگرام کے لئے بھرپور تیاری کررہا ہوں اور مجھے بہت امید ہے کہ شائقین ضرور پسند کریں گے اور ایکبار پھر سٹٰینڈ اپ کامیڈی کا دور لوٹ آئیگا. نسیم وکی نے مزید یہ بھی کہا کہ پاکستانی فنکار بہت اچھی کامیڈی کرتے ہیں اور ”میں خوش ہوں‌کہ ہمارا طنزو مزاح آج بھی ہمسایہ ملک سمیت پوری دنیا میں‌وہاں وہاں پسند کیا جاتا ہے جہاں اردو اور پنجابی بولی اور سمجھی جاتی ہے. انڈیا میں آج بھی سٹینڈ اپ کامیڈی ہوتی ہے .”

    ماہم شاہد فلم رب دی سوں میں کاسٹ

    ایوارڈز کی تقریبات میں‌جانے کو کوئی فائدہ نہیں سونیا حسین

    میوزک کمپنی ای ایم آئی نے میوزک سے وابستہ شخصیات میں رائلٹی چیک تقسیم کئے

  • ناصر چنیوٹی کی پنجابی فلم ”موجاں ہی موجاں“ کا ٹریلر ریلیز

    ناصر چنیوٹی کی پنجابی فلم ”موجاں ہی موجاں“ کا ٹریلر ریلیز

    پاکستانی کامیڈی سٹار ناصر چنیوٹی کی نئی انٹر نیشنل پنجابی فلم ”موجاں ہی موجاں“ کا ٹریلر ریلیز کے ساتھ ہی شائقین کی توجہ کامرکز بن گیا ہے۔ برطانیہ میں فلمائی گئی کامیڈی فلم ”موجاں ہی موجاں“ تین ایسے دوستوں کی کہانی ہے جن میں ایک نابینا، دوسرا بہرہ اور تیسرا بولنے سے محروم ہے جن کی لوسٹوریز میں پیش آنے والے واقعات طنزومزاح سے بھرپور ہیں۔ پنجابی فلموں کے مقبول ترین فنکار گپی گریوال، بنوں ڈھلوں اور کرم جیت انمول نے فلم میں نابینا، بہرے اور گونگے کے کردار ادا کئے ہیں جبکہ پاکستانی فنکار ناصر چنیوٹی نے حسب روایت ایک منفرد کردار میں جلوہ گر ہوکر فلم کی کہانی کو چار چاند لگائے ہیں۔ ”موجاں ہی موجاں“ ڈسٹری بیوشن کلب کے توسط سے20اکتوبر کو ملک بھر کے سینماؤں کی زینت بنے گی۔

    ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد رشید نے کہاکہ ”موجاں ہی موجاں“ اسی ٹیم کی پیش کردہ فلم ہے جو اس سے قبل ”کیری آن جٹا سیریز“ پیش کرکے شائقین کو معیاری تفریح پیش کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کیری آن جٹا سیریز نے عالمی سطح پر بزنس کے ریکارڈ قائم کئے، ”موجاں ہی موجاں“ کے ٹریلر کو بھارتی سپر سٹار سلمان خان نے ریلیز کیا ہے اور ٹریلر کو ملنے والا رسپانس اس حقیقت کا عکاس ہے کہ یہ فلم بھی شائقین کو پیسہ وصول تفریح فراہم کرے گی۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

  • تھیٹر کی اداکارائیں ملتان ، رحیم یار خان، لاہور اور فیصل آباد کے عاملوں اور پیروں کے آستانوں پر جانے لگیں

    تھیٹر کی اداکارائیں ملتان ، رحیم یار خان، لاہور اور فیصل آباد کے عاملوں اور پیروں کے آستانوں پر جانے لگیں

    ایک وقت تھا کہ جب پاکستان میں تھیٹر سے بڑے اور نامور فنکار نکلے. اب گزشتہ کئی برسوں سے تھیٹر کی صورتحال ایسی ہے کہ یہاں فیملیز آنا پسند نہیں‌کرتیں ماسوائے چند ایک تھیٹرز کے. اس وقت تھیٹرز پر جو لڑکیاں کام کررہی ہیں ان کے آپسی جھگڑوں کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں، حال ہی میں خوشبو اور ماہ نور و دیگر کے درمیان جھگڑا ہوا جو کہ خبروں کی زینت بنا.سینئر اداکارائوں کا دعوی ہے کہ جونیئر اداکارائیں مقبولیت حاصل کرنے اور دوسروں کو مات دینے کےلئےعاملوں اور پیروں کے آستانوں پر جاتی ہیں.

    ”اداکارائیں ملتان ، رحیم یار خان، لاہور اور فیصل آباد کے عاملوں اور پیروں کے آستانوں پر جاتی ہیں” اور اپنی کامیابی اور ہم عصر مخالف اداکاراﺅں کو زیر کرنے کے لئے جادو ٹونے کا سہارا لیتی ہیں ۔ اس حوالے سے سینئر اداکاراﺅں کا کہنا ہے کہ ایسی اداکاراﺅں کی وجہ سے تھیٹر تباہ و برباد ہو گیا ہے اور دن بدن تھیٹر کا ماحول خراب ہوتا جارہا ہے ۔ ایسی اداکاراﺅں کا فن سے دور کا بھی واسطہ نہیں ، کچھ اداکارائیں تو موسمی پرندوں کی طر ح ہوتی ہیں جن کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہوتا۔یاد رہے کہ حال ہی میں محفل تھیٹر میں چند ایک لڑکیوں کے ڈانس پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے.

    لڑکیاں ہی کیوں‌ لڑکے آئٹم نمبر کریں ہم مزے سے دیکھیں ثروت گیلانی

  • اسٹیج سے کسی خاتون اداکارہ کو پرائیڈ آف پرفامنس نہیں مل سکا ماہ نور کا شکوہ

    اسٹیج سے کسی خاتون اداکارہ کو پرائیڈ آف پرفامنس نہیں مل سکا ماہ نور کا شکوہ

    نامور سٹیج اداکارہ ماہ نور نے ایک شکوہ کر دیا ہے اور وہ شکوہ یہ ہے کہ آج تک اسٹیج سے کسی خاتون اداکارہ کو پرائیڈ آف پرفامنس نہیں مل سکاجو کہ بہت ہی زیادتی ہے سٹیج پر کام کرنے والی خواتین کسی بھی دوسرے میڈیم میں کام کرنے والی خواتین سے کم نہیں ہیں. انہوں نے کہا کہ ریڈیو ، فلم ،ٹی وی اور سٹیج سے وابستہ بہت سارے مرد فنکاروں کو تو پرائیڈ آف پرفارمنس دئیے گئے ہیں لیکن خاتون اداکاروں کو ہمیشہ سے نظر انداز کیا جارہا ہے ۔

    ماہ نور نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ ”جب بھی پرائیڈ آف پرفارمنس کمیٹی بیٹھے تو وہ اسٹیج سے خاتون اداکارہ کی بھی نامزدگی کرے ”۔انہوں نے کہا کہ اسٹیج کے علاوہ شوبز کے دیگر میڈیم سے ایسی بہت سی خواتین اداکاروں کو پرائیڈ آف پرفارمنس ملا ہے جن کے کریڈٹ پر کوئی کام بھی نہیں لیکن یوں لگتا ہے اس کے پیچھے تگڑی سفارش کام آئی ہے . انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس طرف بھی توجہ دے. یاد رہے کہ ماہ نور سٹیج کی ایک معروف اداکارہ ہیں، وہ اکثر اپنے بولڈ ڈانس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ رہتی ہیں. آج کل انکا اداکارہ خوشبو کے ساتھ جھگڑا چل رہا ہے.

    جعلی اکائونٹس بنا کر تنقید کرتے ہو شرم کرو ہرشالی کاٹرولز کو جواب

    شوبز سرگرمیاں معطل ہی کچن چلانے کےلئے بزنس سیٹ کرنے کی کوشش میں ہوں ببرک …

    شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد رجنی کانت نے جیکی شروف سے کیا کہا ؟

  • میرا نام کس نے چن رکھا مجھے نہیں پتہ ؟ امانت چن

    میرا نام کس نے چن رکھا مجھے نہیں پتہ ؟ امانت چن

    سینئر کامیڈین اداکار امانت چن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری رنگت کی وجہ سے مجھے شروع میں‌بہت زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری. انہوں نے کہا کہ میں نے دل لگا کر کام کیا اور بہت زیادہ محنت کی اور خدا کی کرنی یہ ہوئی کہ میرے کالے سیاہ رنگ کے باوجود اس نے مجھے عزت سے نوازا . انہوں نے کہا کہ میں نے اسٹیج پر جو بھی سٹائل دیا وہ میری پہچان بن گیا ،کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاﺅ تھا اور ہے.امانت چن نے کہا کہ میرے نام کے ساتھ چن کا اضافہ کس نے کیا مجھے آج تک معلوم نہیں ہو سکا لیکن جس نے بھی مجھے یہ نام دیا اس نے یقینا بڑا سوچ سمجھ کر یہ نام دیا ہوگا ۔

    امانت چن نے کہا کہ میں ان لوگوں میں سے کبھی بھی نہیں تھا جنہوں نے شہرت حاصل کرنے کےلئے سٹیج پر ولگر جملے بولے ، میرا ریکارڈ ہے کہ میں نے فیملی اورینٹڈ ڈراموں میں کام کیا ایسی جگتیں لگائیں جو بامقصد تھیں ولگر جتگوں کے قریب سے بھی نہیں گزرا. انہوں نے کہا کہ ”کرکٹ کے ساتھ مجھے بے حد لگائو ہے اب بھی جب وقت ملتا ہے کرکٹ کھیل کر شوق پورا کر لیتا ہوں” .

    میرے اور فیروز خان کے درمیان دوستی کے علاوہ کچھ نہیں نجیحا فیاض‌

    عمران اشرف مذاکرات ہوسٹ کریں گے ، شو کا پرومو جاری

    علی سیٹھی کی لڑکے کے ساتھ شادی کی خبروں پر ابو علیحہ کا سخت رد …

  • محفل تھیٹر کے پرڈیوسر سید محمد یوسف نے حج کی سعادت حاصل کر لی

    محفل تھیٹر کے پرڈیوسر سید محمد یوسف نے حج کی سعادت حاصل کر لی

    محفل تھیٹر کے پروڈیوسر سید محمد یوسف حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرکے لاہور پہنچ گئے۔محفل تھیٹر آمد پر انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی گئی۔
    اس موقع پر اداکارہ خوشبو خان ،آشا چوہدری، ڈاکٹر اجمل ملک ،عقیل حیدر،حیدر گجر،توقیر زیدی،اشفاق چوہدری،عظیم وکی،پرویز خان،توفیق شاہ،ساقی خان،رضی خان سمیت دیگر فنکاروں نے محمد یوسف کو ہار پہنائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروڈیوسر محمد یوسف نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ اللہ پاک نے مجھے حج کی سعادت کروائی۔ اپنے فنکاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو مجھ سے محبت کرتے ہیں.

    ”خوشبو خان نے کہا کہ خوش قسمت ہوتے ہیں وہ لوگ جن کو خدا کے گھر سے بلاوا آتا ہے” . ہم سب کو چاہیے کہ ہم سب ایک دوسرے کے لئے آسانیاں پیدا کریں اور کسی کے لئے بھی تکلیف باعث نہ بنیں خدا کی ذات نے ہمیں بہت نوازا ہے لہذا ہمیں یہ بھی دھیان رکھنا چاہیے کہ ہمارے اردگرد کون ایسا ہے جس کو مدد کی ضرورت ہے ، خوشبو خان نے مزید کہا کہ محمد یوسف یقینا ایک عاجز انسان ہونے کے ساتھ ساتھ خدا ترس بھی ہیں. میری دعا ہے کہ ہم سب مل کر فن کی خدمت کرتے رہیں.

    خوشبو کی محفل تھیٹر میں شوبز شخصیات کے ہمراہ پریس کانفرنس

    سجل اور بلال عباس کو شادی کے مشورہ کس نے دیا؟‌

    ‘کون بنے گا کروڑپتی’ کا نیا سیزن 14 اگست سے شروع ہوگا

  • اسٹیج اور فلم ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کی رہائش گاہ پر محرم الحرام کے سلسلہ میں نیاز کا اہتمام

    اسٹیج اور فلم ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کی رہائش گاہ پر محرم الحرام کے سلسلہ میں نیاز کا اہتمام

    اسٹیج اور فلم ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کی رہائش گاہ پر محرم الحرام کے سلسلہ میں نیاز کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر فلم اور ٹی وی آرٹسٹوں نے شرکت کی۔جن میں فلم ڈائریکٹر شاہد رانا ،جونی ملک،سیف علی خان،ندیم چٹا،توقیر زیدی،پرویز خان،اشفاق چوہدری،ندیم چوہدری،بلال احمد،عقیل حیدر،منور دیوانہ ،اظہر نشیی اور دیگر شامل تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں واقعہ کربلا کی یاد دلاتا ہے اور اس بات کا درس دینا ہے کہ اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد. اس ماہ مقدس میں ہمیں آپسی نفرتوں کو دور کرلینا چاہیے اور بھائی چارے سے رہنا چاہیے۔اس مہینے میں ﷲتعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول فرمائی۔ حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی طوفان نوح کے بعد جودی نامی پہاڑ کے قریب آکر ٹھہری ۔ حضرت یوسف علیہ السلام کو اس مہینے میں قید سے نجات حاصل ہوئی۔حضرت ایوب علیہ السلام کو طویل بیماری کے بعد شفا نصیب ہوئی۔

    ”حضرت یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ سے نجات ملی”۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور بنی اسرائیل کو فرعون اور آل فرعون سے اس طرح نجات ملی کہ ﷲتعالیٰ نے فرعون سمیت اس کی فوجوں کو بحیرہ قلزم میں غرق کردیا ۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو زندہ آسمان پر اُٹھا لیا گیا۔مندرجہ بالا تمام واقعات کا تعلق دین اسلام کی آمد سے قبل سےہے اور تاریخی کتابوں سے بھی یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ یہ تمام واقعات محرم الحرام کی دسویں تاریخ جسے عاشوراء یا عاشورۂ محرم کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے، کو پیش آئے تھے۔

    سجل علی نے چائلڈ لیبر کے خلاف آواز بلند کر دی

    ہرتیک روشن نے اداکاری کو خیرباد کہنے کا کیوں سوچا ؟‌

    وکی کوشل نے کترینہ کیف کا مقابلہ ہیما مالنی اور ریکھا سے کر دیا

  • مجھے کوئی ٹی وی کے کامیڈی شوز میں‌ نہیں‌بلاتا جاوید کوڈو

    مجھے کوئی ٹی وی کے کامیڈی شوز میں‌ نہیں‌بلاتا جاوید کوڈو

    اداکار جاوید کوڈو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ میں‌ دونوں ٹانگوں سے بے شک معذور ہوں لیکن میں آج بھی کام کر سکتا ہوں اور بیٹھ کر کرنے والا کام تو کر ہی سکتا ہوں. جن لوگوں کو شوز میں بٹھایا ہوا ہے وہ کیا کرتے ہیں؟ وہ بھی تو میری طرح ہی کام کرتے ہیں بیٹھ کر ، لیکن مجھے نہیں بلایا جاتا. جاوید کوڈو نے کہا کہ مجھے چند دن پہلے ایک کال آئی اور مجھے کہا گیا کہ ہم آپ کو سٹیج ڈرامہ میں کام دینا چاہتے ہیٰں تو میں نے کہا کہ ٹھیک ہے لیکن پیسے کتنے دیں گے انہوں نے جتنے پیسے بتائے تو میں نے ان سے کہا کہ اتنے ٔپیسے تو میں 1987 میں لیا

    کرتا تھا ، تو انہوں نے آگے سے جواب دیا کہ ہاں تو اتنے ہی اب بھی تو دے رہے ہیں کونسے کم کئے ہیں، میں نے ان سے کہا کہ اب 2023 جا رہا ہے یار خدا کا خوف کھائو تو انہوں نے آگے سے کہا کہ کام کرنا ہے تو کرئیے ورنہ ٹھیک ہے. یوں‌ جاوید کوڈو نے ٹی وی اور سٹیج والوں سے شکوہ کیا اور کہا کہ مجھے کام نہیں دیا جا رہا. حالانکہ میں کام کرنا چاہتا ہوں.