Baaghi TV

Tag: stage drama

  • میری ساتھی اداکارائیں مجھ سے جیلس ہوتی ہیں مہک نور

    میری ساتھی اداکارائیں مجھ سے جیلس ہوتی ہیں مہک نور

    سٹیج کی معروف ڈانسر مہک نور نے سہیل وڑائچ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ میں اپنے کام پر فوکس رکھتی ہوں اور کام کے زریعے ہی سب سے لڑتی ہوں . مجھ سے اگر کوئی ساتھی اداکارہ لڑنا چاہے تو میں زبان سے تو لڑ نہیں سکتی لیکن کام سے لڑتی ہوں. میرا کام کے زریعے لڑنا دوسرے پر کافی بھاری ثابت ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک ایک لاکھ 70 ہزار سے مہنگا جوڑا نہیں پہنا ، اور جو جوڑا ایک بار پہن لیتی ہوں اس کو میں کسی غریب لڑکی کو دے دیتی ہوں ، مجھے پتہ ہوتا ہےکہ میرے ارد گرد کونسی لڑکی غریب ہے یا ضرورتمند ہے.

    میں‌نے اپنے پہنے ہوئے جوڑے کبھی بھی فروخت نہیں کئے. سٹیج ڈانسرمہک نور نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ سٹیج اداکارائیں ایک دوسرے پر جادو تعویز کرواتی ہیں لیکن میرا ان باتوں پر زیادہ یقین نہیں ہے، نہ میں نے کسی پر جادو کروایا اور نہ ہی کسی نے مجھ پہ جادو کروایا . ہاں جیلس ہوتی ہیں، ان کی جیلسی کا پتہ چل ہی جاتا ہے چھوٹی سی فیلڈ ہے ادھر اُدھر جب باتیں ہو رہی ہوتی ہیں تو پتہ چل جاتا ہے کہ کون کس سے جیلس ہو رہا ہے اور کس حد تک جیلس ہے ، میں ایسی باتوں پر دھیان دینے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں اور یہی میری کامیابی کا راز بھی ہے.

  • امانت چن کا خود کے لئے ایک بڑا دعوی

    امانت چن کا خود کے لئے ایک بڑا دعوی

    سٹیج سے دنیا بھر میں شہرت پانے والے فنکار امانت چن نے کہا ہے ہے کہ آج جو سٹیج کی صورتحال ہے اس کو دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے. میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں سٹیج میں بہتری لانے کےلئے نئے سرے سے کوششیں کرنی ہوں گی. ایک مخصوص طبقہ سٹیج کا رخ کرتا ہے ، ہمیں فیملیز کو سٹیج کی طرف لانا ہوگا. پہلے بھی سٹیج دیکھنے کےلئے فیملیز آیا کرتی تھیں . انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ فحش قسم کی جگت لگائیں گے تو ہی آڈینز سے داد ملے گی. میرا ریکارڈ ہے کہ میں نے کبھی سٹیج پر فحش گفتگو نہیں کی ، زو معنی جملے نہیں بولے، میں نے

    ہمیشہ روٹین کی بات چیت کو مزاحیہ انداز میں کرکے آڈینز کی داد حاصل کی ہے. میں تو آج بھی سینئرز کا کام دیکھ کر اس سے سیکھتا ہوں، سینئرز کا کام ہمارے لئے مشعل راہ ہے. امانت چن نے کہا کہ سٹیج تفریح کا اہم زریعہ ہے اسکی بحالی ہونی چاہیے اور فنکاروں‌کو اس میں حصہ لینا چاہیے ایسی چیٰزیں نہیں کی جانی چاہیے جس کی وجہ سے فیملیز سٹیج سے دور ہوئیں. مجھے بہت امید ہے کہ اگر ہم سب ملک کر نیک نیتی سے کوشش کریں تو سٹٰج

  • امان اللہ کی آج تیسری برسی منائی جا رہی ہے

    امان اللہ کی آج تیسری برسی منائی جا رہی ہے

    پاکستان کے معروف اور مزاحیہ اداکار امان اللہ کی آج تیسری برسی منائی جا رہی ہے ، امان اللہ 6 مارچ 2020 کو خالق حقیقی سے جاملے تھے ، انتقال سے قبل وہ کچھ عرصہ بیمار رہے. امان اللہ نے 4 دہائیوں تک مسلسل شائقین کے دلوں پر راج کیا. انہوں نے 1976 میں پہلی دفعہ اسٹیج پر کام کیا اس کے بعدان کی کامیابیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ چل نکلا .انہوں نے سٹیج پر ڈرامے کو نئی جہتوں سے متعارف کروایا. ان کی کامیڈی کی ٹائمنگ ایسی تھی کہ انہیں کوئی مات نہیں دے سکتا تھا. امان اللہ نے نا معلوم افراد اور ون ٹو کا ون میں بھی کام کیا. ان کی جوڑی مستانہ ،

    سہیل احمد ، ببو برال کے ساتھ بہت زیادہ سراہی گئی. امان اللہ نے عالم لوہار کے ساتھ بھی پرفارم کیا. ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں 2018 میں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔امان اللہ نے انڈیا جا کر بھی پرفارم کیا اور خوب داد سمیٹی. امان اللہ بہت سارے فنکاروں کے رول ماڈل تھے انہیں دیکھ کر کئی آرٹسٹوں نے سٹیج کا رخ کیا اور کامیابیاں حاصل کیں. امان اپنی ذات میں اداکاری کا ایک مکمل ادارہ تھے. آخری دنوں میں وہ پھیپھڑوں اور دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے تھے.

  • مدیحہ شاہ نے 11 پائونڈ وزن کم کر لیا اور وہ بھی ایک ماہ میں

    مدیحہ شاہ نے 11 پائونڈ وزن کم کر لیا اور وہ بھی ایک ماہ میں

    سینئر اداکارہ مدیحہ شاہ نے اپنا وزن 11 پائونڈ تک کم کر لیا ہے اور ایسا انہوں نے صرف ایک ماہ میں کیا ہے.مدیحہ شاہ نے اپنی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا وزن کادفی زیادہ ہو رہا تھا میں نے سوچا کہ کیوں نا خود پر توجہ دی جائے اور جم جوائن کیا جائے. میں نے جم جوائن کر لیا ایکسرسائز کی اور واک کی ، مناسب کھانا کھایا ، اور میں خود حیران ہوں کہ میں نے صرف ایک ماہ میں 11 پائونڈ وزن کم کر لیا ہے.مدیحہ شاہ نے کہا ہےکہ میں تو ہر عورت کو مشورہ دوں گی کہ خود پر توجہ دیں، اور ہو سکے تو جم جوائن کریں گھریلو کام

    ہوتے رہتے ہیں خود کی صحت کو نظر انداز نہ کریں جم جوائن کرنا یقینا صحت پر توجہ دینا ہے. انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد بہت ساری لڑکیاں خود کو گھر کے کاموں تک محدود کرلیتی ہیں ایسا نہیں‌ہونا چاہیے ٹھیک ہے گھر داری بھی کریں آفس بھی جائیں لیکن خود پر توجہ دینے میں غفلت نہ کریں. یاد رہے کہ مدیحہ شاہ کی حال ہی میں فلم رنگ عشق دا ریلیز ہوئی اس فلم کے زریعے انہوں نے کافی برسوں کے بعد شوبز میں واپسی کی.